
Asma Shirazi
@asmashirazi • 3,592,577 subscribers
Journalist @humnewspakistan | Columnist @BBCUrdu | Author of Book “Kahani Baray Gher Ki” | Winner of 2014 Peter Mackler Award of Courage & Ethical Journalism
Shorts
Videos

اگر ہم صرف پنجاب میں دو تین نئے صوبے بنا دیں تو سینیٹ میں پنجاب کی سیٹیں زیادہ ہو جائیں گی، سندھ کی تناسب کے حساب سے کم ہو جائیں گی پھر یہ کہیں گے کہ پنجاب کی اجارہ داری بنا دی اس لیے اگر صوبے بننے ہیں تو تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے ایک ساتھ کرنا ہو گا، احسن اقبال وفاقی وزیر Ahsan Iqbal #FaislaAapKa TEAM ~ Hum News
Asma Shirazi53,409 görüntüleme • 19 saat önce

چند روز اور مری جان چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں مولانا فضل الرحمن فیض احمد فیض کی نظم پڑھتے ہوئے۔ Maulana Fazl-ur-Rehman
Asma Shirazi450,347 görüntüleme • 10 gün önce

نئے صوبوں پر حکومت کے دلائل!!!! جتنی آبادی ہو گئی ہے اس موجودہ نظام کے تحت آپ بہتری نہیں لا سکتے، مہینوں فیصلے نہیں ہوتے، سیکرٹری کے پاس فائل آتی ہے کلیئر نہیں ہوتی۔ ہمسایہ ملک نے 1947 کے بعد کئی نئے صوبے بنائے ہم کیوں نہیں بنا سکتے۔ سندھ ہو سکتا ہے کہ صوبوں پر اتفاق نا کرے۔۔ کیا وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں ایک مظبوط تھرڈ ٹیئر حکومت قائم نہیں کی۔ اس جمہوریت میں مرکزیت ہے۔ ناں بنائیں صوبے مگر چاروں صوبوں میں 160 اضلاع میں بااختیار مقامی حکومتیں لائیں، احسن اقبال: وفاقی وزیر Ahsan Iqbal #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi27,558 görüntüleme • 19 saat önce

عاصمہ شیرازی: 👈آپ کے ذمے اسلام آباد کے دو اسپتال ہیں جن کو آپ مینیج نہیں کر پا رہے۔ مصطفی کمال: 👈آپ بعد میں میرے ساتھ پروگرام کر لیں میں آپ کو بتا دوں گا کہ میرے پاس لوگوں کو ہٹانے لگانے کا کتنا اختیار ہے۔۔ عاصمہ شیرازی👈آپ جیسا شخص کہہ رہا ہے اختیار نہیں تو گھر چلے جانا بہتر نہیں ہے کیا؟ مصطفی کمال 👈سرکار کو اسپتال چلانے ہی نہیں چاہئیں، آپ یونیورسل ہیلتھ سروسز دیں، مافیاز بیٹھے ہیں، کوئی بڑا چور ہے کوئی چھوٹا چور ہے۔ میں اس سسٹم سے دوستی کر سکتا تھا اور مزے کر رہا ہوتا۔۔ میں پارٹ آف پرابلم نہیں ہوں۔ ۔ میرے چودہ ماہ کا کام سابقہ 30 سالوں کے کاموں سے زیادہ ہیں۔۔ مگر سب کچھ آئیڈیل نہیں ہو گیا۔۔ ہم نے 18 نئے اسپتال اسلام آباد میں قائم کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کو میئر کے نیچے ہونا چاہیے تب یہاں کا نظام ٹھیک چلے گا۔ باقی سندھ کی کیا بات کریں وہ ہمیں درست گنتے بھی نہیں۔ Syed Mustafa Kamal #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi247,138 görüntüleme • 6 gün önce

سندھ کو کوئی نہیں توڑ رہا۔۔ صوبے نہیں بنانے تو ناں بنائیں مگر کس نے روکا ہے کہ چاروں صوبوں میں بااختیار مقامی حکومتیں نا بنائیں۔ وفاق این ایف سی میں آبادی کے تناسب سے صوبوں کو پیسے تقسیم کرتا ہے، صوبوں میں آگے پیسہ اضلاع تک بھیجنے کا کوئی نظام ہی نہیں وہاں وہ وزیراعلی کا صوابدیدی اختیار بن جاتا ہے، جیسے وسائل پر صوبے کا حق ہے یہی حق ہر ضلع کا بھی ہے۔۔ احسن اقبال: وفاقی وزیر Ahsan Iqbal #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi25,445 görüntüleme • 19 saat önce

عاصمہ شیرازی:👈پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے۔ بیرسٹر عقیل ملک:👈 ان تلوں میں تیل نہیں عاصمہ شیرازی:👈اہم یہ ہے کہ پی ٹی آئی پورا پاکستان بند کرے گی۔ بیرسٹر عقیل ملک: 👈یہ لاکھ دو لاکھ لے آئیں تو دیکھیں گے۔ شفیع جان: 👈ہم استعفی لے کر جائیں گے۔ بیرسٹر عقیل ملک: 👈کس کا استعفی لیں گے؟ شفیع جان :👈پورے نظام کو گرائیں گے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News Shafi Jan Barrister Aqeel Malik
Asma Shirazi77,672 görüntüleme • 2 gün önce

کیا صوبوں کے معاملے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کی نئی الائنمنٹ ہو سکتی ہے؟ احسن اقبال: پی ٹی آئی سیاست کرے۔۔ ریاست سے نا ٹکرائے۔۔ اگر ریاست سے ٹکرائے گی تو دروازے بند ہی ہوں گے۔ جس جگہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سیاست کو لے گئے ہیں انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایک بات واضح ہے آپ اینٹی اسٹیٹ نہیں ہو سکتے۔۔ ہم نے ڈکٹیٹرز اور مارشل لاؤں کا مقابلہ کیا مگر ریاست کے خلاف بات نہیں کی۔ ہم نے جنرل پرویز مشرف پر تنقید کی فوج پر نہیں کی۔۔ پیپلز پارٹی نے جنرل ضیا پر تنقید کی مگر فوج پر نہیں کی۔۔ ہم نے کبھی امریکا کو جا کر نہیں کہا کہ پاکستان کو ایف سولہ جہاز نا دیں۔ Ahsan Iqbal #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi23,868 görüntüleme • 23 saat önce

ایران امریکا جنگ نئے دور میں داخل،، امریکا کے حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین، اردن، عراق پر حملے،،، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اب اگرایران نے امریکا کے حملوں کا جواب دیا تو وہ حملہ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا انتہائی کم حصہ باقی بچے گا۔۔ ایران کا کہنا ہے اب اگر امریکا نے حملے کیے تو پچھتائے گا۔ کیا یہ جنگ اس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس میں اسٹریٹجیز بدل گئی ہیں؟ ایران نے جنگ میں اے آئی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ محدود جنگ ہے مگر طویل ہو چکی ہے، اس جنگ کو اب چھ ماہ ہو چکے ہیں، مزید یہ جنگ کتنا عرصہ جاری رہ سکتی ہے۔ ٹرمپ کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ جنگ کو نومبر تک روکا جائے اور پھر نومبر کے بعد مزید حملے کیے جائیں۔۔ مگر پھر دنیا کی معیشتوں کا کیا حال ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان کی سیاست کا محور بدل رہا ہے۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوکی کی لندن میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کا سابقہ موقف دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جب تک قومی اتفاق رائے نہیں ہوتا اس معاملے پر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے۔۔ ایسے میں جب حکومت کے پاس نومبر کی ڈیڈ لائن ہے وہ پیپلز پارٹی کے بغیر یہ آئین میں ترمیم کیسے کرے گی۔۔ سندھ اسمبلی اس پر مسلسل بحث جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ جے یو آئی کی مخالفت کیا رنگ لائے گی،، کیا پی ٹی آئی نئی صف بندی میں شامل ہو سکتی ہے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi23,314 görüntüleme • 1 gün önce

عامر الیاس رانا، سینئر صحافی گزشتہ دو دن سے باہر سے جو ٹوئٹر پر فیلڈ مارشل کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہے اس کا نتیجہ آج ملاقات نا ہونے کی صورت نکلا ہے۔ عمران خان کے معاملات ٹھیک ہو رہے تھے، جن کا مسئلہ ہے وہ آڑے آ گئے۔۔ مرسی کا معاملہ سامنے آیا، پی ٹی آئی کی طرف سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ Aamir Ilyas Rana #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi36,521 görüntüleme • 1 gün önce

Barrister Gohar Ali Khan is a respected leader of PTI, a man of character, dignity and principle. What sets him apart is his ability to acknowledge dissent with grace and maturity. In an increasingly polarized political landscape, that kind of maturity is a mark of true leadership. Barrister Gohar Khan
Asma Shirazi36,470 görüntüleme • 2 gün önce

ایران امریکا جنگ ریورس اسٹریٹیجی میں لڑی جا رہی ہے۔۔۔ عام طور پر پہلے اقتصادی پابندیاں ہوتی ہیں، پھر محاصرہ ہوتا ہے اور پھر جنگ۔۔۔ یہاں الٹ ہے۔۔ پہلے جنگ لڑی گئی، پھر محاصرہ ہوا اور اب اقتصادی پابندیاں۔۔۔ اقتصادی پابندی کے نتائج آپ کو سامنے دکھائی نہیں دیتے اس پر وقت لگتا ہے،، صدر ٹرمپ نومبر کے صدارتی انتخابات میں جاتے ہوئے یہ بیانیہ بنانا چاہ رہے ہیں کہ ہم نے ایران کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔۔۔۔ اب اگر ایران نے بڑی کارروائی کرنا ہوئی تو وہ نومبر کے وسط مدتی صدارتی انتخابات کے وقت پر کریں گے۔ ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی Khalid Chishti #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi15,873 görüntüleme • 19 saat önce

اختیار ولی خان، راہنما مسلم لیگ نواز سولہ تاریخ کو عمران خان کی انجیو گرافی رپورٹ بھی عدالت میں پیش ہو جائے گی،، فکر نا کریں۔۔ عدالت میں حکومت عمران خان سے متعلق ہر سوال کا جواب دے گی۔۔ پی ٹی آئی کو یہ ایک موقع ملا تھا جو انہوں نے ضائع کر دیا ہے۔ ماضی میں بھی اسی طرح مواقع ضائع کیے گئے۔۔ عمران خان بات چیت چاہتے ہیں ، یہ باہر بیٹھ کر کہتے ہیں کپتان ڈٹ گیا ہے۔ عمران خان اب انہیں بددعائیں دیتے ہیں کہ ظالمو میری خبر تو لے لو۔۔ اگر عمران خان کو اسپتال لے جانا اعلان شدہ نا ہوتا تو ہم کہیں بھی لے جاتے، پمز صرف ان کی سیکیورٹی کے لیے لے جانا تھا۔ عمران خان بیمار تھے، علاج کروا دیا، وہ ٹھیک ہو گئے۔ Ikhtiar Wali #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi26,153 görüntüleme • 1 gün önce

افسوسناک اور شرمناک! پمز اسپتال میں ہونے والا سانحہ غفلت نہیں جُرم ہے۔ یہ وفاقی دارلحکومت کا سب سے بڑا اسپتال ہے اور حالت یہ ہے کہ پندرہ بچے جل کے مر گئے ، والدین کرب ناک حالت میں بتا رہے ہیں کہ دروازہ باہر سے بند تھااور کوئی شخص بھی وہاں موجود نہ تھا۔والدین کے مطابق سارا عملہ ایک ساتھ کیسے غائب ہوا؟ والدین جو بتا رہے ہیں وہ کسی اور طرف بھی نشاندہی کر رہے ہیں۔انکوائری کمیٹیاں بٹھا دی گئیں ہیں لیکن ذمہ داران کا جلد سے جلد تعین کرنا چاہیئے۔ heads must roll #PIMS
Asma Shirazi122,839 görüntüleme • 8 gün önce

پنجاب میں اہم قانون سازی۔۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم۔۔ نامعلوم جج، نامعلوم وکیل، نامعلوم استغاثہ ہو گا۔۔ پولیس آفیسر ڈیفنس کونل خفیہ ہوں گےگواہوں کے نام کی جگہ نمبر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کمیٹیوں میں نہیں ہے اس لیے یہ بل پنجاب کی کمیٹیوں سے منظور ہو گیا۔۔ مگر جب ایوان میں آیا تو شور مچا۔۔ یہ وہ اختیار ہے جوپہلے عدلیہ کے پاس تھا اور اب 20 گریڈ کے افسر کو دے دیا گیا۔۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو قید تنہائی میں نا رکھا جائے، انہیں ٹی وی، کتابیں، اخباریں دی جائیں اور ملاقاتیں بحال کی جائیں اور آج ہی عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقاتیں نہیں کروائی گئیں۔۔ دوسری جانب اہم ترین یہ کہ ذرائع کے مطابق ملک میں انتظامی یونٹس کے قیام پر حکومت کو نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔۔۔ 16 ستمبر کو توہین عدالت،، 27 ستمبر کا لانگ مارچ، پیپلز پارٹی کی بدلتی سیاست، اور انتظامی یونٹس پر نومبر اہم۔۔۔ ہونے کیا جا رہا ہے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi25,174 görüntüleme • 1 gün önce

مکہ معاہدے کا اب نیا نام مکہ ڈیفنس الائنس ہے۔۔ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو بھی اب اس میں شامل کیا جائے گا۔ یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جارحیت سے دفاع ہے جارحیت نہیں۔۔ اس کا پہلا سیکرٹری پاکستان سے ہو گا اور اس کا ہیڈ آفس سعودی عرب میں ہو گا۔ ہر امن پسند مسلم ملک اب اس معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے جس میں ایران بھی شامل ہے۔ سید محمد علی، دفاعی تجزیہ کار Syed Muhammad Ali #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi24,337 görüntüleme • 2 gün önce

14 بچوں کی زندگی چلی گئی، آپ نے استعفی اب تک کیوں نہیں دیا؟ مصطفی کمال: کاش میں آپ کو بتا سکتا میں نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا۔۔ میں مستعفی ہو کر کراچی چلا گیا تو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت کے چیئرمین مہیش کمار کی زندگی خراب ہو جائے گی۔۔ 18 سالوں سے پیپلز پارٹی کے وزیراعلی ہیں، دو روز تک گل پلازہ سے لوگ فون کرتے رہے، ساتھ ہی میئر کا دفتر تھا 72 لوگ چلے گئے،، کیا میئر نے یا وزیراعلی نے استعفی دیا۔ Syed Mustafa Kamal #FaislaAapKa TEAM | Hum News #PIMS
Asma Shirazi51,574 görüntüleme • 6 gün önce

شرمیلا فاروقی، راہنما پاکستان پیپلز پارٹی 👇👇👇 آپ کسی کے سر پر بندوق رکھ کر فیصلہ نہیں کروا سکتے۔۔ سندھ کا فیصلہ سندھ کے عوام کریں گے، سندھ کے عوام نے چھ نہریں نہیں مانیں، سندھ کی تقسیم کیسے مانیں گے، ٹی وی پر ہونے والی بحث کو اسمبلی میں لائیں، وزراء ٹی وی پر کیوں تقریریں کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے تو کوئی بیان نہیں دیا۔۔ وفاقی کابینہ کا سب سے طاقتور وزیر وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کو چارج شیٹ کرتا ہے کہ گورننس نہیں ہے تو اس پر وزیراعظم ان سے نہیں پہنچتے۔۔ 👈عاصمہ شیرازی: تو کیا پاکستان پیپلز پارٹی صدارت سمیت آئینی عہدے چھوڑ دے گی؟؟ 👈شرمیلا فاروقی: پیپلز پارٹی عہدوں کے ساتھ نہیں وقت آنے پر عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i
Asma Shirazi19,888 görüntüleme • 2 gün önce

عامر الیاس رانا، سینئر صحافی آج صبح بیرسٹر گوہر کو پیغام دیا گیا کہ عمران خان کی بہن کی جانب سے عمران خان کی طرف سے مرسی والا بیان سامنے لایا جانا سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے بعد آج ملاقات نہیں ہو گی،، مگر پھر مسلسل رابطوں کے بعد آج ملاقات کروا دی گئی۔۔ حکومت کی اب کوشش ہے عمران خان کو قید تنہائی کا احساس نا ہو۔ اس وقت اعتماد سازی کا معاملہ یہ ہے کہ مولانا کی سربراہی میں سب اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بہنوں کی تین ملاقاتیں ہو چکیں،،، کیا پی ٹی آئی واپس قائمہ کمیٹیوں میں جائے گی۔ پانچ اگست کو جب وزیراعلی خیبر پختونخوا نے 27 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی اور ساتھ کہا کہ ہم سافٹ ہوں گے اگر ملاقاتیں کروائی جائیں۔ محسن نقوی کا کردار انتہائی اہم ہے اور وہ اسٹبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بریج بنے ہوئے ہیں۔ Aamir Ilyas Rana #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi53,953 görüntüleme • 8 gün önce

IMPORTANT 🚨🚨 خرم دستگیر خان، راہنما مسلم لیگ نواز 👈اس ہفتے حکومت عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی صحت پر ایک میڈیکل بورڈ بنانے جا رہی ہے جس میں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ڈاکٹرز بھی ہوں گے۔ 👈باہر سے اگر عمران خان معاملے پر دباؤ آئے گا تو جواب پاکستان کا قانون ہے۔ جمائمہ خان کے ٹویٹ پر اگر برطانوی وزیراعظم بھی رابطہ کریں گے تو انہیں پاکستان کا قانون بتایا جائے گا۔ حیرت ہے جب بتایا گیا کہ عمران خان کی طبیعت خراب ہے تو سب خوش تھے کہ اسپتال جائیں گے، اب جب عمران خان کی بہن نے اعلان کیا کہ عمران خان فٹ ہیں تو سب ناراض ہو گئے ہیں۔ Engr. Khurram Dastgir-Khan (HI) #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi55,535 görüntüleme • 9 gün önce






