
Zaeem leghari
@Zaeemlegharii • 21,322 subscribers
I am a journalist with a strong interest in media, communication, and public affairs. Through this LPC tutorial, I aim to enhance my professional skills, broade
Shorts
Videos

یہ ظلم کی انتہا ہے کہ عمران خان صاحب کے بہنوئی احد خان، جو شاید کبھی میڈیا پر نہیں آئے اور نہ ہی عدالتوں میں نظر آئے، آج انہیں بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ احد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں، جو لوگ یہ سب کر رہے ہیں وہ اپنی آخرت برباد کر رہے ہیں۔ اللہ نے ججز کو قوم کی اصلاح کا موقع دیا تھا، مگر وہ غلط راستے پر چل پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنوں کو آپ ہرا نہیں سکتے۔
Zaeem leghari142,832 次观看 • 8 天前

عشقِ عمران میں مرنے والے مردان میں رہ گئے اور باقی سب نکل گئے۔ سہیل خان آفریدی نے پلیٹ میں رکھ کر گرفتاری دی۔ وہ کنٹینر پر کھڑے ہوتے، شیلنگ ہوتی، گرفتاری ہوتی، مزاحمت ہوتی، تو پتا لگتا کہ ایک وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز بنتیں، انٹرنیشنل میڈیا پر جاتیں، پتا لگتا کہ ایک وزیراعلیٰ گرفتار ہو رہے ہیں۔ بہرحال، سہیل خان آفریدی صاحب نے پلیٹ میں رکھ کر گرفتاری دی اور گورنر راج لگانے کا موقع دیا۔ کوئی ایک ویڈیو بیان سہیل آفریدی صاحب کا دکھا دیں، جو انہوں نے گرفتاری کے بعد جاری کیا ہو، جس میں انہیں پتا ہو کہ لوگ کہاں اکٹھے ہوں گے، آگے کیا لائحہ عمل ہوگا، کون لیڈ کرے گا؟ کچھ نہیں! ستر دن کا وقت لیا انہوں نے، لیکن وہ ایک ویڈیو بیان جاری نہیں کر سکے۔ تحریک انصاف کی باقی قیادت کہاں ہے؟ اور کہا جا رہا ہے کہ جی، فضل الرحمن صاحب نے ان کو ٹریپ کیا۔ جی، فضل الرحمن صاحب نے ٹریپ کیا! یہ مطلب، یہ بچہ تھا کل کا، جسے پتا ہی نہیں تھا کہ ٹاؤٹ چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ گورنر راج لگ رہا ہے، گورنر راج لگ رہا ہے، لیکن انہیں پتا نہیں تھا۔ یہ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کر رہے تھے اور مردان میں ورکرز کو چھوڑ کر چلے گئے۔ مجھے کہا گیا کہ جی، آپ جنرل پر تبصرے نہیں کرتے۔ میرا ریکارڈ نکال لیں اور پنجاب اور پنجاب اسمبلی میں جو تحریک انصاف کی قیادت بیٹھی ہے، ان کا ریکارڈ نکال لیں اور چیک کر لیں کہ کس نے سب سے زیادہ تنقید کی ہے۔ جبکہ ان لوگوں کو عہدے ملنے ہیں مجھے کچھ نہیں
Zaeem leghari42,497 次观看 • 2 天前

پرویز الہی صاحب کے حوالے سے میری خبر کو جھوٹا کہنے والوں کے لیے یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں۔ جب سہیل خان آفریدی گجرات، یعنی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہی صاحب کے علاقے میں پہنچے تو ایک شخص گاڑی پر چڑھ کر سہیل آفریدی کے ساتھ "پرویز الٰہی زندہ باد، پرویز الٰہی زندہ باد" کے نعرے لگاتا ہے۔ سہیل خان آفریدی اس شخص سے پوچھتے ہیں: "کدھر ہے؟ کدھر ہے پرویز الٰہی؟ کدھر ہے؟" اس پر وہ شخص گاڑی سے اتر جاتا ہے، جبکہ ایک اور شخص عوام کو بتاتا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب پوچھ رہے ہیں کہ پرویز الٰہی کدھر ہیں؟ جواب میں عوام کی جانب سے آواز آتی ہے: "وَڑ گیا، وَڑ گیا۔" اب میری خبر کو جھوٹا کہنے والے حضرات اس ویڈیو کو غور سے ملاحظہ کریں۔ میں پہلے بھی واضح کر چکا ہوں اور آج بھی کہتا ہوں: میں اپنی خبر میں لکھے گئے ایک ایک لفظ اور ایک ایک جملے کا ذمہ دار ہوں۔
Zaeem leghari262,263 次观看 • 25 天前
1:30
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ہر شخص اپنی جگہ فرعون بن گیا سنانواں میں انسانیت سوز واقعہ ایک شہری کو سرِعام برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانا صرف ایک فرد کی تذلیل نہیں، بلکہ انسانیت، عزت اور قانون کی کھلی توہین ہے۔ کسی غریب اور بے بس شہری کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ منظر ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہے۔ آخر ایک عام شہری کی عزت اور جان کب تک یوں پامال ہوتی رہے گی؟
Zaeem leghari86,234 次观看 • 12 天前

کوٹ لکھپت جیل سے انتہائی اہم خبر ۔ علیمہ خان صاحبہ، نورین خانم صاحبہ، اور عظمیٰ خانم صاحبہ کو رات 3-MPO کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں کوٹ لکھپت جیل کے ’’"اسپیشل بیرک ‘‘ میں الگ الگ رکھا گیا ہے، جہاں توہینِ مذہب کے مقدمات میں گرفتار افراد اور ذہنی طور پر بیمار قیدی بھی رکھے جاتے ہیں۔ ان "اسپیشل بیرک میں واش روم کی دیواریں انتہائی چھوٹی ہیں، جس سے پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کی جانب سے کھانا دینے کی کوشش بھی کی گئی، مگر کھانا فراہم نہیں کرنے دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے تمام کیمروں کو ایکٹو کر دیا گیا ہے یہ جیل کے انتہائی سخت بیرک ہیں، ان بیرک میں بہت زیادہ شور شرابہ ہوتا ہے ۔ جہاں ایک دن گزارنا بھی مشکل ہوتا ہے، جبکہ قیدیوں کے شور اور رویے سے صورتحال مزید مشکل ہو جاتی ہے۔
Zaeem leghari109,801 次观看 • 23 天前

آئی ایل ایف کے حامد گروپ سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ بار کے صدر بابر مرتضیٰ پر حکومت سے فنڈز لینے کے معاملے پر کڑی تنقید۔ صدر صاحب نے 5 کروڑ روپے کے فنڈز کیوں لیے؟ فنڈز کے بدلے میں آپ نے کیا سرینڈر کیا؟ کیا آپ نے تحریک بیچ دی؟ کیا حکومت سے فنڈز لے کر آپ ان کے خلاف تحریک چلائیں گے؟ حامد خان اور بابر مرتضیٰ جواب دیں۔ — انتظار حسین پنجوتہ
Zaeem leghari42,174 次观看 • 13 天前

کوٹ لکھپت جیل سے انتہائی تشویشناک صورتحال سامنے آگئی۔ کوٹ لکھپت جیل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان صاحب کی بہنوں نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو رات 4 بج کر 20 منٹ پر جیل لایا گیا، تاہم تاحال ان کی کسی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ علیمہ خان صاحبہ کی صنم جاوید، فلک جاوید، عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ سے صرف چار منٹ ملاقات ہوئی۔ انہوں نے علیمہ خان صاحبہ کو ایک تکیہ اور چادر بھی دی تھی ذرائع کے مطابق علیمہ خان صاحبہ ،نورین خانم ،عظمی خانم کو جس حصے میں رکھا گیا ہے، وہاں ذہنی امراض میں مبتلا اور توہینِ مذہب کے مقدمات میں قید خواتین موجود ہیں۔ وہاں جیل کی خواتین صفائی کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ وہ خواتین ان پر حملہ کرتی ہیں خواتین کھانا دینے سے ڈرتی ہوں وہاں کے ماحول کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کے چیخنے اور رونے کی آوازیں آتی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان صاحبہ کو تاحال ان کی ادویات اور چشمہ فراہم نہیں کرنے دیا گیا ۔ کچھ افراد نے قبرستان جیسی خاموش اور پریشان کن جگہ سے تشبیہ دی ہے۔
Zaeem leghari46,289 次观看 • 23 天前

کل سلمان اکرم راجہ صاحب میو ہسپتال میں زیرِ علاج تحریک انصاف کے ورکر اشتیاق احمد سے ملنے کے لیے پہنچے۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشتیاق احمد کی حالت تشویشناک ہے۔پوری قوم سے اپیل ہے کہ ان کے لیے دعا کریں ، عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس ملک میں قانون ختم ہو چکا ہے انسانیت کے لیے درد ختم ہو چکا ہے ۔
Zaeem leghari83,807 次观看 • 1 个月前

فلک جاوید صاحبہ نے دوران پیشی بتایا کہ عمران خان صاحب کی تینوں بہنوں محترمہ علیمہ خان، محترمہ نورین خانم، اور محترمہ ڈاکٹر عظمی خان کو جیل بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ان کو کپڑے اور ادویات بھی فراہم نہیں کرنے دی جا رہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بطور احتجاج جیل میں بھوک ہڑتال کی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ہماری چیف آرگنائزر پنجاب محترمہ عالیہ حمزہ، محترمہ صنم جاوید، محترمہ فلک جاوید اور باقی خواتین نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کے ساتھ یہ سلوک قابل مذمت ہے اپوزیشن لیڈر پنجاب معین الدین ریاض قریشی Ajmal Jami
Zaeem leghari25,055 次观看 • 15 天前