
Bilal Khan Afridi
@TirahWalMama • 6,313 subscribers
Human Rights Activist From a War Torn Side of The world , Born in War Raise in War ,PTM ✌️
Shorts
Videos

پنجابی جج، پنجابی سیاستدان، پنجابی بیوروکریٹس یا پنجابی جرنلسٹ—یہ سب دوسرے چھوٹے صوبوں کے لوگوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کے حقوق کو اپنے برابر تسلیم کرتے ہیں۔ یہ الفاظ خود ایک پنجابی جرنلسٹ، ابصار عالم، کے ہیں۔ لیکن اگر ہم یہی بات کہیں اور صرف اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں تو ہمیں افغانی، غدار ، تعصب اور ایجنٹ جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے۔
Bilal Khan Afridi28,395 views • 14 days ago

پشاور کے علاقے حیات آباد سے صرف پندرہ منٹ کے فاصلے پر تحصیل باڑہ کی سڑکوں پر تحریک طالبان کا ناکہ لگا ہوا ہے۔ افغانستان میں تو طالبان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن یہاں کھلے عام انہیں چھوٹ دی گئ ہے۔ پشتونوں کو تباہ کرنے کے لیے یہ سب کچھ ہونے دیا جا رہا ہے
Bilal Khan Afridi153,101 views • 5 months ago

اگر ڈرون اپنے ہدف کو اتنی وضاحت سے دیکھ سکتا ہے کہ ایک مخصوص گاڑی پر میزائل داغ سکے، تو پھر ہمارے بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کے جنازے بار بار کیوں اٹھتے ہیں؟ ہر حملے کے بعد دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہدف “درست” تھا، لیکن قبروں میں دفن ہونے والے اکثر بے گناہ بچے، مائیں اور عام لوگ ہوتے ہیں۔کب تک ہر سانحے کے بعد ذمہ داری سے انکار اور پھر قبائلی روایات کے سہارے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی جاتی رہے گی؟
Bilal Khan Afridi35,013 views • 1 month ago
0:52
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

قبائل نے جس ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کیا ہے اور آج تک کر رہے ہیں، شاید ہی تاریخ میں کسی قوم پر ایسا سلوک ہوا ہو۔ ایسے مظالم تو دشمن فوجیں بھی نہیں کرتیں جو ہمارے ساتھ پاکستانی فوج نے کیے۔ گھروں کو اجاڑا گیا، بستیوں کو ویران کیا گیا، اور معصوم لوگوں کو تکلیفوں سے گزارا گیا۔ اللہ تعالیٰ بھی سفید داڑھی والے بزرگوں کو دیکھ کر رحم فرماتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے بزرگوں کی عزت کا بھی خیال نہ رکھا گیا۔ نہ بچوں کی معصومیت کا لحاظ کیا گیا، نہ عورتوں کی حرمت کا۔ ظلم اس حد تک بڑھ گیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Bilal Khan Afridi59,306 views • 5 months ago

یہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی افغانستان، بلکہ یہ قبائلی علاقہ تیراہ میدان ہے جو خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا آبائی علاقہ ہے۔ یہاں سے لوگوں کو بندوق کے زور پر نکال دیا گیا ہے۔ آج تک ایک بھی دہشت گرد نہیں مارا گیا، جب بھی کوئی مرتا ہے تو وہ کوئی غریب ہی ہوتا ہے۔
Bilal Khan Afridi59,116 views • 6 months ago

14 اگست کی تیاری کرنے والوں ،یہ ہے ہماری حقیقت۔ ہمارے گھر مٹا دیے گئے، ہمارے سکول تباہ کر دیے گئے، اور ہمارا اپنا وطن بھی ہم سے چھین لیا گیا۔ آخر ہم کس آزادی کا جشن منائیں؟ پچھلے 26 برسوں میں ریاست نے ہمیں قتل کیا، بے گھر کیا، لوٹا، اور ہر سطح پر کمزور کیا۔ اور جب ہم نے ان مظالم پر آواز اٹھائی تو ہمیں غدار قرار دے دیا گیا۔ تیراہ میں گھروں ، سکولوں اور مدرسوں کو اڑایا جا رہا ہے۔
Bilal Khan Afridi12,239 views • 25 days ago

پہلے ہم ایسی ویڈیوز اور فوٹیجز صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دیکھا کرتے تھے، جہاں سرسبز وادیوں میں بارود اور فوجی طاقت کا مظاہرہ معمول بن چکا تھا۔ لیکن آج یہ منظر وادیٔ تیراہ کا ہے۔ یہاں کے بچے اسکولوں میں ہونے کے بجائے سڑکوں کے کنارے ٹینکوں، فوجیوں اور مختلف ہتھیاروں کو روز دیکھنے پر مجبور ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ انہی ہتھیاروں اور توپ خانے سے بعد میں ہمارے گھر مسمار کیے جاتے ہیں، اور ہماری بستیاں جنگ کا میدان بن جاتی ہیں۔
Bilal Khan Afridi16,490 views • 1 month ago

وزیرستان کے اس نوجوان کی باتیں سننا آسان نہیں۔ کہتا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارروائی میں اس کے بھائی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ جب وہ زخمی بھائی کی طرف بڑھا تو ایک داڑھی والے فوجی نے اسے دھمکی دی کہ قریب آئے تو گولی مار دی جائے گی۔ اس کے باوجود کہ اس کا بھائی خود اپنے زخم دکھا کر رحم کی اپیل کر رہا تھا، فوجی نے اس پر مزید بے رحمانہ تشدد کیا—ایسا ظلم جسے وہ آج تک نہیں بھول پائے۔۔
Bilal Khan Afridi52,214 views • 6 months ago

شہید مفتی منیر شاکر کے بیٹے کو تیراہ میدان جانے سے روک دیا گیا۔ ٹیلی فون پر مقامی بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آپ کو ہمارے مشر (افسر) نے بلایا ہے، آپ ان سے ملاقات کریں۔ روکنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ہم نے مقامی لوگوں کو یہاں سے نکل مکانی کرا کے علاقہ خالی کیا ہے۔ اس پر مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے جواب دیا کہ آپ لوگ تو خود کہتے رہے ہیں کہ تیراہ کے لوگوں کو ہم نے بے دخل نہیں کیا گیا۔
Bilal Khan Afridi53,382 views • 7 months ago

ہمارے گھر ایسے تباہ کیے جا رہے ہیں، پھر دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کرکے سب کچھ قومی مفاد کی قربانی کہہ کر ختم کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں چاہئے، بس جینے دو ،یہی درخواست ہے ہماری ریاستِ پاکستان اور اس کے اداروں سے۔ ان حالات نے ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
Bilal Khan Afridi63,550 views • 10 months ago

تیراہ میں جس مقام پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے لائے گئے دو ٹکے کے صحافیوں کو ہیلی کاپٹروں میں اتار کر رپورٹنگ کروائی جا رہی ہے، یہ زمین گزشتہ بیس برس سے فوج کے قبضے میں ہے۔ یہاں نہ کوئی دہشتگرد تھا نہ کوئی غیر ملکی، مگر پھر پاک فوج آئی اور یہ سب ساتھ لے ائے ۔۔! #تیراہ
Bilal Khan Afridi53,596 views • 8 months ago

اس طرح کے موسم میں اپنا گھر بار، چھوٹے بچوں اور بوڑھے ماں باپ کے ساتھ چھوڑنا تاریخ کی کسی بھی کتاب میں نہیں ملے گا۔ یہ اس ظلم کی داستان ہے جو تیراہ کے لوگوں پر ریاستِ پاکستان کی فوج نے دوسری بار ڈھائی ہے۔ اس ظلم پر پورا ملک خاموش تماشائی بنا رہا۔ یہ رویے یاد رکھے جائیں گے۔
Bilal Khan Afridi36,904 views • 7 months ago

دا مراکه چی هر کله شوی وی ماته علم نشته ، د بر وطن Najeeb Nangyal د کوزی پښتونخوا Hassan khan ته پیغور ورکوی چی ګنی ته د خبرو جوګه سړی نه یی ته دلته زمونګ منځ ته بیا مه راځه.. حسن خان هغه جرنلسټ دی چی تر نن ورزی د دوئ په جرنلزم کی د رښتیه ثابتولو دپاره یو تور ټکی نشته ، هر وخت یی ملنډی کړی دی ، دروغ یی ویلی دی او د خپلی تنخوا دپاره یی د رښتیو نه مخ اړولی ، مونګ تری هیس د خیر تمعه نه ساتو او که تاسو یی سوشل ميډیا ته لاړ شئ نو هم خلک ورته د دروغجن په نظر ګوری ، کم خلک یی چی ستائی هغه هیس پښتانه ندی ..!
Bilal Khan Afridi13,052 views • 1 month ago

آج تحریک طالبان کے افراد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے گھر سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر، اور سینکڑوں فوجی قلعوں کی موجودگی کے باوجود، مرکزی باڑہ بازار کی مختلف سڑکوں پر گشت کرتے اور ناکے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ تیراہ میدان میں بھی اسی طرح پانچ چھ دہشت گرد دکھائی دیے۔ مگر انہی چند دہشت گردوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو جبراً اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا، اور اب وہاں لوٹ مار اور زمینوں پر قبضوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔۔۔
Bilal Khan Afridi27,572 views • 5 months ago