
Amir H. Qureshi
@AmirHQureshi • 49,355 subscribers
PML-N Activist. Influencer. Civilian and Constitutional Supremacy Enthusiast. Pakistan 🇵🇰 is my ultimate love ❤.
Shorts
Videos

اب نہ کسی کا بینک اکاؤنٹ محفوظ ہے, نہ موبائل اور نہ ڈیٹا- آپ کوئی غلطی نہ بھی کریں, کسی سے اپنی معلومات شیئر نہ بھی کریں, کسی مشکوک لنک پر کلک نہ بھی کریں, پھر بھی آپکی سم بند ہو سکتی ہے اور بینک اکاؤنٹ خالی ہو سکتا ہے- شاہزیب خانزادہ کی زبانی یہ سب سن کر دھچکا لگا اور شدید حیرت ہوئی-
Amir H. Qureshi67,833 просмотров • 5 дней назад

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں پیش آنے والا یہ ہولناک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث اور توجہ کا مرکز بن گیا ہے, جہاں ڈکیتی کے شکار ہونے والے ایک کار ڈرائیور نے اپنی قیمتی اشیاء چھن جانے کے بعد مسلح ڈاکوؤں سے بدلہ لیا- جب اسلحہ کے زور پر کار لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہونے لگے تو مشتعل شہری نے اپنی گاڑی سے ان کا پیچھا کیا اور ان تک پہنچنے کے بعد انہیں پیچھے سے زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے-
Amir H. Qureshi323,938 просмотров • 2 месяцев назад

جناب چودھری سہیل صاحب آئی جی اسلام آباد پولیس Islamabad Police گزارش ہے کہ اس شبّیر تنولی جیسے کریمنل پولیس افسر کو قطعی بحال مت کیجیئے گا بلکہ اسے تو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے- سابق آئی جی علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کا بیڑہ غرق کر گئے- انکی ماسٹری صرف ہائی پروفائل کیسز کو حل کر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو دیدہ زیب پریزینٹیشنز دینا اور پریس کانفرنسز کرنے تک محدود تھی- سہیل صاحب, آپ بھی چند سال بعد کہیں اور تعینات ہو جائینگے لیکن خدارا اپنے دور میں اسلام آباد پولیس کو کچھ بہتر بنا جائیں- اس شہر کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پولیس, سول انتظامیہ اور وفاقی حکومت و بیوروکریسی میں کوئی مقامی شخص کلیدی عہدہ نہیں رکھتا- یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد کو کوئی اون نہیں کرتا اور ہر جانے والا اسکا پہلے سے زیادہ ستیاناس مار کر چلا جاتا ہے- Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Senator Tallal Chaudry
Amir H. Qureshi81,371 просмотров • 19 дней назад

چودھری نثار کو چاہیئے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو یہ یقین دلا دیں کہ اب وہ فیض حمید نیٹ ورک سے لاتعلق ہو چکے ہیں- وہی نیٹ ورک جسکی وجہ سے موصوف نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا- پھر اگر اسٹیبلشمنٹ یقین کر لے تو یہ پی ٹی آئی کو جوائن کر لیں- وہاں انکا مستقبل زیادہ روشن ہو گا اور پی ٹی آئی سے پختون پارٹی کا لیبل اتارنے بھی میں مدد ملے گی- آستین کے اس سانپ کو اب بھی یہ خوش فہمی ہے کہ اسنے اگر مسلم لیگ ن جوائن کر لی تو وزیر یا مشیر کا عہدہ اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائیگا- رہی بات علاقے کی خدمت کی, تو ذرا چکری کا ایک چکّر لگا کر وہاں کے حالات دیکھ آئیں- سوائے موٹروے کو براستہ چکری گزاروانے اور انٹرچینج بنوانے کے اسنے اپنے حلقے کیلئے کچھ نہیں کیا- مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ سے بھی کہتا ہوں کہ اس شخص کو دوبارہ پارٹی میں مدعو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں- اب یہ شخص کسی کام کا نہیں رہا- چودھری نثار کے ساتھ ساتھ میں شاہد خاقان, مفتاح اسمعیل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بھی پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشوره دیتا ہوں تاکہ وہاں کی موجودہ الّو کے پٹھوں کی لاٹ کو کوئی تھوڑی بہت سمجھ دینے والے لوگ ہوں اور سیاسی کلچر کی غلاظت میں کچھ کمی آئے-
Amir H. Qureshi33,060 просмотров • 9 дней назад

شاباش پنجاب پولیس- 👏 کوئیک رسپانس فورس نے ڈاکوؤں کو ڈکیتی کے بعد دوکان سے واپس نکلنے کی مہلت ہی نہیں دی-
Amir H. Qureshi517,357 просмотров • 5 месяцев назад

یہ خبر سنکر میرے تحفظات دور ہوۓ اور خوشی بھی ہوئی کہ وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی صاحب اور وزیر مملکت داخلہ جناب طلال چودھری صاحب نے آج مرحومہ لائبہ اعجاز کے والد رانا اعجاز صاحب کو ملزم نعمان کی طرف سے لوٹی گئی بقیہ 52 لاکھ روپے کی رقم حوالے کر دی- قبل ازیں ایک یا دو مرتبہ کی گئی ریکوریز کی 41 لاکھ روپے کی رقم ان تک پہلے ہی پہنچائی جا چکی تھی- یوں 93 لاکھ روپے کی لوٹی گئی پوری رقم لائبہ کی فیملی تک واپس پہنچ گئی- بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں سے 93 لاکھ روپے برآمد کر لیئے تھے-
Amir H. Qureshi12,675 просмотров • 4 дней назад

اختر سعید میڈیکل کالج (بحریہ ٹاؤن لاہور) میں طالبات کی حرمت، طلبہ کی تذلیل اور انتظامیہ کے رویّے پر سوالیہ نشان- کالج کے گرلز ہوسٹل میں خفیہ ویڈیو گرافی کر کے طالبات کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا معاملہ نہ صرف انتہائی سنگین جرم ہے اور کالج کے اندر نظم و ضبط کے شدید فقدان کی نشاندھی کرتا ہے نہی بلکہ اس سے بھی زیادہ تشویش ناک پہلو یونیورسٹی کے سربراہ کا مبینہ رویّہ ہے- اطلاعات کے مطابق جب طالبات کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آیا تو سربراہ نے مبینہ طور پر چیخ چیخ کر اسے معمولی بات قرار دیا اور کہا کہ ایسا ہو ہی جاتا ہے- شاید ان کے خاندان میں یہ عام سی بات ہو- اس کے بعد طلبہ کو دھمکایا گیا کہ انتظامیہ صرف ہاسٹل میں رہنے والی طالبات سے بات کرے گی- طلبہ کے احتجاج کے بعد ڈے اسکالرز کو بھی بلا لیا گیا- لیکن سوالات اٹھنے پر مبینہ طور پر طلبہ کی تصاویر بنانا شروع کر دی گئیں اور انہیں ایک ایک کرکے دیکھ لینے اور یونیورسٹی سے نکال دینے کی دھمکیاں دی گئیں- سوال یہ ہے کہ آخر ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کا اپنے ہی طلبہ کے ساتھ یہ کیسا رویّہ ہے؟ اگر طالبات کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بنانا کوئی بڑی بات نہیں, جیسا کہ مبینہ طور پر کہا گیا, تو پھر طالبات کی عزت، تحفظ اور نجی زندگی کی اہمیت کہاں گئی؟ یونیورسٹی کے سربراہ طلبہ کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے الٹا انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں- کیا اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں طلبہ کو تحفظ، اعتماد اور عزت ملنے کے بجائے خوف کے ماحول میں رہنا چاہیئے؟ یہ صرف ویڈیوز بنانے کا معاملہ نہیں بلکہ اس ذہنیت اور انتظامی رویّئے پر بھی سوال ہے- کیا ہماری بچیاں کہیں بھی محفوظ نہیں؟ خوش آئند بات یہ ہے کہ احتجاج میں طالبات کے حق میں لڑکے بھی شامل ہیں- واقعے کا فوری نوٹس لیکر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گزارش کرتا ہوں-
Amir H. Qureshi73,537 просмотров • 28 дней назад

گاڑی کا سائز دیکھ کر سیخ پا ہونے کا پنگا مہنگا پڑ گیا....🤣🤣
Amir H. Qureshi93,425 просмотров • 1 месяц назад

صحافی: جناب آپ نے محسن نقوی سے ملاقات کی اور ہماری خبر کے مطابق استخارے کے بعد ایف ایٹ میں ملاقت کی- ناصر عباس: جی نہیں, میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی- صحافی: ہماری خبر کنفرم ہے اور ثبوت بھی ہیں- ناصر عباس: دیکھیں میرا استخارہ عام نہیں, میرے استخارے میں یہ بات آئی کہ پاکستان کے مسائل کا حل محسن نقوی سے ملنے میں ہے- (تو بات استخاروں تک لے آئے 🤣🤣🤣- ویسے بھی پاکستان میں عقیدت سے جڑی ہر مذہبی شعبدہ بازی/مفاد/دھندے کیلئے خواب, کشف, کرامت, بشارت, الہام اور استخارے کا ہی سہارا لیا جاتا ہے- یہ سب رانگ نمبرز ہیں)-
Amir H. Qureshi60,960 просмотров • 1 месяц назад

بہادروں کی باڈی لینگویج ہی الگ ہوتی ہے- یہاں کوئی کیپشن دینے کی ضرورت ہی نہیں, بس دیکھ کر ہی چس آ جاتی ہے 💚
Amir H. Qureshi214,602 просмотров • 4 месяцев назад

انتہائی اہم انفارمیشن- ایک نیا فراڈ الرٹ ⚠️ آپ کسی بھی جگہ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کریں تو ہمیشہ سوائپ مشین اپنے پاس منگوا کر کریں- کسی ویٹر یا سیلزمین کو کارڈ حوالے نہ کریں کہ وہ لیجائے اور مشین میں سوئپ کر کے آپ سے پاس ورڈ ڈلوانے مشین سمیت آپکے پاس آ جائے- ویڈیو کو ضرور سنیں-
Amir H. Qureshi83,958 просмотров • 1 месяц назад
2:39
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

الله تعالیٰ میاں عمران ارشد کو مزید ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں کہ وہ معاشرے میں دینی مسئلے کے نام پر پھیلی ہوئی اس قبیح رسم "حلالہ" (دراصل زنا) کے خلاف جہاد کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں (آمین)- یہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ "حلالہ" کوئی شرعی اصطلاح نہیں- عرف عام میں حلالہ کا معنی یہ ہے کہ: جب شوہر اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو اس کے بعد اس کی بیوی اس پر حرام ہوجاتی ہے- اب اگر وہ عدت گزارنے کے بعد کسی اور مرد سے نکاح کر لے اور ازدواجی تعلق بھی قائم کرلے، پھر اس کے بعد شوہر کا انتقال ہوجائے یا وہ اتفاقی طور پر طلاق دے دے تو عدت گزارنے کے بعد وہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہوجاتی ہے- تاہم اس میں طلاق کی شرط کے ساتھ حلالہ کی غرض سے نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نکاح کرنے والے اور جس شخص کے لیئے یہ نکاح کیا جائے دونوں کو اللہ تعالی کی رحمت سے دور بتایا ہے- شریعت نے مرد کو تین طلاقوں کا حق دیا تھا تاکہ بوقت ضرورت وہ اپنے حق کو استعمال کرسکے لیکن جب وہ اپنا یہ حق ضائع کردے تو شریعت نے اس کے لیئے یہ سزا مقرر کی ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی سے نکاح بھی نہیں کرسکتا، جب تک کہ وہ کسی اور شخص سے نکاح کے بعد ازدواجی تعلقات قائم نہ کرلے- جب اس نے شریعت کی نگاہ میں سب سے ناپسندیدہ عمل (تین طلاقوں) کا ارتکاب کیا تو شریعت نے اسے یہ سزا دی کہ اس کی بیوی اب اس پر حرام ہے- نکاح ساتھ نبھانے کیلئے کیا جاتا ہے نہ کہ کچھ وقت بعد چھوڑنے کی شرط کے ساتھ- اور اگر ایسی شرط رکھ دی جائے تو یہ نکاح نہیں بلکہ زنا ہوتا ہے-
Amir H. Qureshi56,772 просмотров • 1 месяц назад

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ صرف پوش سیکٹرز میں ترقی اور مینٹیننس کے تمام کام پوری تندہی سے سرانجام دیتا ہے- کیا چھوٹے سیکٹرز میں انسان نہیں بستے؟ اگر اس پل سے گذرتے ہوۓ خدانخواستہ کوئی بچی حادثے کا شکار ہو گئی تو کون ذمہ دار ہو گا؟ Mohsin Naqvi Senator Tallal Chaudry Capital Development Authority - CDA, Islamabad
Amir H. Qureshi74,152 просмотров • 2 месяцев назад

اینکر: کیا آپ کا ماننا ہے کہ آصف زرداری آپ کے والد کے قتل میں ملوث ہیں؟ فاطمہ بھٹو: جی ہاں۔ اینکر: کیا آپ کا خیال ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بھی اس میں کوئی کردار تھا؟ فاطمہ بھٹو: جی ہاں، بدقسمتی سے- اینکر: میں چاہوں گا کہ آپ اس بات کو دہرائیں- کیا آپ واقعی یہ مانتی ہیں کہ آپ کی پھوپھی—یعنی آپ کے والد کی بڑی بہن—اپنے بھائی کے قتل کی کسی نہ کسی طرح ذمہ دار ہیں؟ فاطمہ بھٹو: ان کے دورِ حکومت میں لاقانونیت کا راج تھا۔ میرے والد ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو ان کی دوسری حکومت کے دوران مارے گئے- لہٰذا، یقیناً وہ اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں- اور ان کے قتل کے بعد، میری پھوپھی نے معاملے کو دبانے اور معاملات کو سنبھالنے میں بہت اہم کردار ادا کیا- ہمیں ایف آئی آر (FIR) درج کرانے سے منع کیا گیا- تمام گواہوں کو گرفتار کر لیا گیا- انہیں وکلاء یا اپنے اہل خانہ تک رسائی نہیں دی گئی- درحقیقت، انہیں اس وقت تک جیل میں رکھا گیا جب تک کہ ان کی حکومت ختم نہیں ہو گئی- اینکر: تو، اس واقعے سے پہلے، پھر فوراً بعد، اور پھر معاملے کو دبانے کے عمل کے دوران... ان تینوں مراحل میں، کیا آپ کا ماننا ہے کہ ان کے رویے پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں؟ فاطمہ بھٹو: جی ہاں، یقیناً؛ آپ جانتے ہیں کہ مسعود شیری، جو اس وقت انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ تھے اور اس رات جائے وقوعہ پر موجود تھے، انہوں نے وزیراعظم کے دفتر کو رپورٹ دی تھی- کئی سال بعد، انہیں بنگال کی مرکزی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا-
Amir H. Qureshi51,889 просмотров • 1 месяц назад

کوئی غربت کا مطلب پوچھے تو بتا دیجیئے گا کہ "جب ایک LPG کا سلینڈر جان سے زیادہ قیمتی ہو جائے"- 😥
Amir H. Qureshi349,818 просмотров • 1 год назад

مجھے اس شخص کے سلسلے میں محترمہ سپر سی ایم صاحبہ کی طرف سے ایسے ہی سرد رسپانس کی توقع تھی-
Amir H. Qureshi115,902 просмотров • 4 месяцев назад