
Asad Qaiser
@AsadQaiserPTI • 1,623,499 subscribers
Former-Speaker National Assembly of Pakistan
Shorts
Videos

ایک ریاست، دو دستور — نامنظور! نامنظور! رجیم چینج کے کرداروں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج ایک ہی ریاست میں قانون اور انصاف کے الگ الگ معیار نظر آ رہے ہیں۔ اوپر ویڈیو میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو سکردو پہنچنے پر شاہانہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے اسکردو کی فلائٹ تھی۔ پنجاب پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور ایئرپورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے، جس کے باعث عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب پولیس نے مجھے پرواز کے اڑان بھرنے تک زیرِ حراست رکھا۔
Asad Qaiser86,874 次观看 • 9 天前

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ بندش کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے مکالمہ روڈ آپ لوگوں نے ہماری وجہ سے بلاک کیا ہے۔ لوگوں کو کیوں عذاب دیتے ہو ہم سائیڈ پر کھڑے ہو جائیں گے، بس ہمیں بتا دیں کہ آپ نے نہیں جانا۔ عام لوگوں اور مسافروں کو تکلیف ہے۔ لوگوں کو تکلیف نہ دیں، لوگوں کو جانے دیں، ہم تو ویسے ہی عادی ہیں۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو اسکردو فلائٹ روانگی تک حراست میں رکھا گیا۔
Asad Qaiser84,160 次观看 • 9 天前

میں آج عمر ایوب بھائی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ عمر ایوب حقیقی معنوں میں ہمارا بھائی ہے۔ میں بحیثیت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی، عمر ایوب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمر ایوب نے جس ہمت اور بہادری سے آواز اٹھائی، اسے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پر ظلم کیا گیا۔ عمر ایوب کو 60 سال قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اپنے حلقے سے بھی محروم ہو گئے۔ عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کو ناجائز مقدمات میں سزائیں دی گئیں۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ عمر ایوب جیسے لوگ اصولوں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ عمر ایوب نے عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھائی اور ڈٹ کر کھڑے رہے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز جو جیلوں میں ہیں، اُن کے گھروں میں جائیں اور انہیں عید ملیں۔ ہم سب نے متحد ہو کر عزم کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ ہم عمر ایوب صاحب کے ساتھ گزرے محبت اور رفاقت کے وقت کو خراجِ تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔
Asad Qaiser65,066 次观看 • 13 天前

تربیلا ڈیم کا پاور ہاؤس صوابی میں واقع ہے۔ بدقسمتی سے جس وقت تربیلا ڈیم بن رہا تھا، اُس وقت کی قیادت، جس کے پاس اختیار تھا، اُس نے درست معاہدہ نہیں کیا۔ ہمارے ضلع میں پاور ہاؤس موجود ہونے کے باوجود ہمیں وہاں سے براہِ راست بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔میرے ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی بند تھی۔ وجہ کیا تھی بجلی برہان اٹک سے آ رہی ہے اور لائن کٹ گئی ہے۔ بھائی، ہم خود بجلی پیدا کر رہے ہیں، ہمارے ضلع میں اُس کا پاور ہاؤس موجود ہے، پھر ہمیں دور دراز علاقوں سے گھما پھرا کر بجلی کیوں دی جا رہی ہے۔ وولٹیج بھی انتہائی کم ہوتا ہے۔ ہمیں براہِ راست تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی لائن فراہم کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
Asad Qaiser33,692 次观看 • 21 天前

آج میں سکردو جا رہا تھا، جہاں 7 جون کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ وہاں حکومتی وزراء پہلے سے موجود ہیں، حالانکہ وزراء انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ میری صبح ساڑھے 9 بجے فلائٹ تھی، مگر ایئرپورٹ جانے والی سڑک بلاک کر دی گئی۔ ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری مجھے روکنے کے لیے تعینات تھی۔ سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ پنجاب پولیس کیسے مجھے گلگت بلتستان جانے سے روک سکتی ہے؟ پنجاب پولیس نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کی۔ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہوں، جبکہ یہ ایک وفاقی معاملہ ہے۔ بلاول بھٹو بھی وہاں گئے، وزیراعظم نے بھی وہاں جا کر اعلانات کیے، اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کی پوری فوجِ ظفر موج وہاں بیٹھی ہوئی ہے، مگر پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہمارے صوبائی صدر جنید اکبر کو صوبہ بدر کیا گیا۔ یہ کس قسم کا نقشہ پیش کیا جا رہا ہے۔
Asad Qaiser16,571 次观看 • 9 天前

سہیل آفریدی کے انتخاب کے حوالے سے قانونی طریقہ کار کے مطابق الیکشن کا اعلان ہوا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ کا تعین کیا۔ اس کے بعد مکمل قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا اور قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے کیے گئے۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ آئینی عدالت نے اس کیس میں نوٹسز کیسے جاری کیے، جبکہ اس کی کوئی واضح قانونی بنیاد نظر نہیں آتی۔ سابق وزیر اعلیٰ کا لیٹر موجود ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں، اور اسے گورنر نے منظور کیا۔
Asad Qaiser17,332 次观看 • 10 天前

گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران ہمارے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی دیگر قیادت کو روکا گیا۔ نواز شریف اور بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں ہیں، جبکہ چھوٹی چھوٹی پارٹیاں، جن کا نام بھی کوئی نہیں جانتا، وہ بھی وہاں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کو اپنے آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے پاس حکومت ہوگی۔ کیا عوام یہ فیصلہ کریں گے، یا مقتدرہ کے چند لوگ آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ محمود خان اچکزئی کے خلاف درج ایف آئی آر کی مذمت کرتا ہوں۔ حکومت کا ظلم، بربریت اور فاشسٹ رویہ قابلِ مذمت ہے، یاد رکھیں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مفلوج کر دیا گیا، انصاف کا تصور ہی ختم ہو گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں قانون، آئین اور عوام کی حکمرانی کو موقع دیا جائے۔ اگر ایسے الیکشن کرانے ہیں تو مجلسِ شوریٰ بنا کر سلیکشن کر لیں۔ یہ الیکشن نہیں، بہت بڑا فراڈ ہے۔ اگر اس طرح الیکشن ہوں گے تو انہیں کون مانے گا۔ الیکشن کا اختیار گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ ان کے نمائندے کون منتخب کرے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کریں۔ عمران خان ملک میں آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
Asad Qaiser10,887 次观看 • 6 天前

پی ٹی آئی وفد، جس میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سیکریٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، صوبائی صدر خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی شامل تھے، کی شہید شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی رہائش گاہ آمد۔ وفد نے مرحوم کے درجاتِ بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی وفد نے شہید شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی دینی، سماجی اور تدریسی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔
Asad Qaiser30,622 次观看 • 29 天前

گلگت بلتستان انتخابات میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ اتحاد کیا۔ اس الائنس کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر کیا اور باقاعدہ انتخابی نشان الاٹ کیا، لیکن جیسے ہی پی ٹی آئی نے اس الائنس کے ساتھ اتحاد کیا تو الیکشن کمیشن نے اس سے انتخابی نشان بھی واپس لے لیا اور اس پر پابندی بھی عائد کر دی۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، گو کہ عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا تھا، مگر ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔ سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں بھی ہم بڑی اپوزیشن جماعت ہیں، جبکہ ایک صوبے میں ہماری حکومت ہے، لیکن قانون کے تحت ہم سے ہمارا آئینی حق چھینا گیا۔ میں الیکشن کمیشن کے اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لے کر گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔
Asad Qaiser27,500 次观看 • 26 天前

میں آج اپنے قوم کے ساتھ یہ بات بلکل واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کے 27 سال سے زیادہ عرصہ عمران خان کے ساتھ گزارا ۔میں نے انسانیت کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ مل کر شوکت خانم کیلئے چندہ اکٹھا کیا . میں نے ان کے ساتھ زندگی کے جتنے اتار چڑھاؤ دیکھے 1997 کا الیکشن لڑا اور پارٹی پر جب بھی کوئی امتحان آیا انکے ساتھ رہا ۔ عمران خان کو اتنا قریب سے جانتا ہوں جتنا وہ خود کو جانتے ہیں میرا انکے ساتھ نظریے کا ایک مضبوط رشتہ ہے ۔میں حلفیہ کہتا ہوں کہ عمران خان نا انٹی اسٹیٹ ہے اور نا کبھی انہوں نے ایسے احکامات دیے ہیں ۔ عمران خان ہمیشہ امن کا اور پاکستان کے اندر قانون کی بالادستی کا علمبردار رہا ہے۔انشاء اللّه عمران خان اس مشکل وقت سے نکلیں گے اور ہم قانونی طور پر اپنے کیسز کا دفاع کریں گے اور عمران خان سرخرو ہوں گے ۔
Asad Qaiser607,797 次观看 • 2 年前

ہم نے اپنے گلے شکوے پیچھے رکھ کر پاکستان کی خاطر آپ کا ساتھ دیا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور پاکستان کی خاطر ہم ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔ ایران امریکہ مذاکرات کے دوران ہم نے جلسہ ملتوی کیا۔ ہندوستان کے خلاف جنگ میں بھی ہم نے بھرپور کردار ادا کیا اور اداروں کے ساتھ کھڑے رہے، کیونکہ ہمیں اپنا ملک عزیز ہے۔ بلوچستان میں آج کوئی حکومتی رٹ موجود نہیں، پھر اختلافات کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں؟ ہم ہر صورت میں ان کا مقابلہ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔
Asad Qaiser11,078 次观看 • 9 天前

مجھے اور پرویز خٹک کو اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کے لیے بلایا، لیکن وہاں پہنچنے پر ہمیں بٹھا دیا گیا اور کہا گیا کہ مذاکرات کے بجائے آپ لوگوں نے پریس کانفرنس کرنی ہے۔ یہ بات ہم نے خان صاحب کے علم میں بھی لائی کہ وہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہتے ہیں، بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ مجھ سے کہا گیا کہ پریس کانفرنس کرو، میں نے صاف جواب دیا کہ میری لاش جائے گی مگر اسد قیصر نہیں جائے گا۔ پھر میں نے پرویز خٹک سے بات کی تو اس نے کہا کہ میرے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں، میرے کچھ مسائل ہیں۔ وہاں سے نکلنے کے بعد میں نے خان صاحب کو فون کیا اور عرض کیا: "خان صاحب، میں سب کچھ کر سکتا ہوں لیکن غداری اور بزدلی نہیں کر سکتا۔"
Asad Qaiser128,618 次观看 • 6 个月前

خیبر پختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز سے رکاوٹیں ختم ہونے کے بعد اراکینِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا جوائن کر لیا۔ عمران خان کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔ ہم اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ عمران خان کو ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں امراضِ چشم کے ماہرین سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جیل مینول رولز کے مطابق ان کے علاج معالجے پر فیملی اور ذاتی معالج کو اعتماد میں لیا جائے۔
Asad Qaiser71,168 次观看 • 3 个月前

میں حلف دیتا ہوں کہ سلمان صفدر نے آ کر کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سہیل آفریدی پر اعتماد ہے میں انکے ساتھ ہوں جلسہ کینسل کریں اور خیبرپختونخوا میں جلسہ کریں اور جو بھی فیصلہ کریں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مشاورت سے کریں کیونکہ ان میں عقل و دانش ہے اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو سلمان صفدر کہیں کہ میں جھوٹ بول رہا کہ انہوں نے ہم سے یہ نہیں کہا ۔
Asad Qaiser33,810 次观看 • 1 个月前

افغان حکومت سے ھمارے بہت گلے شکوے ہوں گے، لیکن اس کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ آپ دھمکیاں دیں کہ ہم افغانستان پر حملہ کر دیں گے۔ آپ اپنے ڈپلومیٹک چینلز استعمال کریں، خصوصاً ہمارے جو دوست ممالک ہیں جیسے سعودی عرب ہے۔ ابھی روس میں ایک میٹنگ ہوئی جو خوش آئند ہے اس طرح کی میٹنگیں ہونی چاہئیں تاکہ علاقائی مسائل علاقے میں ہی حل ہوں۔ افغانستان کے ساتھ جو 12 تجارتی کوریڈورز ہیں انہیں کھولا جائے اور تجارت بڑھائی جائے، اور سرحد پر موجود اپنے لوگوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ آپ بھی اتنے پاکستانی ہیں جتنے ملک کے دیگر علاقوں کے لوگ پاکستانی ہیں۔
Asad Qaiser125,374 次观看 • 8 个月前

بیرسٹر گوہر صاحب اور ہمارے وکلا نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے جو عدالتی حکم نامہ لیا ہوا ہے، اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ کیا حکومت کے لیے کسی عدالت کے حکم کی کوئی حیثیت ہے؟۔ ہم تو جیل مینوئل کے مطابق چاہتے ہیں کہ عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ یہ اُن کا بنیادی انسانی اور قانونی حق ہے کہ انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم تمام پارلیمنٹرین جو یہاں بیٹھے ہیں، عمران خان کی وجہ سے ہیں؛ انہی کی وجہ سے ہمیں ووٹ ملا ہے۔ اگر عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں تو ہمارے پاس اس ایوان میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عمران خان سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔
Asad Qaiser16,798 次观看 • 24 天前