
Nadir Baloch
@BalochNadir5 • 73,306 subscribers
Working Journalist ,Worked with @SamaaTv, Dawn News, Abbtakk Tv, ARY News. All posts reflect personal views. RTs are not ≠Endorsement
Shorts
Videos

ہمارے بیٹے اس یقین کے ساتھ پیدا نہیں ہوتے کہ وہ عورتوں کے جسم پر کوئی حق رکھتے ہیں۔ لیکن کم عمری ہی سے وہ ایسے رویوں اور خیالات سے متاثر ہو سکتے ہیں جو غلبے، عورتوں کو محض جسمانی شے سمجھنے اور تشدد کو معمول بنا دیتے ہیں۔ یہ اثرات خود ہمارے معاشرے، بغیر رہنمائی کے فحش اور نیم فحش مواد، انٹرنیٹ کے بے قابو اثرات، اور گھر میں بدسلوکی اور کنٹرول کے رویوں کو معمول کے طور پر دیکھنے سے آ سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے۔ والدین اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے پیغامات کو چیلنج کریں، حدود مقرر کریں، اس بات پر نظر رکھیں کہ بچے کیا دیکھ اور پڑھ رہے ہیں، اور لڑکوں کو واضح اور مسلسل طور پر یہ سکھائیں کہ عورتیں بھی انسان ہیں، اور ان کی مرضی، عزت، وقار اور تحفظ کا احترام کرنا ضروری ہے، اینکر مہر بخآری اس موضوع پر بات کر رہی ہیں جن پر والدین بات کرنے سے کتراتے ہیں، سوچیئے سمجھئے۔ ویلڈن مہر بخآری صاحبہ
Nadir Baloch186,637 views • 5 days ago

ہمیں اب امید نہیں ہے۔ میں تو پرائم منسٹر نہیں ہوں، تو میری بیٹی کو تو سپیڈی جسٹس نہیں ملے گی، نہ ہی میں جسٹس آصف ہوں، جس کے بیٹے نے گاڑی سے دو خواتین کو قتل کیا، اور اس کی بیل بھی فوراً ہو گئی اور سارا کچھ ہو گیا۔ اس کے بعد ٹرائل کی ہیئرنگ ہی نہیں ہوئی، ہم تو پریولیجڈ نہیں ہیں، تو ایمان اور ہادی کو انصاف نہیں مل رہا ابھی تک۔ سات مہینے گزر گئے ہیں، اور افسوس یہ ہے کہ جن لوگوں کو وہ ڈیفینڈ کرتے تھے، جن کی وہ انصاف کی جنگیں عدالتوں میں لڑتے تھے، وہ لوگ بے بس ہو گئے ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری
Nadir Baloch358,520 views • 12 days ago

راولپنڈی پولیس پر خواتین کے سنگین الزامات، خاتون وزیر اعلیٰ کو نوٹس لینا چاہیئے
Nadir Baloch384,976 views • 28 days ago
0:54
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

مبینہ توہینِ مذہب کے مقدمات میں جیلوں میں قید تین سو سے زائد افراد کے اہلِ خانہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے لیے موجود لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ مین اسٹریم میڈیا کے صرف دو کیمروں کے علاوہ کوئی بھی کوریج کے لیے نہ پہنچا۔ نہیں معلوم یہ دو میڈیا گروپ بھی ان کو کوریج دیتے ہیں یا نہیں
Nadir Baloch73,408 views • 10 days ago

خود خان صاحب نے کیا کیا؟ آرمی چیف باپ ہوتا ہے۔ تو جب باپ نے لات مار کے نکال دیا، تو آج اس کو ماں یاد آ گئی ہے 'ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، مطیع اللہ جان ویسے باپ والی بات عمران خان کے منہ سے کبھی نہیں سنی، اگر ایسی بات کہی گئی ہے تو ریکارڈ پر لانی چاہیئے، ںاقی شہریار آفریدی کی بات عمران خان سے منسوب کرکے رگڑا جائے تو یہ زیادتی ہے۔
Nadir Baloch141,211 views • 19 days ago

ڈان نیوز، برطرف ملازمین کی الوداعی ملاقات، ادارے میں دسیوں سال صرف کیے اور آج خالی روانہ۔۔۔۔
Nadir Baloch89,099 views • 13 days ago

جب ایمان مزاری جیل سے باہر تھیں تو ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں کرنی پڑتی تھی۔ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تھا، ہم انہیں براہِ راست کال کرتے تھے، تو یا وہ خود آ جاتی تھیں یا پھر عدالت کی طرف سے ہمیں ریلیف دلواتی تھیں۔ اب ہمارے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم کوئی دوسرا وکیل کر سکیں۔ ایمان مزاری تقریباً تین، چار سال سے ہمارے کیسز دیکھ رہی تھیں۔ آج تک ہم نے نہ انہیں ایک روپیہ بھی دیا ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی ہم سے کوئی رقم لی ہے۔ ریڑھی بان کا سپریم کورٹ کے باہر عدالتوں سے شکوہ!!!!
Nadir Baloch22,520 views • 4 days ago