
زبانِ خلق
@CivilSupermacy • 71,652 subscribers
Old Ravian, Human Rights Activist, Pakistan 🇵🇰 My Love, RTs Not Endorsements, Only Personal Opinion
Shorts
Videos

اطلاعات ہیں کہ سیالکوٹ کے قریب مشہور ٹک ٹاکر" پتلو" کی طرف سے اپنی شادی کی خوشی کی تقریب میں بھاری انعامات کا اعلان کر رکھا تھا اور ہجوم اس قدر بے ہنگم تھا کہ بدانتظامی کی وجہ سے یہ تقریب خوشی کی بجائے ایک سانحہ میں بدل گئ۔ اب تک 6 افراد کی ہلاکت اور 78 افراد کے زخمی ہونے کی افسوسناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
زبانِ خلق16,284 Aufrufe • vor 9 Tagen

شرمناک ۔۔ انتہائی شرمناک گوجرانوالہ میں میری زمین پر قبضہ کے معاملے میں ڈی آر سی کی میٹنگ میں میرے حق میں فیصلہ ہو گیا ۔ کمیٹی نے ملزم کو فوری طور پر جگہ خالی کرنے کا حکم دیا ۔ قبضہ گروپ کے مافیا کی جرأت اور قانون کی پامالی دیکھیں کہ ملزم نے قبضہ خالی کرنے سے انکار کر دیا اور کنٹینر لگا کر قابض جگہ کو محفوظ بنا رہا ہے ۔ گوجرانوالہ کی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہے ۔ Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Gujranwala CPO Gujranwala Chief Minister’s Complaint Cell
زبانِ خلق234,648 Aufrufe • vor 11 Monaten

1988 محکمہ زراعت پنجاب میں گریڈ سات میں بھرتی ہونے والے محمد خان بھٹی کا برق رفتاری سے گریڈ بائیس تک پہنچنے کا سفر ، پاکستان میں امراء کی آشیر آباد ، اندھی وفاداری اور بدترین کرپشن کی ایسی کہانی ہے جو آج تک جاری ہے ۔ یہ ویڈیو گزشتہ دنوں منڈی بہاؤ الدین میں محمد خان بھٹی کے قافلہ کی ہے ۔ دیکھتا جا ۔۔۔۔ شرماتا جا 👇🏿
زبانِ خلق50,982 Aufrufe • vor 3 Monaten

میں نے اس معاملہ میں پوری طرح تحقیق کی ہے اور لاہور پولیس کے اس شرمناک اور قابل مذمت رویہ نے مجھے مایوس کر دیا ۔ ایک معصوم تاجر کی کہانی جو پولیس کے شرمناک حربوں کا بدترین شکار بنا 👇🏿 Maryam Nawaz Sharif Capital City Police Lahore DIG Operations Lahore Punjab Police Official
زبانِ خلق24,160 Aufrufe • vor 2 Monaten

میر رضا کیس میں سندھ حکومت کی بدترین بدنامی ان کے اپنے کردار کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ سندھ حکومت کے اعلئ افسران مجھے کہتے رہے کہ آپ میر رضا پر پروگرام کرنا بند کر دیں اس سے آپ کا کیرئر تباہ ہو جائیگا مگر زمینی حقائق اور وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا مؤقف درست تھا اور اب سندھ حکومت کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ جیو ٹی وی کے اینکر شاہ زیب خانزادہ
زبانِ خلق26,056 Aufrufe • vor 3 Monaten

بھارت کو کیوں “ سیز فائر “ کرنا پڑا ۔ انڈین چینل پر بھارتی تجزیہ نگاروں نے اصل کہانی بیان کر دی ۔
زبانِ خلق97,992 Aufrufe • vor 1 Jahr

لاہور عسکری 10 میں شدید بارشوں کے بعد عوام کے بھاری نقصان کے بعد بحالی کا کام جاری ہے ۔
زبانِ خلق27,125 Aufrufe • vor 3 Monaten

روضۂ رسول ﷺ کے اندر سے ایک نہایت نایاب اور روح پرور منظر… 🤍 جہاں دل خود بخود جھک جاتا ہے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ السلام علیک یا نبی ﷺ، و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ السلام علینا و علی عباد اللہ الصالحین۔ اے اللہ! اپنے محبوب ﷺ پر درود و سلام نازل فرما، اور ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل فرما جنہیں اس مقدس مقام پر حاضری نصیب ہو۔ آمین
زبانِ خلق55,598 Aufrufe • vor 9 Monaten

سورۃ الحشر کی آخری تین آیات قرآنِ مجید کی نہایت عظیم اور بابرکت آیات ہیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر اسمائے حسنیٰ اور اس کی کامل صفات بیان ہوئی ہیں۔ احادیث میں ان کی خاص فضیلت وارد ہوئی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ أَعُوذُ بِاللّٰهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھ کر سورۃ الحشر کی آخری تین آیات پڑھے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دیتے ہیں جو شام تک اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں۔ اگر وہ اسی دن فوت ہو جائے تو شہید کا درجہ پاتا ہے۔ (ترمذی)
زبانِ خلق35,015 Aufrufe • vor 10 Monaten

پیر سید عطا اللہ شاہ بخاریؒ کی آواز محض آواز نہیں تھی، وہ ایمان کی حرارت، یقین کی گونج اور حق کی للکار تھی۔ جب وہ بولتے تھے تو لفظ نہیں نکلتے تھے، دلوں پر دستک ہوتی تھی، سوئی ہوئی غیرت جاگ اٹھتی تھی، اور مجمع سانس روک کر حق سنتا تھا۔ ان کی پرسوز آواز میں دردِ امت بھی تھا، عشقِ رسول ﷺ بھی، اور باطل کے خلاف بے خوف اعلانِ حق بھی۔ ایسی آوازیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جو زمانوں کو ہلا دیں اور تاریخ پر نقش چھوڑ جائیں۔
زبانِ خلق22,039 Aufrufe • vor 10 Monaten

یہ ضلع فیصل اباد کا گاؤں چک نمبر 269 رب سلونی تقریبا 400 گھروں پر مشتمل ہے اور ابادی تقریبا 1200 سے 1300 تک ہے ۔ آپ کو سن کر حیرانی ہو گی کہ پینے کے گندے پانی کی وجہ سے اس چھوٹے سے گاؤں کے تقریبا 673 افراد ہیپاٹائٹس سی کا خطرناک مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ اس خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب کی متحرک ترین وزیراعلئ محترمہ Maryam Nawaz Sharif کی فوری اور ذاتی توجہ درکار ہے ۔ Chief Minister’s Complaint Cell Deputy Commissioner Faisalabad Khawaja Salman Rafique
زبانِ خلق20,975 Aufrufe • vor 10 Monaten

سورۃ الحشر کی آخری تین آیات اللہ تعالیٰ کی عظمت، اسماءُ الحُسنیٰ اور کامل صفات کا جامع بیان ہیں، اسی لیے انہیں قرآنِ مجید کی نہایت بابرکت اور اثر انگیز آیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ایمان کی روح، ذکرِ الٰہی کا خزانہ اور قلبی اطمینان کا بہترین وسیلہ ہیں۔ انہیں خصوصاً صبح و شام پڑھنا بڑی برکت اور حفاظت کا سبب ہے۔
زبانِ خلق13,915 Aufrufe • vor 10 Monaten