
Muhammad Kashif Meo
@KashifViews • 23,496 subscribers
Democratic, Column Writer, Political Analyst, Vlogger, https://t.co/QHYTxTgSyc
Shorts
Videos

بریکنگ نیوز: امریکہ نے ایرانی سرزمین پر ایک عارضی ایئربیس بنایا اور کئی گھنٹوں تک ایرانی سرزمین پر زمینی آپریشن کر کے اپنے اہلکار کو صحیح سلامت لے گئے. بڑھکیں مارنے والے انقلابی کچھ بھی نہ کر سکے اور آجتک مسلمان ملکوں پر حملوں اور امریکہ اسرائیل کیخلاف بڑھکیں مارنے کے کچھ بھی نہیں کر سکے ہیں. انقلابیوں کی صلاحیت صرف امریکہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ہر روز عیاں ہو رہا ہے. انقلابیوں کی پہلی اور آخری ترجیح صرف مسلمان ملکوں کی تباہی ہے. پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پاکستان ہر حملے کا جواب دیتا ہے، اسلئے ان کے شر سے محفوظ ہے ورنہ یہ پاکستان کو بھی ایسے ہی نشانہ بنا رہے ہوتے.
Muhammad Kashif Meo51,828 Aufrufe • vor 10 Tagen

بریکنگ نیوز: ایران کے جنوب مشرقی علاقے سراوان میں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں. ایرانی فورسز ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے حملے کر رہے ہیں. مسلح افراد بھی بھاری ہتھیاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے. امکان ہے کہ مسلح افراد کو امریکی اور اسرائیلی مدد حاصل ہو گی اور اگر یہ آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو انقلابیوں کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی. یہ مسلح افراد آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو امریکہ ان مسلح افراد کو فضائی سپورٹ مہیا کر سکتا ہے. انقلابیوں کیلئے یہ ایک نئی مشکل پیدا ہو رہی ہے.
Muhammad Kashif Meo27,183 Aufrufe • vor 12 Tagen

سوات میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہونے والے خـودکـش دھـمـاکے کے بعد ایک پولیس اہلکار فتنہ الخوارج کو للکارتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو میدان میں آ کر مقابلہ کرو. جب فورسز کا جذبہ ایسے جوان ہو تو پھر فتنہ الخوارج ہو یا فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہوں.. ان کا آخری ٹھکانہ جہنم کی آگ ہی ہو گی.
Muhammad Kashif Meo33,422 Aufrufe • vor 1 Monat

بریکنگ نیوز: امریکہ نے تقریباً چھ گھنٹے مسلسل ایران پر فضائی حملے کئے اور سو سے زائد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے. امریکی افواج نے فضائی حملوں میں دو سرکاری آئل ٹینکرز، دفاعی تنصیبات، ریڈار سسٹمز، بحری اثاثوں اور مواصلاتی مراکز پر حملے کئے. پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی گئی ہے جبکہ انقلابیوں نے جواب میں اردن، کویت اور بحرین پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں. اردن نے ١٣ بیلسٹک میزائلوں میں سے دس فضا میں ہی تباہ کر دیئے اور تین بیلسٹک میزائل کھلی جگہ پر گرے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا. انقلابیوں نے آج بھی اردن کے شہر عقبہ تک میزائل پہنچا دیئے لیکن بلکل ساتھ ہی اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ نہیں کیا جبکہ وہاں بھی امریکی اثاثے موجود ہیں. انقلابیوں کا اسرائیل سے سچا پیار چھپائے نہیں چھپ رہا. انقلابیوں کے ترجمان نے امریکی اڈے رکھنے والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے لیکن اس میں اسرائیل کا ذکر نہیں ہے جبکہ بحرین اور کویت پر بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز ے حملے جاری ہیں اور بحرین نے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے. نوٹ: آج کے امریکی حملوں سے انقلابیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ انقلابیوں کے میزائل اور ڈرونز کچھ خاص تباہی نہیں کر سکے.
Muhammad Kashif Meo15,278 Aufrufe • vor 22 Tagen

بریکنگ نیوز: انقلابیوں نے حوثیوں کی مدد کیلئے اسلحہ کی خفیہ سپلائی بھی بھیج رہے ہیں اور ایران سے درجنوں کمانڈرز بھی بھیجے ہیں جو کہ ڈرونز اور میزائل حملوں میں حوثیوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور باب المندب کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں. یمنی بحریہ نے حوثیوں کیلئے ایک اور سپلائی پکڑی ہے اور یمنی فورسز حوثیوں کیخلاف زبردست کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں. حوثیوں کے ساتھ انقلابیوں کے کمانڈرز بھی مارے جا رہے ہیں اور یمنی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے. انقلابیوں کی مشکلات ہر جگہ بڑھ رہی ہیں. ایران میں بھی اور انکی پراکسیز کی بھی ٹھکائی ہو رہی ہے. عنقریب اس خطے میں انقلابیوں اور انکی پراکسیز مزید کمزور ہوں گی اور خطے میں امن بحال ہو گا.
Muhammad Kashif Meo12,913 Aufrufe • vor 23 Tagen

بریکنگ نیوز: ایران میں سرکاری اہلکاروں کی مایوسی بڑھ رہی ہے..... یہ اہلکار ببانگ دہل کہہ رہا ہے کہ "طویل برسوں کی ملازمت کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ انقلاب کے وعدے محض کھوکھلے نعرے تھے، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور ہماری تنخواہیں اب ایک ہفتے کا خرچ بھی پورا کرنے کیلئے بھی ناکافی ہیں۔ امریکی ناکہ بندی اور معاشی پابندیوں نے ایران کی مشکلات بڑھا دی ہیں. زیرزمین بنکروں میں بیٹھے انقلابی رہنما زمینی حقائق کے برعکس فیصلے کر رہے ہیں. آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بھی نہیں روک سکے... ایران میں مہنگائی اور تیل و گیس کی قلت عوام کیلئے بحران بڑھا رہی ہے. امریکی بحریہ کی قیادت میں آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور اسی لئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ٩٠ ڈالر سے کم پر مستحکم ہیں. انقلابی اب پورے خطے پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے. ایران میں اب اندرونی دباؤ بڑھ رہا ہے اور انقلابیوں کا اقتدار لڑکھڑانا شروع ہو چکا ہے. انقلابی اب ایک نئے معاہدے سے ہی اپنا اقتدار بچا سکیں گے. یہی حالات رہے تو بجلی، گیس اور پٹرول کی قلت بڑھتی جائے گی اور ایران میں بجلی کی جگہ لالٹین کا دور آ جائے گا اور اس بار ایران کو پتھروں کے دور میں دھکیلنے کے ذمہ دار امریکہ نہیں بلکہ انقلابی خود ہوں گے.
Muhammad Kashif Meo11,747 Aufrufe • vor 26 Tagen

بریکنگ نیوز: ایران میں امریکی پابندیوں سے پہلے ہی عوامی احتجاج شروع ہو گیا ہے. ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اپنی پنشن کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور ڈیزل کیلئے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں بھی لگ رہی ہیں. انقلابی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں. فیلڈمارشل کے دورے میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا ہے. انقلابی اپنی شرائط پر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرمپ اپنی طاقت کے نشے میں مبتلا ہے. الی منڈی میں تیل کی قیمتیں کبھی بڑھ رہی ہیں اور کبھی کم ہو رہی ہیں. انقلابیوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز کو دھمکیاں بھی دی ہیں اور کل بھی ایک ٹینکر ناکارہ کر دیا ہے. حالات تصادم کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں.
Muhammad Kashif Meo10,851 Aufrufe • vor 1 Monat

بریکنگ نیوز: یمن کی فوج نے حوثیوں کیخلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے. رات بھر ایئرسٹرائکس کیں اور آرٹلری کا استعمال بھی کیا گیا ہے. حوثیوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے. حوثیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یمن کے قبائلی عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ ہیں. حوثیوں نے اب سعودی حدود کی خلافورزی کی تو یہ مزید جانی و مالی نقصان اٹھائیں گے کیونکہ یمنی فوج بہت بہترین انداز میں حوثیوں پر حملے کر رہے ہیں. نوٹ: ریاست کیخلاف کوئی بھی ملیشیا کاروائی کرے تو اسے دہشتگرد کہا جاتا ہے. حوثی اپنی سرکاری حکومت کیخلاف دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں جیسے ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہے. جس طرح پاکستان میں ٹی ٹی پی کو دہشتگرد کہا جاتا ہے اسی طرح یمن میں حوثیوں کو دہشتگرد گردانا جاتا ہے.
Muhammad Kashif Meo10,946 Aufrufe • vor 1 Monat

علی امین گنداپور خفیہ طور پر 22 رائفلز اور سینکڑوں گولیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے زمان پارک منگوا رہا تھا لیکن بھکر میں اسلحہ پکڑا گیا. اسی اسلحہ سے فتنہ خان کی من گھڑت کہانیوں میں حقیقت کا رنگ بھرنا تھا.ان ٹھوس شواہد کے بعد انتشاری ٹولے کو مزید ڈھیل دینا عوام دشمنی ہو گا.
Muhammad Kashif Meo103,432 Aufrufe • vor 3 Jahren
Keine weiteren Inhalte verfügbar