
Ahsan Iqbal
@betterpakistan • 2,661,021 subscribers
I am Federal Minister Planning & Dev, Member National Assembly (Narowal), Sec Gen PMLN, Ex Minister Interior, Pakistan. RTs not endorsements.
Shorts
Videos

ہم سب کے لیے یہ بات سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ عمران خان کوئی سیاسی قیدی نہیں ہیں، بلکہ انہیں دنیا کے سب سے پڑھے لکھے جرم (وائٹ کالر کرائم) میں سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے نہ صرف برطانوی حکومت کی طرف سے حکومتِ پاکستان کو واپس کی گئی رقم میں خورد برد کی، بلکہ اس رقم کے لیے منی لانڈرنگ کا راستہ بھی اختیار کیا۔ کوئی بھی اسمبلی یا حکومت انہیں اس جرم سے بری نہیں کر سکتی؛ انہیں خود عدالت میں ججوں کے سامنے اپنا دفاع کرنا ہوگا اور اپنی بے گناہی ثابت کرنی ہوگی۔ اسی لیے، ان کی پارٹی کو چاہیے کہ وہ اپنے قائد کا احتساب کرے اور جوابدہی مانگے، نہ کہ حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کرے، کیونکہ جب وہ سیاسی قیدی ہیں ہی نہیں تو یہ معاملہ حکومت کے اختیار میں آتا ہی نہیں۔
Ahsan Iqbal86,871 views • 1 month ago

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں اور پالیسی ماہرین کے ساتھ مل کر سول سروس ریفارمز پر ایک جامع مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم کی کمیٹی نے 46 اہم سفارشات مرتب کی ہیں، جن میں سے 43 پر مکمل اتفاقِ رائے قائم ہو چکا ہے۔ انگریز کے دور کا نوآبادیاتی انتظامی نظام جو صرف قانون کی پاسداری اور ٹیکس وصولی کے لیے بنا تھا، موجودہ دور کے جدید معاشی، تکنیکی اور سماجی تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا۔ ہماری مجوزہ اصلاحات پانچ بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں۔ پہلا، روایتی جنرل کیڈر کے بجائے تعلیم، صحت، مالیات، آئی ٹی اور زراعت جیسے شعبوں میں متعلقہ تعلیمی پس منظر کے مطابق پیشہ ورانہ بھرتی۔ دوسرا، عہدوں اور ترقیوں کو محض سینیارٹی کے بجائے قابلیت سے مشروط کرنا۔ تیسرا، کارکردگی کو ناپنے کے لیے واضح کے پی آئی کا نظام اور جوابدہی۔ چوتھا، انگریزی زبان کی غیر ضروری رکاوٹ ختم کر کے تمام باصلاحیت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا۔ اور پانچواں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سسٹمز کا استعمال تاکہ عوام کو خدمات کی فراہمی تیز اور شفاف بنائی جا سکے۔ آسٹریلیا، ملائیشیا اور برطانیہ کے بہترین ماڈلز کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمارا مقصد ایک ایسا نظام بنانا ہے جو کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا اثاثہ ہو۔ ایک مضبوط اور باصلاحیت سول سروس ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ #Pakistan #CivilServiceReforms #AhsanIqbal #Governance #PlanningCommission #Merit #DigitalPakistan
Ahsan Iqbal144,725 views • 1 month ago

جی کے آئی (GIKI) کے اساتذہ اور ہونہار طلباء سے ملاقات بہت زبردست اور خوشگوار رہی۔ تعلیم، جدت اور روشن مستقبل کے حوالے سے ان کے ساتھ ایک بہترین گفتگو ہوئی۔ اتنے باصلاحیت اور پرعزم نوجوانوں سے مل کر پاکستان کے روشن مستقبل کی ایک نئی امید جاگ اٹھی ہے۔ #GIKI #YouthPower #FutureLeaders #HopeForPakistan
Ahsan Iqbal128,121 views • 1 month ago

مجھے یہ گفتگو سن کر بے حد افسوس ہوا چونکہ یہ افراد خود کو اسلام اور ناموس رسالت ﷺ ککا محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر ان کی زبان اور طرزِ کلام کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں پرکھیں تو ان کی حقیقت بالکل واضح ہو جاتی ہے۔ یہ دراصل جنرل فیض کا پراجیکٹ ہے، جس کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے 2018 کے انتخابات میں بریلوی مکتبِ فکر کے ووٹ بینک کو پی ٹی آئی کو جتوانے کے لئے توڑنا مقصود تھا۔ ان سے مجھ پر، خواجہ آصف پر، اور نواز شریف پر بے بنیاد حملے کروائے گئے۔ یہ لوگ اپنی نفرت انگیز باتوں کے ذریعے معاشرے میں جنونیت کو فروغ دیتے ہیں، جس کا خمیازہ اکثر سادہ لوح عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ان کے اس رویے نے سیالکوٹ جیسے سانحہ کو جنم دیا، جہاں ایک بے گناہ سری لنکن شہری کو انتہائی سفاکانہ طریقہ سے قتل کیا گیا، اور بعد میں پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح ایک نوجوان نے انکی تقریروں سے متاثر ہو کر میری زندگی لینے کی کوشش کی تھی۔ اللہ کے رسول ﷺ سے محبت کی کوئی جماعت ٹھیکیدار نہیں ہو سکتی بلکہ ہر کلمہ گو مسلمان پوری امت ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کی محافظ اور داعی ہے، کیونکہ اس عقیدے میں معمولی سا بھی انحراف ایمان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ میری رگوں میں اس ماں کا خون ہے جس نے ناموس رسالت ﷺ کا قانون بنایا، اور اس باپ کا خون ہے جو جنت البقیع، مدینہ میں مدفون ہے۔ مجھے سرکارِ دو عالم ﷺ سے اپنی نسبت پر فخر ہے، اور اس نسبت کے لیے مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ آپ خود فیصلہ کریں یہ طرز کلام ہمارے دین کی کس حد تک علامت ہے؟
Ahsan Iqbal1,004,484 views • 1 year ago

اپنے ملک کی خواتین کو فرنٹ لائن پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہماری خواتین کا معاشی و سماجی کردار نہایت اہم ہے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا سازگار اور بااختیار ماحول تشکیل دیں جہاں خواتین آگے بڑھ سکیں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں، ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ستارے کی طرح جگمگا سکیں۔ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان، تب ہی ممکن ہے جب اس کی خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے برابر مواقع حاصل ہوں۔
Ahsan Iqbal83,990 views • 1 month ago

’منگولیا جاتے ہوئے استنبول میں مختصر قیام کے دوران اعلیٰ معیار کے قالین دیکھے۔ معلوم ہوا کہ یہ پاکستان میں تیار ہوئے تھے، مگر فروخت فارسی برانڈ کی شناخت کے ساتھ ہو رہے تھے۔ پاکستان سے تقریباً ایک ہزار ڈالر میں جانے والا قالین وہاں دس سے بارہ ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا۔ یہ فرق صرف قیمت کا نہیں، برانڈ کی پہچان اور ساکھ کا تھا۔ ہنر ہمارے کاریگروں کا تھا، لیکن اس کی اضافی قدر کسی اور کو مل رہی تھی۔ ہم نے اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے نیشنل سنٹر فار برانڈ ڈویلپمنٹ قائم کیا ہے، تاکہ پاکستانی مصنوعات اپنی شناخت کے ساتھ عالمی منڈیوں تک پہنچیں اور ہمارے ہنر کا معاشی فائدہ پاکستانی صنعت اور کاریگروں کو حاصل ہو۔‘‘
Ahsan Iqbal51,162 views • 1 month ago

آج 2025ء کے سیلاب سے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے نارووال کا دورہ کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور، FWO اور نیسپاک کے افسران کے ساتھ آن سائٹ اجلاس میں بحالی کے تقاضوں پر بریفنگ لی، اور متاثرہ پل و عمارتوں کا خود معائنہ کیا۔ اس مقدس ورثے کی جلد از جلد اور پائیدار بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ #Kartarpur #AhsanIqbal #Narowal
Ahsan Iqbal19,606 views • 14 days ago

میری رائے میں ہمیں دس برس کے لیے احتجاجی محاذ آرائی سے گریز اور معاشی ترقی پر بھرپور توجہ دینے پر متفق ہونا چاہیے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا؛ ملک کی داخلی سلامتی اور سیاسی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ سرمایہ کار کو یہ اعتماد دینا ہوگا کہ پاکستان میں آئندہ دس برس تک پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام برقرار رہے گا۔ جہاں چھ ماہ بعد کی صورتِ حال غیر یقینی ہو، وہاں طویل المدتی سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ طلعت حسین کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو۔
Ahsan Iqbal11,303 views • 8 days ago

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹ میں بحث کا آغاز ایک طالبعلم کے ذریعے موضوع کے تعارف سے ہوتا ہے۔ میرے مخالف بحث کا آغاز ایک پی ٹی آئی کے حامی طالبعلم اسد نے کیا جو کہ عمران خان کو چانسلر بنانے کی ناکام مہم چلا چکا تھا۔ اس نے پاکستان کو ایک بدمعاش ریاست کے طور پر پیش کیا اور عمران خان کو لبرل جمہوریت کا چیمپئن بنا کر یہ تاثر دیا کہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر اپنے ہی ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ میں نے تقریر کے آغاز سے قبل پی ٹی آئی کے حامی کے دلائل کا جواب دیا اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جھاگ کی طرح بیٹھ کو زمین بوس ہو گیا میں نے کہا کہ: •کیا عمران خان لبرل جمہوریت کی علامت ہیں یا طالبان جمہوریت کی؟ کیونکہ وہ طالبان کے نظریے کے دلدادہ ہیں۔ •کس ملک میں سپریم کورٹ کی جانب سے ماورائے آئین اقدام کے مرتکب مجرم کو لبرل جمہوریت کی علامت تسلیم کیا جائے گا؟ • کیا ایسا شخص جس کی سیاست فقط نفرت کو فروغ دینا اور مذہب کے کارڈ سے کھیلنا ہو جسکا ثبوت میں کھڑا ہوں جس پر اسکے نتیجے میں قاتلانہ حملہ ہوا اور اس کی گولی میرے پیٹ میں موجود مجھے روزانہ عمران خان کے لبرل ازم کی یاد دلاتی ہے؟ •کیا برطانیہ میں کوئی وزیراعظم قومی خزانے سے 190 ملین پاؤنڈ تو کجا 90 پاؤنڈ بھی چوری کر کے لبرل جمہوریت کی علامت بن سکتا ہے یا اسے ہمیشہ کے لیے کرپٹ قرار دے کر سیاست کو خیر باد کہلوا دیا جائیگا؟ جمہوریت میں ایسے بددیانت شخص کو کرپٹ کہا جاتا ہے، نہ کہ لبرل جمہوریت کی علامت۔ ایوان نے تالیاں بجا کر اس مؤقف کو سراہا اور ہم نے یہ ڈیبیٹ 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے جیت لی۔
Ahsan Iqbal484,212 views • 1 year ago

An inspiring exchange with bright, dynamic students from Harvard University visiting Pakistan today. From discussing youth leadership to exploring pathways for national development, their energy, curiosity, and fresh perspectives on global and local challenges were truly uplifting. Great to see the next generation of global leaders engaging so thoughtfully with Pakistan's story and future potential! #YouthLeadership #Pakistan #Harvard #FutureLeaders #GlobalConnections
Ahsan Iqbal67,268 views • 2 months ago

My dear young Pakistanis, As we celebrate the 79th Independence Day of our beloved homeland, I am delighted to launch this inspirational song dedicated to the youth of Pakistan—the architects of our nation’s future. Inspired by the timeless philosophy of Allama Muhammad Iqbal, this song carries the message of Khudi and the spirit of the Shaheen. Iqbal taught us that true strength lies within. A nation rises when its youth discover confidence, character, knowledge and an unshakable belief in their own potential He reminded us: “خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے۔” Iqbal’s Shaheen is fearless, ambitious and free. It never accepts mediocrity and always aims for greater heights. “تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔” Today, Pakistan needs a generation of Shaheens—young men and women who choose hope over despair, innovation over stagnation, and hard work over excuses. Under the vision of URAAN Pakistan, we are building a future driven by knowledge, technology, entrepreneurship and opportunity. That future belongs to you. May this song inspire every young Pakistani to awaken the power of Khudi, soar like the Shaheen, and dedicate their talent and energy to building a stronger, more prosperous and united Pakistan. پاکستان زندہ باد
Ahsan Iqbal77,028 views • 3 months ago

جب میرے والد صاحب ہم کا انتقال ہوا تو میں بارہویں جماعت میں پڑھتا تھا اور اپنے گھر میں سب سے بڑا تھا۔ ہمارا تعلق کسی جاگیردارانہ یا صنعتی پس منظر سے نہیں بلکہ ایک عام درمیانے طبقے سے تھا۔ محنت اور یکسوئی کے ساتھ میں نے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس لوٹ آیا۔ میں نے عوامی خدمت کے میدان میں آنے کے لیے دس سال کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور محنت سے میں نے وہ منزل سات سال میں ہی حاصل کر لی۔ آج اگر میں کابینہ کے اس اہم مقام پر پہنچ کر ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہوں تو یہ صرف اور صرف محنت، لگن اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو بھی صرف اپنے اہداف اور منزل پر نظر رکھنی ہے اور محنت کرنی ہے۔ جب میں ایک عام درمیانے طبقے سے نکل کر اس مقام تک پہنچ سکتا ہوں، تو ہمارے ملک کا کوئی بھی باصلاحیت نوجوان اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے! #YouthPower #HardWork #Inspiration #SelfBelief #UraanPakistan #PakistanZindabad
Ahsan Iqbal64,460 views • 2 months ago

یہ نہایت افسوسناک ہے کہ 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود ہم ایک ایکسپورٹ اورینٹڈ (برآمدات پر مبنی) معیشت نہ بن سکے اور ہمیشہ قرضوں، گرانٹس یا مارکیٹ بانڈز پر انحصار کیا۔ ترقی اور خود انحصاری کا واحد راستہ برآمدات کا فروغ ہے۔ اپنے حالیہ لائیو سیشن میں، میں نے اسی سیکٹر کے ترجیحی منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ #Economy #Exports #SelfReliance #Pakistan
Ahsan Iqbal100,550 views • 5 months ago

قمر وحید 1993 سے میرے مخلص، وفادار اور ثابت قدم ساتھی ہیں، جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں مسلم لیگ (ن) اور میرا ساتھ نبھایا۔ تین دہائیوں پر محیط یہ رشتہ اب سیاسی رفاقت سے بڑھ کر خلوص، محبت اور اعتماد کا مضبوط تعلق بن چکا ہے۔ آج ان کی عیادت کے لئے گیا مگر بیماری کے باوجود ان کی آنکھوں میں وہی جذبہ اور وفاداری دیکھی۔ قائداعظمؒ کے حوالے سے ان کی نظم نے دل چھو لیا۔ قمر وحید جیسے بے لوث کارکن جماعت کا قیمتی سرمایہ اور اس کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ہر تکلیف دور کرے اور جلد صحت یاب کرکے ہمارے درمیان واپس لائے۔ آمین
Ahsan Iqbal52,700 views • 2 months ago

لاہور کے بعد اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے وفد سے لیاقت بلوچ صاحب کی سربراہی میں تفصیلی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم لیوی اور ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ان کی تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ حکومت عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح یہی ہے کہ معاشی بحالی کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچیں۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور آئی ایم ایف پروگرام کی معاشی حدود کے باوجود ہم سنجیدگی سے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں سے تفصیلی رائے لینے کے بعد آئندہ تین روز میں مذاکرات کا اگلا دور ہوگا؛ جو تجاویز قابلِ عمل ہوں گی ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور جو ناقابلِ عمل ہوں گی ان کی وجوہات واضح کی جائیں گی۔ تصادم اور انتشار کے بجائے بامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے! #NationalDialogue #EconomicRelief #PetroleumLevy #PublicInterest #GovernanceExcellence
Ahsan Iqbal46,083 views • 2 months ago