
Government of Pakistan
@GovtofPakistan • 3,309,698 subscribers
The official X account of Islamic Republic of Pakistan.
Shorts
Videos

"نیویارک میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کو ملا تو ان کے یہ لفظ تھے جن کو میں کوٹ کر رہا ہوں “Prime Minister, this is a new Pakistan.” میں نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ نیا پاکستان نہیں ہے بلکہ ایک نئی ٹیم ہے جنہوں نے مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو سدھارا ہے۔ ہمارے اسٹیٹ بینک کے ریزروز 21.4 بلین ڈالرز پر ہیں اور کمرشل بینک کے پاس تقریباً ساڑھے پانچ بلین ڈالرز کے ریزروز ہیں۔ ہماری فارن ریمیٹنس اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔ ہمیں اب اپنی اکانومی میں گروتھ لانی ہوگی اور ایکسپورٹ میں اضافہ، پروڈکٹیو ایمپلائیمنٹ، پروڈکشن، گڈز کی ترسیل اور سروسز کی ترسیل کو بہتر بنانا ہوگا جس سے اکانومی کو چار چاند لگیں گے۔" وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس کی لسٹنگ کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رسمی گانگ سیریمنی میں ورچوئل گفتگو
Government of Pakistan54,127 Aufrufe • vor 2 Tagen

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان، وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔ "آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔ پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Government of Pakistan240,286 Aufrufe • vor 1 Monat

Now you just wait for our response! #PakistanZindabad 🇵🇰
Government of Pakistan3,007,567 Aufrufe • vor 1 Jahr

وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بھارت کی جارحیت اور بزدلانہ حملے پر پاکستان کی طرف سے بروقت اور اعصاب شکن جواب دینے پر افوج پاکستان کی کاروائی کو سراہا اور بھارت کے جنگی جنون اور خود پسندی کو عوامی انداز میں للکار دی۔ "پہل بھارت کرے ثبوت بھی کوئی فراہم نہ کرے، اور پھر مظلوم ہونے کا ڈرامہ بھی رچایا جائے۔ یہ نہیں چلے گا اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا" وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ
Government of Pakistan2,449,189 Aufrufe • vor 1 Jahr
1:33
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پمز آتشزدگی واقعے پر اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کی نشاندہی کردہ 8 لوگوں کے خلاف بلا امتیاز فوجداری کارروائی کی ہدایت نشاندہی کردہ افراد میں پمز کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن شامل ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت سپر وائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ واقعے کے وقت دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر وارڈ میں موجود تھے۔ ایک نرس نے وارڈ میں آگ پھیلنے سے پہلے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے کی جان بچائی۔ صرف ایک ماہ پہلے جولائی میں پمز کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، جس کے بعد بھی ہسپتال میں حفاظتی اقدامات پر سنجیدہ اقدامات نہیں لیے گئے۔ "مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ معصوم بچوں کی موت ایک ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے۔ واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائیگی تاکہ دوبارہ کسی کی مجرمانہ غفلت سے کسی ماں سے اسکا لخت جگر جدا نہ ہو۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Government of Pakistan139,861 Aufrufe • vor 1 Monat

"چیئرمین نیب نے اربوں نہیں کھربوں روپے کی زمینیں نا صرف دریافت کی ہیں بلکہ قانون کے مطابق واپس لانے جا رہے ہیں۔ یہ زمین بدعنوانی اور جبر کے ذریعے جا چکی تھی، اس کو واپس لانے کی کاوشوں پر میں چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اینڈ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس پوری کوشش میں ایک بہترین شراکت دار کے طور پر جس طرح انہوں نے کاوشیں کی ہیں، عزم کے ساتھ کام کیا ہے، پاکستان میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک بہت طاقتور معیشت بن کر ابھرے گا اور انشاءاللہ دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں بہت اضافہ ہوگا۔" وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس کی لسٹنگ کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رسمی گانگ سیریمنی میں ورچوئل گفتگو
Government of Pakistan12,038 Aufrufe • vor 2 Tagen

"ہمیں تحریکِ پاکستان کی روح کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ جب پاکستان بن رہا تھا تو حضرت قائداعظم کی عظیم قیادت میں تمام مسالک کے علماء ایک خدا، ایک قرآن اور ایک رسول کو ماننے والے ان کے پیچھے تھے۔ پچھلے سال جب جنگ ہوئی، پوری قوم یک جان و یک قالب تھی۔ خلیج میں جو جنگی صورتحال بنی، پوری قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی تھی۔ تو پھر کیوں نہیں ہم باقی اوقات میں اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے، عظیم خداداد ملک پاکستان کو دنیا میں باوقار بنانے کے لیے ایک ایجنڈے پر اتحاد کر سکتے؟ ختمِ نبوت کا مطلب بھی وحدتِ امت ہے۔ قرآنِ مجید کا دو ٹوک اعلان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں۔ ہم سب نبی کریم ﷺ کی امت ہیں۔ اس لیے ہمیں صرف اسی ایک مرکز کی طرف رجوع کرنا ہے۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قومی سیرت النبی محمد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب
Government of Pakistan95,770 Aufrufe • vor 1 Monat

"From today onwards, I will not expect to see anyone in my office carrying a file in his hand. Everything will be discussed through this mechanism." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the inauguration ceremony of the state-of-the-art AI-based tracking and decision-making system at the Prime Minister's Office
Government of Pakistan141,688 Aufrufe • vor 2 Monaten

غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم! لڑنے لے لیے تیار ہیں ہم 🇵🇰 #PakistanZindabad
Government of Pakistan771,855 Aufrufe • vor 1 Jahr

"Congratulations to all of you, It’s a wonderful day, a great day in our partnership. I think it’s a stepping stone towards a long journey of contributing in a field which is very attractive and is the call of the day. In fact, we will empower our youth through these wonderful modern tools, techniques and technology. And I’m thankful to Vice President Wilson for visiting Pakistan and I think this partnership will blossom like a wonderful beautiful flower." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's remarks at the inauguration ceremony of Google's Pakistan office
Government of Pakistan73,342 Aufrufe • vor 1 Monat

"ہماری دوطرفہ تجارت اس وقت صرف 16 ملین ڈالر ہے، جبکہ ہمارے باہمی تعلقات انتہائی برادرانہ اور بہت اچھے ہیں۔ لہٰذا یہ 16 ملین ڈالر کا تجارتی حجم آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ میں نے تجویز پیش کی کہ ایم او یو کی بجائے ہم ایک معاہدہ سائن کریں، جو 200 ملین ڈالر کی ٹریڈ کے ہدف کے حصول کی جانب ایک مضبوط قدم ہوگا۔ میری اس تجویز کو صدر زاپاروف نے منظور کیا اور یہاں ایئرپورٹ پر ہم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔" وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بشکیک، کرغزستان میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب
Government of Pakistan46,788 Aufrufe • vor 1 Monat

▪️بھارت نے اپنی ننگی جارحیت جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے اہم عسکری مراکز نور خان ایئربیس، شورکوٹ ایئربیس اور مرید ایئربیس پر میزائل داغے ہیں۔ ▪️پاکستانی فضائی دفاع نے دشمن کے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا ہے۔ ▪️الحمدللہ، کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ▪️بھارت اب پاکستان کے جواب کے لیے تیار ہو جائے۔ ▪️پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرزمین، فضائی حدود اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد! 🇵🇰
Government of Pakistan581,403 Aufrufe • vor 1 Jahr

"پیٹرول کی مد میں 80 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کا اعلان کر رہا ہوں۔ پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم کر کے رات 12 بجے سے 378 روپی فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو وقت کی ضرورت ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں یہ کمی کم از کم اگلے ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب
Government of Pakistan218,067 Aufrufe • vor 6 Monaten

"آج میں آپ سے ایک تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، ایسے موقع پر جب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔ وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے اور خطہ تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، آج الحمدللہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ اس انتہائی اہم پیشرفت پر اپنے برادر ملک ایران اور امریکہ کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے ناصرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پُرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لا رہی ہیں، جہاں امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے، یہ صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی ایک لمحۂ فخر ہے، اور جس کے لیے ہم ربِ ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔" ~وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب
Government of Pakistan167,902 Aufrufe • vor 5 Monaten

مجھے پاکستان کے 24 کروڑ ثابت قدم اور امن پسند عوام کی جانب سے اس معزز ایوان سے چوتھی مرتبہ خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے، میں جناب خلیل الرحمان کو جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے انہیں مکمل تعاون اور بھرپور حمایت حاصل رہے گی، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
Government of Pakistan11,542 Aufrufe • vor 8 Tagen

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے اراکین کے تاثرات صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، یہ معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
Government of Pakistan27,950 Aufrufe • vor 25 Tagen

بھارت کی جانب سے جن جگہوں کو ٹارگٹ کیا گیا گزشتہ روز میڈیا اور انٹر نیشنل میڈیا کو لے جایا گیا تھا کیونکہ جو بلاجواز الزامات لگائے گئے تھے وہ تمام تر راز انکے سامنے کھول کررکھے گئے تھے۔ آج دن ہونے پر میڈیا کو اور انٹرنیشنل میڈیا کو لے جایا جائے گا ان تمام مقامات پر جہاں پر جارحیت کرکے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس - DG ISPR #pakistanzindabaad
Government of Pakistan380,988 Aufrufe • vor 1 Jahr

“I am honored to join this historic gathering of SCO leaders in the beautiful city of Bishkek and I extend my sincere gratitude to His Excellency President Sadyr Japarov and his team for their gracious hospitality and the excellent arrangements made for this very important summit. Pakistan takes great pride in being part of the SCO as we celebrate 25 years of this remarkable journey, a milestone for which I congratulate all fellow members. From a tender sapling, the SCO has grown into a towering tree, providing the shade of security and stability to all of us.” Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the SCO Council of Heads of State Summit in Bishkek, Kyrgyzstan
Government of Pakistan33,002 Aufrufe • vor 1 Monat