
Government of Pakistan
@GovtofPakistan • 3,309,450 subscribers
The official X account of Islamic Republic of Pakistan.
Shorts
Videos

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان، وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔ "آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔ پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Government of Pakistan239,106 görüntüleme • 10 gün önce
1:33
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پمز آتشزدگی واقعے پر اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کی نشاندہی کردہ 8 لوگوں کے خلاف بلا امتیاز فوجداری کارروائی کی ہدایت نشاندہی کردہ افراد میں پمز کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن شامل ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت سپر وائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ واقعے کے وقت دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر وارڈ میں موجود تھے۔ ایک نرس نے وارڈ میں آگ پھیلنے سے پہلے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے کی جان بچائی۔ صرف ایک ماہ پہلے جولائی میں پمز کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، جس کے بعد بھی ہسپتال میں حفاظتی اقدامات پر سنجیدہ اقدامات نہیں لیے گئے۔ "مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ معصوم بچوں کی موت ایک ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے۔ واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائیگی تاکہ دوبارہ کسی کی مجرمانہ غفلت سے کسی ماں سے اسکا لخت جگر جدا نہ ہو۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Government of Pakistan138,800 görüntüleme • 15 gün önce

Now you just wait for our response! #PakistanZindabad 🇵🇰
Government of Pakistan3,007,407 görüntüleme • 1 yıl önce

"ہمیں تحریکِ پاکستان کی روح کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ جب پاکستان بن رہا تھا تو حضرت قائداعظم کی عظیم قیادت میں تمام مسالک کے علماء ایک خدا، ایک قرآن اور ایک رسول کو ماننے والے ان کے پیچھے تھے۔ پچھلے سال جب جنگ ہوئی، پوری قوم یک جان و یک قالب تھی۔ خلیج میں جو جنگی صورتحال بنی، پوری قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی تھی۔ تو پھر کیوں نہیں ہم باقی اوقات میں اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے، عظیم خداداد ملک پاکستان کو دنیا میں باوقار بنانے کے لیے ایک ایجنڈے پر اتحاد کر سکتے؟ ختمِ نبوت کا مطلب بھی وحدتِ امت ہے۔ قرآنِ مجید کا دو ٹوک اعلان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں۔ ہم سب نبی کریم ﷺ کی امت ہیں۔ اس لیے ہمیں صرف اسی ایک مرکز کی طرف رجوع کرنا ہے۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قومی سیرت النبی محمد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب
Government of Pakistan95,739 görüntüleme • 18 gün önce

وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بھارت کی جارحیت اور بزدلانہ حملے پر پاکستان کی طرف سے بروقت اور اعصاب شکن جواب دینے پر افوج پاکستان کی کاروائی کو سراہا اور بھارت کے جنگی جنون اور خود پسندی کو عوامی انداز میں للکار دی۔ "پہل بھارت کرے ثبوت بھی کوئی فراہم نہ کرے، اور پھر مظلوم ہونے کا ڈرامہ بھی رچایا جائے۔ یہ نہیں چلے گا اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا" وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ
Government of Pakistan2,449,189 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے اراکین کے تاثرات صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، یہ معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
Government of Pakistan27,950 görüntüleme • 5 gün önce

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتِ پاکستان، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
Government of Pakistan21,270 görüntüleme • 4 gün önce

"ہماری دوطرفہ تجارت اس وقت صرف 16 ملین ڈالر ہے، جبکہ ہمارے باہمی تعلقات انتہائی برادرانہ اور بہت اچھے ہیں۔ لہٰذا یہ 16 ملین ڈالر کا تجارتی حجم آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ میں نے تجویز پیش کی کہ ایم او یو کی بجائے ہم ایک معاہدہ سائن کریں، جو 200 ملین ڈالر کی ٹریڈ کے ہدف کے حصول کی جانب ایک مضبوط قدم ہوگا۔ میری اس تجویز کو صدر زاپاروف نے منظور کیا اور یہاں ایئرپورٹ پر ہم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔" وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بشکیک، کرغزستان میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب
Government of Pakistan46,677 görüntüleme • 11 gün önce

"Congratulations to all of you, It’s a wonderful day, a great day in our partnership. I think it’s a stepping stone towards a long journey of contributing in a field which is very attractive and is the call of the day. In fact, we will empower our youth through these wonderful modern tools, techniques and technology. And I’m thankful to Vice President Wilson for visiting Pakistan and I think this partnership will blossom like a wonderful beautiful flower." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's remarks at the inauguration ceremony of Google's Pakistan office
Government of Pakistan73,235 görüntüleme • 26 gün önce

"From today onwards, I will not expect to see anyone in my office carrying a file in his hand. Everything will be discussed through this mechanism." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the inauguration ceremony of the state-of-the-art AI-based tracking and decision-making system at the Prime Minister's Office
Government of Pakistan141,588 görüntüleme • 1 ay önce

“I am honored to join this historic gathering of SCO leaders in the beautiful city of Bishkek and I extend my sincere gratitude to His Excellency President Sadyr Japarov and his team for their gracious hospitality and the excellent arrangements made for this very important summit. Pakistan takes great pride in being part of the SCO as we celebrate 25 years of this remarkable journey, a milestone for which I congratulate all fellow members. From a tender sapling, the SCO has grown into a towering tree, providing the shade of security and stability to all of us.” Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the SCO Council of Heads of State Summit in Bishkek, Kyrgyzstan
Government of Pakistan32,897 görüntüleme • 12 gün önce

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کرغستان کے دوران کرغز صدر کی جانب سے غیر روایتی مہمان نوازی، وزیراعظم کو خود گاڑی چلا کر ایئرپورٹ پر الوداع کرنے کی صورت میں سامنے آئی۔ کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کرغستان کے اختتام پر خود گاڑی چلا کر انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کرنے کے لیے آنا، مثالی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا اظہار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کے اضافے کا مظہر ہے۔
Government of Pakistan29,603 görüntüleme • 11 gün önce

غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم! لڑنے لے لیے تیار ہیں ہم 🇵🇰 #PakistanZindabad
Government of Pakistan771,793 görüntüleme • 1 yıl önce

"پیٹرول کی مد میں 80 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کا اعلان کر رہا ہوں۔ پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم کر کے رات 12 بجے سے 378 روپی فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو وقت کی ضرورت ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں یہ کمی کم از کم اگلے ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب
Government of Pakistan218,002 görüntüleme • 5 ay önce

"اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے حکومت تیار ہے۔ میں ایک بار پھر اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں، بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی اور جمہوریت کو مزید تقویت دی جا سکے۔ اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی ایک تعمیری مکالمے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔" وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
Government of Pakistan38,111 görüntüleme • 24 gün önce

▪️بھارت نے اپنی ننگی جارحیت جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے اہم عسکری مراکز نور خان ایئربیس، شورکوٹ ایئربیس اور مرید ایئربیس پر میزائل داغے ہیں۔ ▪️پاکستانی فضائی دفاع نے دشمن کے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا ہے۔ ▪️الحمدللہ، کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ▪️بھارت اب پاکستان کے جواب کے لیے تیار ہو جائے۔ ▪️پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرزمین، فضائی حدود اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد! 🇵🇰
Government of Pakistan580,548 görüntüleme • 1 yıl önce

خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کمی سے بالخصوص ہمارے کاشت کار بھائیوں اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملے گا۔ اوگرا جلد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ آئندہ دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ ~ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
Government of Pakistan36,981 görüntüleme • 25 gün önce