
Asad R Chaudhry
@Asadrchaudhry • 258,095 subscribers
Analyst/Entrepreneur
Shorts
Videos

وہ آیا۔۔۔اس نے کھیلا اور سب کا دل جیت لیا۔ آیا بطور باولر تھا۔پہلی اننگز میں 4 وکٹیں بھی لیں۔ مگر ساتھ ہی بیٹنگ میں بھی 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں 9 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دونوں اننگز میں 74 گیندوں پر 92 رنز بنائے 9 چھکے اور 6 چوکے مارے۔ 150+ کی سپیڈ پر باولنگ کرنے والے رضااللہ نے پہلے اوور میں کپتان جو روٹ کو آوٹ کیا۔4 وکٹیں بھی لیں۔(دوسری اننگز میں باولنگ باقی ہے) بیٹنگ میں بھی جوہر دکھا کر پاکستان کو اننگ کی شرمناک شکست سے بھی بچا لیا۔ یہ وہ لڑکا ہے جو چند روز پہلے تک گمنام تھا۔پہاڑوں پر گھر میں موجود تھا،اس کا کوچ PCB کے رابطہ کرنے پر موٹرسائیکل پر ڈھونڈتے پہنچا۔ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے اسے لا کر پاسپورٹ بنوایا گیا۔فورا ویزا لگوا کر انگلینڈ بھیجا اور اس نے فورا پہنچ کر پہلا میچ کھیلا اور یہ کارکردگی دکھا دی۔ کرکٹ میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے یہ لڑکا۔ کاش۔۔دوسروں کی طرح یہ کامیابی اس کے سر کو نا چڑھ جائے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry30,115 Aufrufe • vor 21 Stunden

اگلے سال ان ہی دنوں میں چینی صدر شی پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن پاکستان آئیں گے مگر مودی پاکستان نہیں آئے گا۔ (آیا تو سامنے بیٹھا"فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی نظر آئے گا😃) اگلے سال SCO کانفرنس پاکستان میں ہو گی۔ چینی صدر شی پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور قازقستان کے صدر پاکستان آئیں گے مگر مودی جتنا زہریلا اور حاسد انسان ہے وہ پاکستان اپنے بجائے کسی کو نمائندگی کرنے بھیجے گا۔وہ خود آیا تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔۔اور آ گیا تو خطے کا منظرنامہ بدل جائے گا۔
Asad R Chaudhry101,127 Aufrufe • vor 11 Tagen

کرائے دار اب کبھی کسی کی جگہ پر قبضہ نہیں کر سکے گا۔ ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ اگر کوئی کرائے دار جگہ خرید بھی لے تو اسے ایک بار جگہ خالی کرنی پڑے گی اور پھر وہ واپس بطور مالک آ سکے گا۔ وہ کرائے دار جو لمبے عرصے تک کرائے دار رہنے کے بعد عدالتوں میں دعوے دائر کر کے مالکان کو پریشان کیا کرتے تھے وہ اب ایسا نہیں کر سکیں گے
Asad R Chaudhry131,952 Aufrufe • vor 1 Monat

میں سمجھتا ہوں کل مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہو گیا، میں قوم پرست نہیں کہنا چاہ رہا تھا میرا مطلب علیحدگی پسند تھا۔۔(بلاول پھٹو) یہ الفاظ سوچ سمجھ کر بولتا ہے۔۔جب گ میں ڈنڈا آتا ہے تو پھر صفائیاں دینے لگتا ہے۔ یہ بہت گھٹیا شخص ہے یہ دوسرا عمران نیازی ہے اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بلیک میلر کہیں کا۔۔
Asad R Chaudhry37,961 Aufrufe • vor 23 Tagen

امریکی صدر نے 90 مرتبہ کہہ دیا ہے کہ وہ(سید عاصم منیر) میرے بہترین فیلڈ مارشل ہیں۔ "وہ ان کے نہیں" ہمارے فیلڈ مارشل ہیں۔ (صدر زرداری) بیٹے کی باتوں کو Cover کرنے کی کوشش میں یہ کچھ زیادہ ہی بول دیا۔ بطور پاکستانی صدر۔۔امریکی صدر کے بارے میں یہ کہنے کی ضرورت نہیں تھی کہ "وہ ان کے نہیں" جب اگلا بندہ خود یہ کہہ کہہ کر خوش ہو رہا ہوتا ہے تو ہونے دیں۔ اب ایک صدر کی کہی یہ بات دوسرے صدر تک جائے گی تو ٹرمپ جیسا"نازک مزاج"اس پر بھی ناگواری کا اظہار کرے گا۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry47,819 Aufrufe • vor 29 Tagen

اس کی بہن بھی مان رہی ہے کہ وہ تو بڑا خوشی خوشی بھاگا بھاگا ہسپتال آیا۔ بہن نے بتایا ہو گا کہ 1 مہینے کے لیے آرڈر ہوا ہے ہسپتال میں رکھنے کا۔ ہسپتال پہنچ کر جب 6 ڈاکٹروں نے جب چنگی طرح چیک کیا تو پتا چلا کہ یہ تو"ہٹا کٹا"ہے۔ اس کے بعد جب اسے بتایا گیا کہ واپس چلیں تو اس کی حالت پتلی ہو گئی۔
Asad R Chaudhry30,971 Aufrufe • vor 22 Tagen

عباس عراقچی۔۔۔نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نکے شاہ محسن نقوی سے "کٹ کٹ کے جپھیاں پائیں" مگر بلاول سے سرسری مصافحہ کیا🤔 اس پر کرینہ کپور کا ڈائیلاگ یاد آ گیا یہ کون ہے جس نے"پو" کو مڑ کے نہیں دیکھا۔۔😊 خیر۔۔۔بڑے بڑے ملکوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں
Asad R Chaudhry96,571 Aufrufe • vor 2 Monaten

ننگی بدمعاشی👇 امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل کے زخائر پر قبضہ کرنے کے بعد اس کو دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے "معاہدے" کا نام دے دیا۔ اسی لیے وینزویلا کے صدر کو"اغواء"کیا تھا۔ دنیا میں جنگل کا قانون ہے۔ شکر کریں کہ ہماری پاس ایسی فوج اور ایسا سپہ سالار ہے ورنہ ہمارے بلوچستان،پختونخواہ اور گلگت بلتستان پر کئی قابض ہو چکے ہوتے۔
Asad R Chaudhry18,859 Aufrufe • vor 14 Tagen

آج بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری ہوئی۔کل نماز جمعہ ان شاء اللہ مسجد نبوی(مدینہ)میں ہو گی۔ جنہوں نے کمنٹس میں بارگاہ رسالت میں سلام پیش کرنے،حاضری کی عرضی ڈالنے اور دعاوں کی درخواست کی تھی۔وہ امانت اکثر لوگوں کے نام کے ساتھ پہنچا دی۔ جنہوں نے نہیں کہا تھا اور وہ میرے دل کے قریب اور اہم تھے/ہیں ان کا بھی سلام پیش کرتے،خصوصی دعائیں کی۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry12,344 Aufrufe • vor 8 Tagen

یہ بڑا معنی خیز ہے👇 طیب اردگان نے پاکستان اور قطر کا ہاتھ پکڑ کر "امارات" کو پیغام دیا کہ قطر اب ہمارے ساتھ ہے۔ قطر پھسلتے پھسلتے بچا ورنہ پاکستان کے خلاف"امارات"کیمپ کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ ایران سے ٹھکائی اور امریکہ سے مایوسی کے بعد سعودیہ،ترکیہ اور پاکستان کی طرف آ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کل جنگی جہازوں سے پروٹوکول بھی پیغام تھا کہ قطر نے"رجوع"کر لیا ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry142,261 Aufrufe • vor 4 Monaten

کویت کے وزیرخارجہ شیخ جراح الاحمد الصباح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو استقبال وزارت خارجہ کے "ایڈیشنل سیکرٹری"نے کیا🫣 اگر۔۔کویت نے یہ معاہدہ لمبے عرصے سے روک کر نا رکھا ہوتا اور وقت پر کر لیا ہوتا تو"اینج"نا ہوتا اب بھی بڑی سرمایہ کاری کے لیے ہامی بھریں گے تو آئندہ سے بڑا استقبال ہوا کرے گا😊
Asad R Chaudhry49,337 Aufrufe • vor 1 Monat

"ون کانسٹیٹیوشن ایونیو"میں یہ میرے بیڈ روم سے وزیراعظم ہاوس سمیت پاکستان کی کئی حساس عمارتوں کے مناظر۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پراجیکٹ"سیکیورٹی رسک"بن سکتا تھا/ہے۔ بلڈنگ کے ساتھ جڑی محسن نقوی کی"وزارت داخلہ"(جناح کنوینشن سنٹر میں) جو کہ ان بلڈنگز کے بلکل نیچے ہے اور ان بلڈنگز کی وجہ سے اتنی محفوظ تصور نہیں ہو سکتی۔ چند سو میٹرز کے فاصلے پر کئی اہم ترین مقامات۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شاید بہت"ان کمفرٹیبل"تھا اس پراجیکٹ سے۔ خاص طور پر امریکی/ایرانی وفود کی آمد کے بعد سے اس لیے پہلے پراسرار طور پر اس موقعہ پر اس پراجیکٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہوا(وہ بھی جسٹس ڈوگر سے)۔۔پھر فیصلہ چند دن روکا گیا،پھر فیصلہ سناتے ہی فورا فورا چند گھنٹوں میں وزارت داخلہ کی طرف سے سینکڑوں پولیس والے بھیج کر جیسے رہائیشیوں کو دھمکایا گیا بدمعاشی کی گئی۔ وہ پیغام تھا کہ عسکری سائیڈ والوں کی نظر میں یہ رہائشی منصوبہ سیکیورٹی رسک ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی سمیت بااثر لوگوں کے تعلقات باعث کمیٹی پریشر میں آ کر بنا دی ہے جو شاید حکومت کی طرف سے فلیٹس کے مالکان کو کوئی مناسب قیمتیں ادا کرنے اور "ازالہ" کا باعث بنے۔ مگر یہ طے ہے کہ اس حساس لوکیشن والی دونوں عمارتوں کو ریاست اپنی تحویل میں ہر صورت لیکر سرکاری منصوبے میں بدل دے گی۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry106,856 Aufrufe • vor 4 Monaten

کشمیر میں اس دریا کی ایک طرف"آزاد کشمیر"ہے اور دوسری طرف"مقبوضہ کشمیر پاکستان کی سائیڈ پر اس دریا کو"نیلم" اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی طرف اسے "کشن گنگا"کہتے ہیں۔ یہ دکھ میرے دل سے کبھی نہیں نکلتا کہ 10 مئی 2025 کی صبح پاکستان مقبوضہ کشمیر میں پیش قدمی کر کے اس دریا کو مکمل کنٹرول کرنے سمیت اگلے کئی علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کر سکتا تھا۔ بھارت کی عسکری طاقت اپنے مغربی بارڈر پر مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔ صرف 24 گھنٹے ہم سیزفائر نا کرتے اور آگے پیش قدمی کر لیتے تو یہ دریا بھی ہمارا ہوتا ہزاروں لوگ بھارتی تسلط سے آزاد بھی ہو چکے ہوتے اور کشمیر کا بہت بڑا علاقہ ہمارے کنٹرول میں آنے سے شاید مودی حکومت بھی گر چکی ہوتی۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry26,300 Aufrufe • vor 29 Tagen