
Asad Qaiser
@AsadQaiserPTI • 1,622,656 subscribers
Former-Speaker National Assembly of Pakistan
Shorts
Videos

میں آپ کی توجہ ایک اہم ایشو کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، جب ہم پشاور سے آتے ہیں، جب ہم اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کراس کرتے ہیں تو اُدھر ایک بہت بڑی چیک پوسٹ لگی ہوتی ہے۔ ایک تو اسٹیبلش چیک پوسٹ ہے، جیسے چونگی نمبر 26 پر یا کشمیر ہائی وے پر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسٹیبلش چیک پوسٹ بھی نہیں ہونی چاہیے، لیکن چلیں وہ آپ نے ایک رینج کی ہے۔ ان چیک پوسٹوں کی وجہ سے میلوں روڈ بلاک ہوتا ہے، وہاں آپ کا کسٹمز، نارکوٹکس، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ سے چیک پوسٹوں پر شروع ہو کر اُدھر بھی چیک پوسٹ، 26 نمبر پر بھی چیک پوسٹ اور کشمیر ہائی وے پر بھی چیک پوسٹ، چیک پوسٹ ہی چیک پوسٹیں ہیں۔ سب سے پہلے اگر آپ نے کچھ کرنا ہے تو سب چیک پوسٹوں کو ایک جگہ شفٹ کروا دیں۔ ہمارے لوگوں میں یہ احساسِ محرومی بڑھ رہی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ایتھنک پروفائلنگ ہو رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں، اس کو دیکھ لیں، اور یہ جو غیر ضروری چیک پوسٹیں ہیں جن کی وجہ سے لمبی قطاریں لگتی ہیں یہ نہیں ہونی چاہئے۔
Asad Qaiser102,081 次观看 • 1 个月前

آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور قائد حزبِ اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کشمیر میں بہت خون بہہ چکا ہے، اس لیے مسئلے کے پُرامن حل کے لیے حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ملاقات میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اشیائے خوردونوش سے لدی گاڑیوں کو بلا رکاوٹ آزاد کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔
Asad Qaiser55,375 次观看 • 28 天前

ایک ریاست، دو دستور — نامنظور! نامنظور! رجیم چینج کے کرداروں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج ایک ہی ریاست میں قانون اور انصاف کے الگ الگ معیار نظر آ رہے ہیں۔ اوپر ویڈیو میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو سکردو پہنچنے پر شاہانہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے اسکردو کی فلائٹ تھی۔ پنجاب پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور ایئرپورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے، جس کے باعث عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب پولیس نے مجھے پرواز کے اڑان بھرنے تک زیرِ حراست رکھا۔
Asad Qaiser87,159 次观看 • 1 个月前

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ بندش کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے مکالمہ روڈ آپ لوگوں نے ہماری وجہ سے بلاک کیا ہے۔ لوگوں کو کیوں عذاب دیتے ہو ہم سائیڈ پر کھڑے ہو جائیں گے، بس ہمیں بتا دیں کہ آپ نے نہیں جانا۔ عام لوگوں اور مسافروں کو تکلیف ہے۔ لوگوں کو تکلیف نہ دیں، لوگوں کو جانے دیں، ہم تو ویسے ہی عادی ہیں۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو اسکردو فلائٹ روانگی تک حراست میں رکھا گیا۔
Asad Qaiser84,434 次观看 • 1 个月前

کل خواجہ آصف صاحب نے میرے حوالے سے ایک بات کی تھی۔ میں صرف خواجہ آصف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کے ضمیر پر اتنا بوجھ تھا تو آپ صرف اتنا بتا دیں کہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ کیا یہ الیکشن آپ جیت چکے ہیں؟ جس طرح 8 فروری کے الیکشن کو رِگ کیا گیا، جس طرح الیکشن لوٹا گیا، جس طرح ہمارے لوگوں کو بٹھایا گیا، یہاں اسمبلی میں ہمارے 100 تک اراکین تھے، انہیں نااہل کرکے دوسرے لوگوں کو لایا گیا، عدالتوں کو منیج کیا گیا، الیکشن کمیشن کو منیج کیا گیا۔ ہمارے لوگوں کو اسمبلی سے نکالا گیا اور جعلی لوگوں کو لایا گیا۔ کیا اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ آپ کے اپنے ضلع کی ریحانہ ڈار کو پولیس نے سڑکوں پر گھسیٹا، اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ گلگت بلتستان میں جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر بھی آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ اگر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن کروا دیں، پھر پتہ چل جائے گا کہ آپ کی کیا حیثیت ہے۔
Asad Qaiser48,217 次观看 • 1 个月前

میں آج عمر ایوب بھائی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ عمر ایوب حقیقی معنوں میں ہمارا بھائی ہے۔ میں بحیثیت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی، عمر ایوب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمر ایوب نے جس ہمت اور بہادری سے آواز اٹھائی، اسے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پر ظلم کیا گیا۔ عمر ایوب کو 60 سال قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اپنے حلقے سے بھی محروم ہو گئے۔ عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کو ناجائز مقدمات میں سزائیں دی گئیں۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ عمر ایوب جیسے لوگ اصولوں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ عمر ایوب نے عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھائی اور ڈٹ کر کھڑے رہے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز جو جیلوں میں ہیں، اُن کے گھروں میں جائیں اور انہیں عید ملیں۔ ہم سب نے متحد ہو کر عزم کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ ہم عمر ایوب صاحب کے ساتھ گزرے محبت اور رفاقت کے وقت کو خراجِ تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔
Asad Qaiser65,193 次观看 • 2 个月前

میں جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں، اس علاقے میں جو سب سے زیادہ فصل ہوتی ہے وہ تمباکو ہے۔ 70 فیصد میرے علاوہ تمباکو کے کاشتکار ہیں۔ یہ کیش کراپ ہے جس کی وجہ سے ہماری اکانومی چلتی ہے۔ یہاں میرے بارے میں ایک موصوف صاحب نے کہا کہ شاید میرا تمباکو کا کاروبار یا روزگار ہے۔ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ نہ میرا تمباکو کا کوئی کاروبار ہے نہ روزگار ہے اور میں تمباکو کے پتے کو بھی نہیں جانتا۔ لیکن میں اس حلقے کا نمائندہ ہوں جہاں تمباکو کی فصل ہوتی ہے۔ آپ نے تمباکو پر 390 ارب روپے کا ٹیکس لگایا لیکن انٹرسٹنگ بات یہ ہے کہ جب آپ نے ٹیکس لگایا، اس سے پہلے 2023-24 میں ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق آپ کی ٹیکس کلیکشن 394 ارب روپے تھی، لیکن جب یہ ٹیکس لگایا تو آپ کی ٹیکس کلیکشن گر کر 165 ارب روپے ہو گئی۔ خیبر پختونخوا کے ان اضلاع میں جہاں تمباکو کی فصل ہوتی ہے، وہاں کے کسانوں کو بالکل کرش کر دیا گیا ہے، کسان بیچارے رو رہے ہیں۔ آپ نے مارکیٹ میں کمپٹیشن ختم کر دی، آپ نے چھوٹے اور بڑے کمپنیوں پر یکساں ٹیکس لگا دیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ تیسرا ٹیکس سلیب لے کر آئیں تاکہ کمپٹیشن میں اضافہ ہو اور کسانوں کو اپنی فصل کا اچھا نرخ مل سکے۔
Asad Qaiser45,184 次观看 • 1 个月前

آج کشمیر، میرپور اور کوٹلی سے وفد آیا۔ وفد نے مجھے کشمیر کی صورتِ حال پر بریف کیا۔ بہت افسوس ہے کہ کشمیر میں جانی نقصان ہوا ہے اور وہاں بحران ہے۔ میری وفد سے جتنی بات ہوئی، اس سے معلوم ہوا کہ کشمیری پاکستان سے بہت محبت رکھتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔ کشمیر ایک حساس علاقہ ہے، وہاں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسائل افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ جو معاہدہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہوا تھا، اس پر عمل کیا جائے۔ موجودہ صورتِ حال سے متعلق معاملات مفاہمت، مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔ کشمیری ہم سے بھی زیادہ اچھے پاکستانی ہیں اور وہ ہم سے زیادہ پاکستان کے لیے درد رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسمبلی میں، میں نے اور اپوزیشن لیڈر نے کشمیر کی صورتِ حال پر بات کی۔ ہم کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔
Asad Qaiser30,899 次观看 • 29 天前

میں آج اپنے قوم کے ساتھ یہ بات بلکل واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی زندگی کے 27 سال سے زیادہ عرصہ عمران خان کے ساتھ گزارا ۔میں نے انسانیت کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ مل کر شوکت خانم کیلئے چندہ اکٹھا کیا . میں نے ان کے ساتھ زندگی کے جتنے اتار چڑھاؤ دیکھے 1997 کا الیکشن لڑا اور پارٹی پر جب بھی کوئی امتحان آیا انکے ساتھ رہا ۔ عمران خان کو اتنا قریب سے جانتا ہوں جتنا وہ خود کو جانتے ہیں میرا انکے ساتھ نظریے کا ایک مضبوط رشتہ ہے ۔میں حلفیہ کہتا ہوں کہ عمران خان نا انٹی اسٹیٹ ہے اور نا کبھی انہوں نے ایسے احکامات دیے ہیں ۔ عمران خان ہمیشہ امن کا اور پاکستان کے اندر قانون کی بالادستی کا علمبردار رہا ہے۔انشاء اللّه عمران خان اس مشکل وقت سے نکلیں گے اور ہم قانونی طور پر اپنے کیسز کا دفاع کریں گے اور عمران خان سرخرو ہوں گے ۔
Asad Qaiser607,853 次观看 • 2 年前

پشاور کا تاجر کراچی اور لاہور کی مارکیٹ کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس اگر ایک گنجائش ہے تو وہ افغانستان اور سینٹرل ایشیا ہے۔ آپ نے افغانستان کے ساتھ ہمارا بارڈر بند کیا، کاروبار بند کیا جس کی وجہ سے پشاور میں جو انڈسٹری ہے وہ بیٹھ رہی ہے۔ خدارا ہمارے ساتھ یہ ظلم نہ کریں، ہم سے سیاسی انتقام نہ لیں۔ آپ بھارت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں یا نہیں کرتے، واہگہ بارڈر کھولا ہے یا نہیں کھولا، آپ ایران کے ساتھ جنگ میں بھی کاروبار کر رہے ہیں۔ اگر امریکا اور ایران آپس میں بیٹھ کر اتنے بڑے تنازعات حل کر سکتے ہیں تو آپ ڈپلومیٹک چینل کے ذریعے اس کے ساتھ اپنا نقطہ نظر پیش کریں۔ آپ سفارتی چینل استعمال کریں، اگر وہ نہیں کر سکتے تو ہم تیار ہیں، جرگوں کے ذریعے اپنے معاملات کو حل کرتے ہیں، لیکن خدارا ہمیں کاروبار کرنے دیں، ہمیں روزگار کرنے دیں۔
Asad Qaiser36,677 次观看 • 1 个月前

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی اپوزیشن بینچوں پر آمد کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کے حقوق، فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر بات ہوئی۔ صوابی کے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل، خصوصاً فی کلو 390 روپے کے نئے ٹیکس کے خاتمے، خیبر پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی، اور پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث صوبے میں کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ عمران خان، ان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے ناروا سلوک، ملاقاتوں پر پابندی، ان کے بنیادی انسانی و قانونی حقوق کی پامالی، اور اس کے علاوہ میثاقِ جمہوریت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام سے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خزانہ کے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ سے فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ، تمباکو پر ٹیکس سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیکس چھوٹ پر فیصلہ کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہم نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور جہاں بھی ملکی مفاد کی بات ہو، ہم نے ہمیشہ اپنے سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
Asad Qaiser27,728 次观看 • 1 个月前

مجھے اور پرویز خٹک کو اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کے لیے بلایا، لیکن وہاں پہنچنے پر ہمیں بٹھا دیا گیا اور کہا گیا کہ مذاکرات کے بجائے آپ لوگوں نے پریس کانفرنس کرنی ہے۔ یہ بات ہم نے خان صاحب کے علم میں بھی لائی کہ وہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہتے ہیں، بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ مجھ سے کہا گیا کہ پریس کانفرنس کرو، میں نے صاف جواب دیا کہ میری لاش جائے گی مگر اسد قیصر نہیں جائے گا۔ پھر میں نے پرویز خٹک سے بات کی تو اس نے کہا کہ میرے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں، میرے کچھ مسائل ہیں۔ وہاں سے نکلنے کے بعد میں نے خان صاحب کو فون کیا اور عرض کیا: "خان صاحب، میں سب کچھ کر سکتا ہوں لیکن غداری اور بزدلی نہیں کر سکتا۔"
Asad Qaiser128,618 次观看 • 8 个月前

افغان حکومت سے ھمارے بہت گلے شکوے ہوں گے، لیکن اس کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ آپ دھمکیاں دیں کہ ہم افغانستان پر حملہ کر دیں گے۔ آپ اپنے ڈپلومیٹک چینلز استعمال کریں، خصوصاً ہمارے جو دوست ممالک ہیں جیسے سعودی عرب ہے۔ ابھی روس میں ایک میٹنگ ہوئی جو خوش آئند ہے اس طرح کی میٹنگیں ہونی چاہئیں تاکہ علاقائی مسائل علاقے میں ہی حل ہوں۔ افغانستان کے ساتھ جو 12 تجارتی کوریڈورز ہیں انہیں کھولا جائے اور تجارت بڑھائی جائے، اور سرحد پر موجود اپنے لوگوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ آپ بھی اتنے پاکستانی ہیں جتنے ملک کے دیگر علاقوں کے لوگ پاکستانی ہیں۔
Asad Qaiser125,474 次观看 • 9 个月前

صوابی میں میرے گھر پر پولیس کی جانب سےغیر قانونی چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں بھی زبردستی لے گئے۔ تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے۔امپورٹڈ حکومت کی غیر قانونی انتقامی کاروائیوں کے سامنے ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئین وقانون کی بحالی تک ہماری جدوجہد جار رہی گی۔انشاءاللہ
Asad Qaiser385,971 次观看 • 3 年前

میرے بہنوں اور بھائیوں، اس وقت پاکستان کے حالات ایسے ہیں جو شاید نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا نے کبھی نہ دیکھے ہوں گے۔ آئین میں ترمیم کے لیے لوگوں کو ووٹ کے لیے اغوا کیا جا رہا ہے۔ میں نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جائے، کروڑوں اور اربوں روپے کی پیشکشیں کی جائیں اور عہدوں کا لالچ دیا جائے، اور پھر کہا جائے کہ یہ سب جمہوری عمل ہے۔ میں ہمارے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارنے، ان کے ضمیر خریدنے، اور کھلے عام پیسوں اور عہدوں کی پیشکش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، لیکن ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
Asad Qaiser235,781 次观看 • 1 年前

خیبر پختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز سے رکاوٹیں ختم ہونے کے بعد اراکینِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا جوائن کر لیا۔ عمران خان کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔ ہم اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ عمران خان کو ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں امراضِ چشم کے ماہرین سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جیل مینول رولز کے مطابق ان کے علاج معالجے پر فیملی اور ذاتی معالج کو اعتماد میں لیا جائے۔
Asad Qaiser71,174 次观看 • 5 个月前
