
Asad R Chaudhry
@Asadrchaudhry • 259,778 subscribers
Analyst/Entrepreneur
Shorts
Videos

مالدیپ کے صدر کا آخری فقرہ سنیں۔۔اور یاد رکھیں مالدیپ کے صدر کا یہ غیر معمولی دورہ پاکستان۔۔ بھارت کے لیے بڑا ہی "سٹرٹیجک نقصان"ہے بحرہند میں بھارت کی روایتی چوہدراہٹ کو اب تک کا سب سے بڑا سفارتی دھچکا لگا ہے نئی دہلی کا اہم سٹرٹیجک پڑوسی اب مکمل طور پر پاکستان کے کیمپ میں شامل ہو گیا۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا یہ تاریخی دورۂ پاکستان خطے کی جیو پولیٹکس میں ایک غیر معمولی تبدیلی کا آغاز ہے جس کی وجہ سے بھارتی میڈیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے نئی دہلی کے لیے ایک بڑی"وارننگ" بھی قرار دے رہا ہے۔ مالدیپ میں 'انڈیا آؤٹ' مہم کے بعد اس مسلم ملک کا بھارت سے دور ہونا اور پاکستان سے یہ غیر معمولی قربت بحرِ ہند میں طاقت کا توازن بدلنے کا ایک بہترین پاکستانی ماسٹر اسٹروک ہے۔ ساڑھے 5 لاکھ آبادی پر مشتمل یہ 100% مسلم ملک اب ایک مضبوط اسلامی اخوت اور مشترکہ نظریاتی رشتے کے تحت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ تعاون گوادر پورٹ اور پاکستانی سمندری تجارتی راستوں کو براہِ راست مالدیپ سے جوڑے گا، جس سے پاکستان کو سمندری حدود میں زبردست دفاعی، سائبر سیکیورٹی اور تجارتی بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ تاریخی قربت جہاں پاکستان کے لیے ایک شاندار سفارتی فتح ہے، وہیں بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار گواہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں اب بھارت کی یکطرفہ اجارہ داری کے دن ختم ہو چکے ہیں۔
Asad R Chaudhry85,164 Aufrufe • vor 4 Tagen

واقعی۔۔۔ یہ 3 غذائی عادات اپنا لیں👇آپ کا موروثی بیماریوں سمیت کئی بیماریوں سے بچنے کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے۔ کاش ہمارے ہاں۔۔اچھی غذائی عادات کی اہمیت کو بھی سمجھا جائے۔آپ اپنے آپ اور اپنی اولاد سے محبت کا سب سے بڑا مظاہرہ یہ کر سکتے ہیں کہ"ان کی غذائی عادات اچھی کر دیں" کیونکہ وہ آپ کا DNA ہے جس نے نسلوں کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry97,853 Aufrufe • vor 9 Tagen

پی ٹی آئی کو بلاول بھٹو نے مذاکرات کی یکطرفہ پیش کش کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس بات پر چہرہ دیکھنے والا ہے۔ زرداری کو تو"وڈے گھر"سے معاہدے کے مطابق دستخط کرنے پڑے۔ مگر بلاول بھٹو۔۔۔کو ہضم نہیں ہو رہا۔یہ فضل الرحمن کا پٹھو پی ٹی آئی کو نئی"لائف لائن" دلوانا چاہ رہا ہے مگر اگلے سائیں اس کی چاتر بازیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ حرکتیں اس کو اقتدار سے اتنا ہی دور کر رہی ہیں۔ *سب نوٹ کیا جا رہا ہے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry91,134 Aufrufe • vor 11 Tagen

افغان طالبان کا شر پاکستان کے علاوہ چین کی طرف بھی پھیلنے لگا۔۔ واخان میں اکٹھے ہو کر چین اور پاکستان کی طرف دراندازی کی کوشش پھر چترال سیکٹر پر دراندازی کرتے پاکستان سے ٹھکائی کروا لی ہے اور دوسری طرف واخان راہداری کے ذریعے چینی حدود میں دراندازی کی کوشش پر چینی سرحدی حکام نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری علاقہ چھوڑنے کی سخت وارننگ جاری کر دی۔ چین نے افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے خاردار باڑ اور نگرانی کے کیمرے نصب کر دیے ہیں اور واخان سرحدی راستہ تاحال مکمل بند کر دیا ہے۔
Asad R Chaudhry24,149 Aufrufe • vor 3 Tagen

فضل الرحمن کا بیٹا"اسعد محمود"کہہ رہا ہے۔۔ وفاقی حکومت بھی ناجائز ہے پنجاب کی حکومت بھی ناجائز سندھ کی بھی ناجائز بلوچستان کی بھی ناجائز ہے صرف۔۔پختونخواہ کی حکومت جائز تھی۔جہاں "ایمرجینسی"لگائی🤦 اور جہاں ان کے ساتھ"دھاندلی"ہوئی تھی😁 جس کے باعث یہ ہارا تھا۔۔ یہ"ٹولہ"منجیوں کی ترتیب ایسی"گڈمڈ"کر گیا ہے کہ دنیا کا کوئی شخص سیدھی نہیں کر سکتا🤣 اے مولوی۔۔یقینا الٹے جمے نے
Asad R Chaudhry52,140 Aufrufe • vor 9 Tagen

"تو مینوں جان دا نئی" اس سوچ والوں کو "CCD" کرنا چاہیے۔ اب اس پراڈو والے کو دیکھیں گاڑی میں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر سیگریٹ پیتے پٹرول ڈلوانے لگا،غریب حافظ قرآن ملازم نے سیگریٹ بجھانے بارے درخواست کی تو اتر کر مارنا شروع ہو گیا۔ سی سی ڈی نے معصوم بچے عباس کو گاڑی سے کچلنے والے توقیر کو اس لیے مارا کہ یہ "تو مینوں جان دا نئی"والی سوچ کو"دھچکا لگے۔ لیکن یہاں گلی گلی میں"عباس"ہیں۔۔جو روزانہ کئی"توقیروں"کو بھگتتے ہیں۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry11,316 Aufrufe • vor 2 Tagen

اللہ کے(مزید) شیر خانہ کعبہ اور مدینہ۔۔۔والی سرزمین پر پہنچ گئے
Asad R Chaudhry59,299 Aufrufe • vor 16 Tagen

فضل الرحمن فوج کے خلاف پھر"باولا"ہو گیا۔۔ فوج کو کہہ رہا ہے "تمہیں شرم بھی نہیں آتی" پھر وہ ہی پرانی بکواس ڈھاکہ۔۔بنگلہ دیش۔۔سرنڈر۔۔یحیی خان۔ اوئے۔۔۔اپنی پارٹی پر خاندان سمیت مسلط اووریٹیڈ &"رانگ نمبر"۔۔ یہ"حافظ سید عاصم منیر"ہے جس کے دور میں تیرے جیسا گند بھی صاف ہو گا۔
Asad R Chaudhry33,190 Aufrufe • vor 9 Tagen

سی این این والے بھی حیران ہیں کہ"مکہ الائنس"کے صرف 2 مہینے کے اندر۔۔سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا دفاعی/عسکری تعاون ناقابل یقین حد تک جا چکا ہے۔ ڈی جی ISPR جنرل احمد شریف سے جب نمائندے نے پوچھا کہ پاکستان کیا حوثیوں کے خلاف آپریشنز میں حصہ لے رہا ہے اور کتنی فوج وہاں پر ہے تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا۔ "ایک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا"اور جب حملہ ہو گا تو جواب دیا جائے گا۔ اور ہماری سرزمین مقدس پر موجودگی دہائیوں سے تھی اب مزید ہے۔ باقی تفصیلات"کلاسیفائیڈ"ہیں۔
Asad R Chaudhry52,057 Aufrufe • vor 18 Tagen

جیو نیوز کی رپورٹر دعا مرزا کا رپورٹنگ سٹائل چیک کریں😀 اہم خبر یہ ہے کہ اس بار مظاہرین کو منتشر نہیں گرفتار کیا جائے گا،پھینٹی بھی"تن"کر لگائی جائے گی۔ اس بار لانگ مارچ روکنے کے لیے 52 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے جن میں سے 30 ہزار صرف اٹک پل پر تعینات ہونگے۔
Asad R Chaudhry71,198 Aufrufe • vor 1 Monat

1947 سے 2013 تک جب PTI کی حکومت سے پہلےKP میں 66 سالوں میں صرف 482 منرلز(معدنیات) کی مائننگ کے لیے لائسنس جاری ہوئے۔ جبکہ PTI نے پچھلے 13 سالوں میں 4435 لائسنس جاری کیے گنڈاپور اور سہیل آفریدی نے مراد سعید اور علیمہ خان کے رشتہ داروں سمیت دوستوں کو 3962 لائسنس پچھلے ڈھائی سال میں دئیے۔ اور کئی حرام خور پروپگینڈہ کر رہے ہیں کہ فوج معدنیات لے جائے گی۔ جبکہ کے پی کا چپہ چپہ انہوں نے پہلے ہی اپنے لوگوں کو لیز پر دیا ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جب بھی آپریشن ہونے والا ہو فوج کے خلاف ایسا گھٹیا پروپگینڈہ وہ لوگ کرتے ہیں جو خود ڈاکو ہیں اور اسی چیز پر الزام دوسروں پر لگاتے ہیں جو جرم یہ خود کر رہے ہوتے ہیں۔
Asad R Chaudhry22,069 Aufrufe • vor 9 Tagen

یہ ہی چراغ جلا ہے تو "روشنی "ہوئی ہے باوقار اور پراعتماد لہجہ۔۔الفاظ کی بے ساختہ ادائیگی۔۔ دین بارے ایسے گفتگو کہ علماء بھی تحسین بھرے جذبات سے سنیں۔ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر۔۔ آپ پر ہزاروں یہودی ایجنٹ اور ثقیل اردو ناک میں بولنے والے ڈھونگی قربان۔۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry19,027 Aufrufe • vor 8 Tagen

Rest in peace... Legendary "Nana Patekar" 💔نانا پاٹیکر چل بسے۔۔ کیسے بتاوں میرے لیے تم کون ہو۔۔۔ سالا ایک مچھر آدمی کو ہیجڑا بنا دیتا ہے۔ فیم۔۔۔ 50 سالہ کیرئیر میں 90 فلموں میں کام کرنے والے وشواناتھ پاٹیکر المعروف "نانا پاٹیکر" 75 سال کی عمر میں ریاست گوا میں اپنے فلیٹ میں صبح ساڑھے 5 بجے ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے۔ آنجہانی نانا پاٹیکر۔۔۔نے 1978 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ہندی،تامل،مراٹھی،تیلگو،کننڈا زبانوں میں کام کرنے والے نانا پاٹیکر بالی ووڈ کی تاریخ کے ان چند گنتی کے اداکاروں میں شامل تھے جنہیں فلم فیئر نے بہترین اداکار (Krantiveer)، بہترین معاون اداکار (Parinda)، اور بہترین ولن (Angaar اور Apaharan) تینوں کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا۔ اب تک چھپن۔۔۔کرانتی،پرندہ،راجنیتی، سمیت متعدد مشہور فلموں میں کام کیا اور کئی لازوال کردار نبھائے۔ ناناپاٹیکر کی فلم"ویلکم"کا ہنسی کا"کلپ"آج کے دور میں بھی بے انتہا وائرل ہے۔ نانا پاٹیکر کی اولاد میں صرف ایک بیٹا"ملہار پاٹیکر"ہے۔ انجہانی نانا پاٹیکر۔۔۔نے ماضی میں مختلف انٹرویوز کے دوران تمام مذاہب کا احترام کرنے کی بات کی تھی اور ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ انہیں اذان کے الفاظ کے ترجمے سے دلی سکون ملتا ہے۔ ان کے دنیا سے جانے سے دلی افسوس ہوا۔ اللہ ان کے ساتھ آسانی والا معاملہ کرے۔آمین (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry37,785 Aufrufe • vor 17 Tagen

اگلے سال ان ہی دنوں میں چینی صدر شی پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن پاکستان آئیں گے مگر مودی پاکستان نہیں آئے گا۔ (آیا تو سامنے بیٹھا"فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی نظر آئے گا😃) اگلے سال SCO کانفرنس پاکستان میں ہو گی۔ چینی صدر شی پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور قازقستان کے صدر پاکستان آئیں گے مگر مودی جتنا زہریلا اور حاسد انسان ہے وہ پاکستان اپنے بجائے کسی کو نمائندگی کرنے بھیجے گا۔وہ خود آیا تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔۔اور آ گیا تو خطے کا منظرنامہ بدل جائے گا۔
Asad R Chaudhry101,255 Aufrufe • vor 1 Monat

کرائے دار اب کبھی کسی کی جگہ پر قبضہ نہیں کر سکے گا۔ ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ اگر کوئی کرائے دار جگہ خرید بھی لے تو اسے ایک بار جگہ خالی کرنی پڑے گی اور پھر وہ واپس بطور مالک آ سکے گا۔ وہ کرائے دار جو لمبے عرصے تک کرائے دار رہنے کے بعد عدالتوں میں دعوے دائر کر کے مالکان کو پریشان کیا کرتے تھے وہ اب ایسا نہیں کر سکیں گے
Asad R Chaudhry132,269 Aufrufe • vor 2 Monaten

محمود اچکزئی۔۔۔خود فارم47 پر جیتا ہے۔ اس نے NA-266 قلعہ عبداللہ/چمن سے 67 ہزار ووٹ لیے تھے(کیے گئے) اور اس کے مخالف مولانا صلاح الدین کے 58 ہزار ووٹ تھے۔اور یہ اس کی اپنی پارٹی کی واحد قومی اسمبلی کی سیٹ ہے۔۔۔ یاد رہے کہ اس کے ایک بھائی"عبدالمجید اچکزئی"نے(مشہورزمانہ کیس) ٹریفک پولیس والا کچل کر شہید کر دیا تھا جس میں بعد میں گواہوں کے مکرنے پر بری ہو گیا۔اور وہ فرعون بھائی اس وقت MPA تھا۔ دوسرا بھائی محمد خان اچکزئی۔۔اس نے"گورنر"بنوایا تھا۔ تیسرا بھائی"حامد خان اچکزئی"بھی MPA تھا۔ ہر وقت چادر کی بکل مار کر بڑا انقلابی بنے پھرنے والا یہ بھی ایک روایتی کرپٹ اور خاندانی اجارہ داری قائم رکھنے والا سیاستدان ہے۔ اور باتیں سنو۔۔۔۔🤦
Asad R Chaudhry15,335 Aufrufe • vor 8 Tagen

شکر ہے کہ یورپی ممالک کے علاوہ وزیراعظم کا تیان افریقی ممالک پر بھی پڑا۔ یہ بہت اچھی پیش رفت ہے۔ وزیراعظم نے 6 کروڑ آبادی اور ڈیڑھ سو ارب ڈالرز کی GDP. رکھنے والے ملک کینیا کے صدر سے بھی سائیڈ لائن ملاقات کی اور اس کے علاوہ صومالیہ کے صدر سے بھی ملے۔ ایتھوپیا،سینگال،گنی،راوانڈا کی معیشتیں 7% سے 9% تک GDP گروتھ کر رہی ہیں۔نائجیریا بھی افریقہ کی تیسری بڑی معیشت ہے۔ان سب سے بھی فوری طور پر ملاقاتیں کریں یا باہمی دورے کریں۔ پاکستان کو اب افریقہ کا رخ بھی کرنا چاہیے۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry44,441 Aufrufe • vor 1 Monat

کینیڈا واپس روانگی سے پہلے میں سعودی عرب میں مزید چند دنوں تک موجود ہوں۔ مجھے کئی سعودی دوست۔۔DGISPR کے کل والے بیان کی اپنے مختلف پلیٹ فارمز پر کی گئی پوسٹس فخر/خوشی کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جس میں DG نے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا،سعودی بہت خوش ہیں پاکستان سے۔الحمداللہ۔ (اسد آر چوہدری)
Asad R Chaudhry46,480 Aufrufe • vor 1 Monat