
Ahsan Iqbal
@betterpakistan • 2,665,443 subscribers
I am Federal Minister Planning & Dev, Member National Assembly (Narowal), Sec Gen PMLN, Ex Minister Interior, Pakistan. RTs not endorsements.
Shorts
Videos

جب میرے والد صاحب ہم کا انتقال ہوا تو میں بارہویں جماعت میں پڑھتا تھا اور اپنے گھر میں سب سے بڑا تھا۔ ہمارا تعلق کسی جاگیردارانہ یا صنعتی پس منظر سے نہیں بلکہ ایک عام درمیانے طبقے سے تھا۔ محنت اور یکسوئی کے ساتھ میں نے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس لوٹ آیا۔ میں نے عوامی خدمت کے میدان میں آنے کے لیے دس سال کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور محنت سے میں نے وہ منزل سات سال میں ہی حاصل کر لی۔ آج اگر میں کابینہ کے اس اہم مقام پر پہنچ کر ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہوں تو یہ صرف اور صرف محنت، لگن اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو بھی صرف اپنے اہداف اور منزل پر نظر رکھنی ہے اور محنت کرنی ہے۔ جب میں ایک عام درمیانے طبقے سے نکل کر اس مقام تک پہنچ سکتا ہوں، تو ہمارے ملک کا کوئی بھی باصلاحیت نوجوان اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے! #YouthPower #HardWork #Inspiration #SelfBelief #UraanPakistan #PakistanZindabad
Ahsan Iqbal63,261 Aufrufe • vor 3 Tagen

My dear young Pakistanis, As we celebrate the 79th Independence Day of our beloved homeland, I am delighted to launch this inspirational song dedicated to the youth of Pakistan—the architects of our nation’s future. Inspired by the timeless philosophy of Allama Muhammad Iqbal, this song carries the message of Khudi and the spirit of the Shaheen. Iqbal taught us that true strength lies within. A nation rises when its youth discover confidence, character, knowledge and an unshakable belief in their own potential He reminded us: “خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے۔” Iqbal’s Shaheen is fearless, ambitious and free. It never accepts mediocrity and always aims for greater heights. “تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔” Today, Pakistan needs a generation of Shaheens—young men and women who choose hope over despair, innovation over stagnation, and hard work over excuses. Under the vision of URAAN Pakistan, we are building a future driven by knowledge, technology, entrepreneurship and opportunity. That future belongs to you. May this song inspire every young Pakistani to awaken the power of Khudi, soar like the Shaheen, and dedicate their talent and energy to building a stronger, more prosperous and united Pakistan. پاکستان زندہ باد
Ahsan Iqbal76,826 Aufrufe • vor 20 Tagen

مجھے یہ گفتگو سن کر بے حد افسوس ہوا چونکہ یہ افراد خود کو اسلام اور ناموس رسالت ﷺ ککا محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر ان کی زبان اور طرزِ کلام کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں پرکھیں تو ان کی حقیقت بالکل واضح ہو جاتی ہے۔ یہ دراصل جنرل فیض کا پراجیکٹ ہے، جس کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے 2018 کے انتخابات میں بریلوی مکتبِ فکر کے ووٹ بینک کو پی ٹی آئی کو جتوانے کے لئے توڑنا مقصود تھا۔ ان سے مجھ پر، خواجہ آصف پر، اور نواز شریف پر بے بنیاد حملے کروائے گئے۔ یہ لوگ اپنی نفرت انگیز باتوں کے ذریعے معاشرے میں جنونیت کو فروغ دیتے ہیں، جس کا خمیازہ اکثر سادہ لوح عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ان کے اس رویے نے سیالکوٹ جیسے سانحہ کو جنم دیا، جہاں ایک بے گناہ سری لنکن شہری کو انتہائی سفاکانہ طریقہ سے قتل کیا گیا، اور بعد میں پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح ایک نوجوان نے انکی تقریروں سے متاثر ہو کر میری زندگی لینے کی کوشش کی تھی۔ اللہ کے رسول ﷺ سے محبت کی کوئی جماعت ٹھیکیدار نہیں ہو سکتی بلکہ ہر کلمہ گو مسلمان پوری امت ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کی محافظ اور داعی ہے، کیونکہ اس عقیدے میں معمولی سا بھی انحراف ایمان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ میری رگوں میں اس ماں کا خون ہے جس نے ناموس رسالت ﷺ کا قانون بنایا، اور اس باپ کا خون ہے جو جنت البقیع، مدینہ میں مدفون ہے۔ مجھے سرکارِ دو عالم ﷺ سے اپنی نسبت پر فخر ہے، اور اس نسبت کے لیے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ آپ خود فیصلہ کریں یہ طرز کلام ہمارے دین کی کس حد تک علامت ہے؟
Ahsan Iqbal1,004,138 Aufrufe • vor 1 Jahr

یہ نہایت افسوسناک ہے کہ 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود ہم ایک ایکسپورٹ اورینٹڈ (برآمدات پر مبنی) معیشت نہ بن سکے اور ہمیشہ قرضوں، گرانٹس یا مارکیٹ بانڈز پر انحصار کیا۔ ترقی اور خود انحصاری کا واحد راستہ برآمدات کا فروغ ہے۔ اپنے حالیہ لائیو سیشن میں، میں نے اسی سیکٹر کے ترجیحی منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ #Economy #Exports #SelfReliance #Pakistan
Ahsan Iqbal100,550 Aufrufe • vor 2 Monaten

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ میں بحث کا آغاز ایک طالبعلم کے ذریعے موضوع کے تعارف سے ہوتا ہے۔ میرے مخالف بحث کا آغاز ایک پی ٹی آئی کے حامی طالبعلم اسد نے کیا جو کہ عمران خان کو چانسلر بنانے کی ناکام مہم چلا چکا تھا۔ اس نے پاکستان کو ایک بدمعاش ریاست کے طور پر پیش کیا اور عمران خان کو لبرل جمہوریت کا چیمپئن بنا کر یہ تاثر دیا کہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر اپنے ہی ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ میں نے تقریر کے آغاز سے قبل پی ٹی آئی کے حامی کے دلائل کا جواب دیا اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جھاگ کی طرح بیٹھ کو زمین بوس ہو گیا میں نے کہا کہ: •کیا عمران خان لبرل جمہوریت کی علامت ہیں یا طالبان جمہوریت کی؟ کیونکہ وہ طالبان کے نظریے کے دلدادہ ہیں۔ •کس ملک میں سپریم کورٹ کی جانب سے ماورائے آئین اقدام کے مرتکب مجرم کو لبرل جمہوریت کی علامت تسلیم کیا جائے گا؟ • کیا ایسا شخص جس کی سیاست فقط نفرت کو فروغ دینا اور مذہب کے کارڈ سے کھیلنا ہو جسکا ثبوت میں کھڑا ہوں جس پر اسکے نتیجے میں قاتلانہ حملہ ہوا اور اس کی گولی میرے پیٹ میں موجود مجھے روزانہ عمران خان کے لبرل ازم کی یاد دلاتی ہے؟ •کیا برطانیہ میں کوئی وزیراعظم قومی خزانے سے 190 ملین پاؤنڈ تو کجا 90 پاؤنڈ بھی چوری کر کے لبرل جمہوریت کی علامت بن سکتا ہے یا اسے ہمیشہ کے لیے کرپٹ قرار دے کر سیاست کو خیر باد کہلوا دیا جائیگا؟ جمہوریت میں ایسے بددیانت شخص کو کرپٹ کہا جاتا ہے، نہ کہ لبرل جمہوریت کی علامت۔ ایوان نے تالیاں بجا کر اس مؤقف کو سراہا اور ہم نے یہ ڈیبیٹ 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے جیت لی۔
Ahsan Iqbal484,012 Aufrufe • vor 1 Jahr

ملک بھر میں مون سون کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے آج این ڈی ایم اے (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں ہنگامی رسپانس کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ہمراہ صوبائی پلاننگ، ریلیف کے سامان کی فراہمی اور نکاسیِ آب کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ این ای او سی (NEOC) چوبیس گھنٹے موسم کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، اور میں نے واپڈا، پاور اور کمیونیکیشن سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ قدرتی آفات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی لازمی ہے۔ ہماری سب سے بڑی ترجیح ہر شہری کی زندگی کا تحفظ، حساس علاقوں کی حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ #NDMA #Monsoon2026 #EmergencyPreparedness #ProactiveGovernance #SafeguardingPakistan
Ahsan Iqbal38,354 Aufrufe • vor 1 Monat

جو لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں کہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا اور ہم آئی ایم ایف پروگرام میں کیوں ہیں، میں ان سے یہی کہوں گا کہ ذرا سوچیں کہ پاکستان کو اس نہج تک کس نے پہنچایا؟ ہم کیوں اس قدر معاشی طور پر کمزور ہو گئے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا؟ حقیقت یہ ہے کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان تقریباً ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔ آج جب ہم بڑی مشکل سے اس تباہی سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، تو ایک نیا عالمی بحران ہماری معیشت پر آ گرا ہے۔ اس کے باوجود ہماری پوری کوشش ہے کہ اس کے اثرات عوام پر کم سے کم منتقل ہوں۔ اسی لیے حکومت نے جہاں مجبوری میں قیمتیں بڑھائیں، وہیں وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی بھی کی—لیکن یہ بوجھ کہیں نہ کہیں سے پورا کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ ہمارے پاس اضافی وسائل موجود نہیں۔ ہم نے شعوری طور پر “ٹارگیٹڈ سبسڈی” کا راستہ اپنایا تاکہ ریلیف صرف ان لوگوں تک پہنچے جنہیں واقعی ضرورت ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایک لینڈ کروزر والا بھی اتنا ہی فائدہ اٹھائے جتنا ایک موٹر سائیکل چلانے والا۔ اسی لیے دو پہیہ استعمال کرنے والے طبقات کے لیے خصوصی سبسڈی دی گئی۔ کسانوں کے لیے، جو ڈیزل پر انحصار کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں نے کسان کارڈ اور دیگر پروگرامز کے ذریعے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زرعی لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ کرایوں میں بے تحاشا اضافہ نہ ہو اور مہنگائی پر قابو رکھا جا سکے۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتیں اپنے اپنے طور پر اقدامات کر رہی ہیں—یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سب اس صورتحال پر دلی رنجیدہ ہیں، کیونکہ اس نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی حکومتی پالیسی یا کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی بحران ہے، جو ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہوا۔ اسی لیے پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھرپور اور جارحانہ کردار ادا کیا تاکہ اس جنگ کو روکا جا سکے—اور الحمدللہ، دنیا بھر میں پاکستان کی اس کوشش کو سراہا گیا۔ مشکل وقت ضرور ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قومیں آزمائشوں میں ہی مضبوط بنتی ہیں۔ اگر ہم حوصلہ، اتحاد اور امید کے ساتھ آگے بڑھیں، تو کوئی بحران ہمیں شکست نہیں دے سکتا—انشاءاللہ ہم اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
Ahsan Iqbal84,441 Aufrufe • vor 4 Monaten

PTI کے امیدواروں کا 8 فروری کی شب اس سے ملتا جلتا ردعمل ہو گا انشاءاللہ!
Ahsan Iqbal350,772 Aufrufe • vor 2 Jahren

تکبر کی بلند چوٹی پر بیٹھ کر اس شخص نے نہ صرف اپنے مخالفین کی پگڑیاں اچھالیں بلکہ ان کی کردار کشی کو سیاست کا ہتھیار بنایا۔ اُس تقریر کے بعد میں نے ایک دعا کے طور پر یہ الفاظ لکھے تھے کہ: “اے باری تعالیٰ! اگر میں نے اس ملک کے ساتھ خیانت کی ہے تو مجھے نیست و نابود کر دے، لیکن اگر مجھ پر بہتان باندھا گیا ہے تو بہتان تراش کو نشانِ عبرت بنا دے۔” میرا ایمان ہے کہ انصاف میں تاخیر ہو سکتی ہے، اندھیر نہیں۔ اللہ کی گرفت خاموش ضرور ہوتی ہے مگر بے آواز نہیں۔ مجھے جس کہنی پر پی ٹی آئی کے مذہب کارڈ کھیلنے کی بدولت گولی لگی، اُس کی دوسری سرجری کے صرف تین دن بعد ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ڈاکٹروں اور عدالت کے واضح احکامات کے باوجود مجھے فزیوتھراپی کی سہولت نہیں دی گئی۔ نتیجتاً میرا دایاں بازو مستقل طور پر متاثر ہو گیا۔ یہ محض جسمانی تکلیف نہیں تھی، یہ سیاسی انتقام کی ایک مثال تھی۔ آج وہ شخص جیل میں ہے مگر تمام سہولتوں کے ساتھ۔ میں اس پر خوشی نہیں مناتا، کیونکہ میرا مقدمہ کسی فرد سے نہیں، ایک سوچ سے ہے — تکبر، بہتان اور انتقام کی سیاست سے۔ وقت گواہ ہے کہ سچ کو دبایا جا سکتا ہے، مٹایا نہیں جا سکتا۔ اور جو لوگ کردار کشی کو سیاست سمجھتے ہیں، تاریخ انہیں عزت نہیں دیتی — عبرت دیتی ہے
Ahsan Iqbal87,868 Aufrufe • vor 6 Monaten

یا باری تعالی اگر میں نے پاکستان کے خزانے پہ ڈاکہ ڈالا ہے اور تجوریاں بھری ہیں تو مجھے برباد کر دے اور اگر یہ فسادی بہتان بازی اور کردار کشی کر رہا ہے تو اسے نشان عبرت بنا دے آمین ثم آمین! اس شخص نے بہتان بازی کر کر کے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں میرا یقین ہے یہ نشان عبرت بنے گا۔
Ahsan Iqbal422,674 Aufrufe • vor 3 Jahren

Arrived in America—marking another decisive step forward in advancing Pakistan’s development agenda. This journey extends far beyond traditional diplomacy; it is a strategic pursuit of innovation, investment, and cutting-edge ideas. Over the coming days, I will be traveling across cities and institutions, sharing the story of Uraan Pakistan and our vision for a progressive, export-led, and resilient future. امریکہ آمد—پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اور اہم قدم۔ یہ سفر روایتی سفارت کاری سے بڑھ کر جدت، سرمایہ کاری اور نئے خیالات کے حصول کی ایک سٹرٹیجک کوشش ہے۔ آنے والے دنوں میں، میں مختلف شہروں اور اداروں کا دورہ کروں گا تاکہ "اڑان پاکستان" کا بیانیہ اور ایک ترقی پسند، مستحکم اور خود انحصار پاکستان کا وژن دنیا کے سامنے پیش کر سکوں۔
Ahsan Iqbal28,432 Aufrufe • vor 1 Monat

آج قومی لاجسٹکس بورڈ (NLB) کے 68ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کی انتظامی، آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران NLC کی جانب سے علاقائی رابطہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی تجارتی راہداریوں کے قیام اور سرحد پار تجارت میں حاصل کی گئی نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا۔ ترکمانستان (سرحت آباد)، ازبکستان (ترمذ) اور چین (کاشغر) میں فارورڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مراکز کے قیام سے خطے میں پاکستان کی تجارتی رسائی مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ میں نے ہدایت کی کہ سست ڈرائی پورٹ اور خنجراب بارڈر ٹرمینل کو پاکستان کی برآمدات اور علاقائی تجارتی روابط کے اسٹریٹجک مرکز کے طور پر مزید وسعت دی جائے۔ اس کے علاوہ، عالمی منڈی اور CPEC کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند ڈرائیورز کی تیاری کے لیے بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ اکیڈمی کے قیام پر زور دیا، جہاں ڈرائیورز کو غیر ملکی زبانوں کی تربیت بھی فراہم کی جائے تاکہ سرحد پار لاجسٹکس میں مؤثر ہم آہنگی ممکن ہو سکے۔ آج لاجسٹکس محض سامان کی ترسیل کا نام نہیں بلکہ یہ ہماری قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، پائیدار سپلائی چین کی بنیاد اور ایک اسٹریٹجک ستون ہے۔ "اڑان پاکستان" کے اہداف—خصوصاً برآمدات پر مبنی معاشی نمو، صنعتی مسابقت اور علاقائی روابط—کے حصول کے لیے ایک جدید، مربوط اور ٹیکنالوجی سے آراستہ لاجسٹکس نظام کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان کو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی اور لاجسٹکس کا مرکزی محور بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ #AhsanIqbal #NLC #Logistics #UraanPakistan #ExportLedGrowth #CPEC #RegionalConnectivity #EconomicGrowth #Pakistan
Ahsan Iqbal16,388 Aufrufe • vor 26 Tagen

آج ڈھاکہ میں وزیر اعظم بنگلہ دیش طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی جہاں میں نے وزیر اعظم پاکستان **شہباز شریف** کی نمائندگی کرتے ہوئے نیک تمنائیں اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ہم نے دوطرفہ تعلقات کو تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے تبادلوں سمیت ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 🇵🇰🇧🇩 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک نئے دورِ شراکت داری کی جانب پیش قدمی۔
Ahsan Iqbal78,527 Aufrufe • vor 6 Monaten

Touched down Madrid, Spain to participate in Global Caregiver Forum organized by UNICEF and WHO
Ahsan Iqbal84,870 Aufrufe • vor 7 Monaten

الحمدللّٰہ! پاکستان کو قوم کی دعاؤں سے جنیوا کانفرنس میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
Ahsan Iqbal366,208 Aufrufe • vor 3 Jahren

یہ سن کر دل کو خوشی ہوئی کہ ہسپانیہ کی ملکہ، عالی جناب کوئین لیٹیزیا نے ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے پاکستان کے عزم اور اسے اُڑان پاکستان وژن میں شامل کرنے کا اعتراف کیا۔ میں نے انہیں بچوں کی نشوونما پر مرکوز اپنی نوعیت کے پہلے عالمی نگہداشت کنندگان فورم کے انعقاد پر مبارک باد دی اور یہ بھی بتایا کہ پاکستان آئندہ اس فورم کے مزید اجلاس اپنے ملک میں منعقد کرنے کا خواہاں ہے۔ It was heartening to hear Her Excellency Queen Letizia of Spain to acknowledge Pakistan’s commitment to early childhood development and its incorporation in Uraan Pakistan Vision I congratulated her on organizing first of its kind Global Caregiver Forum focusing on child development and mentioned that Pakistan will be looking forward to host further episode of this forum on its soil
Ahsan Iqbal81,165 Aufrufe • vor 7 Monaten

امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کی مہمان نوازی میں ایک ایسی لازوال گرمجوشی ہے جو کبھی کم نہیں ہوتی۔ اپنے وطن سے چاہے کتنا ہی دور کیوں نہ ہوں، اپنوں کا ساتھ اور برادری کا یہ احساس ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ اورلینڈو، فلوریڈا کی ایک پرسکون صبح کا آغاز ڈاکٹر عثمان صدیقی صاحب کی بے حد محبت اور شاندار مہمان نوازی کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنے گھر پر ناشتے کا بہت ہی پیارا اہتمام کر رکھا تھا۔ وہ سادہ سی باتیں اور گپ شپ دیکھتے ہی دیکھتے خوبصورت اور دیرپا یادوں میں بدل گئیں۔ اس کے بعد اورلینڈو جھیل کے کنارے ایک پرسکون چہل قدمی نے دل کو ایک عجب سا سکون اور تازگی بخش دی۔ ایسی ہی صبحیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ بہترین سفر صرف نئی جگہوں کو دیکھنے کا نام نہیں ہوتا، بلکہ اصل خوبصورتی تو ان بہترین لوگوں سے ملنے میں ہے جو آپ کو راستے میں ملتے ہیں۔ اس محبت، بہترین ساتھ اور ان خوبصورت یادوں کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔
Ahsan Iqbal22,236 Aufrufe • vor 1 Monat

آج اعزازی رہنماں پرویز رشید صاحب، اٹا اللہ تارڑ صاحب اور سینیٹر زاہد خان صاحب سے انتہائی مفید اور قیمتی اجلاس کیا۔ قومی ترقی، حکمت عملی اور عوامی فلاح کے حوالے سے گہری بحث کی گئی۔ ان کی بصیرت اور تعاون سے ہمارے منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی خدمت میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ #AhsanIqbal #PakistanZindabad #NationalDevelopment
Ahsan Iqbal42,591 Aufrufe • vor 3 Monaten