
Yar Muhammad Khan Niazi
@YarMKNiazi • 32,380 subscribers
Focal Person to CM KP on Digital Media || Ex PTI SMT Head KP
Shorts
Videos

بابا جی کیس اپڈیٹ اب تک 390200 روپے کے فنڈز باباجی تک پہنچ چکے ہیں. باقی تفصیلات کیلئے وڈیو دیکھیں.
Yar Muhammad Khan Niazi87,843 просмотров • 3 месяцев назад

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِصدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس! درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جنگلات قوم کی امانت ہیں اور ان کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت ترین قانونی اصلاحات کی جائیں گی اور سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قانون مؤثر اور ناقابلِ فرار بنایا جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ قانون میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے نئی تجاویز پیش کریں۔ وزیرِاعلی نے کہا کہ قانون کی خامیوں کے باعث قومی وسائل کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان قوانین کو اتنا مضبوط بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص درختوں یا جنگلی حیات کے وسائل پر ناجائز ہاتھ نہ ڈال سکے۔
Yar Muhammad Khan Niazi199,319 просмотров • 10 месяцев назад

معروف اینکر پرسن ثروت ولیم کا خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور حکومتی اقدامات پر بہترین تجزیہ خیبرپختونخوا کا ٹورازم ڈپارٹمنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات اور معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی نگرانی میں سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور صوبے کے سیاحتی مقامات کو مزید پرکشش بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اینکر پرسن ثروت ولیم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، تاہم قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب کی طرح سیاحتی مقامات کو سیاستدانوں کے تصویری پوسٹرز سے نہیں بھرا گیا، جس کے باعث قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی اپنی اصل حالت میں برقرار ہے۔
Yar Muhammad Khan Niazi14,763 просмотров • 16 дней назад

اتوار کی شام 7 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ ہم نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پیر کے روز وزیراعظم نے اپنے وفاقی وزیر احسن اقبال کو خیبرپختونخوا ہاؤس بھیجا تاکہ ہمارے تحفظات دور کیے جا سکیں۔ احسن اقبال سے ملاقات کے نتیجے میں نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ اس پورے عمل کے دوران ہمارا مؤقف واضح اور مستقل رہا کہ عمران خان کی اجازت کے بغیر اضافی رقم دینے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم
Yar Muhammad Khan Niazi27,379 просмотров • 2 месяцев назад

اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ملاقات ایک ننھی بچی سے ہوئی، جس نے بتایا کہ وہ غربت کے باعث اسکول نہیں جا سکتی۔ وزیراعلیٰ نے شفقت بھرے انداز میں کہا بیٹی! فکر نہ کرو، تمہاری تعلیم کا سارا خرچ میں اٹھاؤں گا۔ جس اسکول میں دل چاہے داخلہ لو، اور پڑھائی کبھی مت چھوڑنا۔ #CMKP #SohailAfridi #GirlsEducation
Yar Muhammad Khan Niazi73,932 просмотров • 9 месяцев назад

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معصوم زینب جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے سے فون پر رابطہ کیا اور اُن کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔ چھوٹی سی زینب نے وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا!" یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی خود لے لی۔ آج انشاء اللہ زینب کی سرجری ہوگی, دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل شفا عطا فرمائے اور وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئے۔ امین #آپکا_وزیراعلی_آپکے_ساتھ #SohailAfridi #CMKP
Yar Muhammad Khan Niazi72,662 просмотров • 9 месяцев назад

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا دورہ لاہور! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے زمان پارک میں چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
Yar Muhammad Khan Niazi50,181 просмотров • 8 месяцев назад

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سائے تلے عوامی نمائندگی کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پہلی بار عمران خان اسٹیڈیم میں اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جہاں عوام براہِ راست کارروائی دیکھ سکتی ہے۔ اجلاس سے پہلے کے یہ مناظر اس تاریخی لمحے کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں عوامی آواز کو وہ مقام مل رہا ہے جس کا انتظار تھا۔ #AwamiAssembly
Yar Muhammad Khan Niazi29,859 просмотров • 4 месяцев назад

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے خصوصی احکامات پر پشاور میں زینب کے دل کا پیچیدہ آپریشن گزشتہ دن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد ابتدائی نگہداشت کے لیے اسے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے مسلسل اس کی حالت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر کے مطابق زینب کی طبی حالت میں واضح بہتری آئی ہے اور اسے آئی سی یو سے دوسرے وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی تجربہ کار میڈیکل ٹیم بدستور اس کی صحت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے. الحمداللہ معصوم زینب نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد ہم دوبارہ انکا معصوم چہرہ اور بے باک باتیں سن سکیں گے۔
Yar Muhammad Khan Niazi48,616 просмотров • 9 месяцев назад

Peshawar is becoming vibrant, brighter, and rising toward renewed glory.
Yar Muhammad Khan Niazi35,611 просмотров • 7 месяцев назад

پروپیگنڈا الرٹ! اس ویڈیو میں “سوشل میڈیا ٹیم کو 5 کروڑ روپے دینے” کا جو دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ میں اسکی پہلے بھی بھرپور اندازمیں تردید کرچکا ہوں اور آج پھر سے اس کی واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں۔ جن 5 کروڑ روپے کے فنڈز کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل میڈیا کریئیٹو وِنگ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں جاری کیے گئے تھے، اور وہ بھی صرف ایک ہی مرتبہ۔ لہٰذا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور پروپیگنڈا پھیلانے سے پہلے حقائق جان لینا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ جب بھی کوئی تحریک شروع ہوتی ہے یا اس کا مومینٹم بنتا ہے، کچھ عناصر جان بوجھ کر جھوٹا پروپیگنڈا اور غیر ضروری بحث چھیڑ کر انصافینز کی توجہ اصل مقصد سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر الحمداللہ ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Yar Muhammad Khan Niazi32,151 просмотров • 7 месяцев назад

عمران خان کے وژن کے تحت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پشاور کی بیوٹی فکیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ شہر کی سڑکیں، پارکس اور گرین بیلٹس رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ ماحول کو بھی خوشگوار بنا رہی ہیں۔ یہ اقدامات صاف، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے لیے وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت اور وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی نگرانی میں 100 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ #CMKP #SohailAfridi #Peshawar #Beautification
Yar Muhammad Khan Niazi27,726 просмотров • 8 месяцев назад

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پشاور پجگہی روڈ پر واقع پناہ گاہ کا اچانک دورہ وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و احوال دریافت کیے وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا. وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ کے مکینوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا صوبے میں 10 فعال پناہ گاہیں عوام کو سہولت فراہم کر رہی ہیں جبکہ 11ویں افتتاحی مرحلے میں ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق نئی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، پشاور میں مزید پناہ گاہوں کی ضرورت ہے، مقیم افراد کا مطالبہ, خواتین کے لیے علیحدہ پناہ گاہ قائم کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنائیں, وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہوں کے لیے تمام درکار فنڈز فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیا یہ عمران خان کا وژن ہے، جس کے تحت عام آدمی کو بنیادی سہولیات تک رسائی دی جا رہی ہے، فنڈز کی کمی کو اس عوامی فلاحی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، نگران دورِ حکومت میں بند کیے گئے فنڈز کا مکمل ازالہ کیا جائے گا، پناہ گاہوں میں مسافروں، تیمارداروں اور مزدوروں کو مفت قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، بریفننگ
Yar Muhammad Khan Niazi30,859 просмотров • 10 месяцев назад

یہ صرف حکومت نہیں، بلکہ عوام سے کیا گیا ایک وعدہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی بلا پروٹوکول عوام کے درمیان نظر آتے ہیں, کبھی تھانے میں مظلوم کے ساتھ، کبھی ہسپتال میں مریض کے پاس، اور کبھی یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے۔ یہی عمران خان کی قیادت کا انداز ہے، جہاں حکمران نہیں بلکہ خادم ہوتا ہے، اور جہاں طاقت نہیں بلکہ انصاف بولتا ہے۔ خیبر پختونخوا آج صرف ایک صوبہ نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام ہے، حکومت کا اصل مقصد حکمرانی نہیں، بلکہ خدمت ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #AwamKaEhsaas
Yar Muhammad Khan Niazi26,379 просмотров • 8 месяцев назад

No Place Like Khyber Pakhtunkhwa Explore it, Witness it, Enjoy it An amazing video by "Jamshed Burki "
Yar Muhammad Khan Niazi27,513 просмотров • 10 месяцев назад