
Tehreek-e-Insaf
@InsafPK • 3,576,086 subscribers
Pakistan Tehreek-e-Insaf - Justice, Humanity & Self Esteem.
Shorts
Videos

پنجاب اسٹریٹ موومنٹ! گجرات کے بعد لالہ موسیٰ!! کبھی ن لیگ جی ٹی روڈ کی پارٹی ہوا کرتی تھی، اب کہیں کی نہیں رہی- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی لالہ موسیٰ پہنچ گئی، جہاں عوام اور کارکنان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پُرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔ #مزاحمت_ہی_خان_کی_رہائی
Tehreek-e-Insaf19,375 просмотров • 2 дней назад

ظلم بھی جاری ہے، جدوجہد بھی جاری ہےـ ویسے بھی عمران خان نے کہا تھا کہ "آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا کرتا، اس کے لئے لڑنا پڑتا ہے"ـ اسی لئے ہم لڑتے رہیں گے، ہم اپنے ساتھیوں کی قربانیوں، شہادتوں اور جیلوں میں سختیاں برداشت کرنے کو ضائع نہیں ہونے دیں گےـ اب #فیصلہ_عوامی_طاقت_سے_ہوگا
Tehreek-e-Insaf44,599 просмотров • 7 дней назад

🔹ان کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ آج یہاں توہینِ عدالت کی کارروائی نہ کی جا سکے۔ آج فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ (ایف سی سی) اس مقصد میں کامیاب رہی اور اس نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی نہیں ہونے دی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وہ اسے کب تک روکے رکھیں گے؟ 🔹یاد رکھیں کہ کیس دائر ہو چکا ہے اور جرم کا ارتکاب ثابت ہے۔ جرم کبھی ختم نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے کبھی معاف کیا جاتا ہے۔ جنہوں نے جرم کیا ہے، انہیں اس کی سزا ہر صورت مل کر رہے گی۔ اگرچہ وقتی طور پر انہوں نے آج توہینِ عدالت کی کارروائی کو غیر مؤثر کر دیا ہے۔ 🔹چونکہ عدالت نے کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا، اس لیے آج عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آرٹیکل 175-E کے تحت عدالت کی معاونت کریں۔ اسی بنا پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ 🔹بنیادی طور پر فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کو 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جس خاص مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، تشکیل دیا گیا تھا اور کھڑا کیا گیا تھا، آج اس نے اپنا وہ مقصد پورا کر دیا ہے۔ 🔹تاہم، ظلم کا یہ نظام ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتا۔ اندھیرا جتنا گہرا ہو، صبح اتنی ہی قریب ہوتی ہے۔ آج کل ہر طرف شدید اندھیرا نظر آتا ہے، لیکن یاد رکھیں کہ سحر بہت قریب ہے۔ بس ایک کرن پھوٹنے کی دیر ہے، اور یہ سارا اندھیرا ہمیشہ کے لیے چھٹ جائے گا۔ وکیل قائد پاکستان تحریک انصاف، خالد یوسف چوہدری #مزاحمت_ہی_خان_کی_رہائی
Tehreek-e-Insaf16,458 просмотров • 2 дней назад

اگر عمران خان کو برداشت نہیں کیا گیا تو سہیل خان آفریدی کو اس بیان کے بعد کتنا عرصہ برداشت کیا جائے گا؟ "کوئی بھی مسلمان حکمران کسی دوسرے ملک کے خلاف آزادانہ مؤقف اختیار نہیں کر سکتا کہ کہیں ہمارا آقا ناراض نہ ہو جائے۔ جب بڑی طاقتیں کسی ملک یا اس کے عوام کے خلاف کارروائی کا کہتی ہیں تو بعض مسلم حکمران ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ غیر مسلم ممالک ہتھیار بناتے ہیں تو ان پر وہ پابندیاں نہیں لگتیں، لیکن کوئی مسلمان ملک اپنی دفاعی طاقت بڑھائے تو اسے دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔ آخر یہ مسلم دنیا کی کمزوری اور بے اتحادی نہیں تو اور کیا ہے؟" وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی
Tehreek-e-Insaf61,572 просмотров • 23 дней назад

خیبرپختونخوا پولیس کا جدید UAV ڈویژن قائم! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، چیئرمین عمران خان کے ایک محفوظ، پُرامن، خودمختار اور جدید خیبرپختونخوا کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس UAV (Unmanned Aerial Vehicle) ڈویژن قائم کر دیا ہے۔ اب دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس صرف روایتی طریقوں پر انحصار کرنے کے بجائے جدید ڈرون ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی، انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالیسس اور جدید انسدادِ دہشت گردی کے نظام کو بھی مؤثر طور پر بروئے کار لائے گی۔ دہشت گردی کے بدلتے ہوئے طریقۂ واردات، خصوصاً ڈرونز کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کو اینٹی ڈرون جیمرز اور جدید کاؤنٹر ڈرون سسٹمز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس سے نگرانی، معلومات کے تجزیے اور بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ ہائی رسک اضلاع میں بھی خصوصی UAV یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ خطرے والے علاقوں میں بروقت نگرانی، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو جدید ترین ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور مؤثر وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔ خیبرپختونخوا پولیس - جدید ٹیکنالوجی، مضبوط عزم، محفوظ خیبرپختونخوا! #CMKP #SohailAfridi #KPPolice #KPUAVDivsion #مزاحمت_بڑھاؤ_خان_چھڑاؤ
Tehreek-e-Insaf26,035 просмотров • 9 дней назад

یہ محسن نقوی کا ایک اور بیان دیکھیں، سسٹم تو خراب ہی ہے، لیکن شہباز شریف ہی پانچ سال وزیراعظم رہے گاـ یعنی وہ لوگ جو چالیس سال سے باری باری اقتدار میں آتے رہے، جن کی وجہ سے سسٹم خراب ہوا یا جن سے کبھی بہتری نہ لائی جا سکی- وہی قابض رہیں گے، اسی لئے ہمارا نکلنا بنتا ہے- #KhanIllegallyJailed3Years #LongMarchOnSeptember27th
Tehreek-e-Insaf104,707 просмотров • 1 месяц назад

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ صوبائی وزیرِ اطلاعات و نشریات شفیع جان بھی موجود ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ اس وقت وکلا اور پارلیمنٹیرینز کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر پہنچ چکی ہے۔ آج سپریم کورٹ کے باہر آنے کا مقصد سپریم کورٹ سے اپیل کرنا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے اور عمران خان صاحب تک اہلِ خانہ کی رسائی یقینی بنائی جائے، جبکہ ان کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ پوری قوم میں عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
Tehreek-e-Insaf83,309 просмотров • 1 месяц назад