
Amir H. Qureshi
@AmirHQureshi • 48,629 subscribers
PML-N Activist. Influencer. Civilian and Constitutional Supremacy Enthusiast. Pakistan 🇵🇰 is my ultimate love ❤.
Shorts
Videos

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں پیش آنے والا یہ ہولناک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث اور توجہ کا مرکز بن گیا ہے, جہاں ڈکیتی کے شکار ہونے والے ایک کار ڈرائیور نے اپنی قیمتی اشیاء چھن جانے کے بعد مسلح ڈاکوؤں سے بدلہ لیا- جب اسلحہ کے زور پر کار لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہونے لگے تو مشتعل شہری نے اپنی گاڑی سے ان کا پیچھا کیا اور ان تک پہنچنے کے بعد انہیں پیچھے سے زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے-
Amir H. Qureshi300,709 Aufrufe • vor 9 Tagen

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ صرف پوش سیکٹرز میں ترقی اور مینٹیننس کے تمام کام پوری تندہی سے سرانجام دیتا ہے- کیا چھوٹے سیکٹرز میں انسان نہیں بستے؟ اگر اس پل سے گذرتے ہوۓ خدانخواستہ کوئی بچی حادثے کا شکار ہو گئی تو کون ذمہ دار ہو گا؟ Mohsin Naqvi Senator Tallal Chaudry Capital Development Authority - CDA, Islamabad
Amir H. Qureshi73,891 Aufrufe • vor 11 Tagen

شاہراہ قراقرم پر داسو (اپر کوہستان) کے مقام پر بارسین برج کی تعمیر مکمّل ہو گئی- یہ محراب پر بنایا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا پل ہو گا- یہ پل شاہراہ قراقرم کی 62 کلومیٹر طویل (کمیلا بازار تا سمر نالہ - اپر کوہستان) اس نئی سڑک کے سیکشن کا حصّہ ہے جس میں 15 ٹنلز اور 9 پل تعمیر ہونگے- اس سیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائڈنگ سے مستقل طور پر محفوظ ہو جائیگی-
Amir H. Qureshi47,741 Aufrufe • vor 7 Tagen

اسلام آباد پولیس اکیڈمی کی طرف سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا گیا مراسلہ (دراصل ایک زناٹے دار تھپڑ)- مراسلے میں لکھا گیا:- "آپ ڈی ایس پی لیول کے جن افسران کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کروا کر ہماری اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے بھیجتے ہیں انکی حالت یہ ہے کہ نہ انہیں لفظوں کے سپیلنگ آتے اور نہ وہ الفاظ پڑھ کر ادا کرنا آتے"- زندہ ہے بھٹو زندہ ہے پر قوم اسکی مردہ ہے
Amir H. Qureshi35,026 Aufrufe • vor 6 Tagen

سابق ایس ایس پی دادو (سندھ) بتاتے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں انہوں نے دادو اور جامشورو میں افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا اور گرفتاریاں کیں- مولانا فضل الرحمٰن افغانیوں کی مدد کو پہنچا اور کہا کہ ایس ایس پی پٹھانوں کو تنگ کر رہا ہے- تب محکمے نے اسوقت کے وزیر داخلہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصیر اللہ بابر کو اعتماد میں لیا اور مولانا کی مداخلت کا بتایا- نصیر اللہ بابر نے محترمہ بنظیر بھٹو کو بتایا جنہوں نے پھر مولانا کو اس مداخلت سے باز کروایا- مولانا کو اسوقت سب سے بڑی تکلیف یہی ہے کہ طالبان چیپٹر بند ہو چکا ہے- افغانستان کا بارڈر بھی بند ہے اور انکا دہندہ چل نہیں رہا- علاوہ ازیں جب سے سعودی عرب نے اپنی مذہبی پالیسی کو تبدیل کیا ہے, انکے مدارس کو وہاں سے ملنے والی ڈونیشن بھی بند ہو چکی ہے-
Amir H. Qureshi24,473 Aufrufe • vor 4 Tagen

شاباش پنجاب پولیس- 👏 کوئیک رسپانس فورس نے ڈاکوؤں کو ڈکیتی کے بعد دوکان سے واپس نکلنے کی مہلت ہی نہیں دی-
Amir H. Qureshi514,727 Aufrufe • vor 3 Monaten

بہادروں کی باڈی لینگویج ہی الگ ہوتی ہے- یہاں کوئی کیپشن دینے کی ضرورت ہی نہیں, بس دیکھ کر ہی چس آ جاتی ہے 💚
Amir H. Qureshi214,431 Aufrufe • vor 2 Monaten

بلاول زرداری کبھی بھی سیاست چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائے گا- مبشر لقمان کے ذرائع نے اسے غلط اطلاع دی ہے- بلاول کی طرف سے انتشار, الزامات اور مار دھاڑ کی سیاست شروع کرنے کا مقصد پی ٹی آئی ماڈل کاپی کرنا ہے تاکہ وہ بھٹکی ہوئی نوجوان نسل کو اپنے مفاد کیلئے ملک گیر سیاست میں استعمال کرے جو فی الحال سندھ کی حد تک محدود ہے- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آصف زرداری جوڑ توڑ اور مفاہمت کا بادشاہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ بلاول کے موجودہ سٹائل سے اسے اختلاف ہو اور اسے لیکر باپ بیٹے میں تنازعہ بھی ہو لیکن یہ وہ نسل ہے ہی نہیں جو سیاست کے علاوہ کوئی اور کام کر کے روزی روٹی کمانے یا پیشہ تبدیل کرنے کا سوچے بھی- جو پھدّو انکا پاکستان میں لگا ہوا ہے وہ دنیا کے کسی تھرڈ کلاس ترین ملک میں بھی نہیں لگ سکتا-
Amir H. Qureshi45,637 Aufrufe • vor 17 Tagen

جب سے اداروں نے پیپلز پارٹی والوں کی کرپشن پہ ہاتھ ڈالنا شروع کیا ہے, انکے لوگ حواس باختہ ہو کر ہندی فلموں والے تڑیوں سے بھرپور ڈائلاگ بولنا شروع ہو گئے ہیں- ممبر سندھ کونسل, پاکستان پیپلز پارٹی "فیضان راوت" کی لیکڈ کال میں گفتگو سنیں- یہ وہ شخص ہے جس نے سندھ بلڈنگ کنسٹرکشن اتھارٹی میں کرپشن کا بازار گرم کر کے کراچی کا ستیاناس کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا-
Amir H. Qureshi14,886 Aufrufe • vor 7 Tagen

مجھے اس شخص کے سلسلے میں محترمہ سپر سی ایم صاحبہ کی طرف سے ایسے ہی سرد رسپانس کی توقع تھی-
Amir H. Qureshi115,885 Aufrufe • vor 2 Monaten

الحمدلللہ, پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر کے کنارے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوۓ- سندھ کے ضلع سجاول میں سمندر کے کنارے نیم دلدلی علاقے شاہ بندر میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا ڈرلنگ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا جب انکے کنوئیں ڈالفن-ون سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوے- 3,850 میٹر تک کھودے گئے اس کنوئیں سے پیداوار کے تخمینے کے مطابق خام تیل 94 بیرل اور گیس 0.942 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے-
Amir H. Qureshi24,301 Aufrufe • vor 14 Tagen

کراچی: منگھوپیر کی آبادی پختون آباد کے لوگوں نے نیا ناظم آباد (لال گیٹ) کے قریب گھروں پر حملہ کر دیا- پختون آباد کے لوگ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ نیا ناظم آباد کی آبادی کے قریب آ گئے- انہوں نے گھروں پر پتھراؤ کیا, توڑ پھوڑ کی اور املاک کو آگ لگائی جس میں ایک موٹر سائیکل بھی شامل تھی- تاحال مقامی انتظامیہ, پولیس یا سندھ حکومت کی طرف سے کوئی قانونی کارروائی یا اقدام عمل میں نہیں لائے گئے-
Amir H. Qureshi15,385 Aufrufe • vor 8 Tagen