اچھی خبر: ایچیسن کالج کے طلباء نے بنائے راکٹ... "برق" کا کامیاب تجربہ کیا ہے. راکٹ کامیابی سے فضا میں 3,740 میٹر (12,270 فٹ) کی بلندی تک گیا اور 0.86 میک (Mach) کی رفتار حاصل کی. اس تاریخی کامیابی میں مزید خوشخبری یہ ہے کہ ان طلباء نے ہارورڈ اور ییل کی ٹیموں کے بنائے ہوئے ریکارڈز بھی توڑ دیئے ہیں. نوٹ: ییل یونیورسٹی کے طلبہ کے بنائے گئے سب سے کامیاب راکٹ نے 2,931 میٹر (9,617 فٹ) کی بلندی حاصل کی تھی، جبکہ ہارورڈ اور ییل کے انڈرگریجویٹ تعلیمی پراجیکٹس میں عام طور پر طلبہ 1,500 سے 10,000 فٹ تک کی بلندی کو ہدف بناتے تھے۔show more

Muhammad Kashif Meo
28,071 görüntüleme • 1 ay önce
تہران سے اسلام آباد واپسی کے دوران جہاز سے... ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو بلوچستان کے علاقے سیندک کاپر اینڈ گولڈ مائن کی ہے۔ تقریباً 10 ہزار میٹر (33 ہزار فٹ) کی بلندی سے بھی اس عظیم کان کا وسیع اور گہرا منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔show more

MHTOORI
214,358 görüntüleme • 2 ay önce
عینی شاہدین نے ن لیگ کی ڈیرہ غازی خان... جلسی کا بھانڈا پھوڑ دیا، شہباز شریف کی تقریر کے درمیان 1500 سے 1800 بندہ جلسی گاہ میں موجود تھا پنڈال اور سٹیج کا سائز تقریبا ایک برابر ہے، سٹیج کی چوڑائی 60 فٹ ہے جبکہ پنڈال کی چوڑائی 80 فٹ ہے، اور پنڈال کی لمبائی تقریبا 350 فٹ ہے، جس میں 3-3 فٹ کے فاصلے کے ساتھ کرسیاں لگائ گئیں ہیں جلسی میں بندے کم ہیں اور ن لیگ کے جھنڈے اور پمفلٹ زیادہ ہیںshow more

Ahmad Hassan Bobak
111,680 görüntüleme • 1 yıl önce
پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے... افطار منعقد کیا گیا افطار ڈنر پولیس نے زبردستی ختم کروا دیا طلبہ تنظیم نے یہ افطار ایران میں شہید ہونے والی طالبات کی یاد میں اہتمام کیا تھا اور طلبہ نے اس میں پنجاب کے قانون کے مطابق سب سے بڑی جسارت یہ کی کہ اس افطار ڈنر میں مریم نواز کی تصویر آویزاں نہیں کی گئی جو کہ بظاہر اس وقت پنجاب میں ناقابل برداشت جرم سمجھا جا رہا ہے اسی عدم برداشت کے باعث طلبہ پر لاٹھی چارج کروا دیا گیا اور افطار کی یہ بابرکت محفل بزور طاقت منتشر کر دی گئیshow more

Agha Sheikh Sarwar
96,085 görüntüleme • 6 ay önce
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر آصف علی زرداری... نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وادوز (Vaduz) کا دورہ کیا تاکہ اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ طے کی جا سکے- سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں- ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ طے کرنے اور اس پر بات چیت کے لیئے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لیختنسٹائن کا سفر کیا- رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول کی شادی رواں سال کے آخر میں ہو سکتی ہے، جبکہ ان کی مبینہ منگیتر کا تعلق لیختنسٹائن (Liechtenstein) کے دارالحکومت وادوز سے بتایا جاتا ہے- تاہم، پیپلز پارٹی نے ان دعووں کی تردید کی ہے- کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب، جو بلاول کے ترجمان بھی ہیں، نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منگنی یا شادی کے بارے میں خبریں "غلط اور بے بنیاد" ہیں- بلاول یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے لیئے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ یہ خبر ابھی تک غیر مصدقہ ہے- لیختنسٹائن مغربی یورپ میں واقع ایک چھوٹی خودمختار ریاست ہے جو سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ہے- اس کا دارالحکومت وادوز ملک کا سیاسی اور انتظامی مرکز ہے- بلاول اس سے قبل بھی شادی کے بارے میں عوامی سطح پر بات کر چکے ہیں لیکن انہوں نے ممکنہ شریکِ حیات یا شادی کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں- سن 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران، ایک صحافی نے بلاول سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا- مسکراتے ہوئے، اس وقت کے وزیر خارجہ نے جواب دیا، "یقیناً، شادی کا ارادہ رکھتا ہوں،" لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں- بلاول نے 2016 میں بھی اس موضوع پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی ہونے والی دلہن کو سب سے پہلے ان کی بہنوں کے "دل جیتنے" ہوں گے- انہوں نے کہا تھا، "مناسب امیدوار کو سب سے پہلے میری بہنوں کے دل جیتنے ہوں گے- مجھے انہیں اعتماد میں لینا ہوگا اور کسی بھی لڑکی کے لیے میری بہنوں کے دل جیتنا بہت مشکل کام ہے۔" (رپورٹ: وقار ستی - جیو نیوز)show more

Amir H. Qureshi
65,422 görüntüleme • 25 gün önce
یہ میری بیٹی ہے۔ الحمدللہ اس نے حال ہی... میں میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے۔ یہ بہت نیک، شریف اور فرمانبردار بچی ہے۔ اس کے والد گزشتہ دو سال سے روزگار کے سلسلے میں پردیس میں ہیں، اس لیے گھر کی تمام ذمہ داریاں میرے کندھوں پر ہیں۔ میٹرک کے امتحان کے بعد اس کا زیادہ وقت موبائل اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں گزرنے لگا۔ ایک ماں ہونے کے ناطے مجھے فکر تھی کہ کہیں اس کی توجہ تعلیم سے نہ ہٹ جائے۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اسے ایسے ماحول میں رکھا جائے جہاں وہ اپنی پوری توجہ پڑھائی پر دے سکے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکے۔ اسی مقصد کے لیے میں نے اسے کالج میں داخل کروانے اور ہاسٹل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں میں نے اپنے آفس کے باس سے بات کی۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے، انہوں نے نہ صرف میری بیٹی کا کالج میں داخلہ کروانے میں مدد کی بلکہ ہاسٹل میں رہائش کا انتظام بھی کروا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی تعلیم، ہاسٹل اور دیگر ضروری اخراجات کی فکر نہ کروں۔ ہاسٹل میں ان کا بیٹا بھی رہتا ہے، جو ایک اچھا اور بااخلاق لڑکا ہے، اور وہ بھی میری بیٹی کا خیال رکھے گا۔ میں اپنے باس کی اس مہربانی اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالیٰ ایسے نیک دل انسانوں کو ہمیشہ خوش رکھے، کیونکہ آج کے دور میں دوسروں کے لیے اتنا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ میری دعا ہے کہ میری بیٹی اپنی تعلیم پر پوری توجہ دے، محنت کرے اور زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرے۔show more

Nadia Malik
22,630 görüntüleme • 3 ay önce
لندن کی خفیہ پارٹی میں کی پراسرار حرکات، کیا... وقار ذکا پراسرار تنظیم الومیناٹی کے ممبر ہیں؟ پاکستانی میڈیا پرسن، ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر، ٹی وی ہوسٹ اور کرپٹو انٹرپرینیور وقار ذکا جو اپنے ریئلٹی شوز اور آن لائن موجودگی کے باعث مشہور ہیں، حال ہی میں لندن کی ایک خفیہ پارٹی میں دیکھے گئے جہاں وہ ہاتھوں کے پراسرار اشاروں کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جنم دیں کہ شاید یہ ان کی ’’الومیناٹی‘‘ (Illuminati) میں شمولیت کی کوئی خفیہ تقریب تھی۔ کافی عرصے سے وقار ذکا کے خفیہ طور پر الومیناٹی کے رکن ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ بظاہر یہ اشارہ دیتے دکھائی دیتے ہیں کہ الومیناٹی نے واقعی ان سے رابطہ کیا تھا۔ ویڈیو میں ان کے ایک مبہم جملے “I am” (یعنی “میں ہوں”) کو کئی لوگوں نے ان کی اس پراسرار اور خفیہ تنظیم سے وابستگی کی تصدیق کے طور پر لیا۔ وقار ذکا نے مزید یہ دعویٰ بھی کیا کہ شوبز کی دنیا کے اکثر لوگ کسی نہ کسی طور الومیناٹی سے منسلک ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا ممکن ہے کہ آپ میری دعا کر رہے ہوں کہ خدا میرے رقص کو قبول کرے؟ یہ جملہ سوشل میڈیا پر مزید پراسراریت اور تجسس کا باعث بن گیا۔show more

INSTANewsTv
362,093 görüntüleme • 11 ay önce
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی آج کی احتجاجی کال... اور ریلی میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ شعور زندہ ہے اور ظلم کے خلاف آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ ہمارے ایک دیرینہ ساتھی کے انتقال کی وجہ سے باقاعدہ ریلی کا انعقاد نہیں کیا گیا، مگر اس کے باوجود کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں پہنچے، جس پر میں دل کی گہرائیوں سے سب کا شکر گزار ہوں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس نے ہمارے گاؤں کا محاصرہ کیے رکھا، حالانکہ ہم نے اپنے ساتھی کی وفات کے احترام میں ریلی مؤخر کر دی تھی۔ ایسے ہتھکنڈے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ یہ جدوجہد آئین، جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جنگ ہے، اور ان شاء اللہ یہ آواز مزید مضبوط ہو گی۔show more

Mehr Abdul Sattar
11,247 görüntüleme • 4 ay önce
لاہور میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری کریک ڈاؤن،... گھروں پر ریڈز اور گرفتاریوں کے باوجود ہمارے حوصلے نہیں ٹوٹے۔ والدہ کو زخمی کیا گیا، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور میرے بھائی کو مسلسل ہراساں کیا گیا ۔ میرے شوہر میاں اکرم عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے باوجود ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ،ان کی کیبینٹ اور تمام وفد کو اپنے گھر ویلکم کیااور ٹھہرایا۔بھرپور میزبانی اور مہمان نوازی کی ۔ پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا، کیٹرنگ ، لائٹوں ،کرسیوں اور کھانا لانے والوں تک کو گرفتار کیا گیااور سارا سامان تک اپنی تحویل میں لے لیا گیا ۔ کیا ایسے ظلم اور بربریت کی مثال کہیں ملتی ہے ؟ میں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو جرات ،بہادری اور لاہور میں کامیاب ترین موبیلائزیشن پر زبردست خیراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ کی لاہور میں سٹریٹ موبیلائزیشن پر عوامی نمائندے اور کارکن اپنے مؤقف پر ڈٹے رہےاور تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ یہ ہمارے خاندان کی قربانی ضرور ہے، لیکن لاہور کی عوام کی بھرپور ثابت قدمی بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے لاہوریوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ۔اور تاریخ رقم کی ۔ ظلم، گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود لاہور پیچھے نہیں ہٹا۔یہ جدوجہد صرف ایک خاندان کی نہیں، عوام کے حق اور جمہوری مینڈیٹ کی جدوجہد ہے۔ عمران خان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد ! Sohailafridiofficial salman akram rajashow more

Maryam Kulsoom Akram
49,271 görüntüleme • 6 gün önce
سوات میں ہر ویلیج کونسل کی سطح پر 27... ستمبر کی تیاری جاری ہے۔ہر ویلیج کونسل میں کمیٹی بنائی گئی ہے جنہوں نے قافلے لانے اور شرکت کرنے سے لے کر نتائج کے حصول تک قیام کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ ایم پی اے، ایم این اے،تحصیل ناظم، ویلیج کونسل چیرمئین اور عہدیداروں نے پہلے دن سے آخر تک اپنی ہی تحصیل خصوصاً اور ضلع کے قافلوں کے ساتھ رہنا ہے تاکہ نظم و ضبط قائم رہے اور کسی بھی “نامعلوم” کی بروقت نشاندہی ہو اور ساتھ ساتھ کارکنان کے مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔ ملک بھر میں بہترین سٹریٹ مومنٹ ہوئی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جن تک پیغام گیا ان سب کی مارچ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ہر رکن اسمبلی،تنظیمی عہدیدار، کارکن، نوجوان، طلباء اور ایکٹوسٹ اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے ویلیج کونسل، دوستوں، رشتہ داروں سے آغاز کرکے ان کو مارچ میں قافلے کی صورت لانے سے لے کر نتائج حاصل کرنے تک قیام کو یقینی بنائیں۔ #مزاحمت_ہی_خان_کی_رہائی #LongMarchOnSeptember27thshow more

PTI
13,999 görüntüleme • 8 gün önce
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا... کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی فلاح، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، لہٰذا اس کے واضح اور عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن پروگرام پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 42 ہزار نوجوانوں کو اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اب تک 5,445 نوجوانوں میں 39.7 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پشاور میں 750 تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 25 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ اور پلیسمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ احساس ہنر پروگرام کے تحت تین ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اب تک 1,211 درخواست گزاروں میں 58.5 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس میں فی ٹرینی 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اب تک 88 نوجوانوں کو مختلف صنعتی یونٹس میں آن جاب ٹریننگ فراہم کی گئی ہے جبکہ 560 نوجوانوں کی 85 صنعتی یونٹس میں کامیاب پلیسمنٹ ہو چکی ہے۔ ضم اضلاع کے لیے 685 ملین روپے کی لاگت سے تیز رفتار اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3,000 نوجوانوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 800 نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 520 نوجوانوں کی نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) اور 1,400 نوجوانوں کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پلیسمنٹ یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز پر ٹھوس حکمت عملی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔show more

PTI
11,269 görüntüleme • 6 ay önce
"چوہدری"صرف مزاکرات نہیں کرواتا۔ "چوہدری"دھمکی بھی دیتا ہے👇 پہلے... خواجہ آصف نے اسرائیل بارے ٹویٹ کی۔ اب آج ہی امریکی نائب صدر کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹے پہلے پاکستان نے اسرائیل تک مار کرنے والے شاہین تھری (آواز کی رفتار سے 18 گنا تیز ہائپر سونک) میزائل کا تجربہ کر دیا۔ اب میری پچھلی ٹویٹس یاد کریں جس میں بار بار لکھ رہا ہوں کہ اگر اب ایران کے ساتھ زیادتی کی گئی تو اسرائیل کو جواب پاکستان کی طرف سے بھی ملے گا اور یہ شاہین تھری وہ میزائل جو گوادر سے چلایا جائے تو سیدھا تل ابیب تک جاتا ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 18 گنا زیادہ (Mach 18) تیز ہے۔اس تیز رفتار کی وجہ سے اسے دشمن کے دفاعی نظام کے لیے روکنا ناممکن ہوتا ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن (Solid Fuel) سے چلنے والا دو مرحلوں (2-stage) والا میزائل ہے۔ ٹھوس ایندھن کا فائدہ یہ ہے کہ اسے بہت کم وقت میں فائر کرنے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ یہ روایتی (Conventional) اور جوہری (Nuclear) دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس میں PSAC (Post-Separation Altitude Correction) سسٹم نصب ہے، جو میزائل کے الگ ہونے کے بعد اس کے ہدف کی سمت اور بلندی کو مزید بہتر بناتا ہے، جس سے اس کی درستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ متحرک لانچر (Mobile Launcher) اسے روڈ موبائل 'ٹرانسپورٹر ایریکٹر لانچر' (TEL) کے ذریعے کہیں سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے دشمن کے لیے اس کی لوکیشن معلوم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ویسے پاکستان یہ کہتا ہے کہ یہ بھارت کے تمام حصوں، بشمول شمال مشرقی ریاستوں اور دور دراز کے انڈمان اور نکوبار جزائر تک پہنچ سکتا ہے مگر اصل چیز یہ ہے کہ شاہین تھری پاکستان کے دفاعی ہتھیاروں میں اب تک کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا وہ میزائل ہے جو بلوچستان میں ایران بارڈر کے پاس سے چلایا ہو تو سیدھا اسرائیل تک جاتا ہے۔ *یہ بھی یاد رکھیں کہ صرف"ڈنڈی پٹی قائم چوہدری"کی ہی بات مانی جاتی ہے۔ اللہ اکبر۔۔ (اسد آر چوہدری)show more

Asad R Chaudhry
149,993 görüntüleme • 5 ay önce
نغمہ، جو ایک امریکی افغان گلوکارہ اور امریکہ میں... پی ٹی ایم کی سرگرم رکن ہیں آج کل پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ ان کا قیام اسلام آباد میں ہے لیکن پی ٹی ایم کی اگلی حکمت عملی کے لیے امریکہ سے نیا لائحہ عمل پہنچانے کی غرض سے وہ اس وقت پشاور میں موجود ہیں۔ پشاور میں انہوں نے گِلامن وزیر کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ پختونستان کے قیام تک وہ گِلامن کے لکھے ہوئے مزید پاکستان مخالف نغمے گاتی رہیں گی، جن کی آڈیو ریکارڈنگ اس وقت پشاور کے مختلف میوزک اسٹوڈیوز میں جاری ہے۔ نغمہ نے گِلامن سے لے کر منظور کے ناکام جرگے تک پختونستان کے الگ ہونے کے کئی انقلابی نغمے گائے ہیں اور امریکہ سے ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں، جن میں پشتونوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پی ٹی ایم کا ساتھ دیں۔show more

Najiba Faiz
84,314 görüntüleme • 1 yıl önce
ڈی آئی خان کے کلاچی مَڈی کے علاقے میں... پاکستانی فوج نے چھاپے کے دوران چار افراد کو مبینہ طور پر مشتبہ قرار دے کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق، دو افراد کو مسجد میں نماز کے دوران ہلاک کیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ اس سے قبل بھی پاکستانی فوج کی جانب سے مساجد اور لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ فوج سے وابستہ حلقے ان واقعات کی مذمت کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرتے ہیں۔show more

Islamabad Point
100,958 görüntüleme • 25 gün önce
نپیال کے سیلابی کلپس اور تباہی دیکھی تو حقائق... جاننے کیلیے گوگل میٹا وغیرہ پڑھا معلوم ہوا کہ نیپال اور تبت کی گلیشئرز اور پہاڑوں والی سرحد پر کہیں 5200 میٹر کی بلندی پر کسی گلیشئیر کا نچلا حصہ ٹوٹ کر 1200 میٹر نیچے تک گرا جو دریا کا رستہ تھا اُسنے دریا کا رستہ روک دیا رستہ رُکنے سے زمین سے 4000 میٹر اوپر کہیں پانی جمع ہوکر جھیل کی صورت اختیار کر گیا پانی کا پریشر بڑھتا گیا کہ کہ رکاوٹ ہٹ گئی اور اُس جھیل کا پانی 4000 میٹر سے کئی گنا پریشر کساتھ جٹانیں پتھر گارا درخت سب کُچھ ساتھ لیکر دریائی رستے سے نیچے آگیا جس سے آبادی میں بہتے دریا میں پانی کی سطح صرف 6 منٹ میں 30 فٹ تک بلند ہوگئی😳 30 فٹ کا اندازہ آپ اس سے لگا لیں کہ نئی سوسائٹیز میں گھروں کی اونچائی کی حد 30 فٹ ہوتی ہے گلیشیر گرنے سے گڑگڑاھٹ اور زمین کی تھرتھراہٹ کُچھ ایسی تھی جیسے 5.2 میگنیچیوٹ کا زلزلہ آیا ہو مگر یہ زلزلہ نہیں تھا آپ Flood in nepal سرچ کریں بہت کُچھ دیکھنے کو ملے گا نیپال 👇show more

کاشف چوہدری
53,018 görüntüleme • 28 gün önce
رجب بٹ نے شوبز انڈسٹری میں موجود اپنے ناقدین... سے مخاطب ہوتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا مواد ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ ناظرین کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم اس بات کی داد کی مستحق ہے کہ اس نے انہیں قابو میں رکھا اور ناقدین کو جواب دینے سے باز رکھا۔show more

24 News HD
515,400 görüntüleme • 6 gün önce
#JusticeForIqra سرگودھا کی معصوم گھریلو ملازمہ اقراء پر بد... ترین تشدد، 43جنوبی میں کہرام مچ گیا والدہ پر غشی کے دورے ۔ نواحی علاقہ 43جنوبی کی اقرا کے والد نے بتایا کہ بچی راولپنڈی اسلام آباد کے ایک تاجر عبد الرشید کے گھر ملازمہ تھی دو سال پہلے سے وہاں کام کرنے والی 15سالہ بچی کو محض چاکلیٹ گم ہونے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے سر ، بازوں ، ٹانگوں اور چہرے کو تیز دھار آلہ سے کاٹا گیا بازو ٹانگیں توڑی گئیں۔ باپ ثناء اللہ خود دو بچوں کے ساتھ منڈی بہت دن کے گاؤں میں ایک زمیندار کے گھر پر کام کرتا ہے غربت کے باعث اس نے اپنی بیٹی اقرا کو اسلام اباد میں ایک تاجر کے گھر پر چھوڑا لیکن ان ظالموں کی طرف سے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بچی جان کی بازی ہار گئی ثنا اللہ کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان ظالموں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور ان کی فوری گرفتاری بھی کی جائے غریب ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس طرح کا بہمانہ تشدد بھی کوئی انسان کر سکتا ہے اس کو بتانا تھا کہ بچی کو شدید اذیت دیتے ہوئے اس کے جسم پہ کٹ لگائے گئے جسے دیکھنا بھی اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے اس کا بتانا تھا کہ پولیس کی طرف سے اسے راولپنڈی بلایا گیا جہاں پر ہسپتال میں اسی انکھوں کے سامنے اس کی لختہ جگر نے دم توڑ دیا لیکن یہ بے بس اور بیچارگی کے عالم میں اپنی بیٹی کی ڈیڈباڈی اٹھا کر سرگودھا اگیا ہے اس کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے سرگودہ کے نواحی علاقہ 43 جنوبی میں بچی کی تدفین کا عمل جاری ہےshow more

Shehr Bano Official
39,229 görüntüleme • 1 yıl önce
#ڈالر_مافیا_کریک_ڈاؤن 🛑گھوٹکی کے علاقے خان پور مہر میں گھر... سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل، رائفللیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ 🛑سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیر کھوڑو کے مطابق خفیہ اطلاع پر خان پور مہر میں ایک گھر میں چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران گھر سے اینٹی ایئرکرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل،رائفلیں اور 12 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں اور قبائلی جھگڑوں میں استعمال ہوسکتا تھا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 🛑اطلاعات کے مطابق یہ مکان مہر قبیلے کے سردار محمد بخش مہر کے ایک معاون کے قریبی رشتہ دار کی ملکیت ہے۔show more

PakVocals
12,883 görüntüleme • 3 yıl önce
لامین یامال کی درد ناک کہانی!؟ صحافی نے لامین... یامال سے پوچھا کہ صرف 18 سال کی عمر میں اسپین کی ٹیم کا دباؤ وہ کیسے سنبھالتے ہیں؟ لامین یامال نے جواب دیا: "میری والدہ نے مجھے صرف 16 سال کی عمر میں جنم دیا، وہ اصل دباؤ تھا۔ میرے والد پیٹ پالنے کے لیے سڑکوں سے چیزیں چنتے تھے، وہ دباؤ تھا۔ مجھے تو صرف فٹبال کھیلنی ہے۔" یہ جواب ان کی پوری زندگی کی کہانی بیان کرتا ہے، جس کے پیچھے ایک جذباتی ماضی چھپا ہے لامین کی پیدائش سے پہلے ان کے والدین کرایہ نہ دے سکے۔ دو پڑوسیوں، لامین اور یامال نے ان کی مدد کی۔ والد نے عہد کیا کہ بیٹے کا نام انہی محسنوں پر رکھیں گے۔ یہ نام ایک ایسے قرض کا ریکارڈ ہے جسے خاندان کبھی پیسوں سے ادا نہیں کر سکا۔ والدین کی علیحدگی کے بعد والدہ نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں کام کر کے انہیں پالا۔ اسی نوکری کے دوران ان کی ملاقات "CF La Torreta" کلب کے کوآرڈینیٹر سے ہوئی، جنہوں نے لامین کی صلاحیت دیکھ کر فیس معاف کر دی۔ لامین نے بچپن میں والدین سے کہا تھا: "اگر میں عام نوکری کروں گا تو ہم مشکل میں رہیں گے، لیکن فٹبالر بن گیا تو آپ کو زندگی بھر فکر نہیں کرنی پڑے گی۔" انہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں یہ وعدہ سچا کر دکھایا۔ لامین ہر گول کے بعد وہ انگلیوں سے 304 بناتے ہیں۔ یہ ان کے غریب محلے "روکافونڈا" کا پوسٹل کوڈ ہے، جہاں ان اجنبی پڑوسیوں نے ان کے خاندان کی مدد کی تھی۔آج، 19 سال کی عمر میں وہ دنیا کے سب سے بڑے فٹبال اسٹیج پر کھیل رہے ہیں۔ آج رات اگر وہ گول کرتے ہیں، تو اربوں اسکرینوں پر 304 کا اشارہ چمکے گا اور ان دو پڑوسیوں کے احسان کی گونج پوری دنیا سنے گی۔show more

ZEShan ⚫
37,444 görüntüleme • 2 ay önce
اسلام آباد کی تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے... بیچ، شہرِ اقتدار کی سڑکوں پر بلوچ مائیں اور جبری گمشدہ افراد کے لواحقین مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ نہ انہیں خیمہ لگانے کی اجازت ہے، نہ سر پر کوئی چھت یا سائبان۔ اسلام آباد پریس کلب کی دیوار سے محض چند قدم کے فاصلے پر یہ احتجاج جاری ہے، مگر صحافیوں کو بھی قریب آنے اور ان کے درد کو دنیا تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یہ سب کچھ صرف امید اور حوصلے کے سہارے جاری ہے۔ تعداد میں یہ لواحقین چاہے کم ہیں، مگر ان کا وجود اور استقامت ہزاروں آوازوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ گزشتہ48 دنوں سے وہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دھمکیوں، رکاوٹوں اور ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ان کا احتجاج جاری ہے۔ ان ماؤں اور بہنوں کے حوصلے اس ریاست اور اس کے حکمرانوں کے لیے کھلا چیلنج اور شرم کا مقام ہیں۔ یہ اس حقیقت کا اعلان ہیں کہ طاقت، دھوپ، بارش اور ظلم بھی ان کے عزم کو شکست نہیں دے سکے۔ یہ وہ زوردار طمانچہ ہیں جو اس گمان کو توڑ دیتا ہے کہ ان ماؤں کے حوصلے جھکائے جا سکتے ہیں۔ #ReleaseBYCLeadersshow more

Sammi Deen Baloch
145,183 görüntüleme • 1 yıl önce