
Sarah🍁
@Sra_az • 9,376 subscribers
Videos

طلاق کا فیصلہ: ایک 'مقدس' حق اور چند معمولی لاشیں..! ہم ایک ایسے حساس اور جذباتی معاشرے میں جیتے ہیں جہاں خاندانی غیرت کے علمبرداروں کو جب غصہ آتا ہے، تو وہ زبان سے الفاظ نہیں، بلکہ تین نوکیلے خنجر نکالتے ہیں اور ایک ہی جھٹکے میں سامنے کھڑی 'کسی کی بہن یا بیٹی' کے مستقبل کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ طلاق دینا یقیناً آپ کا قانونی اور شرعی حق ہے، اور بھلا مرد کو اپنے حقوق استعمال کرنے سے کون مائی کا لال روک سکتا ہے؟ لیکن اس 'مقدس' حق کو استعمال کرنے سے پہلے چند لمحوں کے لیے اگر دماغ پر زور ڈال لیا جائے (اگر وہ میسر ہو)، تو شاید تصویر کا دوسرا رخ بھی نظر آ جائے۔ جب آپ غصے کے عالم میں طلاق کا پروانہ لکھ رہے ہوتے ہیں یا زبان سے وہ بھاری الفاظ ادا کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ صرف ایک رشتہ ختم نہیں کر رہے ہوتے۔ آپ دراصل ایک جیتی جاگتی انسان کو معاشرے کے اس بھیڑیے کے سامنے پھینک رہے ہوتے ہیں جسے ہمارے ہاں 'مطلقہ' کہا جاتا ہے۔ کیا کبھی کسی شوہر نے سوچا کہ اس ایک فیصلے کے بعد اس لڑکی پر کیا گزرتی ہے؟ #سارہ #اردو_زبان
Sarah🍁71,065 views • 23 days ago
No more content to load