Asad Qaiser's banner
Asad Qaiser's profile picture

Asad Qaiser

@AsadQaiserPTI1,621,215 subscribers

Former-Speaker National Assembly of Pakistan

Shorts

آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان کی رہائی، انصاف کی فراہمی، آئین و قانون کی بالادستی، امن و امان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس طلب کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جہاں سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔ مختلف صوبوں میں پارٹی تنظیموں سے مشاورت کے بعد اجلاسوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جائے گا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وکلاء، طلبہ، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے جرگے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

37,421 Aufrufe

رجیم چینج آپریشن کے دوران پی ڈی ایم جماعتیں یہ جھوٹ بھی بڑی تواتر سے بولتی تھی کہ عمران خان نے سی پیک پر کام بند کیا جبکہ حقیقت کچھ یوں ہے ۔ #نااہل_حکمران_عوام_پریشان

رجیم چینج آپریشن کے دوران پی ڈی ایم جماعتیں یہ جھوٹ بھی بڑی تواتر سے بولتی تھی کہ عمران خان نے سی پیک پر کام بند کیا جبکہ حقیقت کچھ یوں ہے ۔ #نااہل_حکمران_عوام_پریشان

477,983 Aufrufe

میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی میری پارٹی ہے۔

میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی میری پارٹی ہے۔

301,144 Aufrufe

صوابی میں عوام کی کثیر تعداد نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ #PTIProtestOnFriday #قرآن_کی_بےحرمتی_نامنظور

صوابی میں عوام کی کثیر تعداد نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ #PTIProtestOnFriday #قرآن_کی_بےحرمتی_نامنظور

193,378 Aufrufe

عمران خان سے جیل میں ملاقات پر پابندی کے خلاف تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات پر پابندی کے خلاف تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج۔

135,243 Aufrufe

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کارکنان کے ہمراہ جی 13 گولڑہ موڑ میں موجود ۔ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا جب تک چیئرمین عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کارکنان کے ہمراہ جی 13 گولڑہ موڑ میں موجود ۔ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا جب تک چیئرمین عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ۔

130,383 Aufrufe

آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے لیگل ٹیم کے ہمراہ مختلف کیسز میں پیش ہوا ۔ اللّه تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے کہ تمام من گھڑت کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے اور ملک میں آئین اور قانون کا بول بالا ہوگا انشاء اللّه ۔

119,459 Aufrufe

سینئر سیاست دان اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔

سینئر سیاست دان اور رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔

30,459 Aufrufe

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر کی جیل میں ناحق قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کے گھر آمد، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ڈاکٹر صاحبہ کی خیریت دریافت کی۔ اسد قیصر نے ڈاکٹر صاحبہ کے عزم اور دلیری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے باوجود ڈاکٹر صاحبہ فاشسٹ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں اور عمران خان کے نظریے کے عزم کو بلند رکھا ہوا ہے۔ فاشسٹ حکومت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان کے جائز قانونی حقوق اور علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم رکھ رہی ہے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہے۔

18,762 Aufrufe

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی کی وفات پر انکے بیٹے سے اظہار تعزیت کی اور انکی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی کی وفات پر انکے بیٹے سے اظہار تعزیت کی اور انکی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

28,119 Aufrufe

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج اے ٹی سی اسلام آباد میں طاہر سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج اے ٹی سی اسلام آباد میں طاہر سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے

19,338 Aufrufe

Anbar interchange Swabi #ReleaseImranKhan

Anbar interchange Swabi #ReleaseImranKhan

49,248 Aufrufe

صوابی کی گلی گلی میں "آئین بچاو" ریلیاں نکالی گئی۔آئین بچاو تحریک ملک کی حقیقی آزادی ، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی تک جاری رہے گی۔پوری قوم آئین کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

صوابی کی گلی گلی میں "آئین بچاو" ریلیاں نکالی گئی۔آئین بچاو تحریک ملک کی حقیقی آزادی ، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی تک جاری رہے گی۔پوری قوم آئین کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

38,506 Aufrufe

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا دھرنا پانچویں روز میں داخل۔ قائدِ حزبِ اختلاف، سربراہِ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محترم مشر محمود خان اچکزئی کے زیرِ صدارت اہم اجلاس اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔

10,537 Aufrufe

مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین پشاور ہائی کورٹ میں موجود ہیں۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تقریبِ حلف برداری سے متعلق کیس کی سماعت دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔

13,953 Aufrufe

Videos

AsadQaiserPTI's profile picture

مریم نواز نے بیان دیا ہے کہ ہمیں بھارت سے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا سے خطرہ ہے، انہیں اپنے اس بیان پر شرم آنی چاہیے۔ ان کے والد وزیراعظم تھے جب ہمارا صوبہ دہشت گردی کی جنگ کی دلدل میں پھنسا، جبکہ ان کے چچا آج وزیراعظم ہیں جب ان کی حکومت نے ہمارے خطے اور صوبے کو دوبارہ جنگ کا میدان بنا دیا ہے۔ ضیاء الحق نے یہاں جہاد کا اعلان کیا اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا، جس کے بعد پورا خیبر پختونخوا قتل گاہ بن گیا۔ میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ 1985ء سے پہلے فاٹا کے علاقوں میں سالوں سال قتل کے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ لوگوں نے حصہ لیا، لیکن ہمارے صوبے کے عوام کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا، خیبر پختونخوا کے عوام آئی ڈی پیز بن گئے، پورے پورے اضلاع خالی کروائے گئے، ہماری خواتین اور بزرگوں کی بے حرمتی ہوئی۔ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکش حملہ آور پیدا ہوئے۔ عمران خان کے پورے تین سالہ دور میں دیکھ لیں، کوئی خودکش حملہ یا ڈرون حملہ ہوا ہو۔ جس کے پاس تھوڑا بہت پیسہ تھا، وہ صوبے سے باہر چلا گیا اور یہاں بے روزگاری بڑھ گئی۔ ہمارا جو تھوڑا بہت کاروبار ہے، وہ افغانستان کے ساتھ تجارت پر چلتا ہے، جبکہ پشاور کی چھوٹی مارکیٹ لاہور اور کراچی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آپ نے افغان بارڈر بند کرکے ہمیں فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔ میں مریم نواز کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور اپنے صوبے کی مسلم لیگ کی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بیان کے خلاف کھڑے ہوں۔ اگر مسلم لیگ کی قیادت اس کی مذمت نہیں کرتی تو صوبے کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کا بائیکاٹ کریں۔

Asad Qaiser

41,214 Aufrufe • vor 3 Tagen

AsadQaiserPTI's profile picture

متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں۔ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانی قوم کا بہت بڑا کردار ہے۔ میں خود سفر کر رہا تھا، وہاں جو رویہ رکھا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا۔ ہماری فلائٹ کینسل ہوئی، ہم نے ہوٹل میں قیام کرنا چاہا، لیکن ہمارے پاکستانیوں کے ساتھ ان کا رویہ اچھا نہیں تھا۔ ادھر اعلان ہو رہا تھا کہ صرف بھارت اور امریکا کے پاسپورٹ ہولڈرز کو انٹرٹین کیا جائے گا۔ ہم نے احتجاج کیا، لیکن ان کے رویے پر افسوس ہے۔ اس دن میں نے محسوس کیا کہ پاکستان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ مناسب نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ڈپلومیٹک چینلز ہیں، ان کو اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ پاکستانی عوام یو اے ای کی حکومت کی عزت کرتی ہے، محبت کرتی ہے۔ ابھی میرے پاس ایک وفد آیا کہ ہمارے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں تھا۔ پاکستان نے تو امریکا ایران تنازعے میں بہت مثبت رول پلے کیا۔ میں فارن آفس اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو یو اے ای اتھارٹیز کے ساتھ ڈسکس کریں۔

Asad Qaiser

167,902 Aufrufe • vor 22 Tagen

AsadQaiserPTI's profile picture

پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی عنمبر مجید خان کے شوہر سابق رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے پٹرول پمپس اور دکانیں سیل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ کارروائی پنجاب کی فسطائی حکومت کی سیاسی انتقام پر مبنی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عبدالمجید خان نیازی اور ان کے خاندان کو صرف اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل ترین حالات میں اپنی سیاسی وفاداری اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی انتقام، کاروباری نقصان اور خاندانوں کو دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کرنا جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے منافی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں، دباؤ، انتقامی کارروائیوں اور کاروبار سیل کرنے جیسے اقدامات سے نہ عمران خان کی جدوجہد ختم کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کے نظریے سے وابستہ کارکنان اور رہنماؤں کو جھکایا جا سکتا ہے۔ ہم ہر قسم کے سیاسی دباؤ کے باوجود آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق، مضبوط پارلیمان اور آزاد عدلیہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Asad Qaiser

49,268 Aufrufe • vor 1 Monat

AsadQaiserPTI's profile picture

میں آپ کی توجہ ایک اہم ایشو کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، جب ہم پشاور سے آتے ہیں، جب ہم اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کراس کرتے ہیں تو اُدھر ایک بہت بڑی چیک پوسٹ لگی ہوتی ہے۔ ایک تو اسٹیبلش چیک پوسٹ ہے، جیسے چونگی نمبر 26 پر یا کشمیر ہائی وے پر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسٹیبلش چیک پوسٹ بھی نہیں ہونی چاہیے، لیکن چلیں وہ آپ نے ایک رینج کی ہے۔ ان چیک پوسٹوں کی وجہ سے میلوں روڈ بلاک ہوتا ہے، وہاں آپ کا کسٹمز، نارکوٹکس، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ سے چیک پوسٹوں پر شروع ہو کر اُدھر بھی چیک پوسٹ، 26 نمبر پر بھی چیک پوسٹ اور کشمیر ہائی وے پر بھی چیک پوسٹ، چیک پوسٹ ہی چیک پوسٹیں ہیں۔ سب سے پہلے اگر آپ نے کچھ کرنا ہے تو سب چیک پوسٹوں کو ایک جگہ شفٹ کروا دیں۔ ہمارے لوگوں میں یہ احساسِ محرومی بڑھ رہی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ایتھنک پروفائلنگ ہو رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں، اس کو دیکھ لیں، اور یہ جو غیر ضروری چیک پوسٹیں ہیں جن کی وجہ سے لمبی قطاریں لگتی ہیں یہ نہیں ہونی چاہئے۔

Asad Qaiser

102,257 Aufrufe • vor 2 Monaten

AsadQaiserPTI's profile picture

یہاں روایتی بحث ہو رہی ہے کہ خدا نخواستہ اگر ہم اپنی طرف دیکھیں، ہمارے بال بچے ہوں، یا یہ واقعہ ان وزراء صاحبان یا اراکینِ قومی اسمبلی کے بچوں کے ساتھ پیش آیا ہوتا تو اُن کے کیا احساسات ہوتے؟ آج ہم اپنی سیاست کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، لیکن میں جو بات کر رہا ہوں، وہ دل سے کر رہا ہوں۔ مجھے اس واقعے پر تکلیف ہے اور مجھے اس بات کا احساس ہے کہ ان معصوم بچوں کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ یہ ایک مذاق ہے۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس کی تحقیقات کسی معمولی انتظامی کمیٹی کے ذریعے نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ صرف وزیرِ صحت استعفیٰ دیں۔ وزیرِ صحت کے پاس تو کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ اپنے عہدے پر رہیں، لیکن یہ اجتماعی ذمہ داری (Collective Responsibility) کا معاملہ ہے۔ اس سانحے کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر عائد نہیں ہوتی بلکہ تمام متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں کا بھی تعین ہونا چاہیے۔ میں پمز واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ میرا مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے، ذمہ داران اور مجرمان کا تعین کرے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائے۔ میں یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آئیں اور آئندہ ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

Asad Qaiser

16,522 Aufrufe • vor 12 Tagen

AsadQaiserPTI's profile picture

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے، کیونکہ اس وقت امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بدامنی ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا۔ موجودہ اسمبلی میں عوام کے لیے ایک بھی قانون نہیں بنایا گیا۔ ہم نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔ ہمیں پاکستانی کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں ڈکٹیشن دے یا ہمارے فیصلے کرے۔ پاکستان کے فیصلے اس ملک کے عوام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ تھا، آپ نے اسے نہیں مانا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوگا۔

Asad Qaiser

22,028 Aufrufe • vor 18 Tagen

AsadQaiserPTI's profile picture

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پشاور میں مشاورتی کانفرنس میں قرار داد پیش کی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام من گھڑت کیسز واپس لیے جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی۔ وزراء نے ڈھٹائی سے اس پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت توہینِ عدالت کے کیس پر کارروائی کی جائے۔ یہ عدالتوں کی اپنی توقیر کا مسئلہ ہے۔ جس جس نے عدالتوں کی بے توقیری کی ہے، ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ایسی قرار واقعی سزا دی جائے کہ دنیا بھر کو پتہ چلے کہ عدلیہ آزاد ہے۔ خیبر پختونخوا ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ہمارے پاس حکومت ہے لیکن ہمیں حقِ حکمرانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ ریاست فاٹا کے عوام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر رہی۔ 3 فیصد این ایف سی حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق جو خیبر پختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ہے، وہ دیا جائے۔ اس وقت گندم کا جو بحران ہے، مریم نواز اور شہباز شریف نے اسے مس ہینڈل کیا۔ کسانوں کا 900 ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم کی آمدورفت پر جو پابندی لگائی گئی ہے، اس کو ختم کیا جائے۔ شرکاء نے قرار داد کو متفقہ طور پر پاس کیا۔

Asad Qaiser

12,982 Aufrufe • vor 10 Tagen