
Ahmad Farhad
@AhmadFarhadReal • 106,246 subscribers
Poet | Lyricist | Media Consultant | Have been associated with BOL News, Hum News, Neo TV, Aap News, Aik News, ABN News, Capital Tv, 7 News & Discover Pakistan.
Shorts
Videos

آخری کال چل پڑیں منزلوں کی طرف قافلے آخری کال ہے منتظر ہیں عزیمت کے سب راستے آخری کال ہے موت جیسی کسی زندگی کے تسلط میں جکڑے ہو کیوں تم سے کہتے ہیں زنجیر کے سلسلے آخری کال ہے ہم چراغوں نے سنگ مل کے لڑنی ہے جنگ آمد صبح تک چند جو بجھ جائیں تو جل اٹھیں دوسرے آخری کال ہے جاں بکف ہم نکل آئے آنکھوں میں خوابوں کے جگنو لیے اب نہ دو سر بچانے کے یہ مشورے آخری کال ہے منزلیں سرفروشوں کی میراث ہیں بزدلوں کی نہیں توڑ دو دست آہن سے ظلمت کدے آخری کال ہے راستے اب لہو کے سمندر سے اٹ بھی اگر جائیں تو دوستو کم نہ ہو پائیں یہ حوصلے آخری کال ہے اک اندھیرے میں امید کے دیپ ہاتھوں میں تھامے ہوئے کہہ رہا ہے مسلسل کوئی آپ سے اخری کال ہے احمد فرہاد
Ahmad Farhad647,526 次观看 • 1 年前

یہ صحرائے تھر نہیں اسلام آباد کے دل میں واقع چک شہزاد کے پچھلی طرف کا وہ علاقہ ہے جہاں ہزاروں درخت کاٹ کر ڈی ایچ اے بنایا جا رہا ہے۔اگلے چند برس میں اسلام آباد صرف کتابوں اور تصویروں میں ہی رہ جائے گا۔بیس تیس برس بعد کی نسل شاید ہی یقین کرے کہ اسلام آباد کبھی ایک ہرا بھرا شہر تھا۔ایک عجیب نحوست مسلط ہے۔
Ahmad Farhad253,006 次观看 • 8 个月前

یہ رہا سہیل صاحب کا پورا کلپ اب اسے مکمل سن کر بھی گزارشات وہی ہیں۔ سہیل صاحب نے پاپولیرٹی والی بات بالکل سیاسی تناظر میں اور عمران خان کو ہٹ کرنے کے لیے کی جس سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن انہیں حق ہے کہ وہ شریف خاندان اور قابض رجیم سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیں۔ بیشک یہ بات سہیل صاحب نے پاکستان میں ایک نان پاپولر مسلط رجیم کو خوش کرنے کے لیے کہی لیکن پاپولیرٹی سے متعلق ان کی بات درست ہے کہ پاپولر انسان ضروری نہیں کہ درست ہو۔ امام حسین علیہ السلام اور یزید کے پاپولیرٹی میں برابر ہونے والی بات وجہ اختلاف بنی اور لوگوں نے اس پر اعتراض کیا کہ آپ موجودہ فسطائی نظام کو بیشک سپورٹ کریں لیکن مثال دیتے ہوئے کم از کم اپنا ریکارڈ درست رکھیں کہ یزید کی پاپولیرٹی کا یہ مقام ہے کہ جو انتہائی قلیل طبقہ اسے مانتا ہے وہ بھی اس بات کا سر عام اقرار نہیں کر سکتا۔ سہیل صاحب ایک مزاحیہ اداکار ہیں اور انہیں مزاح کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری و وابستگی کا بھی حق ہے لیکن چول مارنے کی نہیں۔ سہیل صاحب کے خلاف مذہبی کارڈ کھیلنا کسی صورت درست اور جائز نہیں۔ اس سارے معاملے میں عمر چیمہ اور دیگر ٹاوٹ صحافیوں کی پھرتیوں نے سہیل احمد کے واقعے کو الٹا مزید سنگین بنایا
Ahmad Farhad174,695 次观看 • 5 个月前

جو لوگ تھوڑی سی بھی کرکٹ سمجھتے ہیں یا انہوں نے کبھی کرکٹ کھیلی ہے ان کے لیے آج طلعت حسین صاحب کے صاحبزادے شامیل حسین کی پہلی انٹرنیشنل اننگ دیکھنے کی چیز ہے۔ لسٹ اے کا شور مچانے والوں نے اسے ایک کمزور ٹیم کے خلاف کریز پر کھڑے دیکھا ہو گا۔دو رنز پر بوکھلا کر ٹلوں کی طرح سیدھا ہاتھ میں آسان کیچ دیا جو خوش قسمتی سیےچھوٹ گیا۔ایک بال مس کرنے کے بعد پھر انتہائی فضول شاٹ کھیلتے ہوئے پھر دائرے کے اندر کیچ دے دیا۔شامیل ایک اچھا کرکٹر ہو گا لیکن اس سے کئی گنا زیادہ بہتر کھلاڑی موجود ہیں۔ اول تو وہ بہت سے اچھے بلے بازوں کا حق مار کر باپ کی پرچی پر ٹیم میں آیا ہے دوسرا وہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کے بالکل بھی قابل نہیں ہے۔لیکن شاید طلعت حسین کو بہت جلدی تھی اسے انٹرنیشنل کھیلتے دیکھنے کی۔ اسے ایک کمزور ترین ٹیم کے خلاف لایا ہی اس لیے گیا تھا تا کہ یہاں سکور بنا کر ٹیم میں جگہ پکی کر لے۔ابھی جس دن یہ کسی بڑی ٹیم کے سامنے یا آسٹریلیا یا انگلینڈ کی پچز پر کھیلنے آیا اس دن دیکھیے گا۔
Ahmad Farhad175,455 次观看 • 6 个月前
1:05
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

کیسا با برکت دور تھا اور کیسا زوال آمادہ وقت ہے۔نعتیں کیا تھیں گویا ایک سیل جذب تھا جو کہیں اندر ہی بہا چلا جاتا تھا۔نعت سنتے تو کہیں کھو جاتے اور تصور ہی تصور میں کئی جہانوں کی سیر کر آتے۔نعت پکے اور پورے شاعر لکھتے اور لگتا کہ نعت ہے اور پڑھنے والے تو سبحان اللہ۔آواز لہجہ خلوص درد اور پھر سادگی۔اب جو حال شاعری کا ہے وہی نعت خوانوں کا بھی۔یہ جو کچھ بھی ہے کم از کم اس پر نعت کا شائبہ بھی نہیں ہوتا۔اناللہ و انا الیہ راجعون۔لد گئے وہ زمانے لد گئے۔
Ahmad Farhad305,031 次观看 • 2 年前