
Muhammad Umair
@MohUmair87 • 45,878 subscribers
Broadcast Journalist | Previously worked with @Expressnewspk & @waqtnewstv https://t.co/1EBJZBwNdM
Shorts
Videos

واش روم کا استعمال/ Get Lost/ ڈی پی او تبدیل حافظ آباد میں پیش آیا انوکھا واقعہ، چند روز قبل لیگی رکن پنجاب اسمبلی شاہد حسین بھٹی اپنے بیٹے حیدر بھٹی اور دیگر لوگوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس حافظ آباد میں موجود تھے، ڈی پی او کامران حامد اس وقت آفس نہیں تھے اس دوران ایم پی اے کے بیٹے حیدر بھٹی نے ڈی پی او کے ذاتی کمرے کا واش روم استعمال کیا۔ حیدر بھٹی جب واش روم سے نکلے تو آگے ڈی پی او صاحب موجود تھے جہاں ان میں تلخ کلامی ہوئی اور حیدر بھٹی کو Get Lost کا پیغام دیا گیا۔ اس پیغام کے بعد سیاسی زور آزمائی شروع ہوئی اور گزشتہ روز ڈی پی او حافظ آباد کو تبدیل کردیا گیا اور انکو پنجاب سیف سٹی میں تعینات کردیا گیا۔ تبادلے کے بعد لیگی ایم پی اے کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کی ہے کہ Now You Get Lost اس واقعہ کی سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڈ کی آڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ واش روم استعمال کے واقعہ کا تذکرہ کررہے ہیں۔ تبادلے میں مرکزی کردار حافظ آباد کے معروف سیاسی خاندان نے ادا کیا۔
Muhammad Umair362,349 次观看 • 1 个月前
0:29
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اقرار الحسن صاحب آپ نے پہلے ایف آئی اے افسر پر گالی دینے کا جھوٹا الزام لگایا، میں نے تب بھی لکھا تھا کہ یہ الزام جھوٹا ہے۔ اور اب آپ نے ویڈیو میں تسلیم کیا کہ گالی نہیں دی گئی۔ آپ اب ایک جماعت کے سربراہ ہیں سر عام جھوٹ الزامات سے پرہیز کیا کریں۔ Iqrar ul Hassan Syed
Muhammad Umair188,392 次观看 • 2 个月前

سی سی ڈی افسران کا مبینہ سکینڈل صادق آباد کے رہائشی عمران بھٹی نے خانہ کعبہ سے اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکو سی سی ڈی نے اغواء کرکے 94 لاکھ روپے ہتھیائے۔ انہوں نے سی سی ڈی افسران ہمایوں افتخار اور شفقت عطاء اور دیگر کو اپنا ملزم قرار دیا ہے۔عمران کے مطابق ملکیتی کوٹھیاں واقع رحیم یار خان کی ملکیت اور دیگر سٹام وغیرہ پر دستخط کروا لے گیے جبکہ انکی ملکیت میں موجود قیمتی گاڑی فارچونر ANQ662 بھی سی سی ڈی افسران نے اپنے قبضہ میں رکھی ہے۔عمران کے مطابق اسکو ابھی بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔
Muhammad Umair374,462 次观看 • 7 个月前