
Asad R Chaudhry
@Asadrchaudhry • 257,095 subscribers
Analyst/Entrepreneur
Shorts
Videos

1974 میں ایک جاپانی سپاہی فلپائن کے جنگلوں میں نمودار ہوا جو ورلڈ وار ٹو ختم ہونے کے 30 سال بعد ابھی بھی اپنے حساب سے دوسری جنگ عظیم لڑ رہا تھا۔ اسے پتا ہی نہیں تھا کہ جنگ ختم ہو چکی۔ اس نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا جب تک اسے 30 سال پہلے آرڈر دینے والے کمانڈنگ آفیسر (میجر) کو بلا کر اس کا نیا آرڈر نہیں جاری کروایا گیا۔ انتہائی دلچسپ کہانی👇
Asad R Chaudhry19,570 views • 2 days ago

یہ بڑا معنی خیز ہے👇 طیب اردگان نے پاکستان اور قطر کا ہاتھ پکڑ کر "امارات" کو پیغام دیا کہ قطر اب ہمارے ساتھ ہے۔ قطر پھسلتے پھسلتے بچا ورنہ پاکستان کے خلاف"امارات"کیمپ کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ ایران سے ٹھکائی اور امریکہ سے مایوسی کے بعد سعودیہ،ترکیہ اور پاکستان کی طرف آ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کل جنگی جہازوں سے پروٹوکول بھی پیغام تھا کہ قطر نے"رجوع"کر لیا ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry142,243 views • 3 months ago

انتہائی انتہائی حیران کن۔۔۔ ایران نے اپنے اوپر حملہ آور ہوا جو امریکی F15 طیارہ مار گرایا تھا۔جس کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے امریکی آئے تھے۔ وہ پائلٹ وہ ہی تھا جو اس سے چند دن پہلے کویت میں ایران کی طرف سے تباہ کیے گئے امریکی F15 طیارے کا بھی پائلٹ تھا۔ دونوں بار طیارے تباہ ہوئے اور مگر وہ پائلٹ دونوں بار Eject ہو کر دونوں طیاروں سے زندہ نکل گیا۔ دونوں F15 اسی پائلٹ کے ہوتے ایران کی طرف سے تباہ ہوئے۔ اور اس پائلٹ کا بیان بھی حد سے زیادہ حیران کن ہے کہ جب وہ طیارہ ایران کے اندر اڑا رہا تھا تو اس کو ایرانی سینکڑوں ڈرونز ایک ردھم کے ساتھ"جیلی فش"کی شکل میں فضا میں نظر آئے۔ جن سے اس کے طیارے پر حملہ کیا گیا۔ ڈرونز کے اس طرح کے ردھم اور تال میل اور صلاحیت کو جان کر امریکہ انتہائی حیران ہو گیا ہے۔ یہ گتھی ابھی تک امریکیوں سے سلجھائی نہیں جا رہی کہ ایران ٹیکنالوجی میں مزید کیا کیا سرپرائز دینے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ رپورٹ سنئیے👇 (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry51,154 views • 1 month ago

"پٹرولیم لیوی ایک بھتہ ہے" (حافظ نعیم۔۔امیر JI) یہ بات بلکل ٹھیک ہے کیونکہ ایران/امریکہ جنگ کے بعد سے 150 کروڑ کی آبادی کے ملک بھارت میں صرف 5% پٹرول کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ کیا گیا۔جبکہ پاکستان میں 55% کیا گیا(بعد میں کم بھی ہوا) بھارت میں صرف 4 بار قیمتیں بڑھائی گئیں مگر تین بار 1 روپے سے بھی کم۔۔ حالانکہ بھارت میں بھی تیل کی قیمتیں ہر 24 گھنٹے میں Update ہونے کا نظام۔۔۔۔"Dynamic Fuel Pricing"رائج ہے مگر بھارتی حکومت کی مداخلت پر 90 فیصد ریٹیل مارکیٹ شئیر رکھنے والی تین سرکاری کمپنیاں (IOC, BPCL, HPCL) جنگ کے عروج کے دوران پٹرول پر 18 روپے فی لیٹر تک کا نقصان خود برداشت کرتی رہیں، جس کی وجہ سے روزانہ قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ حکومت نے ان کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے نقصان خود برداشت کریں۔ جب ان کمپنیوں کا روزانہ کا نقصان برداشت سے باہر ہونے لگا، تو روزانہ چند پیسے بڑھانے کے بجائے 10 دنوں کے اندر صرف 4 بڑے جھٹکے (Staggered Hikes) دیے گئے۔ مگر ان چار بار کے اضافے (مجموعی طور پر صرف 7.5 روپے) کے ذریعے کمپنیوں کے نقصانات کو عارضی طور پر سنبھالا گیا اور اس کے بعد قیمتیں دوبارہ مستحکم کر دی گئیں۔ بھارتی حکومت نے ٹیکسوں میں کٹوتی (Excise Duty Cut) کر کے اور سرکاری کمپنیوں سے نقصان جذب کروا (OMCs Absorbing Losses)کر عوام کو بڑے معاشی جھٹکوں سے بچا کر رکھا۔ جبکہ ہماری حکومت اپنی لیوی اور ٹیکسسز کم کرنے کو تیار نہیں جب تیل کی حالیہ قیمتیں کم بھی ہوئیں تو پٹرولیم لیوی بڑھا کر فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا۔ اور اب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتیں تبدیل ہونے کا فارمولہ متعارف کروا کر معیشت اور عوام دونوں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry16,133 views • 10 days ago

"ون کانسٹیٹیوشن ایونیو"میں یہ میرے بیڈ روم سے وزیراعظم ہاوس سمیت پاکستان کی کئی حساس عمارتوں کے مناظر۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پراجیکٹ"سیکیورٹی رسک"بن سکتا تھا/ہے۔ بلڈنگ کے ساتھ جڑی محسن نقوی کی"وزارت داخلہ"(جناح کنوینشن سنٹر میں) جو کہ ان بلڈنگز کے بلکل نیچے ہے اور ان بلڈنگز کی وجہ سے اتنی محفوظ تصور نہیں ہو سکتی۔ چند سو میٹرز کے فاصلے پر کئی اہم ترین مقامات۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شاید بہت"ان کمفرٹیبل"تھا اس پراجیکٹ سے۔ خاص طور پر امریکی/ایرانی وفود کی آمد کے بعد سے اس لیے پہلے پراسرار طور پر اس موقعہ پر اس پراجیکٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہوا(وہ بھی جسٹس ڈوگر سے)۔۔پھر فیصلہ چند دن روکا گیا،پھر فیصلہ سناتے ہی فورا فورا چند گھنٹوں میں وزارت داخلہ کی طرف سے سینکڑوں پولیس والے بھیج کر جیسے رہائیشیوں کو دھمکایا گیا بدمعاشی کی گئی۔ وہ پیغام تھا کہ عسکری سائیڈ والوں کی نظر میں یہ رہائشی منصوبہ سیکیورٹی رسک ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی سمیت بااثر لوگوں کے تعلقات باعث کمیٹی پریشر میں آ کر بنا دی ہے جو شاید حکومت کی طرف سے فلیٹس کے مالکان کو کوئی مناسب قیمتیں ادا کرنے اور "ازالہ" کا باعث بنے۔ مگر یہ طے ہے کہ اس حساس لوکیشن والی دونوں عمارتوں کو ریاست اپنی تحویل میں ہر صورت لیکر سرکاری منصوبے میں بدل دے گی۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry106,816 views • 2 months ago

ایران/پاکستان گیس پائپ لائن👇 ایران نے 15 سال پہلے 2 ارب ڈالرز خرچ کر کے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن مکمل کر کے ایران/پاکستان بارڈر پر پہنچا دی تھی۔ جو کہ گوادر کے پاس ایرانی بارڈر تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اس پائپ لائن سے گیس حاصل کر کے سالانہ اربوں ڈالرز کی توانائی کی مد میں بچت ہو گی۔ پاکستان کو پہلے مرحلے 80 کلومیٹر پائپ لائن ڈال کر اسے گوادر شہر تک لانا ہے اور پھر کوسٹل ہائی وے کے ساتھ ساتھ اسے 780 کلومیٹر دور نواب شاہ تک ملکی سسٹم کے ساتھ کنیکٹ کرنے کے لیے لانا ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry54,620 views • 1 month ago

میں اس ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ اسلام آباد میں جنوری سے 4 لاکھ ماہانہ کرائے پر 3 بیڈروم فلیٹ میں یہ سوچ کر شفٹ ہوا کہ یہ اسلام آباد کی سب سے بہترین لوکیشن پر بلڈنگ ہے۔ سوچا کہ پہلے کرائے پر رہ کر کچھ عرصہ دیکھوں پھر خرید لوں گا۔ لیکن اب جس طرح یہ ہو رہا ہے شکر کر رہا ہوں کہ کچھ خریدا نہیں تھا۔ میری فیملی کینیڈا میں رہتی ہے اور میری فیکٹری(انڈسٹری/بزنس) لاہور میں ہے۔ کینیڈا اور لاہور دونوں جگہ مجھے آدھا آدھا وقت گزارنا پڑتا تھا۔ چند دوستوں کے اصرار اور میری دیرینہ خواہش کے بعد اسلام آباد کا شوق چڑھا تھا کہ بڑا خوبصورت شہر ہے تو وہاں رہائش ہونی چاہیے اور لاہور ہفتے میں 1 دن چکر لگا کر فیکٹری کے معاملات دیکھ جایا کرونگا۔ اس لیے اسلام آباد والا تجربہ کیا۔ اس سال جنوری میں کینیڈا سے واپس آ کر اسلام آباد یہ فلیٹ لے لیا،بہت محنت سے فرنشڈ کیا لیکن جب چند ہفتے گزارے تو اس بلڈنگ میں ایسے لگنے لگا کہ جیسے آپ قید ہو گئے ہوں۔ بلڈنگ عین ریڈزون میں پرائم منسٹر،پریزیڈنٹ ہاوس،پارلیمنٹ کے پاس اور ساتھ جناح کنوینشن سنٹر جڑا ہوا تو سیکیورٹی/پابندیاں بھی اسی حساب کی۔ خاص طور پر جب کوئی غیرملکی سربراہ آ جائے۔ جب فلیٹ لیا تو پتا چلا کہ اس کا کوئی لیز کا کیس کئی سالوں سے کورٹ میں چل رہا ہے۔ اور پتا نہیں کب تک چلنا ہے۔ویسے جو بھی فیصلہ آئے یہ پراجیکٹ تو رہے گا۔ شومئی قسمت۔۔۔فیصلہ بھی فورا آ گیا۔۔اور آ بھی گیا بلڈر کے خلاف۔۔اور اب جس طرح وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر دروازے توڑ توڑ کر فوری طور پر اس کو خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ (کیونکہ حکومت اس منصوبے کو سیکیورٹی رسک سمجھتی ہے) تو اس سے یہ ہی یقین محکم ہوا کہ اسلام آباد کے بجائے لاہور رہنا ہی زیادہ بہتر تھا😄 بہرحال۔۔یہ اللہ کی طرف سے نشانی ہے کہ ہم لاہوریوں کے لیے لاہور ہی ٹھیک ہے۔ بے شک۔۔اللہ کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry97,182 views • 2 months ago

پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر حمزہ شہباز کا عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ردعمل۔۔👇
Asad R Chaudhry12,522 views • 10 days ago

بھارتی جوتشی کے مطابق۔۔ ورلڈ وار 3۔۔۔ پاکستان اور بھارت کی 6 سے 10 مئی والی جنگ سے شروع ہو چکی ہے اور ایران کی جنگ رکنے کے بعد بھارت اور پاکستان کی پھر جنگ ہو گی اور پاکستان کا ساتھ۔۔۔چین،ترکیہ،سعودی عرب،ایران،لیبیا سمیت مختلف ممالک دیں گے اور بھارت کو شکست ہو گی۔
Asad R Chaudhry111,950 views • 4 months ago
