Government of KP's banner
Government of KP's profile picture

Government of KP

@GovernmentKP72,732 subscribers

Official account of Government Of Khyber Pakhtunkhwa

Videos

GovernmentKP's profile picture

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت میراں بلاک کے شیئرز کی پارٹنر اداروں کو منتقلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ریاض خان، معاونِ خصوصی شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک، ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلقہ حکام شریک تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میران بلاک کے 49 فیصد شیئرز او جی ڈی سی ایل کو منتقل کر دیے گئے ہیں، جبکہ 51 فیصد شیئرز کے پی او جی سی ایل کے پاس رہیں گے۔ میران بلاک کنسورشیم کی قیادت او جی ڈی سی ایل کرے گا، جبکہ جی ایچ پی ایل اور پی پی ایل اس کے شراکت دار ہوں گے۔ بریفنگ کے مطابق کنسورشیم کے تحت کے پی او جی سی ایل کے 51 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری بھی فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں تقریباً 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری خیبر پختونخوا میں آئی ہے۔ اس معاہدے سے صوبائی حکومت اور کے پی او جی ڈی سی ایل کو 12 ارب روپے کی نمایاں بچت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی تلاش و دریافت کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ تیل و گیس کی دریافت سے مقامی روزگار، کاروبار اور صنعت کو بھرپور فروغ ملے گا۔ قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور تمام فیصلے اسی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور آمدنی کے نئے ذرائع کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام جاری ہے اور صوبائی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ #CMKP #SohailAfridi #KPEnergy #OilAndGas #OGDCL #KPOGCL

Government of KP

136,778 views • 8 months ago

GovernmentKP's profile picture

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمد سہیل آفریدی کی ہدایات پر صوبے کی جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کل بروز پیر، یکم دسمبر 2025ء کو سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ این ایف سی خیبر پختونخوا کو درپیش چیلنجز اور اس کا حصہ” کے عنوان سے ان سیمینارز کا مقصد نوجوانوں خصوصاً طلبہ و طالبات کو صوبے کے حقوق، چیلنجز اور نیشنل فنانس کمیشن کے تحت اس کے مفادات سے متعلق اہم معلومات اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔ محکمۂ اعلیٰ تعلیم، حکومتِ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سیمینارز کا یہ سلسلہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک تعمیری اور با معنی مکالمے میں شامل کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کے اس وژن اور عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے تعلیمیافتہ نوجوانوں کو باخبر، بااختیار بنانے کے لئے انہیں آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #NFC #Awareness #Seminar

Government of KP

26,248 views • 9 months ago

GovernmentKP's profile picture

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبائی کابینہ سے اہم خطاب! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے تین روزہ پنجاب دورے کے دوران پنجاب حکومت کے رویّے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا طرزِ عمل غیر جمہوری، قابلِ مذمت اور قومی یکجہتی کے منافی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ اراکین پر تشدد کیا گیا، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے مسلسل راستے بند کیے گئے، بازار زبردستی بند کروائے گئے، موٹروے کے ریسٹ ایریاز تک سیل کیے گئے اور مزارِ اقبال پر حاضری کے دوران لائٹس بند کروانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسے اقدامات اخلاقی و ذہنی پستی کی عکاسی کرتے ہیں، جو موجودہ معاشی و سیاسی عدم استحکام کے تناظر میں مزید تشویش ناک ہیں۔ قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویّے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں اور خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کے اس رویّے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی افسران کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا آنے والے دیگر صوبوں کے سرکاری وفود کی روایات سے بڑھ کر خدمت کی جائے، تاکہ کوئی خود کو اجنبی محسوس نہ کرے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اے آئی پی فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 4758 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ وفاقی وزارتِ خزانہ من گھڑت پروپیگنڈا اور فسکل ریلیز کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کی کوشش کررہی ہے۔ وزیرالعی نے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے بقایاجات کا موازنہ پیش کرنے کیلئے تمام محکموں کو باضابطہ خطوط لکھنے اور تحریری جواب لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں تمام محکمے بقایاجات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے صحت اور تعلیم کو حکومتی ترجیحات قرار دیا۔ عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ #CMKP #SohailAfridi #KPCabinetMeeting

Government of KP

21,151 views • 8 months ago

GovernmentKP's profile picture

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 44 واں اجلاس! کابینہ نے اسلامی اصولوں کے تحت صوبے میں خیبر پختونخوا جنرل تکافل کمپنی اور خیبر پختونخوا فیملی تکافل کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ جنرل تکافل کے لیے 2 ارب روپے اور فیملی تکافل کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 1990 میں خیبر بینک کے بعد یہ صوبے میں اس نوعیت کا پہلا نیا ادارہ ہوگا۔ جنرل تکافل صحت اور دیگر رسکس کی کوریج فراہم کرے گی، جبکہ فیملی تکافل وفات کی صورت میں خاندان کی مالی کفالت کو یقینی بنائے گی۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا سیف سٹیز منصوبے کے لیے 3,825 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ منصوبہ پہلے مرحلے میں پشاور اور دوسرے مرحلے میں ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان تک توسیع پا چکا ہے۔ پشاور میں بعض اہداف پر 80 فیصد اور دیگر پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ دائرۂ کار میں اضافے کے باعث اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے سابقہ فاٹا میں رسالدار اور دفادار کی پوسٹوں کے انضمام سے متعلق سفارشات پیش کیں، جن کے تحت انضمام سے رہ جانے والی 16 پوسٹوں کے نامنکلیچر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قواعد و ضوابط کی تکمیل پر ان پوسٹوں کو پولیس میں ضم کیا جائے گا۔ سابقہ فاٹا کے طلبہ کے لیے میڈیکل اور دیگر تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ سسٹم سے متعلق لائحہ عمل بھی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا، جسے جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں تقسیم کے بعد میرٹ کی بنیاد پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اسلام آباد میں سمال انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے پلازہ میں نیشنل فنانس کمیشن کے لیے خیبر پختونخوا سیل قائم کرنے، خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کی تشکیلِ نو، اور رشکئی سی پیک اکنامک زون کے اطراف سیکیورٹی اور دیگر ترقیاتی ضروریات کے لیے 199 ملین روپے کے فنڈ کی منظوری بھی دی۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 168 ملین روپے کی گرانٹ اور خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے مانسہرہ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 49 ملین روپے کی لاگت سے چار گاڑیوں کی خریداری کی بھی اجازت دی۔ اجلاس میں سال 2025 کے سیلاب کے دوران رکشوں، پیٹرول پمپوں، دکانوں، گاڑیوں، چکیوں اور فیکٹریوں کے مالکان کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔ حکومت خیبر پختونخوا کا احساس ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، جو رواں سال 207 ملین روپے سے شروع کیا جائے گا۔ یہ پروگرام تین سالوں پر مشتمل ہوگا، جس کے تحت ہر سال 850 قابل نوجوانوں کو سکولوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ کابینہ نے کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات 1,144 اسکول لیڈرز کو مزید مواقع دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ اسی طرح مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نو مریضوں کو مہنگے علاج کے اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پشاور کے چھ بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کو رورل ہیلتھ سینٹرز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے لیے پروجیکٹ لاگت میں اضافے کی منظوری بھی دی۔ پانچ آؤٹ سورس کیے گئے ہسپتالوں کے لیے نئے میکانزم کے تحت معاہدے کرنے، پاک بھارت جنگ کے شہداء اور زخمیوں کے لیے خصوصی معاوضہ پیکیج، اور سابق رکن متحدہ علماء بورڈ شہید مفتی فضل رحمان کے صاحبزادے شہید نور رحمان کے لیے سولین وکٹم کمپنسیشن کے تحت ایک ملین روپے کے پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے رولز آف بزنس میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کی حراست میں ماورائے عدالت خیبر پختونخوا کے دو شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت، کابینہ نے اس واقعے کی انکوائری کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ #CMKP #KPCabinetMeeting #SohailAfridi

Government of KP

12,386 views • 8 months ago

GovernmentKP's profile picture

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس وژن کے تحت ترقی کا عملی سفر جاری ہے۔ عوامی خدمت، شفافیت اور بروقت منصوبہ جاتی تکمیل حکومتِ خیبر پختونخوا کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں، جن کی واضح مثال ضلع صوابی میں جاری ترقیاتی سرگرمیاں ہیں۔ اسی وژن کے تحت سیکرٹری محکمہ آبپاشی عبدالباسط نے ضلع صوابی کا دورہ کیا اور پیہور ہائی لیول کنال منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کے معیار کو چیک کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل پر خصوصی زور دیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری آبپاشی نے کھلی کچہری میں بھی شرکت کی، جہاں عوامی مسائل براہِ راست سنے گئے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے عوام کے لیے ہیں اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عوامی مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ یہ منصوبہ زراعت کے شعبے میں ایک نئے انقلاب کی نوید ہے، جو تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ 2015 میں شروع ہونے والا پیہور ہائی لیول کنال منصوبہ جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ خیبر پختونخوا حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے 17 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ صوبے کی زرعی معیشت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے سے 7 ہزار 930 ایکٹر اراضی سیراب ہوگی۔ تین لاٹس پر مشتمل اس منصوبے کے پہلے اور دوسرے لاٹ پر 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ لاٹ تھری پر 73 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مرکزی کنال کے ذریعے صوابی کی 15 ہزار 465 ایکٹر اراضی سیراب ہوگی، جس سے 70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ مزید برآں، کنال کے توسیعی منصوبے سے نوشہرہ اور صوابی کی 19 ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہوگی، جس سے 43 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ سیکرٹری آبپاشی نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور کھلی کچہری کے ذریعے عوامی مسائل سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ #CMKP #SohailAfridi

Government of KP

12,025 views • 8 months ago