
Asad Qaiser
@AsadQaiserPTI • 1,621,215 subscribers
Former-Speaker National Assembly of Pakistan
Shorts
Videos

مریم نواز نے بیان دیا ہے کہ ہمیں بھارت سے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا سے خطرہ ہے، انہیں اپنے اس بیان پر شرم آنی چاہیے۔ ان کے والد وزیراعظم تھے جب ہمارا صوبہ دہشت گردی کی جنگ کی دلدل میں پھنسا، جبکہ ان کے چچا آج وزیراعظم ہیں جب ان کی حکومت نے ہمارے خطے اور صوبے کو دوبارہ جنگ کا میدان بنا دیا ہے۔ ضیاء الحق نے یہاں جہاد کا اعلان کیا اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا، جس کے بعد پورا خیبر پختونخوا قتل گاہ بن گیا۔ میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ 1985ء سے پہلے فاٹا کے علاقوں میں سالوں سال قتل کے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ لوگوں نے حصہ لیا، لیکن ہمارے صوبے کے عوام کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا، خیبر پختونخوا کے عوام آئی ڈی پیز بن گئے، پورے پورے اضلاع خالی کروائے گئے، ہماری خواتین اور بزرگوں کی بے حرمتی ہوئی۔ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکش حملہ آور پیدا ہوئے۔ عمران خان کے پورے تین سالہ دور میں دیکھ لیں، کوئی خودکش حملہ یا ڈرون حملہ ہوا ہو۔ جس کے پاس تھوڑا بہت پیسہ تھا، وہ صوبے سے باہر چلا گیا اور یہاں بے روزگاری بڑھ گئی۔ ہمارا جو تھوڑا بہت کاروبار ہے، وہ افغانستان کے ساتھ تجارت پر چلتا ہے، جبکہ پشاور کی چھوٹی مارکیٹ لاہور اور کراچی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آپ نے افغان بارڈر بند کرکے ہمیں فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔ میں مریم نواز کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور اپنے صوبے کی مسلم لیگ کی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بیان کے خلاف کھڑے ہوں۔ اگر مسلم لیگ کی قیادت اس کی مذمت نہیں کرتی تو صوبے کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کا بائیکاٹ کریں۔
Asad Qaiser41,214 просмотров • 3 дней назад

متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں۔ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانی قوم کا بہت بڑا کردار ہے۔ میں خود سفر کر رہا تھا، وہاں جو رویہ رکھا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا۔ ہماری فلائٹ کینسل ہوئی، ہم نے ہوٹل میں قیام کرنا چاہا، لیکن ہمارے پاکستانیوں کے ساتھ ان کا رویہ اچھا نہیں تھا۔ ادھر اعلان ہو رہا تھا کہ صرف بھارت اور امریکا کے پاسپورٹ ہولڈرز کو انٹرٹین کیا جائے گا۔ ہم نے احتجاج کیا، لیکن ان کے رویے پر افسوس ہے۔ اس دن میں نے محسوس کیا کہ پاکستان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ مناسب نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ڈپلومیٹک چینلز ہیں، ان کو اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ پاکستانی عوام یو اے ای کی حکومت کی عزت کرتی ہے، محبت کرتی ہے۔ ابھی میرے پاس ایک وفد آیا کہ ہمارے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں تھا۔ پاکستان نے تو امریکا ایران تنازعے میں بہت مثبت رول پلے کیا۔ میں فارن آفس اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو یو اے ای اتھارٹیز کے ساتھ ڈسکس کریں۔
Asad Qaiser167,902 просмотров • 22 дней назад

کیا ہمارے دور میں کوئی ڈرون حملہ ہوا، کیا ہمارے دور میں دھماکے ہوتے تھے، کیا کوئی insurgency ہوئی، وزیرستان سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خود کہا تھا کہ اتنا کام شروع ہو گیا تھا کہ مزدور نہیں ملتے تھے، معاشی سرگرمیاں اتنی بڑھ گئی تھیں۔ میں آپ کے علم میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی، جس میں محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شامل تھے۔ جتنے بھی سرحدی راستے تھے، ہم نے وہ کھولے۔ وانا بارڈر تھا، غلام خان اور خرلاچی بارڈر تھے، ان پر جتنا بھی کام ہوا، وہ ان کی مشاورت سے ہو رہا تھا۔ یعنی وہاں کسٹمز کے افسران کی تعیناتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نظام اور بینکاری کا نظام قائم کرنا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انتظامات کرنا، اور وہاں جو ویزا پالیسی تھی، ان تمام معاملات میں ان کی مشاورت شامل تھی۔ آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں، ان سے بات کر سکتے ہیں۔
Asad Qaiser41,648 просмотров • 9 дней назад

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ، ملک بھر سے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز، پارٹی کے تنظیمی عہدیداران کی شرکت۔ اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اسٹریٹ موومنٹ سمیت آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔
Asad Qaiser21,637 просмотров • 10 дней назад

ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ تھی، اس میں بھی ہم نے یہ بات کی۔ بلکہ اچکزئی صاحب بھی موجود تھے، ہماری پوری لیڈرشپ تھی۔ ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ہم انتقام لیں گے۔ محمود اچکزئی نے ان سے کہا کہ میں گارنٹی لیتا ہوں کہ عمران خان کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔
Asad Qaiser31,060 просмотров • 19 дней назад

پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی عنمبر مجید خان کے شوہر سابق رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے پٹرول پمپس اور دکانیں سیل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ کارروائی پنجاب کی فسطائی حکومت کی سیاسی انتقام پر مبنی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عبدالمجید خان نیازی اور ان کے خاندان کو صرف اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل ترین حالات میں اپنی سیاسی وفاداری اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی انتقام، کاروباری نقصان اور خاندانوں کو دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کرنا جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے منافی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں، دباؤ، انتقامی کارروائیوں اور کاروبار سیل کرنے جیسے اقدامات سے نہ عمران خان کی جدوجہد ختم کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کے نظریے سے وابستہ کارکنان اور رہنماؤں کو جھکایا جا سکتا ہے۔ ہم ہر قسم کے سیاسی دباؤ کے باوجود آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق، مضبوط پارلیمان اور آزاد عدلیہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Asad Qaiser49,268 просмотров • 1 месяц назад

مجھے آج بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پمز ہسپتال میں جو افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے اور جس طرح معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اس پر پاکستان کا ہر شہری سوگوار ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اُن کے والدین، اور خاص طور پر اُن کی مائیں، کس کرب سے گزر رہی ہیں۔مجھے اس بات پر بھی افسوس ہے کہ یہ ہسپتال پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے دل میں قائم ہے۔ اگر اسلام آباد کے ہسپتالوں کی یہ صورتِ حال ہے تو باقی پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔
Asad Qaiser20,368 просмотров • 12 дней назад

میں آپ کی توجہ ایک اہم ایشو کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، جب ہم پشاور سے آتے ہیں، جب ہم اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کراس کرتے ہیں تو اُدھر ایک بہت بڑی چیک پوسٹ لگی ہوتی ہے۔ ایک تو اسٹیبلش چیک پوسٹ ہے، جیسے چونگی نمبر 26 پر یا کشمیر ہائی وے پر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسٹیبلش چیک پوسٹ بھی نہیں ہونی چاہیے، لیکن چلیں وہ آپ نے ایک رینج کی ہے۔ ان چیک پوسٹوں کی وجہ سے میلوں روڈ بلاک ہوتا ہے، وہاں آپ کا کسٹمز، نارکوٹکس، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ سے چیک پوسٹوں پر شروع ہو کر اُدھر بھی چیک پوسٹ، 26 نمبر پر بھی چیک پوسٹ اور کشمیر ہائی وے پر بھی چیک پوسٹ، چیک پوسٹ ہی چیک پوسٹیں ہیں۔ سب سے پہلے اگر آپ نے کچھ کرنا ہے تو سب چیک پوسٹوں کو ایک جگہ شفٹ کروا دیں۔ ہمارے لوگوں میں یہ احساسِ محرومی بڑھ رہی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ایتھنک پروفائلنگ ہو رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں، اس کو دیکھ لیں، اور یہ جو غیر ضروری چیک پوسٹیں ہیں جن کی وجہ سے لمبی قطاریں لگتی ہیں یہ نہیں ہونی چاہئے۔
Asad Qaiser102,257 просмотров • 2 месяцев назад

اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر، پی ٹی آئی صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ شریک ہیں، جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عبدالواسع، انجینئر ضیاء الرحمان سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز اور اپوزیشن رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت جاری ہے۔
Asad Qaiser26,423 просмотров • 19 дней назад

یہاں روایتی بحث ہو رہی ہے کہ خدا نخواستہ اگر ہم اپنی طرف دیکھیں، ہمارے بال بچے ہوں، یا یہ واقعہ ان وزراء صاحبان یا اراکینِ قومی اسمبلی کے بچوں کے ساتھ پیش آیا ہوتا تو اُن کے کیا احساسات ہوتے؟ آج ہم اپنی سیاست کے لیے تقریریں کر رہے ہیں، لیکن میں جو بات کر رہا ہوں، وہ دل سے کر رہا ہوں۔ مجھے اس واقعے پر تکلیف ہے اور مجھے اس بات کا احساس ہے کہ ان معصوم بچوں کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر کے ماتحت ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ یہ ایک مذاق ہے۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس کی تحقیقات کسی معمولی انتظامی کمیٹی کے ذریعے نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ صرف وزیرِ صحت استعفیٰ دیں۔ وزیرِ صحت کے پاس تو کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ اپنے عہدے پر رہیں، لیکن یہ اجتماعی ذمہ داری (Collective Responsibility) کا معاملہ ہے۔ اس سانحے کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر عائد نہیں ہوتی بلکہ تمام متعلقہ حکام اور ذمہ دار اداروں کا بھی تعین ہونا چاہیے۔ میں پمز واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ میرا مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے، ذمہ داران اور مجرمان کا تعین کرے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائے۔ میں یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آئیں اور آئندہ ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
Asad Qaiser16,522 просмотров • 12 дней назад

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے، کیونکہ اس وقت امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بدامنی ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا۔ موجودہ اسمبلی میں عوام کے لیے ایک بھی قانون نہیں بنایا گیا۔ ہم نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔ ہمیں پاکستانی کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں ڈکٹیشن دے یا ہمارے فیصلے کرے۔ پاکستان کے فیصلے اس ملک کے عوام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ تھا، آپ نے اسے نہیں مانا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوگا۔
Asad Qaiser22,028 просмотров • 18 дней назад

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پشاور میں مشاورتی کانفرنس میں قرار داد پیش کی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف تمام من گھڑت کیسز واپس لیے جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی۔ وزراء نے ڈھٹائی سے اس پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت توہینِ عدالت کے کیس پر کارروائی کی جائے۔ یہ عدالتوں کی اپنی توقیر کا مسئلہ ہے۔ جس جس نے عدالتوں کی بے توقیری کی ہے، ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ایسی قرار واقعی سزا دی جائے کہ دنیا بھر کو پتہ چلے کہ عدلیہ آزاد ہے۔ خیبر پختونخوا ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ہمارے پاس حکومت ہے لیکن ہمیں حقِ حکمرانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ ریاست فاٹا کے عوام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر رہی۔ 3 فیصد این ایف سی حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق جو خیبر پختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ہے، وہ دیا جائے۔ اس وقت گندم کا جو بحران ہے، مریم نواز اور شہباز شریف نے اسے مس ہینڈل کیا۔ کسانوں کا 900 ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم کی آمدورفت پر جو پابندی لگائی گئی ہے، اس کو ختم کیا جائے۔ شرکاء نے قرار داد کو متفقہ طور پر پاس کیا۔
Asad Qaiser12,982 просмотров • 10 дней назад

ایک ریاست، دو دستور — نامنظور! نامنظور! رجیم چینج کے کرداروں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج ایک ہی ریاست میں قانون اور انصاف کے الگ الگ معیار نظر آ رہے ہیں۔ اوپر ویڈیو میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو سکردو پہنچنے پر شاہانہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے اسکردو کی فلائٹ تھی۔ پنجاب پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور ایئرپورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے، جس کے باعث عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب پولیس نے مجھے پرواز کے اڑان بھرنے تک زیرِ حراست رکھا۔
Asad Qaiser87,244 просмотров • 3 месяцев назад

ہم اپنے الائنس کا بڑا اجلاس بلا رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ الائنس کے ساتھ ہمارا مشترکہ مؤقف ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس اسمبلی کے پاس یہ مینڈیٹ نہیں ہے، کوئی اختیار نہیں ہے کہ یہ کوئی بھی قانون سازی کر سکے۔ ابھی پیپلز پارٹی بھی اس اسمبلی کو فارم 47 کی اسمبلی کہتی ہے، جس کے ووٹ سے یہ حکومت بنی ہے، وہ بھی اسے فارم 47 کی اسمبلی سمجھتی ہے۔ اسمبلی کا کوئی اخلاقی جواز رہا نہیں ہے، تو اس کو قانون سازی کا کوئی لیگل کور حاصل نہیں ہے۔ عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہو رہی ہے، تو فاؤنڈر گروپ کا خط ہمیں پتا ہے کدھر سے آیا ہے۔ جھوٹی کہانیاں گھڑی جاتی ہیں، اس میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی ہے۔
Asad Qaiser24,370 просмотров • 24 дней назад

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ بندش کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے مکالمہ روڈ آپ لوگوں نے ہماری وجہ سے بلاک کیا ہے۔ لوگوں کو کیوں عذاب دیتے ہو ہم سائیڈ پر کھڑے ہو جائیں گے، بس ہمیں بتا دیں کہ آپ نے نہیں جانا۔ عام لوگوں اور مسافروں کو تکلیف ہے۔ لوگوں کو تکلیف نہ دیں، لوگوں کو جانے دیں، ہم تو ویسے ہی عادی ہیں۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو اسکردو فلائٹ روانگی تک حراست میں رکھا گیا۔
Asad Qaiser84,541 просмотров • 3 месяцев назад

میں آج اپنے قوم کے ساتھ یہ بات بلکل واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کے 27 سال سے زیادہ عرصہ عمران خان کے ساتھ گزارا ۔میں نے انسانیت کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ مل کر شوکت خانم کیلئے چندہ اکٹھا کیا . میں نے ان کے ساتھ زندگی کے جتنے اتار چڑھاؤ دیکھے 1997 کا الیکشن لڑا اور پارٹی پر جب بھی کوئی امتحان آیا انکے ساتھ رہا ۔ عمران خان کو اتنا قریب سے جانتا ہوں جتنا وہ خود کو جانتے ہیں میرا انکے ساتھ نظریے کا ایک مضبوط رشتہ ہے ۔میں حلفیہ کہتا ہوں کہ عمران خان نا انٹی اسٹیٹ ہے اور نا کبھی انہوں نے ایسے احکامات دیے ہیں ۔ عمران خان ہمیشہ امن کا اور پاکستان کے اندر قانون کی بالادستی کا علمبردار رہا ہے۔انشاء اللّه عمران خان اس مشکل وقت سے نکلیں گے اور ہم قانونی طور پر اپنے کیسز کا دفاع کریں گے اور عمران خان سرخرو ہوں گے ۔
Asad Qaiser607,913 просмотров • 2 лет назад