
Zain Hussain Qureshi
@ZainHQ • 118,240 subscribers
Former Parliamentary Secretary Finance, Member of National Assembly of Pakistan | Representing #NA150, #NA214 #PTIFamily
Videos

آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے Shah Mahmood Qureshi صاحب کی ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اُسکی تردید کرتا ہوں۔ مخدوم صاحب پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور PTI ایک نظریے کا نام ہے، ہم تحریک انصاف اور Imran Khan کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں! شاہ محمود قریشی نے آج تک صرف اصولوں اور خدمت کی سیاست کی نہ کوئی عہدہ نہ کوئی لالچ شاہ صاحب کو خرید سکتی ہے۔ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں!
Zain Hussain Qureshi1,532,095 次观看 • 3 年前

جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو ڈٹ جاؤ تم حسینؓ کے انکار کی طرح!
Zain Hussain Qureshi1,108,657 次观看 • 3 年前

میں رہائی کے موقع پر یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں ہم سب لوگ پارٹی پالیسی اور صدر جنوبی پنجاب کے مطابق بتائے گئے مقام اور وقت پر قافلوں کو اکٹھا کر رہے تھے جب پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔فرمائشی گرفتاری کا پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ فرمائشی گرفتاری وہ دیتے ہیں جنہیں کچھ ثابت کرنا ہو ۔ مجھے یا میری خاندان کو کچھ ثابت کرنے کے ضرورت نہیں ہے ۔ میرے والد عمران خان سے وفا کے سزا کاٹ رہے ہیں۔ جب پراسیکیوشن سزا موت کا تکازہ کرتے تھے اس وقت ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ اور جس شخص پر پچاس سے زائد پرچے ہوں اسی فرمائشی گرفتاری دینے کے ضرورت نہیں ہے ۔ Islamabad_Massacre PTI#
Zain Hussain Qureshi431,070 次观看 • 1 年前

لاہور ہائیکورٹ کی عدالت نے Shah Mahmood Qureshi کی ملتان سے الیکشن لڑنے کی اپیل کو مسترد کردیا لیکن عوام کی عدالت میں کمال محبت کا اظہار جاری! نامور گلوکار ملکو اور انکی ٹیم نے اپنے مشہور 'نک دا کوکہ' کا ' نائب کپتان ورژن' ریلیز کردیا۔ آپ سب کو کیسا لگا؟ ضرور بتائیے گا! #اِنتخابی_نِشان_عمران_خان
Zain Hussain Qureshi320,915 次观看 • 2 年前

میرے حلقہ NA150 کے تمام پی ٹی آئی ورکرز ، چیئرمین ، وائس چیئرمین، ٹائیگر فورس، بزرگ، خواتین و حضرات! میں آپکا مشکور ہوں جس طرح آپ نے اس مشکل حالات میں گھروں سے اپنی مدد آپ نکل کر ووٹ ڈال کر مجھے کامیاب بنایا اور ظلم کا بدلہ ووٹ سے کے نعرے کو حقیقت میں بدل کر دکھایا۔ PTI #PakistanElections2024
Zain Hussain Qureshi295,748 次观看 • 2 年前

میں نے بچپن سے اب تک اپنے والد کو سیاسی میدان میں دیکھا ھے، وہی میری پہلی درسگاہ ہیں اور مجھے فخر ھے کہ میرے والد کے بد ترین مخالف بھی ان کے کردار اور ایمانداری پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔ میرے والد نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی غرض سے سیاست کی ھے اور یہی تربیت مجھے بھی ان سے ملی ھے۔ میرے والد کی غیر موجودگی اور یہ احساس کہ ایک ایماندار محب وطن شہری کیسے ظلم و ناانصافی کا نشانہ بنا ہوا ھے میرے لئے شدید باعث تکلیف ھے لیکن ہم یہ دکھ بھی ہنس کے سہ رہے ہیں کیونکہ میرے والد ایک بہادر انسان ہیں اور ہمارا مشن ذات کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی بہتری کے لئے۔ میرا ایمانِ کامل ھے کہ یہ اندھیری رات ڈھلنے والی ھے 8 فروری کو پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے انقلاب لائینگے اور عمران خان سرخرو ہوگا۔ انشاءاللہ اپنے عظیم والد کے لئے میں اتنا ہی کہنا چاہونگا بابا Shah Mahmood Qureshi میں تیری دھڑکن ہوں اور میری جان ہے تو ۔ #ظلم_کا_بدلہ_ووٹ_سے
Zain Hussain Qureshi212,441 次观看 • 2 年前

ہم پاکستان تحریک انصاف (PTI) میں عہدوں یا ذاتی مفاد کیلئے شامل نہیں ہم ہوئے تھے. ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں چئیرمین Imran Khan کے ساتھ کھڑے ہیں. پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں پارٹی کی ڈسپلن کا پابند ہوں۔ مجھے اپنی پارٹی قیادت پہ مکمل اعتماد ہے جو پارٹی فیصلہ کرے گی اس پر سرِ تسلیم خم کروں گا، 24 نومبر کو اپنے حلقہ ملتان کی عوام ساتھ عمران خان کی کال پہ پُر امن طریقے سے اپنے آئینی و جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے ۔
Zain Hussain Qureshi21,634 次观看 • 1 年前

میرے دادا مخدوم سجّاد حسین قریشی کی 27 ویں برسی اور یوم القدس پر انکے ایصال ثواب ، فلسطین کے مسلمانوں، Shah Mahmood Qureshi اور Imran Khan کی جلد از جلد واپسی اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ میں ملک بھر سے آئے معززین، غوثیہ جماعت اور خاص طور پر حلقہ NA150 اور NA151 کے ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جو ہزاروں کے تعداد میں شریک ہوئے ۔
Zain Hussain Qureshi24,103 次观看 • 2 年前

اسلام آباد میں 24 نومبر کے احتجاج کے دوران حکومتی جبر کا سامنا کرتے ہوئے شہید ہونے والے سردار شفیق احمد لنڈ کے لواحقین سے شادن لنڈ، ڈیرہ غازی خان میں ملاقات کی۔ شہید کی قبر پر حاضری دیتے وقت دل غم، فخر اور عزم کے جذبات سے بھر گیا۔ سردار شفیق احمد لنڈ نے کلمہ پڑھتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا، جو ہم سب کے لیے حوصلے اور قربانی کی لازوال مثال ہے۔ ان کی عظیم قربانی عمران خان کے حقیقی آزادی کے خواب کی تعبیر کے لیے مشعل راہ ہے۔ لواحقین کے عزم اور حوصلے نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جدوجہد پاکستان کو ایک خودمختار، خوددار، اور انصاف پر مبنی قوم بنانے تک جاری رہے گی۔ ہم شہداء کے خوابوں کو حقیقت بنائیں گے، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حقیقی آزادی کا یہ عزم ہر قدم پر ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا
Zain Hussain Qureshi19,348 次观看 • 1 年前

اللّٰہ الحق ہے آج جیت حق، سچ اور کی ہوتی ہے۔ انشاءاللہ آئندہ بھی ہر میدان میں فتح، حق اور سچ کی ہوگی۔ ہماری نیت صاف ہے، ضمیر مطمئن ہے۔ ہم اپنے شہداء کے خون کے قرض دار ہیں، اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی چوک پر ظلم اور جبر کی جو داستان لکھی گئی، تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ یہ ایک سیاہ باب ہے۔ ہم اس سانحہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکی قربانی رائیگاں نھیں جانے دیں گے 24 نومبر کو ہماری گرفتاری کے بعد مہر بانو قریشی کی قیادت میں قافلہ ڈی چوک گیا اور اس جدوجہد میں ملتان خصوصاً این اے 150 , 151 کے عوام نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا میں ان سب کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خان کی کال پر لبیک کہا۔ Meher Bano Qureshi Imran Khan PTI #اسلام
Zain Hussain Qureshi11,282 次观看 • 1 年前
没有更多内容可加载