
Muhammad Umair
@MohUmair87 • 46,598 subscribers
Broadcast Journalist | Previously worked with @Expressnewspk & @waqtnewstv https://t.co/1EBJZBwNdM
Shorts
Videos

لاہور کے علاقہ شادمان میں ٹریفک اسسٹنٹ سے ٹکرانے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ٹریفک اسسٹنٹ کو معطل کیا جاچکا،ایس ایس پی صدر زون حافظ خضر زمان واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں،حادثے میں جاں بحق شہری زین کے اہلِ خانہ سے دلی افسوس اور ہمدردی ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی آئی جی پنجاب کو واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ جلدی بھجوا دی جائے گی،افسوسناک حادثہ میں زخمی ٹریفک اسسٹنٹ بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس
Muhammad Umair108,646 Aufrufe • vor 1 Tag

راولپنڈی، نیو گلزار قائد 45 گھنٹے بعد بھی بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بچی کے بارش کے پانی کے ریلے کے ساتھ بہنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ اہلخانہ نے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں سے آپریشن کو مزید وسیع کرنے اور جدید مشینری کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ Deputy Commissioner Rawalpindi Commissioner Rawalpindi Division
Muhammad Umair67,835 Aufrufe • vor 1 Tag

واش روم کا استعمال/ Get Lost/ ڈی پی او تبدیل حافظ آباد میں پیش آیا انوکھا واقعہ، چند روز قبل لیگی رکن پنجاب اسمبلی شاہد حسین بھٹی اپنے بیٹے حیدر بھٹی اور دیگر لوگوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس حافظ آباد میں موجود تھے، ڈی پی او کامران حامد اس وقت آفس نہیں تھے اس دوران ایم پی اے کے بیٹے حیدر بھٹی نے ڈی پی او کے ذاتی کمرے کا واش روم استعمال کیا۔ حیدر بھٹی جب واش روم سے نکلے تو آگے ڈی پی او صاحب موجود تھے جہاں ان میں تلخ کلامی ہوئی اور حیدر بھٹی کو Get Lost کا پیغام دیا گیا۔ اس پیغام کے بعد سیاسی زور آزمائی شروع ہوئی اور گزشتہ روز ڈی پی او حافظ آباد کو تبدیل کردیا گیا اور انکو پنجاب سیف سٹی میں تعینات کردیا گیا۔ تبادلے کے بعد لیگی ایم پی اے کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کی ہے کہ Now You Get Lost اس واقعہ کی سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڈ کی آڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ واش روم استعمال کے واقعہ کا تذکرہ کررہے ہیں۔ تبادلے میں مرکزی کردار حافظ آباد کے معروف سیاسی خاندان نے ادا کیا۔
Muhammad Umair362,618 Aufrufe • vor 2 Monaten

لاہور، محمود بوٹی کے علاقہ میں بچی کھلے میں ہول میں گرگئی، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
Muhammad Umair271,273 Aufrufe • vor 3 Monaten

لاہور ٹاؤن شپ تھانہ میں دو خواتین کی ہلاکت کا معاملہ ورثاء کے مطابق دونوں لڑکیوں میں نند اور بھابھی کا رشتہ تھا۔ پولیس نے پاکپتن کے نواح علاقے میں زبردستی جنازہ کروایا اور لڑکیوں کی فوری تدفین کروائی، لاہور سے پاکپتن نعشوں کی روانگی کے ساتھ پولیس اہلکار ساتھ گئے اور جنازے،تدفین کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی گاڑی میں موجود تھے۔جنازے کے دوران پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ ورثاء کا یہ بھی الزام ہے کہ انکو ابتدائی طور ایک اور ایف آئی آر تھمائی گئی اور بتایا گیا کہ ہم دونوں لڑکیوں کی ضمانت کروائیں بعد میں دوسری ایف آئی آر کا بتایا گیا اور پتہ چلا کہ دونوں کی موت ہوچکی ہے۔ دونوں بچیاں پاکپتن میں اوڈ فیملی کج تھیں اور جھگیوں کی رہائشی تھیں۔
Muhammad Umair56,731 Aufrufe • vor 25 Tagen
0:29
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

دہشت گرد ریحان بٹ اور فیضان بٹ کی فائرنگ کی ایک اور فوٹیج ملزمان ریحان بھی اپنے بھائی فیضان کی طرح افغانستان گیا وہاں سے آنے کے بعد اس نے اپنے بھائی کا بدلہ لینے کی ٹھانی، دھمکیاں دیں جس کا مقدمہ بھی اسی سب انسپکٹر عدیل کے بیان پر درج ہوا جو کل شہید ہوا۔ ریحان بٹ اور اسکے بھائی فیضان نے مجموعی طور پر پانچ پولیس اہلکاروں کو شہید اور تین کو زخمی کیا۔ یہ کہانی کہ فیضان دہشت گرد کیسے بنا کوشش ہوگی کہ آج لکھی جائے۔ یہ فوٹیج TLP مرکز کے باہر کی ہے ملزمان کے چہرے بھی واضح ہیں اور انکو نعرے لگاتے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Muhammad Umair44,876 Aufrufe • vor 20 Tagen

تھانہ ٹاون شپ لاہور میں ایک اور اہم واقعہ ٹاؤن شپ تھانہ کے اندر معروف ٹک ٹاکرز کے جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو جھگڑتے اور ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دو ملزمان ٹک ٹاکر عمر بٹ اور ظہور چوہان سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ٹک ٹاکر عمر بٹ جو کہ بحریہ ٹاؤن کا رہائشی ہے اس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم ظہور چوہان سے بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ چند دروز قبل اسی تھانہ میں دو خواتین کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں ٹک ٹاکرز سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Muhammad Umair13,475 Aufrufe • vor 5 Tagen