
Bilawal Bhutto Zardari
@BBhuttoZardari • 4,928,890 subscribers
Chairman Pakistan People’s Party, MNA Larkana, Former Foreign Minister of Pakistan .
Shorts
Videos

پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے ہیں، صرف 21 سال بعد ہم اپنی آزادی کی سنچری منائیں گے۔ مگر آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا یہ حقوق کا وعدہ تھا پاکستان کے لوگوں سے ۔۔ اُن علاقوں اور ریاستوں سے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا ہم نے اس وعدے کو اپنے آئین میں لکھا ہم اسے بار بار دہراتے بھی ہیں مگر ہمیشہ نبھاتے نہیں 2047تک ہماری نسل کا کام ہے اُس آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچانا تاکہ محنت کی کمائی سے گھر چل سکے نوجوانوں کو عزت کا روزگار ملے ہر ووٹ کا احترام ہو اور ہر علاقے کو پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملے آزادی ہر گھر تک جشن آزادی مبارک پاکستان کھپے پاکستان پائندہ باد
Bilawal Bhutto Zardari234,645 views • 1 day ago

کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ وہ اپنا گھر، ماں باپ اور اپنے بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں۔ ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ جو اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
Bilawal Bhutto Zardari207,070 views • 15 days ago

میں وادی کشمیر کو جنتِ بینظیر بنانا چاہتا ہوں جنتِ بینظیر محض ایک نعرہ نہیں بلکہ اس کا مطلب ایک ایسا کشمیر ہے جہاں امن، انصاف اور خوشحالی ہو۔ جہاں کشمیر کے وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو۔ ہر نوجوان کو روزگار ملے اور کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام خود کریں۔ میرا یہ خواب “حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار” کے تین حقوق کی بنیادوں پر کھڑا ہے دو اگست کو تیر پر مہر لگائیں، وادی کشمیر کو جنتِ بینظیر بنائیں۔
Bilawal Bhutto Zardari196,050 views • 15 days ago

Mirpur walo, mujhe aap ki madad chahiye. 27 July ko teer par mohar lagayen aur PPP ko bhaari mandate dein, taa-ke hum riyasat aur ihtijaj karne walon, dono se keh saken: Sach aur Mafahamat Commision sirf Bilawal Bhutto Zardari ka mutalba nahin. Yeh Mirpur aur Kashmir ke awam ka mutalba hai.
Bilawal Bhutto Zardari258,257 views • 21 days ago

Mian Sahib Nawaz Sharif , bura na manain Magar Kashmir ho ya Kashmore, Mirpur ho ya Mirpurkhas, In ke sirf naam nahin milte; inka mizaj bhi milta hai, inki ghairat bhi milti hai aur apne haq ke liye kharay hone ka hausla bhi milta hai. Kashmore ho ya Kashmir koi apne Haq-e-Hakimiyat aur Haq-e-Milkiyat par kisi ko siyasi daka nahin daalne dega. Kashmir ho ya Kashmore, Mirpur ho ya Mirpurkhas, inke awam apne huqooq ka sauda karne ke liye tayyar nahin. Woh apne faislay khud karna chahte hain. Apne mustaqbil ka ikhtiyar na kisi doosray shehar ko denge, na kisi doosray subay ko. Mian Sahib, bura na manain, jis tarah pichlay elections mein Kashmir aur Kashmore ke awam ne Muslim League ko mustarad kiya tha, jis tarah Mirpur aur Mirpurkhas main Noon league ka safya howa, anye wale elections mein bhi awam wohi faisla dohrayenge. 27 July ko Kashmor ki tarah Kashmir ka faisla PPP Kay haq may hoga Mirpurkhas ki tarha Mirpur ka awam teer say sher ka shikar karaygay. Mian Sahib, bura na manain: Mirpur ka faisla tay hai Mirpur ke awam teer par mohar lagayenge: Haq-e-Hakimiyat ke liye! Haq-e-Milkiyat ke liye! Haq-e-Rozgar ke liye
Bilawal Bhutto Zardari203,025 views • 20 days ago

1/3 🧵 میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی، ہمارے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر پر حملہ ہوا مگر آپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔
Bilawal Bhutto Zardari111,884 views • 12 days ago

میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔ ان حقوق میں سے دوسرا حق ہے حق ملکیت! حق ملکیت کا مطلب ہے کہ کشمیر کے پانی، بجلی، زمین اور جنگل سمیت تمام وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو۔ کشمیر کے پانی سے پاکستان روشن ہوتا ہے تو کشمیر کے گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی اس کا پورا فائدہ ملنا چاہئیے۔ کشمیر کے وسائل سے چلنے والے ہر منصوبے کا حساب عوام کے سامنے ہو اور اس کا واجب حصہ کشمیر تک پہنچے۔ وسائل کشمیر کے ہیں تو پہلا حق بھی کشمیر کا ہے۔ دو اگست کو حق ملکیت کے لئے تیر پر مہر لگائیں۔
Bilawal Bhutto Zardari120,583 views • 15 days ago

میں کشمیر کے لیے ہر بس، ہر روڈ، ہر اسکول اور ہر اسپتال کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہوں مگر کشمیر کا ووٹ کسی تحفے کی قیمت نہیں ہوسکتا۔ مظفرآباد کو بس بھی چاہئیے اور اختیار بھی! روڈ بھی چاہئیے اور روزگار بھی! اسپتال بھی چاہئیے اور انصاف بھی! کشمیر کے عوام کو ترقی کے ساتھ اپنے حقوق بھی چاہئیں۔ اگر آپ وہ تمام حقوق چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں تو دو اگست کو آپ کا ووٹ انہی حقوق کا فیصلہ کرے گا۔ تیر پر مہر لگائیں۔
Bilawal Bhutto Zardari116,750 views • 14 days ago

میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں اور ان حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حقِ حاکمیت حقِ حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں اور پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔ دو اگست کو حقِ حاکمیت کے لئے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔
Bilawal Bhutto Zardari88,343 views • 15 days ago

یہ پاکستان کی تاریخ کا کوئی پہلا موقع نہیں۔ یہ جماعت کبھی بھی عوام کے آزاد مینڈیٹ سے نہیں جیتی، انہوں نے ہر دور میں دھاندلی کے سہارے اقتدار حاصل کیا ہے۔ آج پھر آزاد جموں و کشمیر میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر کشمیر کے بہادر عوام اپنے حقِ رائے دہی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ 2 اگست کو تیر کے نشان پر بھرپور مہر لگائیں اور واضح کریں کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کے عوام کریں گے۔ #KashmirPeDakaNamanzur #VotePeDakaNamanzur
Bilawal Bhutto Zardari100,661 views • 17 days ago

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے اور قومی معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ ہم آج بھی صبر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور عوام کا مفاد سب سے اہم ہے۔ لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ اگر کوئی ہم سے لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں، اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔ 10 اگست کو کشمیر کے عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، بلکہ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالے یا ان کے مینڈیٹ کو پامال کرے۔ اور میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اگر ان کے ووٹ کے ساتھ ظلم ہوا، تو میں خود عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ان کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کے حق کے لیے احتجاج کروں گا۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔
Bilawal Bhutto Zardari42,336 views • 8 days ago

آزاد جموں و کشمیر کے حقِ حاکمیت کی عالمی جدوجہد قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر بین الاقوامی فورم پر لڑی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دنیا بھر میں کشمیری عوام کی آواز بلند کی، اور آج ہم اسی مشن کو اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ میں پاکستان کی تاریخ کا واحد وزیرِ خارجہ ہوں جس نے بھارت کی سرزمین پر جا کر بھی کشمیر کے عوام کے حقِ حاکمیت اور آزادی کی آواز بلند کی۔ ہمارا مؤقف آج بھی وہی ہے جو قائدِ عوام نے دیا تھا، اور جسے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس عہد کے ساتھ آگے بڑھایا کہ "جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا، وہاں ہمارا خون گرے گا۔" یہ جدوجہد صرف ماضی کی تاریخ نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کا عہد ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر سطح پر، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حقِ حاکمیت، انصاف اور امن کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ #KotliMeinTeerChaleyGa #کوٹلی_میں_تیرچلےگا
Bilawal Bhutto Zardari127,324 views • 27 days ago

عالمی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر کشمیری عوام کو مزید حقوق دلوائے جاسکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کشمیری عوام کو عبوری سطح پر آبزرور اسٹیٹس این ایف سی، سی سی آئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دلوایا جائے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہوں جو دیگر پاکستانیوں کو حاصل ہیں تو آئیں 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ #MirpurMainTeerChaleyGa
Bilawal Bhutto Zardari71,763 views • 22 days ago

Mirpur, Aap ko buses, hospitals, roads aur airport ke waade sunaye ja rahe hain. Main har bus, har hospital, har road aur har airport ka khairmaqdam karta hoon. Lekin awam ke paisay se banne wali cheez kisi siyasatdan ka tohfa nahin hoti, awam ka haq hoti hai. Pakistan Peoples Party ne sirf waade nahin kiye. Hum AJK ka budget mein 3,308 naye teachers, cardiac hospital, naye roads, IT centres aur naujawanon ke liye rozgar ke mauqay rakhe hain. main nai khud pichily Wafaqi budget mai Mirpur Airport ki leya paisa dilwaya hain. Jis stadium mai hamary mukhalif taqree kartay hain - wo bhe PPP kay daur main bana. Main Kashmir ke awam ko Haq-e-Hakimiyat, Haq-e-Milkiyat aur Haq-e-Rozgar dilwana chahta hoon. wohi huqooq jo har Pakistani shehri ko hasil hain. Tab unhay is kisim ki tofay Kay zarrorat nahi hoga. Wo khud apni taraqi ki bandabast karaygay, 27 July ko bari tadaad mein bahar niklein, teer par mohar lagayen aur Pakistan Peoples Party ko kamyab karwayen. Taraqqi bhi! Ikhtiyar bhi! Rozgar bhi! Aur Kashmir ka Faisla Kashmir ka!
Bilawal Bhutto Zardari62,243 views • 20 days ago

On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan’s strong commitment to the charter of SCO. During my visit, which is focused exclusively on the SCO, I look forward to constructive discussions with my counterparts from friendly countries.
Bilawal Bhutto Zardari2,111,983 views • 3 years ago

مظفرآباد کے جلسے میں عوام نے موسلا دھار بارش کے دوران جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا، میں اس پر آپ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ نے پورے کشمیر کو پیغام دیا ہے کہ مظفرآباد اپنے حقوق لینے کے لئے تیار ہے۔ مظفرآباد والوں! دو اگست کو اسی جذبے کے تحت باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں، حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کے لئے کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔
Bilawal Bhutto Zardari33,284 views • 16 days ago

ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔ میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے!! ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ 3/3 🧵
Bilawal Bhutto Zardari26,422 views • 12 days ago