
Asjad Bukhari
@AsjadBukhari1 • 15,358 subscribers
We are what we repeatedly do…
Shorts
Videos

یا خدایا🥲 یہ ملک کدھر جارہا ہے🙏🏽 اس ویڈیو کے بقول مجاہد عباس ایس ایچ او لالہ موسی ایک گھر میں داخل ہوکر تفتیش کررہے ہیں کہ گھر میں موجود والدہ مسلمان ہیں یا نہیں، تاکہ فیصلہ کرسکیں کہ جو قربانی کا گوشت انکے گھر میں موجود ہے اس بنیاد پر انکو گرفتار کیا جائے یا نہیں۔ یا خدایا🥲 کیا سے کیا ہوگیا ہے اس ملک کو🥲 میں معذرت چاہتا ہوں اس ماں سے کہ اس ظلم کو دکھانے کے لئے مجھے یہ تکلیف دہ ویڈیو شئیر کرنی پڑ رہی ہے🙏🏽 ہم شرمندہ ہیں ماں جی کہ ہماری ریاست اور معاشرت اس انتہا پر پہنچ چکی ہے🥲 (کیا دل کو تسلی دینے کے لئے اس ویڈیو کو فیک نیوز مان لیں؟)
Asjad Bukhari198,197 просмотров • 11 месяцев назад

احمدی کمیونٹی اور پاکستان: آپ اگر احمدی ہیں تو پاکستان میں راہ چلتے کوئی بھی آپکو روک کر بدمعاشی دیکھائے گا اور آپکی تلاشی بھی لے گا، سرعام قتل کی دھمکیاں دیکر دیدہ دلیری سے اسکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کرے گا۔ اس بزرگ کی بے بسی دیکھی نہیں جاتی🥲
Asjad Bukhari92,084 просмотров • 1 год назад

"میں ٹانگیں توڑ دوں گا!” - کیا بھٹو ایسا ہی کہا تھا؟ اعزاز سید Azaz Syed ایک سنجیدہ اور غیر جانبدار صحافی سمجھے جاتے ہیں، مگر افسوس کہ “مغالطۂ پاکستان” کی مسخ شدہ تاریخ ان کے حافظے سے بھی ابھی تک محو نہیں ہو سکی۔ بنگلہ دیش کے انتخابات کے حوالے سے ان کے حالیہ ولاگ میں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب وہی معروف جملہ دہرایا: "میں ٹانگیں توڑ دوں گا۔” حالانکہ اس بیان کی حقیقت متعدد بار واضح کی جا چکی ہے، اور خود بھٹو صاحب نے اپنے عدالتی بیان میں بھی اس کی وضاحت کی تھی۔ آئیے ایک بار پھر اس متنازعہ جملے کا تناظر اور اصل الفاظ دیکھتے ہیں: چند برس قبل محقق ڈاکٹر مریم خان Dr. Maryam S. Khan نے اپنے ایک ٹوئٹر تھریڈ میں اس معاملے کی مدلل اور دستاویزی وضاحت پیش کی تھی۔ میں ان کا تھریڈ اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ بھی شیئر کر رہا ہوں۔ پس منظر یہ تھا کہ جب شیخ مجیب الرحمن سے مستقبل کے آئینی ڈھانچے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی تھی اور وہ اپنے چھ نکات پر قائم تھے، تو اس صورتحال میں بھٹو صاحب نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب اراکینِ قومی اسمبلی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: “… if they go there and merely rubber-stamp the Awami League’s draft constitution, they will have no leg to stand upon on their return.” “…اگر وہ وہاں جائیں اور محض عوامی لیگ کے مسودۂ دستور پر مہرِ تصدیق ثبت کر دیں، تو واپسی پر ان کے پاس کھڑے ہونے کے لیے کوئی بنیاد نہیں ہوگی۔" یہ بیان عوامی لیگ کے حق میں فیصلہ کرنے کے سیاسی نتائج پر زور دیتا ہے، نہ کہ کسی جسمانی تشدد یا ملک توڑنے کی دھمکی۔ جیسا کہ بدیانتی سے اردو ترجمہ کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔
Asjad Bukhari31,469 просмотров • 3 месяцев назад

یہ تماشہ آج کے دور میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا کہ ایک نیم خواندہ، بدزبان شخص نفرت، تعصب اور انسان دشمنی کی بنیاد پر گویا "ٹی ایل پی" کے نام سے ایک نئے کلٹ کی بنیاد رکھتا ہے، اور اس کے پیروکاروں کو لبیکیوں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں کہ یہ دین فروش اپنے مریدوں کو داستان گوئی سے کیسے کیسے اُلو بناتا تھا 🤦🏽 #BanTLP
Asjad Bukhari71,572 просмотров • 11 месяцев назад

سواری اپنے ایمان کی خود حفاظت کرے ۰۰۰😩محمد حنیف کا ذاکر نائیک کو جی آیاں نوں:
Asjad Bukhari88,529 просмотров • 1 год назад
4:24
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

طارق روڈ پر بلاسفیمی بزنس گینگ کا نیا فتنہ محمد علی خان، کراچی کے ایک باشعور نوجوان ہیں، جو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی تفصیل اُنہی کی زبانی سنیے اور دوسروں تک بھی پہنچایے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ راو عبدالرحیم جیسے افراد کا بنایا ہوا “بلاسفیمی بزنس ماڈل” کس تیزی سے ملک بھر میں خوف، انتشار اور فتنہ پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ مقتدر اداروں کو چاہیے کہ: اس خطرناک فتنہ کا فوری سدباب کیا جائے۔ چار سو معصوم بچوں کو جال میں پھنسانے اور عبداللہ شاہ کے بہیمانہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث بلاسفہمی بزنس گینگ کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔ یہ معاملہ اب صرف قانون یا مذہب کا نہیں، معاشرت اور انسانیت کو بچانے کا ہے۔ ✌🏽 #JusticeFor400 ✋🏽 #StopBlasphemyBusiness 📢 #مولوی_مکاو_انسانیت_بچاو
Asjad Bukhari48,633 просмотров • 10 месяцев назад

یہ ہے تو ذاکر نائیک کا ۱۸ منٹ کا لمبا کلپ لیکن ہے کلاسک اور محفوظ کرلینے کے قابل۔ اس نوجوان کی بات کا جواب آخر تک نہیں دیا لیکن اسکو کافر اور مرتد اور چور، زانی اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ ملا کر اسکی چمڑی بار بار جلادی 😩 جہنمی بنادیا🤣 کاش کوئی یہ سوال غامدی صاحب سے پوچھے، آپ انکے جواب سے مطمعین نہ بھی ہوں تو کم از کم آپکو کافر مرتد اور چور زانی نہیں بنائیں گے۔ #ZakirNaik
Asjad Bukhari82,151 просмотров • 1 год назад

مہذب دنیا تو زندگی کے سفر میں انسانوں کو اختلاف بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا درس دیتی ہے، مگر مولوی کے فتنہ پرور آئین میں انسان مرنے کے بعد بھی سکون نہیں پاتا—وہاں قبریں بھی مسلک کے نام پر تقسیم کی جاتی ہیں۔ ویسے پاکستان کے آئین میں قبروں اور قبرستان کے بارے میں ایسی کوئی بات درج نہیں ہے مگر دین فروش جس طرح مذہب میں سے مرضی کے معنی نکال لیتے ہیں اسی طرح آئین کے ساتھ بھی معاملہ کررہے ہیں۔
Asjad Bukhari42,294 просмотров • 8 месяцев назад

شکریہ “ذرا ہٹ کے” - آپ نے #JunaidHafeez کا ذکر کیا۔ وہ جو تاریک راہوں میں انصاف کا منتظر ہے😢
Asjad Bukhari64,171 просмотров • 2 лет назад

حکومت بلاسفہمی بزنس گروپ کے معاملے پر کمیشن تشکیل دے: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی، جناب شیر علی ارباب نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بلاسفہمی بزنس گروپ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کرے۔ Thank you, Sher Ali Arbab, for raising this crucial issue in the National Assembly. #StopBlasphemyBusiness #JusticeFor400
Asjad Bukhari26,431 просмотров • 11 месяцев назад

دین فروشوں 👺کا جھوٹا پراپیگنڈہ😈 ختم نبوت، ناموس رسالت، اور توہین مذہب کے موجودہ قوانین کو ختم کرنے یا تبدیل کرنے کا سوال نہ عدالت کے سامنے تھا اور نہ اس پر بحث ہوئی۔ لیکن دین فروش جھوٹ پھیلا کر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی مسلسل کوشش میں ہیں۔ سوال توہین مذہب کے قوانین کی آڑ میں بلاسفہمی بزنس گینگ کی طرف سے نوجوانوں کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقوں سے ٹریپ کرنے اور تشدد کرنے کا تھا اور اس مسلہ پر انکوائری کمیشن بنانے کی عدالت سے درخواست کی گئی تھی۔ دوبارہ سن لیجے جج صاحب نے باربار یہ بات کاروائی کے دوران بھی دوھرائی ہے۔ #StopBlasphemyBusiness #JusticeFor400
Asjad Bukhari21,837 просмотров • 10 месяцев назад

راو عبدالرحیم کے گینگ کا تو ہین مذہب کا کاروبار اور اسکی بدمعاشی تو ابھی بھی جاری ہے۔ لیکن شکر ہے کے اب قومی میڈیا بھی اس پر بات کررہا ہے۔ آج ڈان نیوز کے پروگرام ذراہٹ کے میں بھی اس پر دوبارہ بات ہوئی اور وکیل ہادی علی چٹھہ Hadi Ali Chattha نے ان کیسز کی تفصیل بتائی۔
Asjad Bukhari23,922 просмотров • 1 год назад
