
BYC - Kech Zone
@BYCKech • 11,508 subscribers
Official account of @BalochYakjehtiC - Kech Zone, Contact us at [email protected]
Shorts
Videos

21 October Tump Kech Turbat People came out for a peaceful rally against Baloch genocide and human rights violations but state,backed death squads opened fire to stop them.Despite the bullets the Baloch stood firm and raised their slogan,Stop Baloch Genocide Respect Human Rights.
BYC - Kech Zone141,563 Aufrufe • vor 9 Monaten

پیغام وردی میں موجود یہ انسان نہیں، ان کے جذبات نہیں، ایک پرامن مارچ کو روکنے کیلئے نامعلوم افراد کی حکومت نے اسلام آباد کی تمام فورسز لانگ مارچ شرکا کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ ان کیلئے یہ مائیں اور بہنیں انسان نہیں بلکہ وہ ان پر ہنستے ہیں جن کے بچے کئی کئی سالوں سے ان کے زیر حراست قید ہیں۔ اسلام آباد بعد کے غیور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں یہیں پر آ جائیں جہاں ہمیں پولیس نے روک دی ہے اور آگے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں موجود صحافی حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری آواز سنیں جبکہ دھرنا اب یہی روڈ پر جاری رہے گا۔ ہم روڈ بلاک کرنا نہیں چاہتے لیکن یہ ہم پر تشدد کرکے ہمیں جیلوں میں قید کرنا چاہتے ہیں اگر ان کی خواہش یہی ہے کہ ان ماؤں اور بہنوں کو جیل میں ڈال کر وہ بلوچستان کو فتح کر سکتے ہٰیں تو اپنی کوشش کر لیں۔ تمام اسلام آباد کو دھرنا گاہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ تحریک گزشتہ 26 دنوں سے ایسے ہی جاری رہی ہے اور آگے بھی ایسے ہی جاری رہے گی۔ بلوچ اب مزید اپنی نسل کشی برداشت نہیں کرے گی، بلوچ مائیں اب مزید اپنے بچوں کی لاشیں نہیں اٹھائیں گے۔ بلوچ قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ اب وہ ہر جبر اور تشدد کے خلاف سیاسی مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone102,297 Aufrufe • vor 2 Jahren

پاکستان کے سب سے مشہور صحافی حامد میر کے سامنے پاکستانی فورسز نے اسلام آباد کے اندر بلوچ ماؤں اور بہنوں کو گندی گالیاں دی جبکہ ان کے سامنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کی بے توخیری کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ پھر دنیا سوچ لیں کہ بلوچستان کے وہ علاقے جہاں نیٹ اور نیٹ ورک ہی نہیں جہاں ہر دوسرے گاؤں میں فوج کی کیمپس لگے ہوئے ہیں وہاں پر یہ ریاستی فوج کیا کرتا ہوگا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے اداروں کو اس ریاستی دہشتگردی پر آواز اٹھانا چاہیے۔ بلوچستان میں اس وقت سنگین نسل کشی جاری ہے۔ ہزاروں لاپتہ جبکہ ہزاروں کو فیک انکاؤنٹرز میں قتل کیا جا رہا ہے۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone74,703 Aufrufe • vor 2 Jahren

گرفتار بلوچ طلبا کو آج کورٹ میں پیش کرنے کی جگہ، مختلف جیلوں میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 15 کے قریب ایسے طالب علم، جنہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا، ابھی تک ان کے لوکیشن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں پڑ رہا، جنہیں نا معلوم جگہوں پر پولیس نے شفٹ کیا ہے۔ اور ہمیں خدشہ ہے کہ ان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone60,913 Aufrufe • vor 2 Jahren

The superident of Police is trying to appear unaware of the harassment of the protestors yesterday night at 3:00 am and the theft of the speaker. Dr Mahrang Baloch gives a clear message that such cheap tactics of the establishment and Adminstration won't be able to suppress our voices. #MarchAgainstBalochGenocide #ReleaseBalochProtestors #StopBalochGenocide
BYC - Kech Zone53,791 Aufrufe • vor 2 Jahren

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے آج مورخہ 23 دسمبر، 2023 نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے پریس کانفرنس کے توسط سے ریاست کو بلوچ طلبا و مظاہرین کی رہائی اور پر امن مظاہرین پر مختلف شہروں میں ہونے والے جعلی ایف۔آئی۔آرز ختم کرنے کے لئے تین دن تک الٹی میٹم دیا ہے۔ اور اس دوران بلوچستان میں جتنی جگہوں پر بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف جاری لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کے تشدد کے خلاف دھرنے اور مظاہرے چل رہے ہیں، ہم ان سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو یہ پیغام دیتے ہیں، کہ تین دن تک اپنے مظاہرے اور دھرنے معطل کردیں۔ اگر تین دن کے اندر اندر ریاست مظاہرین کو چھوڑ کر ان پر لگائی گئی جعلی ایف۔آئی۔آر ختم نہیں کرتی، تو ہم سخت اقدام لینے پر مجبور ہوں گے، اور اس کی ذمہ دار ریاست اور اس کی انتظامیہ ہوگی۔ اس حوالے تمام بلوچستان اور مظلوم اقوام سے کمک اور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ #MarchAgainstBalochGenocide #ReleaseBalochProtestors
BYC - Kech Zone40,249 Aufrufe • vor 2 Jahren

بلوچ وطن ملیر کے غیور بلوچوں نے بھی ریاستی جبر، ظلم، وحشت اور دہشتگردی کے خلاف نکل کر ریاست کو پیغام دیا ہے کہ بلوچستان کا کوئی بھی حصہ، کوئی بھی بلوچ ریاستی ظلم، جبر اور وحشت کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔ ریاست گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں اپنی دہشت پھیلاتا رہا ہے، اغوا گردی، قتل عام اور نسل کشی کرکے ریاست نے بلوچوں کے دل میں اپنے لیے بدترین نفرت پیدا کر لی ہے۔ بلوچ قوم کسی بھی طرح مزید ریاستی قتل عام قبول نہیں کرے گی۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone34,104 Aufrufe • vor 2 Jahren

ڈی بلوچ دھرنا تاحال جاری، لاپتہ افراد کے لواحقین برستی بارش میں اپنے پیاروں کی انتظار میں بیٹھے ہیں۔ انتظامیہ مطالبات منظور کرنے کی جگہ زبردستی دھرنا ختم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ دھرنا شُرکاء پر لاٹھی چارج کرنے کے خدشات نظر آرہے ہیں۔ تُربت اور گِرد و نواح کے غیور عوام سے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کی زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جنہیں مدد اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ تُربت اور گرد و نواح کے عوام ہمت کا مُظاہرہ کر کے اپنی ماؤں اور بہنوں کی مدد کے لیے ڈی بلوچ پُہنچ جائیں۔ #EndEnforcedDisappearances #StopBalochGenocide
BYC - Kech Zone28,334 Aufrufe • vor 2 Jahren

بلوچستان سے اسلام آباد کا رشتہ اسلام آباد میں پہنچ کر واضح ہو گیا ایک پرامن لانگ مارچ جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین، بچے، بزرگ، خواتین، انسانی حقوق کے کارکنان بلوچستان کے ہر گلی کوچے سے نکل کر اس امید و آسرے پر اسلام آباد کی طرف چلے گئے کہ شاید وہاں انہیں کوئی سننے والا ملے گا۔ شاید وہاں حکمران بیٹھے ہوئے ہیں ان کے بچوں کو بازیابی مل جائے گی اور اسلام آباد نے کیا کیا لاپتہ افراد کے لواحقین جن میں بچے، بزرگ خواتین شامل ہیں انہیں جبری طور پر اسلام آباد سے اٹھا لیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone20,282 Aufrufe • vor 2 Jahren

کیچ: شھید کریم بخش ءِ کھول شھید کریم بخش ءِ کُنٹ ءِ ھمراھی ءَ شھید پدا چار راہ ءَ نشتگ ءُ انگت نندانک دیگ ءَ اِنت۔ گوں کیچ ءِ مھلوک ءَ دزبندی کنیں کہ وت ءَ اے گْرانیں ساھت ءَ کھول ءِ ھمراھداری ءَ بہ کن ات پرچاکہ مرچی آ اَنت باندا الم ما بئیں۔ #StopBalochGenocide
BYC - Kech Zone11,227 Aufrufe • vor 1 Jahr

ریاستی جبر کے شکار ناکو میار جنہیں فورسز نے ان کے گھر سے بےگھر کیا اور پھر اس کے واحد سہارے نوجوان بیٹے کو بھی اغوا کر لیا جو ریاستی غیرقانونی حراست میں قید ہے۔ آج بلیدہ کا ناکو میار تونسہ شریف کے غیور بلوچوں سے اپنا درد و دکھ بیان کر رہے ہیں۔ ریاست بلوچستان میں جاری اپنی نسل کشی پالیسیوں کو تبدیل کریں اور بلوچوں کو جینے کا حق دیں۔ آج مکران سے لیکر ڈی جی خان تک بلوچ ریاستی ظلم اور جبر کے خلاف متحد ہوکر کھڑی ہے۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone13,134 Aufrufe • vor 2 Jahren

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا لانگ مارچ کی طرف سے ڈی جی خان کے غیور بلوچوں اور ڈیرہ غازی خان کے انتظامیہ کو اہم پیغام ڈیرہ غازی خان سے جتنے افراد کو لانگ مارچ کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور دھرنے کے مقام تک پہنچائیں۔ ریاست کی جانب سے ڈی جی خان میں عورتوں و بزرگوں پر تشدد، ان کی گرفتاری اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف آج رات ڈی جی خان میں دھرنا دیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور سخی سرور کے تمام لوگ خود کو ڈی جی خان دھرنے کے مقام تک پہنچائیں۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone12,152 Aufrufe • vor 2 Jahren

تاریخ ساز لانگ مارچ سے تحریک کے 20ویں دن شال(کوئٹہ) سے تاریخ ساز مناظر ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بزرگ اور نوجوان اس وقت ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کے خلاف اس وقت پورا شہر نکل چکا ہے اور تحریک کا حصہ بن چکا ہے۔ بلوچ قوم نے ریاستی دہشتگردی مسترد کر دی ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاستی دہشتگرد فورس کو اپنی دہشتگردی روکنی ہوگی۔ #MarchAgainstBalochGenocide
BYC - Kech Zone10,210 Aufrufe • vor 2 Jahren
Keine weiteren Inhalte verfügbar