
Amir H. Qureshi
@AmirHQureshi • 45,352 subscribers
PML-N Activist. Influencer. Civilian and Constitutional Supremacy Enthusiast. Pakistan 🇵🇰 is my ultimate love ❤.
Shorts
Videos

سندھ کے سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کے گھر سے اور اسکے ملازمین کے گھر سے نیب کی کارروائی میں مجموعی طور پر چھ ہزار کروڑ روپے کے برابر فارن کرنسی برآمد کر لی گئی- مکیش کمار کا نام دیگر ساٹھ سرکاری افسران و اہلکاران کے ناموں کے ساتھ اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا- یہ تو سندھ میں پک رہی دیگ کا صرف ایک چاول ہے- صوبے کی تباہی میں پوری صوبائی حکومت اور سرکاری اداروں کے تقریباً تمام افسران و اہلکاران کے ہاتھ برسوں سے جاری ان ڈکیتیوں میں پوری طرح رنگے ہوۓ ہیں- صوبے کی خستہ حالی, خصوصاً کراچی کی حالت زار کی وجہ یہی ڈکیتیاں ہیں- چوری اور ڈکیتی سندھ کا کلچر ہے اور جو جس عہدے پر بیٹھا ہے وہاں لوٹمار کو خود کیلئے جائز و حلال سمجھتا ہے-
Amir H. Qureshi30,100 views • 7 days ago

مجھے اس شخص کے سلسلے میں محترمہ سپر سی ایم صاحبہ کی طرف سے ایسے ہی سرد رسپانس کی توقع تھی-
Amir H. Qureshi115,828 views • 1 month ago

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں (کلاؤڈ برسٹ) کے بعد اچانک آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیچڑ کا طاقتور ریلہ ایک ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، جبکہ لوگ جان بچانے کے لیئے خوف کے عالم میں بھاگتے دکھائی دے رہے ہیں- اس حادثے میں کم از کم 3 افراد ہلاک، 7 لاپتہ اور متعدد زخمی ہوئے ہیں-
Amir H. Qureshi47,614 views • 18 days ago

کوئی غربت کا مطلب پوچھے تو بتا دیجیئے گا کہ "جب ایک LPG کا سلینڈر جان سے زیادہ قیمتی ہو جائے"- 😥
Amir H. Qureshi349,806 views • 11 months ago

سپر سی ایم محترمہ Maryam Nawaz Sharif صاحبہ کی خدمت میں یہ درخواست بذریعہ Chief Minister’s Complaint Cell اور ادارے کی سربراہ Saima Farooq 🇵🇰 صاحبہ پیش کر رہا ہوں جس پر ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لینا وقت کی ضرورت ہے- رحیم یار خان سے ہماری بہن مدیحہ کنول صاحبہ اپنی تین سالہ بھتیجی پر اسکے باپ عرفان انجم (مدیحہ کا حقیقی بھائی) سکنہ چک نمبر P/99, تھانہ کوٹ سمابہ, چوکی ترنڈہ سوائے خان, تحصیل و ضلع رحیم یار خان (03020142299) کے بہیمانہ مظالم کے خلاف شکایت کرتے ہوۓ ملتمس ہیں کہ انکے بھائی کی شادی 2018 میں مریم نامی خاتون سے ہوئی- سن 2023 میں انکے یہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جسکا نام آنزیش رکھا گیا- آنزیش کی پیدائش کے صرف پندرہ یوم بعد مریم (آنزیش کی والدہ) اس دنیا سے چل بسی- چونکہ باپ اکیلا رہ گیا اور رہتا بھی فیملی سے الگ ہے تو آنزیش کی پرورش کیلئے مدیحہ بہن اپنی بھتیجی کو اپنے گھر لے آئیں- عرفان انجم نے مئی 2025 میں نبیلہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی اور اسکے بعد جون 2025 میں وہ اپنی بیٹی آنزیش کو پھوپھی (مدیحہ) کے گھر سے واپس اپنے ساتھ لے گیا کہ اب گھر میں عورت ہے لہٰذا پرورش کے مسائل اب نہیں رہے- لیکن نبیلہ کیساتھ عرفان کی شادی نہیں نبھی اور دونوں کے مابین محض چھ ماہ عرصہ ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی ہو گئی- اسکے بعد سے عرفان انجم ذہنی طور پر متوازن نہیں رہا اور وہ اپنی بیٹی آنزیش کو اکثر بہت بری طرح مارتا پیٹتا ہے- چند یوم قبل جب وہ اسی طرح اپنی بچی کو پیٹ رہا تھا تو اسکی چیخیں سنکر اسکے چند اہل محلّہ عرفان کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر گئے اور بچی کو ظلم سے بچایا- ساتھ ہی 15 پر کال کر کے پولیس بھی بلوائی تھی لیکن عرفان نے پولیس کے آنے پر الٹا محلّے داروں پر اسکی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر کے خود کا دفاع کر لیا- وزیراعلیٰ شکایت پورٹل پر رسپانس کے تحت ایک مرتبہ معاملہ Rahim Yar Khan Police پولیس کو ریفر ہوا- تھانہ صدر, رحیم یار خان کے سلیم نامی ڈی ایس پی نے مدیحہ سے کہا کہ چونکہ آپ نے عدالت سے پہلے ہی بچی کی کسٹڈی لینے کیلئے کیس کیا ہوا ہے, ہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے اور آپ عدالت سے رجوع کریں- جس پر مدیحہ نے کہا کہ وہ کیس اپنی جگہ لیکن بچی پر ظلم اور تشدّد ہو رہا ہے آپ اسے تو روکیں, کہیں کچھ ہو گیا تو کون ذمہ دار ہو گا- اس پر ڈی ایس پی سلیم صاحب فرماتے ہیں "ابھی کچھ ہوا تو نہیں ہے, جب کچھ ہو گا تو دیکھ لینگے کہ کیا کرنا ہے"- ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ اس معاملے کا ہنگامی نوٹس لینے کیلئے پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی سربراہ Hina Parvez Butt صاحبہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہاں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی- حنا صاحبہ صرف ہائی پروفائل کیسز پر اپنی موجودگی مکمّل ویڈیو کیساتھ دکھاتی ہیں اور عوام الناس کیساتھ روابط رکھنا یا شکایات کو ریسپانڈ کرنا شاید انکا سٹائل نہیں ہے- ان تمام حالات و واقعات کے تحت گزارش ہے کہ تین سالہ آنزیش کو فوری طور پر محفوظ کیا جائے تاکہ وہ اپنے ذہنی طور پر مفلوج باپ کے ظلم و ستم سے محفوظ رہ سکے- (شکایات کنندہ مدیحہ صاحبہ کا رابطہ نمبر اور ایڈریس عندالطلب ڈی ایم میں دے دیا جائیگا) جزاک الله - شکریہ
Amir H. Qureshi12,144 views • 9 days ago

میں سڑک کے راستے جاتا تو پیٹرول کا خرچ آتا اور پروٹوکول بھی دیا جاتا- میں نے ہیلی میں سفر کرکے حکومت کا پیٹرول کا خرچ بچایا ہے- میری وجہ سے سرکار کا ایک روپیہ بھی لگا ہو تو میں جرم دار ہوں- وزیر اطلاعات شفیع جان 🤣🤣🤣🤣 خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئے ایسے قابل لوگ انتہائی مناسب ہیں- مزے کرو بھائی لوگو...🤣
Amir H. Qureshi39,506 views • 1 month ago

خیبر پختونخواہ میں سرکاری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر باپ اور بیٹے طیش میں آ گئے- اسلحہ سمیت گاڑی سے اتر آے- دوسری پارٹی کو زدوکوب کیا, گالیاں دیں اور فائر تک کھول دیا- صوبے کا یہ شر پسند مائنڈ سیٹ پورے معاشرے کیلئے تو نقصان دہ ہے ہی لیکن یہ اپنے ہی ہاتھوں خیبر پختونخواہ کو برباد کر کے رکھ دیگا-
Amir H. Qureshi350,540 views • 1 year ago

چودہ سال تک شعور پھانکنے کے نتائج کا اسلام آباد مانیومنٹ پہ مظاہرہ- 😂😂
Amir H. Qureshi84,845 views • 4 months ago