
A.Waheed Murad
@awaheedmurad • 74,138 subscribers
Islamabad based journalist.
Shorts
Videos

دُنیا کا سب سے بڑا مذہب کون سا ہے؟ بھوک، جس کا جنم غُربت اور بیروزگاری کے بطن سے ہوتا ہے۔ صحافی سمیع یوسفزئی کی آج پوسٹ کی گئی اس ویڈیو اور دعوے کے مطابق عید سے قبل پاکستان اور افغان حکام نے مقامی لوگوں کے لیے افغان چمن گیٹ کو کھول دیا جس کے بعد ناقابل یقین مناظر دیکھے گئے۔ (بظاہر یہ پرانی ویڈیو نظر آتی ہے) نوٹ: افغان طالبان اور پاکستانی اصطبلشمنٹ ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، دونوں کو عام شہریوں کی پرواہ نہیں۔
A.Waheed Murad26,482 görüntüleme • 11 gün önce

غیرملکی صحافیوں کو پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کی صورتحال بتانے کے لیے اس پریس کلب سے بہتر جگہ کوئی نہیں تھی جہاں پولیس نے گھس پر میڈیا پرسنز پر تشدد کیا تھا۔ غیرملکیوں صحافیوں کو مطیع اللہ جان کی جانب سے عشائیہ کے بعد غلیظ منہ والے ٹاؤٹس کے پٹے اُن کے مالکان نے کھول دیے ہیں اور وہ ”انڈین ایجنٹ“ اور ”ملک کو بدنام“ کرنے کے وہی گھسے پِٹے الزامات لگا رہے ہیں جن پر اب ہنسی بھی نہیں آتی۔
A.Waheed Murad46,304 görüntüleme • 1 ay önce

چچا کو قتل ہوتے دیکھنے والی ننھی بھتیجی بھی موت کی وادی میں اُتر گئی۔ گھوٹکی میں صحافی طفیل رند اپنے دو بچوں اور بھتیجی کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے جب قاتلوں نے فائرنگ کی۔ اُن کی بھتیجی بعد میں سخت غُصے اور صدمے میں نظر آئی۔ فوت ہونے سے پہلے بولے گئے الفاظ ”پہلے کبھی انصاف کیا ہے جو اب کرو گے، چلو نکلو یہاں سے۔” بعد میں صدمے سے یہ بچی بھی وفات پا گئی۔ ویڈیو کریڈٹ: شاہ میر خان رند
A.Waheed Murad236,973 görüntüleme • 7 ay önce

سڈنی میں پولیس کمشنر سے سوال: آپ کی کمنٹری یا مشاہدات سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ بونڈائی بیچ حملے کا مذہب سے تعلق نہیں، کیا آپ واضح کر سکتی ہیں کہ اس کی آپ کیسے توجیح کریں گی یا آپ کیا بتانے کی کوشش کر رہی ہیں؟ پولیس کمشنر کا جواب: ایک بار پھر محتاط رہ کر بتاتی ہوں کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی۔ یہ انتہا پسندی سے متعلق ہے، یہ داعش سے متاثر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ داعش اسلام (تعلیمات) کو مسخ کرتی ہے جس کے باعث رجعت پسندی کی طرف معاملات جاتے ہیں۔ میں جو نکتہ یہاں پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں وہ یہ ہے کہ یہ دونوں افراد داعش سے متاثرہ تھے۔
A.Waheed Murad123,354 görüntüleme • 5 ay önce

کیا وہی ابوذر ریکی ہیں جنہوں نے V8 گاڑی سے اسلام آباد میں دو لڑکیوں کو کچل دیا؟ یہ ویڈیو جولائی 2018 کی ہے جو انسٹاگرام پر موجود ہے۔ اُس وقت اس بچے کی عمر آٹھ برس تھی اور یہ کوئٹہ میں لینڈ کروزر چلا رہا ہے۔ ساتھ والی نشست پر کوئی شخص موجود ہے۔ جسٹس آصف ریکی اُس وقت کوئٹہ میں وکالت کر رہے تھے۔ اُن کو رواں سال 20 جنوری کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج لگایا گیا اور اگلے ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا۔
A.Waheed Murad108,947 görüntüleme • 6 ay önce

اسلام آباد میں ایک گھنٹے کا کرفیو۔ میٹرو بس سے اُتر کر پیدل چلنا شروع کیا کیونکہ سٹاف نے بتایا کہ ایک گھنٹے تک روکے جانے کا آرڈر ہے۔ ہوٹل سے کرکٹ ٹیم نے سٹیڈیم جانا تھا تو آگے سڑک پر ٹریفک بند تھی اور پیدل گزرنے پر بھی پابندی تھی۔ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔
A.Waheed Murad117,172 görüntüleme • 6 ay önce

" #اسلام_آباد ٹاکس کے نام پر یہ کوئی کرپٹو کانفرنس تھی لگ رہی تھی۔۔۔۔ امریکی پوڈکاسٹ میں گفتگو
A.Waheed Murad33,384 görüntüleme • 1 ay önce

اس وقت امریکہ کی سب سے بڑی خبر یہ ہے۔ تارکین وطن کے خلاف بنائی گئی صدر ٹرمپ کی فورس نے ریاست منیسوٹا کے شہر منیپولیس میں نہ رُکنے پر خاتون ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ آدھا امریکہ اس کے خلاف بول رہا ہے جبکہ ٹرمپ اور اُن کے مشیر اس قتل کو درست قرار دے رہے ہیں۔
A.Waheed Murad86,263 görüntüleme • 4 ay önce
0:23
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

میرا خیال تھا کہ ن لیگ والے اس واقعے کو “پی ٹی آئی“ والوں پر ڈالیں گے کیونکہ وفاقی وزیر اُن کے خلاف بول رہے تھے۔ مگر ن لیگ کے وزیر اطلاعات نے اس واقعے کے بعد بتایا کہ نہیں، احسن اقبال نے اُن کو آگاہ کیا کہ بچے کمرے میں آ گئے تھے۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ آج کل کے بچوں کے قد اتنے بڑے ہو گئے ہیں اور وہ اتنے بدتمیز ہیں کہ بوڑھوں پر اس قدر سختی کرتے ہوئے اتنی درشت آواز میں ”بند کرو اسے“ کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ ایسے بچے پالنے والے کسی بھی پروفیسر سے اظہارِ تعزیت کیا جا سکتا ہے۔
A.Waheed Murad90,311 görüntüleme • 5 ay önce

میٹرو بس سروس پر اب تِل دھرنے کو جگہ نہیں، مگر اس کی وجہ صرف مُفت سفر نہیں بلکہ پیٹرول کی قیمت کی وجہ سے موٹرسائیکل اور کار والوں کی بھی ”بس“ ہو گئی۔ اور وہ بس پر آ گئے ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ بہت سے شہری ”مُفت کے جھولے“ لینے میٹرو بس پر آ گئے ہیں۔ ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہو گی کیونکہ اسلام آباد جیسے شہر میں اتنے ”ویلے“ نہیں بستے۔
A.Waheed Murad29,970 görüntüleme • 1 ay önce

ناران سے بھی “پٹھانوں” کی سیاحوں سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آ گئی
A.Waheed Murad244,568 görüntüleme • 1 yıl önce