
A.Waheed Murad
@awaheedmurad • 74,149 subscribers
Islamabad based journalist.
Shorts
Videos

بوڑھے یوٹیوبرز (جین زی) کا چول پن میں مقابلہ کرتے ہوئے۔ یہ وہ شخصیت ہیں جو چند دن پہلے نامعلوم ذرائع سے ملنے والے ڈیٹا کی مدد سے بی بی سی سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کو صحافت سکھا رہے تھے۔ المیہ یہ ہے کہ اسلام آباد کی یونیورسٹیوں میں صحافت پڑھاتے رہے ہیں۔ سُنیے کیا کہہ رہے ہیں۔ یہ کس قسم کی صحافت ہے؟ ”زیادہ انتظامی یونٹس (صوبوں) کے حوالے سے سات صفحات کا یہ پیپر آپ کو دکھاتا ہوں، جو جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) اون نہیں کرتی۔ لیکن وہ پیپر سرکولیٹ کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جے یو آئی بالواسطہ اس نکتہ نظر کو انڈورس (تائید) کرتی ہے، میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ جے یو آئی نے حتمی طور پر لکھ کر بھیجا لیکن یہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اس پیپر کو، کوئی اور جماعت اون (اپنا نہیں کہتی) نہیں کرتی۔ یہ جن ذرائع سے سرکولیٹ (پھیلایا) کر رہا ہے وہ جے یو آئی کے قریب ترین ذرائع ہیں۔ یہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں، اب وہ کل کو کہہ دیں کہ یہ ہمارا پیپر ہے ہی نہیں لیکن میرے جو ذرائع ہیں وہ بڑے پکے ہیں۔“
A.Waheed Murad43,161 Aufrufe • vor 12 Tagen

”صُبح جب میں اُٹھا، اپنی جھونپڑی میں، فون کھولا ۔۔۔ اور ۔۔۔۔ یہ دہلی کی کچی آبادی میں رہنے والا ایک ریڑھی بان ہے۔ یہ طلبہ کے احتجاج میں پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کر رہا ہے۔۔۔ کہہ رہا ہے کہ اُس کو کتابوں سے علم نہیں ملا، کیونکہ پڑھا لکھا نہیں، ”زندگی نے جو سبق سکھائے ہیں وہ بتا رہا ہوں۔۔۔“
A.Waheed Murad63,778 Aufrufe • vor 1 Monat

یہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10/2 کی گلی نمبر 18 کا منظر ہے۔ رات ایک بجے سکیورٹی گارڈ پر کُتے نے حملہ کر کے بُری طرح زخمی کر دیا۔ شالیمار تھانے کے سامنے گلی میں پیش آئے واقعے پر اسلام آباد پولیس Islamabad Police نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ کیا یہاں کے رہائشی بااثر ہیں جو گلی میں بیریئر لگایا گیا ہے؟ Capital Development Authority - CDA, Islamabad گارڈ ایک غریب آدمی ہے جس کی کمپنی نے بھی خاموشی اختیار کی اور کُتے کے مالک کا پتہ نہ چلایا جا سکا؟ DC Islamabad گارڈ کو ہائر کرنے والے شخص نے غریب کو رقم دے کر خاموش کرا دیا؟
A.Waheed Murad27,322 Aufrufe • vor 16 Tagen

چچا کو قتل ہوتے دیکھنے والی ننھی بھتیجی بھی موت کی وادی میں اُتر گئی۔ گھوٹکی میں صحافی طفیل رند اپنے دو بچوں اور بھتیجی کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے جب قاتلوں نے فائرنگ کی۔ اُن کی بھتیجی بعد میں سخت غُصے اور صدمے میں نظر آئی۔ فوت ہونے سے پہلے بولے گئے الفاظ ”پہلے کبھی انصاف کیا ہے جو اب کرو گے، چلو نکلو یہاں سے۔” بعد میں صدمے سے یہ بچی بھی وفات پا گئی۔ ویڈیو کریڈٹ: شاہ میر خان رند
A.Waheed Murad237,056 Aufrufe • vor 11 Monaten

نان کسٹم پیڈ کی سواری کا لُطف اپنی جگہ اور سردار علی ٹکر کی آواز کا ردھم الگ
A.Waheed Murad108,692 Aufrufe • vor 5 Monaten

یہ تو شُہدا کی توہین ہرگز نہیں؟ بلوچستان کے ضلع زیارت میں قتل کیے گئے پولیس اہلکار عطاء اللہ کی بہن کہہ رہی ہیں: حکومت نے ایمبولنس نہیں دی۔ شادی کا جوڑا کسی کو دے کر 15 ہزار روپے حاصل کیے اور بھائی کی میت لانے والی گاڑی کا کرایہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ”شہدا کا مقدمہ“ لڑنے والے اِن بہنوں کے پاس دھرنے میں کب جا رہے ہیں؟
A.Waheed Murad31,101 Aufrufe • vor 1 Monat

سڈنی میں پولیس کمشنر سے سوال: آپ کی کمنٹری یا مشاہدات سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ بونڈائی بیچ حملے کا مذہب سے تعلق نہیں، کیا آپ واضح کر سکتی ہیں کہ اس کی آپ کیسے توجیح کریں گی یا آپ کیا بتانے کی کوشش کر رہی ہیں؟ پولیس کمشنر کا جواب: ایک بار پھر محتاط رہ کر بتاتی ہوں کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی۔ یہ انتہا پسندی سے متعلق ہے، یہ داعش سے متاثر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ داعش اسلام (تعلیمات) کو مسخ کرتی ہے جس کے باعث رجعت پسندی کی طرف معاملات جاتے ہیں۔ میں جو نکتہ یہاں پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں وہ یہ ہے کہ یہ دونوں افراد داعش سے متاثرہ تھے۔
A.Waheed Murad123,363 Aufrufe • vor 8 Monaten

ان میں اپنے رشتہ داروں کی گاڑیوں کو پہچانیے جن کی وجہ سے ناران- بابوسر روڈپر ٹریفک جام رہی۔
A.Waheed Murad44,425 Aufrufe • vor 2 Monaten

اسلام آباد میں ایک گھنٹے کا کرفیو۔ میٹرو بس سے اُتر کر پیدل چلنا شروع کیا کیونکہ سٹاف نے بتایا کہ ایک گھنٹے تک روکے جانے کا آرڈر ہے۔ ہوٹل سے کرکٹ ٹیم نے سٹیڈیم جانا تھا تو آگے سڑک پر ٹریفک بند تھی اور پیدل گزرنے پر بھی پابندی تھی۔ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔
A.Waheed Murad117,172 Aufrufe • vor 9 Monaten

کیا وہی ابوذر ریکی ہیں جنہوں نے V8 گاڑی سے اسلام آباد میں دو لڑکیوں کو کچل دیا؟ یہ ویڈیو جولائی 2018 کی ہے جو انسٹاگرام پر موجود ہے۔ اُس وقت اس بچے کی عمر آٹھ برس تھی اور یہ کوئٹہ میں لینڈ کروزر چلا رہا ہے۔ ساتھ والی نشست پر کوئی شخص موجود ہے۔ جسٹس آصف ریکی اُس وقت کوئٹہ میں وکالت کر رہے تھے۔ اُن کو رواں سال 20 جنوری کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج لگایا گیا اور اگلے ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا۔
A.Waheed Murad108,947 Aufrufe • vor 9 Monaten

ناران سے بھی “پٹھانوں” کی سیاحوں سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آ گئی
A.Waheed Murad244,626 Aufrufe • vor 2 Jahren