
RAShahzaddk
@RShahzaddk • 127,015 subscribers
Psychologist |Researcher|well-being consultant | Backup (@TheRAShahzad)
Shorts
Videos

محمد عرفان پڑھا لکھا نہی ہے کچی بستی کی جھونپڑی میں رہتا مگر اللہ پاک نے اسے سیاسی شعور دیا بات کرنے کا ڈھنگ دیا اس دھرنے میں سب سے وائرل ہو گیا آج انڈیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیٹ ورک Lallantop Top نے اسے اپنے سٹوڈیو بلایا مسکین آدمی ہے کہنے لگا چپل اتار دوں ؟ پہلی بار کسی اے سی والی جگہ گیا تو کہتا مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے اسے جیکٹ دی پہننے کو ساری ٹیم نے کھڑے ہو کر ایک منٹ اس کے لیے تالیاں بجائیں عرفان پڑھا لکھا نہی ہے ہندی تک نہی پڑھ سکتا اس نے سن سن کر سیکھا ہےاللہ جب کسی کو عزت دینا چاہے تو اسباب خود پیدا کر دیتا ہے محمد عرفان کے گھر راہول گاندھی بھی گیا وہ آج پسماندہ طبقات کی آواز بن گیا ہے اس کی مکمل ویڈیو یوٹیوب پر ہے لازمی دیکھیں
RAShahzaddk136,886 görüntüleme • 4 gün önce

کیا مولانا فسادی ہیں یا اقتدار کی ہوس میں فوج کے خلاف ہیں؟ جذباتی ماحول تھا اس لیے اس موضوع پر زیادہ نہیں لکھا، مگر مولانا کے بارے میں دو تین دن سے بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا مولانا فوج کے پاکستان کے غدار ہیں؟ یہ ان کی ایک تقریر ہے، مکمل ضرور سنیں۔ یہ ان کی جماعت کے لیڈر مولانا ادریس کی شہادت کا موقع تھا۔ پاکستان فوج کے حق میں تقریر کرنے پر انہیں شہید کیا گیا تھا۔ طالبان کو علما جواب دیتے ڈرتے ہیں، عمران خان جیسے لیڈر ان کی مذمت نہیں کرتے۔ مولانا نے جذباتی ماحول میں علما کے سامنے طالبان کو مرتد قرار دیا، اسلام سے خارج کہا اور اعلان کیا کہ پاکستان بھر کے علما کا متفقہ فتویٰ ہے لکھا ہوا موجود ہے: پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا شریعت کے مطابق جائز نہیں۔ ہم پاکستان کے اندر مکالمہ چاہتے ہیں، آئین کے وفادار ہیں، اسلحہ نہیں اٹھائیں گے یہ شورش زدہ ملک میں ایک عالم جس کی فالونگ ہے اس کا ریاست کے لیے بہت بڑا اعلان تھا۔ مولانا نے پاکستان فوج کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو غیر شرعی قرار دیا۔ یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ طالبان اسے مذہبی جہاد کا نام دیتے ہیں۔ اگر مولانا کو اقتدار عزیز ہوتا یا وہ فسادی ہوتے تو اس موقع پر ایسی آگ بھڑکاتے کہ کے پی جل جاتا، مگر مولانا ریاست، فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ تب ریاست نے ہر جگہ ان کا یہ بیان چلایا تھا۔ یہی ٹاپک قصور میں بھی تھا کیونکہ وہ عام افراد کے لشکر اور اسلحہ کے خلاف ہیں۔ باقی آپ کی مرضی، جو مرضی رائے قائم کر لیں بہت کچھ پڑھ کر البتہ شدید افسوس ہوا ہم ملک میں کیوں فساد کی بنیاد رکھ رہے ہیں ؟
RAShahzaddk56,258 görüntüleme • 15 gün önce

کوئی جاہل وزیر تعلیم کو یہ دیکھا دو، شاید شرم آ جائے۔ پنجاب کے وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر صاحب نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا۔ یہ بھی ٹھیکے پر دیئے ہیلتھ سینٹر ہیں۔ وہاں ایک سوئیپر کی تنخواہ 15 ہزار تھی تو خواجہ صاحب غصے میں آ گئے اور مالک ڈاکٹر کو کھری کھری سنا دی۔ کہا یہ قابل قبول نہیں، آج کے دور میں پندرہ ہزار میں کیا بنتا ہے۔ اگر تنخواہ کم دیں گے تو آپ کا ٹھیکہ کینسل ہو جائے گا۔اور اس دوران ان کی دردمندی بھی نظر آ رہی ہے یہ ہوتی ہے انسانیت۔ ایک ہی حکومت مگر عوامی وزیر اور عوام دشمن وزیر کا فرق سامنے ہے۔
RAShahzaddk62,482 görüntüleme • 18 gün önce

آٹھ ہزار ارب ہر سال قرضہ کے سود کی وجہ یہ ہے یہ پنجاب میں تعلیم کی قائمہ کمیٹی کی کاروائی ہے اسے غور سے سنیں چیک کریں جب حکمران افسر شاہی کے پیچھے چلتے تو وہ کمشن اور کرپشن کے لئے سرکاری خزانہ کیسے لٹاتے ہیں ایک پروگرام شروع ہوا کہ سرکاری سکول کا کمرہ بارہ لاکھ میں پرنسپل خود بنوا دے بہت کامیاب تھا مگر سیکٹری نے روک دیا اب وہی کمرہ چالیس لاکھ تک بن رہا ہے کام روکنے سے سیالکوٹ میں بچیاں سکول میں مر گئیں مگر سیکٹری نے پورا پلان بدل دیا بارہ لاکھ میں بننے والا کمرہ چالیس لاکھ تک پہنچا دیا اس طرح کمشن ٹھیکداری میں آٹھ سو ارب کا تعلیم کا بجٹ جا رہا جبکہ جاہل وزیر تعلیم ٹک ٹاک اور تماشوں میں مصروف رہتا ہے مریم نواز کو افسر شاہی اس طرح بدنام کروا رہی ہے
RAShahzaddk26,268 görüntüleme • 8 gün önce

آج میرئ بڑی بیٹی نے سکول مکمل کیا ہے الفاظ میں جذبات کا اظہار بہت ہی مشکل ہے میں تو بس روتا جا رہا تھا یہاں آخری پیپیر کے وقت سب والدین باہر کھڑے ہوتے ایک ایک بچہ رزلٹ کے بعد آتا جاتا اور پھر ایک کیپ فیملی پہناتی ہے بیٹی نے 12 لئے جو سب سے ہائی گریڈ ہوتے اللہ کا بہت کرم ہے ڈنمارک کے سب سے ٹاپ سکول میں Global Citizenship programجس میں 19 ملک اور یو این او شامل ہے آپ سب کو دعا کا کہتا تھا آپ کی دعائیں کام آئیں اللہ پاک سب کے بچوں کو ہمیشہ کامیاب کرے
RAShahzaddk95,226 görüntüleme • 1 ay önce

عمران ریاض کو پی ٹی آئی والے پڑ گے ہیں اسے رکھیل قرار دے دیا
RAShahzaddk15,392 görüntüleme • 7 gün önce
