
Zaeem leghari
@Zaeemlegharii • 19,327 subscribers
I am a journalist with a strong interest in media, communication, and public affairs. Through this LPC tutorial, I aim to enhance my professional skills, broade
Shorts
Videos

تحریک لبیک پاکستان جو ماضی میں تحریک انصاف پر شدید تنقید کیا کرتی تھی، یہاں تک کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف سخت زبان استعمال کی جاتی تھی، آج اسی تحریک انصاف نے اسے سیاسی اسپیس دے رکھی ہے۔ خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور میں تحریک لبیک کو جس آزادی کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج کرنے کا موقع مل رہا ہے، وہ تحریک انصاف کے بڑے ظرف کی عکاسی کرتا ہے۔ 14 اگست کو پشاور میں تحریک لبیک کا بڑا احتجاج بھی اسی سیاسی آزادی کی ایک مثال ہے۔
Zaeem leghari37,125 views • 18 days ago

جیسے ہی مجھے اطلاع ملی کہ ہمارے صحافی ناطق ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میں فوراً موقع پر موجود ایس پی بلال اور ایس پی عاطف کے پاس پہنچا اور ان سے سوال کیا کہ آخر صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے اور کوریج کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک غلطی تھی، جس کے بعد ناطق ریحان کو رہا کر دیا گیا۔ لیکن یہ واقعہ ہم سب صحافیوں کے لیے ایک سبق ہے۔ جب بھی کسی صحافی کو بلاجواز روکا جائے، تشدد کا نشانہ بنایا جائے یا گرفتار کیا جائے تو ہم سب کو فوری طور پر ایک آواز بن کر اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اکثر تقسیم رہتے ہیں، اور اسی تقسیم کا فائدہ اٹھا کر ہمیں ایک ایک کرکے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر آج ہم ایک دوسرے کے لیے نہیں بولیں گے، تو کل ہمارے لیے بولنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ صحافت کا تحفظ صرف اسی صورت ممکن ہے جب صحافی متحد ہو کر اپنے حق، اپنے ساتھیوں اور آزادیِ صحافت کے لیے کھڑے ہوں۔
Zaeem leghari50,491 views • 28 days ago

پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی وہی طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، اور اب کے پی کے میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ تحریکِ انصاف نے اتنی مشکلات اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے باوجود یہ سبق نہیں سیکھا کہ کسی کے ساتھ انتقام پر مبنی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر سیاسی یا مذہبی وابستگی کی بنیاد پر گرفتاریوں اور دباؤ کا سلسلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ویڈیو مانسہرہ کی ہے، جہاں تحریکِ لبیک پاکستان سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
Zaeem leghari13,665 views • 7 days ago

کیا ملک قائداعظمؒ نے بنایا یا مریم نواز اور اس کے چہیتے زیشان ملک نے؟ لبرٹی چوک میں آزادی کا جشن دیکھنے گئے تو منظر ہی عجیب تھا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی صرف ایک تصویر نظر آئی، جبکہ علامہ اقبالؒ کی ایک بھی تصویر نظر نہیں آئی۔ دوسری طرف مریم نواز اور ان کے چہیتے زیشان ملک کی تصاویر کی بھرمار تھی۔ بلکہ زیشان ملک کی تصاویر قائداعظم اور علامہ اقبالؒ دونوں سے زیادہ دیکھنے کو ملیں۔ ایسا محسوس ہوا جیسے آزادی کا جشن پاکستان کے بانیوں کا نہیں، مریم نواز اور ان کے چہیتوں کی تشہیر کا جشن ہو۔
Zaeem leghari30,595 views • 20 days ago
0:27
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

“سائفر کی حقیقت سامنے آنے پر جرنیلوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیں ۔فلک جاوید
Zaeem leghari85,862 views • 3 months ago

مریم نواز نے پنجاب کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ میں اپنی والدہ کا چیک اپ کروانے آئی، مگر سکیورٹی گارڈ نے میرے منہ پر چپیٹ تک مار دی۔ میری والدہ کو 101 ڈگری بخار ہے اور ان سے چلا بھی نہیں جا رہا۔ سرگودھا ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ہاسپٹل ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر ز و گارڈز کا مریضہ سے بد سلوکی کوئی پوچھنے والا نہیں غریب خواتین کی دہائی۔
Zaeem leghari130,134 views • 5 months ago