
Asma Shirazi
@asmashirazi • 3,599,220 subscribers
Journalist @humnewspakistan | Columnist @BBCUrdu | Author of Book “Kahani Baray Gher Ki” | Winner of 2014 Peter Mackler Award of Courage & Ethical Journalism
Shorts
Videos

گزشتہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی نے حاصل کیے تھے مگر سیٹیں پتا نہیں کہاں گئیں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ووٹ آپ ڈالیں تحفظ میں کروں گا۔۔ حکومتی جماعت کمپین کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا بڑا اتحاد وہاں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہے۔ بیرسٹر گوہر اور راجا ناصر عباس وہاں جلسے کر رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ: راہنما پاکستان پیپلز پارٹی #FaislaAapKa TEAM | Hum News Qamar Zaman Kaira
Asma Shirazi27,517 Aufrufe • vor 2 Tagen

تیمور سلیم جھگڑا، سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا بیرسٹر گوہر کو کہا گیا کہ آپ جائیں مگر بڑے جلسے نا کریں۔ جنید اکبر کی ایک ریلی نے گلگت بلتستان میں ہلچل مچا دی، پھر ان کے ساتھ کیا ہوا۔۔ آج وہی کام سلمان اکرم راجا کے ساتھ ہوا۔۔ آپ کو سیاسی حالات کو نارمل کرنا پڑے گا۔ عمران خان گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول جبکہ موجودہ نظام شدید ترین غیرمقبول ہے۔ میاں نواز شریف کا جلسہ کم اور جلسی زیادہ تھی، بلاول نے اچھے جلسے کیے ہیں۔ Taimur Saleem Khan Jhagra #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi21,436 Aufrufe • vor 2 Tagen

سردار مسعود خان، سابق سفیر پاکستان امریکا نے جو ایران کو دوبارہ مسودہ بھیجا ہے اس میں بہت ہی معمولی نوعیت کی چیزیں ہیں، ایران سے جواب آنے میں تین دن کا وقت لگتا ہے۔۔ ایران امریکا معاہدہ ایران کا جواب آنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہو سکتا ہے۔۔ یہ ایک فریم ورک ایگریمنٹ ہے۔۔ معاہدہ نہیں۔۔ جوں ہی یہ طے پا جائے گا آبنائے ہرمز کھل جائے گی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News Masood Khan
Asma Shirazi18,635 Aufrufe • vor 2 Tagen

مشاہد حسین سید: ایرانی وفد کا قطر کا دورہ اہم ترین ہے۔۔ ایران کا 12 ارب ڈالر قطر کے بینکوں میں منجمد ہے۔ ایران اس رقم کی واپسی چاہتا ہے۔۔ اصولی طور پر قطر امریکا کے کہنے پر شاید پہلی قسط جاری کر دے۔ اس وقت رابطے کا چینل پاکستان اور پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔ چین حتمی طور پر اس معاہدے کا گارنٹر ہو گا۔ امریکا اب سابقہ سپر پاور ہو چکی ہے۔ حالیہ دورے میں امریکا نے چین کو برابر کی طاقت تسلیم کر لیا ہے۔ Mushahid Hussain Sayed #FaislaAapKa Hum News
Asma Shirazi65,078 Aufrufe • vor 9 Tagen

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔۔۔ صدر ٹرمپ نے ایران امریکا امن ڈیل کے بدلے مسلمان ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔ صدر ٹرمپ نے نئے بیان میں دو ٹوک کہہ دیا کہ ڈیل ہو گی یا جنگ ہو گی، اگر مسلمان ممالک دستخط نہیں کرتے تو بدنیتی سمجھی جائے گی۔ سعودی عرب اور قطر وہ پہلے ملک ہونے چاہئیں جو ان پر دستخط کریں۔۔۔ پاکستان کا موقف ہمیشہ سے اصولی اور واضح رہا ہے کہ 1967 کی حدود کے مطابق فلسطین کے قیام اور القدس شریف کو اس کا دارالخلافہ مانے بغیر پاکستان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔۔ تو کیا اب سمجھا جائے کہ اسرائیلی لابی کامیاب ہو رہی ہے اور اسرائیل اس وقت ایران امریکا معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے۔ #FaislaAapKa Team | Hum News
Asma Shirazi58,809 Aufrufe • vor 10 Tagen

عادل نجم: ماہر بین الاقوامی امور اب تک ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کو نا تو منا سکے ہیں نا قابو کر سکے ہیں، یہ وہ وجہ ہے کہ ڈیل نہیں ہو پا رہی۔ لبنان ہمیشہ سے ایران کے لیے ایک اہم معاملہ رہا ہے۔ اسرائیل اس وقت امریکا کو قائل کرنے اور ایران کو غصہ دلانے کے لیے لبنان میں حملے بڑھا رہا ہے۔ لبنان میں سیز فائر ایران امریکا سیز فائر کا حصہ تھا مگر اسرائیل اب تک لبنان میں تین ہزار لوگوں کو قتل کر چکا ہے۔ مذاکرات میرا نہیں خیال تعطل میں آئے ہیں، جو ایک روایتی انداز سے بات ہو رہی تھی وہ روکی گئی ہے۔۔ جو چیزیں ہو رہی ہیں اور ہوں گی ان کی نوعیت کچھ مختلف ہو جائے گی۔ Adil Najam #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi14,574 Aufrufe • vor 3 Tagen

شفیع جان، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا: علی امین گنڈاپور جب سے وزارت اعلی سے ہٹے ہیں انہوں نے ایک بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، ان کا اجلاس میں نا آنا معمول کی بات ہے، بجٹ اجلاس میں وہ موجود ہوں گے اور اگر نہیں آئیں گے تو سب کے سامنے آ جائے گا۔پی ٹی آئی میں گروپ کوئی نہیں، ایک ہی گروپ ہے اور وہ عمران خان کا ہے۔ Shafi Jan #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi13,384 Aufrufe • vor 3 Tagen

محمد حسین باقری: تہران سے تجزیہ کار: ایرانی انٹیلی جینس زرائع خبردار کر رہے ہیں کہ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں "تین فالس فلیگ آپریشن" ہو سکتے ہیں۔۔ ایک بلوچستان اور سیستان سے ایران مخالف تنظیموں کے زریعے ایران کے اندر کارروائیوں کافالس فلیگ آپریشن تاکہ پاکستان ایران کے تعلقات خراب کیے جا سکیں۔ دوسرا حرمین شریفین میں فالس فلیگ آپریشن یا حملہ جس کا الزام ایران پر لگا دیا جائے تاکہ مسلم امہ کے جذبات ایران کے خلاف کیے جائیں۔ تیسرا مسجد اقصی پر میزائل حملہ جس کا الزام ایران پر لگایا جا سکے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi216,935 Aufrufe • vor 2 Monaten

مشاہد حسین سید: خلیجی ممالک میں واضح تقسیم ہے۔ سعودی عرب، قطر اور بحرین سمجھتے ہیں ایران سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں اور امریکا اس خطے میں ناکام ہو گیا ہے، خلیجی ممالک میں امریکا کے سولہ اڈے تھے اور چالیس ہزار اہلکار تھے سب ناکام ہو گئے۔ اب خطے میں جو نیا ارینجمنٹ بنے گا اس میں سیکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان کا بڑا کردار ہو گا۔ Mushahid Hussain Sayed #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi76,772 Aufrufe • vor 28 Tagen

مشاہد حسین سید: ایران اور امریکا کے درمیان اصولی معاہدہ ہو چکا ہے صرف دستخط ہونا باقی ہیں۔ یہ دستخط یکم جون تک یا عید کے فوری بعد ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اس وقت نیتن یاہو اور اسرائیلی لابی کے دباو پر ابراہیم اکارڈ پر دستخط کا شوشہ چھوڑا ہے جو پاکستان کی پالیسی کے خلاف اور ناقابل قبول ہے، سعودی عرب نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان اور شرط کو سنجیدہ مت لیں،، صدر ٹرمپ ایک اور جنگ افورڈ نہیں کر سکتے۔ صرف آج امریکی حملے میں ایران نے 20 منٹ میں تین امریکی ڈرون گرا دیے اس سے اندازہ لگائیں وہ کتنے ایڈوانس ہیں۔ Mushahid Hussain Sayed #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi23,558 Aufrufe • vor 9 Tagen

کیا اٹھائیسویں ترمیم آ رہی ہے؟؟ احسن اقبال، وفاقی وزیر اٹھارویں ترمیم اس وقت ایجنڈے پر نہیں۔۔ اگر ایسی کوئی ترمیم آئی تو وہ دو تہائی کی بنیاد پر ہوسکتی ہے۔۔ اگر کوئی اٹھارویں ترمیم آئی تو دو کام ہونا لازمی ہے۔۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کو وہ حقوق ملنا چاہیے جو پاکستان کے دوسرے صوبوں کو ملتے ہیں۔ ہمیں وسائل کی تقسیم کی حد تک انہیں صوبہ ڈکلیئر کرنا چاہیے۔۔ دوسرا پاکستان کی جمہوریت 1200 سیاسی لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے جمہوریت نہیں ہو سکتی، سروس ڈیلیوری نہیں ہو سکتی۔۔ بلدیاتی حکومتیں قائم کرنا ہوں گی۔ Ahsan Iqbal #FaislaAapKa Team | Hum News
Asma Shirazi39,961 Aufrufe • vor 17 Tagen

شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، تعلق گجرانوالہ سے ہے، کینڈا میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور پی ٹی آئی کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔ مثال قائم کریں گے۔۔ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے ہم نے روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ Attaullah Tarar #FaislaAapKa TEAM Hum News Shahzeb Khanzada
Asma Shirazi398,726 Aufrufe • vor 6 Monaten

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی: ایران کے پاس 80 ہزار شاہد ڈرون ہیں، پچاس ہزار میزائل ہیں، دس ہزار بیلسٹک اور کروز میزائل ہیں۔۔ ایران نے روس کو بھی شاہد میزائل بیچے تھے۔ آپ کہہ سکتے ہیں ایران کے پاس لڑنے کے ہتھیار اس جنگ کے لیے کافی ہیں۔ یوکرین کے صدر نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں امریکا نے 200 پیٹریاٹ میزائل بھی نہیں دیے جبکہ گلف ممالک اب ک دو ہزار پیٹریاٹ میزائل چلا چکے ہیں۔ ایک پیٹریاٹ میزائل ایک 30 سے 40 لاکھ ڈالر کا ہے۔۔ جب سے آبنائے ہرموز بند ہے دنیا امریکی صدر کی انشورنس کو بھی نہیں مان رہی اور وہ اس راستے سے گزرنے کو تیار نہیں، ہزاروں بحری جہاز اس وقت کھڑے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ گزرنے کی اجازت ملے۔۔ اس پوری جنگ میں سب سے سکون میں روس ہے، روس خوش ہے کہ امریکا کا پورا فوکس یوکرائن سے ہٹ کر مڈل ایسٹ پر ہے، اور ممالک دھڑادھڑ کیش پر تیل خرید رہے ہیں۔۔ چین بھی خاموش ہے اور تماشا دیکھ رہا ہے۔۔ جنگ جتنی طویل ہو گی اتنا امریکا اور اسرائیل کمزور اور ایران مظبوط ہو گا۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi153,729 Aufrufe • vor 2 Monaten

مشاہد حسین سید: ورلڈ آرڈر ختم ہو گیا ہے، اب فوجی طاقت ہی نیا آرڈر ہے۔۔ اگلے دس سالوں میں پاکستان، ترکی، ایران، سعودی عرب، انڈونیشیا نئی طاقت کے طور پر سامنے آئیں گے۔ ایران جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ مغرب ٹوٹ گیا ہے۔ چین روس اکٹھے ہو رہے ہیں، خلیجی ممالک کا بلاک ٹوٹ بن رہا ہے، نئی الائنمنٹ ہو گی، سب سے زیادہ فائدہ روس اور چین کا ہے۔ Mushahid Hussain Sayed #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi145,228 Aufrufe • vor 2 Monaten

منیر اکرم، اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مندوب آپ سمجھ لیں پاکستان نے جو ایران امریکا معاہدہ کروایا ہے وہ اس شرط سے ٹوٹ گیا ہے۔ اسرائیلی لابی کامیاب ہوئی ہے اور انہوں نے ایران امریکا معاہدہ کو ناکام بنانے کی یہ ترکیب ڈھونڈی ہے، اسرائیل کو پتہ ہے کہ اگرمسلمان ممالک یہ شرط نہیں مانیں گے تو معاہدہ بھی نہیں ہو گا۔ پاکستان کے لیے یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔۔ امریکا نے جو شرط رکھ دی ہے وہ کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi19,374 Aufrufe • vor 10 Tagen

ایران نے تین امریکی جہاز کیسے مار گرائے۔ سنیں ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی سے۔۔۔ 👇👇👇 ایران کی ایئر فورس نا ہونے کے برابر ہے۔۔ تو وہ کیسے کویت میں جا کر امریکی جہاز مار سکتے ہیں؟؟ اگر کویت کی بات مان لی جائے کہ جہاز غلطی سے مارے گئے۔۔ تو تین جہاز کیسے غلطی سے مارے گئے؟؟ جہاز کو فضا میں لاک کرتے ہی آپ کو جہاز کا اندرونی سسٹم بتا دیا ہے کہ آپ نے غلط جہاز لاک کیا ہے۔۔ بنیادی طور پر ایران کے پاس سرفس ٹو ایئر میزائل ہیں۔۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ جو ایران کلیم کر رہا ہے کہ ایران نے جہازوں کو بغیر ایئر فورس کے نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے پاس ایس 300 میزائیل ہے جو انہوں نے روس سے خریدے ہیں۔۔ اور ایچ کیو نائن سیریز میزائل۔۔ چین کا میزائل ہے جو بہت خطرناک ہے۔۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ تمام میزائل سات ماہ میں ایران نے لے لیے ہیں اور اگر ایسا ہےتو یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہونے والی۔۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News
Asma Shirazi150,640 Aufrufe • vor 3 Monaten