
Barrister Gohar Khan
@BarristerGohar • 273,237 subscribers
Chairman, Pakistan Tehreek-e-Insaf, Member National Assembly of Pakistan, Barrister-at-Law, Advocate Supreme Court LL.B(Hons), UK, LL.M (Hons), USA
Shorts
Videos

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اپوزیشن میٹنگ کے بعد میڈیا ٹاک
Barrister Gohar Khan36,889 Aufrufe • vor 1 Tag

اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے قائدین پر مشتمل وفد نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل، آئین کی بالادستی اور قومی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے امیر جماعتِ اسلامی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے نائب امیر لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا موجود تھے، جبکہ وفد میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ آئین پاکستان و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان و سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک میں سیاسی استحکام، جمہوری روایات کے فروغ، آئین و قانون کی بالادستی اور قومی مسائل کے حل کے لیے تمام جمہوری و سیاسی قوتوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ قومی مفاد، جمہوری اقدار اور آئینی بالادستی کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Barrister Gohar Khan10,647 Aufrufe • vor 7 Stunden

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے FCC کے آرڈر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے آرڈر سے اختلاف کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے پاس اختیار تھا کہ وہ اس معاملے کو سنتی۔ ہم نے سپریم کورٹ سے بروقت سماعت کی درخواست کی تھی، مگر اگر عدالت اپنا حکم وقت پر نافذ کرواتی تو آج یہ بحران ہی نہ ہوتا- خان صاحب کے کیس کو فٹبال نہ بنایا جائے کہ ایک عدالت سے دوسری عدالت میں پھینکا جاتا رہے- یہ ایک انسان کی صحت آزادی اور انصاف کا معاملہ ہے۔ خان صاحب کے علاج کی فوری اور مؤثر سہولت کا مطالبہ کرتے ہیں-
Barrister Gohar Khan64,973 Aufrufe • vor 17 Tagen
0:30
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم ترین اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر غور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم ترین اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر شریک ہیں۔ اجلاس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، زین شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، زبیر عمر، سینیٹر مشتاق احمد، صاحبزادہ حسن رضا، ساجد ترین اور عمار جان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی اہم سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Barrister Gohar Khan26,168 Aufrufe • vor 14 Tagen

ہمارے لیڈر عمران خان چیئرمین PTI تھے ، چئیرمین PTI ہیں اور انشاءاللہ چیرمین PTI رہینگے۔میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنے جذبات کی کیسے ترجمانی کروں، میں اپنے لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنا بڑا منصب مجھے امانت کے طور پر سونپا ۔ میں اس امانت کی حفاظت کرونگا اور اپنی ذمہ داریاں بھر پور اور احسن طریقے سے خان صاحب کے واپس آنے تک نبھاونگا۔ ہمارا وہی نظریہ ہے، خان صاحب جو کہینگے اُسی پر من و عن عمل درامد ہوگا۔ صرف اور صرف عمران خان۔ پاکستان زندہ آباد
Barrister Gohar Khan924,363 Aufrufe • vor 2 Jahren

پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج اہم ترین دن تھا۔ کثیر تعداد میں پولنگ کیلئے نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نتائج موصول ہونےکا سلسلہ جاری ہےاور تحریک انصاف کو 150سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ تاہم نتائج کی وصولی کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ الیکشن کمیشن قانونی طور پر 2 بجے تک انتخابات کے اعلان کا پابند ہے۔ کارکنان فارم 47 کے حصول تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر موجود رہیں۔ تحریک انصاف فیصلہ کن برتری سے حکومتیں قائم کرے گی، ان شاء اللہ!
Barrister Gohar Khan736,960 Aufrufe • vor 2 Jahren

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی پشاور میں پریس کانفرنس
Barrister Gohar Khan12,302 Aufrufe • vor 10 Tagen

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا ہے۔ قانون کا تقاضا ہے کہ رات 2 بجے تک تمام نتائج کا اعلان کیا جائے،بصورت دیگر انتخابی افسران قانونی طور پر نتائج میں تاخیر کی وجوہات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر کے ذریعے دانستہ طور پر تحریک انصاف کی حاصل کردہ نشستوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جس کا بنیادی ہدف اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔
Barrister Gohar Khan462,516 Aufrufe • vor 2 Jahren

منتخب عوامی نمائندوں کی خرید وفروخت اور وفاداریاں تبدیل کرنے سے بیزار ہوچکے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور عوام کا فیصلہ قبول کیا جائے۔عوام کی آواز کو قبول نہ کیا گیا تو ایسی جمہوریت کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ نواز شریف کی تقریر کے ایک ایک لفظ کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے۔ اسےشہنشاہ بناکر لایا گیا مگر وہ 50 نشستیں بھی حاصل نہ کرسکا۔ ذرا سی بھی سیاسی بصیرت ہوتی تو نواز شریف سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیتے۔ ایک نئے وژن کیساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، مگر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔چاہتےہیں کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے اپنا آئینی کردار نبھائیں تاکہ ملک عوام کی امنگوں اور فیصلوں کی روشنی میں آگے بڑھے۔
Barrister Gohar Khan444,192 Aufrufe • vor 2 Jahren

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی لاہور میں کنونشن کے خطاب کی نیوز بلیٹن۔
Barrister Gohar Khan13,735 Aufrufe • vor 21 Tagen

واضح عوامی مینڈیٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کا مکمل دستوری، قانونی اور جمہوری حق رکھتی ہے چنانچہ بانی چیئرمین عمران خان کی باضابطہ منظوری سے علی امین گنڈا پور صاحب کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اگلےمرحلے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے نامزدگیوں کا فیصلہ کریں گے۔ اسی طرح مرکز اور پنجاب میں حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے نامزدگیوں پر فیصلوں کا عمل جمعرات تک مکمل کرلیا جائے گا، ان شاء اللہ۔ ملک و قوم اور جمہوریت کے مستقبل کیلئے لازم ہے کہ واضح اور شفاف عوامی مینڈیٹ کا مکمل احترام کیا جائے اور ناجائز مداخلت سے اکثریت کو اقلیّت میں بدلنےجیسی قبیح رسم سے گریز کرتےہوئےپاکستان کو عوام کی منشا کی روشنی میں دستور و جمہوریت کی راہ پر آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔
Barrister Gohar Khan321,708 Aufrufe • vor 2 Jahren

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی آئینی عدالت میں KPK کے CM سے متعلق دائر شدہ پیٹیشن پر پارٹی کا موقف پیش کیا۔ سہیل آفریدی کے CM بنے کا فیصلہ irreversible ہے- سہیل آفریدی کو خان صاحب نے nominate کیا ہے اور وہی وزیر اعلیٰ رہینگے- اسکے خلاف ہر سازش کو انشاء اللہ ناکام بنائیبگے۔
Barrister Gohar Khan61,133 Aufrufe • vor 4 Monaten

بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔ انتظامی مشینری خصوصاً الیکشن کمیشن آف پاکستان دستوری و قانونی طور پر پابند ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی مہم کےذریعے عوام تک اپنا پیغام لےکر جانےکےیکساں اور مساوی مواقع فراہم کئےجائیں اور تحریک انصاف کےخلاف انتظامی مشینری کے ماورائے قانون استعمال سےمکمل گریز کیا جائے! صاف شفاف انتخابات ہی ملک کو پیچیدہ بحرانوں سےنکالنے کا واحد راستہ ہیں۔
Barrister Gohar Khan321,289 Aufrufe • vor 2 Jahren

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آج میڈیا ٹاک کی نیوز بلیٹن نیشنل حکومت وقت کی ضرورت ہے
Barrister Gohar Khan29,511 Aufrufe • vor 1 Monat

دستور کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے چنانچہ انتخابات کی شفافیت پر جس سمت سے بھی اعتراض سامنے آئے گا، جوابدہ الیکشن کمیشن ہی کو ہونا ہوگا۔ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی فیصلہ کن اکثریت ثابت ہوچکی ہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کی جن نشستوں پر نتائج کو مصنوعی طریقوں سےاس انداز میں تبدیل کیا گیا جسکی گواہی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سامنے آئی،تو انکی تمام تفصیلات تحریک انصاف شواہدسمیت سامنے لا چکی ہے۔ اصولی طور پر فارم 45 قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں نتائج کے فیصلے کیلئے کافی ہے۔ فارم 45 کی شکل میں پولنگ سٹیشنز کےنتائج کا تجزیہ کرلیا جائے اور جسے عوام نے ووٹ کےذریعے مینڈیٹ سےنوازا ہےاسےنمائندگی کا حق دیا جائے۔ فارم 45کے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں تحریک انصاف بہرحال ان تمام حلقوں سے جیت کر دوتہائی اکثریت حاصل کر چکی ہےجس میں اسکےامیدواروں کو زبردستی نتائج سےچھیڑ چھاڑ کرکےہروایا گیا اور اکثریت کو اقلیّت میں بدلنے کی قابلِ مذمت کوشش کی گئی۔
Barrister Gohar Khan272,535 Aufrufe • vor 2 Jahren