Ex.MNA, PMLN, NA-71, Gujrat, President PMLN Gujranwala division.
Shorts
Update: Gujrat today 07 September, 2025 11:00 AM
50,561 次观看
اے میرے پیارے گجرات کے لوگو، کیا تم ہر سال اسی عذاب سے گزرتے رہو گے؟ کیا حکومتی نمائندوں کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں کہ انہیں گجرات شہر کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں؟ ہر ساون آتا ہے اور اپنے ساتھ مصیبتوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ لے کر آتا ہے سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں، گلیاں نہریں لگنے لگتی ہیں اور زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے اور کیا یہ شرم کا مقام نہیں کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی آپکے بنیادی مسائل حل نہیں ہو پا رہے؟ جن کو ووٹ دیا وہ لاہور میں خواب خرگوش کے مزے لے رہےہیں اور جنھیں مسلط کیا گیا وہ عوامی مسائل کے ادراک سے بھی محروم ہیں انہیں اندازہ ہی نہیں کہ گجرات کا ہر شہری اس موسم میں کس اذیت سے گزرتا ہے۔ خاموش رہو گے تو حالات کبھی نہیں بدلیں گے بھرپور آواز اٹھاؤ گے تو حالات ضرور بدلیں گے۔