
ijaz cheema
@chemajournalist • 2,773 subscribers
Islamabad based journalist covering crime, politics and always ready for adventure
Shorts
Videos

گلبرگ گرین اسلام آباد میں نئے بننے والے پٹرول پمپ (PSO ) نے 50 لٹر والی گاڑی کی ٹینکی میں 57 لٹر پٹرول ڈال دیا ۔شہری کے مطابق اسکی گاڑی میں تقریباً 15 لٹر پٹرول پہلے بھی موجود تھا جس کا بھی بس چلتا ہے وہ ڈاکے مارتا ہے کوئی روک ٹوک نہیں ، آئے دن اسلام آباد کے پٹرول پمپوں پر یہی شکایات سامنے آتی ہیں مگر اسلام آباد انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے وزیر داخلہ صاحب کہیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا سسٹم بھی کلیپس تو نہیں ہو گیا Mohsin Naqvi DC Islamabad Chief Commissioner Islamabad Pakistan State Oil (PSO) Prime Minister's Office
ijaz cheema35,809 görüntüleme • 1 gün önce

اوور سیز پاکستانی اور اسکی اہلیہ کے اسلام آباد پولیس پر الزامات ، فیملی کے مطابق خاتون پر پولیس نے تشدد کیا پیٹ پر لاتیں بھی ماری گئی جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال تک نہ پہنچایا گیا جبکہ ویڈیوز بنانے کی پاداش میں بچوں پر تشدد بھی کیا گیا اور ان کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے محسن نقوی صاحب یہ ادارہ آپ کے ماتحت ہے ایسے اقدامات سے بھی سسٹم تباہ ہوتا ہے کہ نہیں Mohsin Naqvi Shehbaz Sharif Prime Minister's Office Islamabad Police
ijaz cheema79,293 görüntüleme • 4 gün önce

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان لاہور پہنچے تو ان کی سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز انہیں پروٹوکول دینے کیلئے وائرلیس سٹ اٹھائے خود سڑکوں پر آ گئے اور اور روٹ لگا کر ٹریفک جام کر دی ، پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر سے ڈالہ اور سیکورٹی گارڈ کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے پھر یہ کیا ہے ؟ سیکورٹی گارڈز کا روٹ لگانا اور ٹریفک کو جام کرنا ایک جرم ہے دیکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت اس غیر قانونی عمل پر مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں قانون کے مطابق ،،کم ازکم مقدمہ کی دفعات 341٫ 186٫143٫ 149 اور 506 بنتی ہیں اب پنجاب حکومت ثابت کرے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے یا نہیں ؟
ijaz cheema141,703 görüntüleme • 24 gün önce
1:16
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

یہ وفاقی دارالحکومت کی رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی کی حالت ہے جہاں ایک سیکورٹی گارڈ پارک میں آئی لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اپنے آفس لے جاتا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سیکورٹی سپروائزر لڑکی کو ہراساں کرتا ور چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے افسوس سوسائٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کرتا ہی ،آئی جی اسلام آباد کیا ایسے لوگوں کے نیفوں میں پستول نہیں چلنا چاہیے اور ڈی سی اسلام آباد یہ سوسائٹی آپ کے ماتحت ہے کیا آپ کو سوسائٹی انتظامیہ سے جواب نہیں لینا چاہیے جو اس واقع کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں Prime Minister's Office Mohsin Naqvi DC Islamabad Chief Commissioner Islamabad Islamabad Police
ijaz cheema84,838 görüntüleme • 1 ay önce

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک اور طالب علم ایف آئی اے کے جابرانہ رویے کا شکار ہو گیا تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے ایک طالب علم کو سٹڈی ویزہ پر باہر جانے سے روک دیا ، ایف آئی اے اہلکار طالب علم کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Federal Investigation Agency - FIA
ijaz cheema193,864 görüntüleme • 2 ay önce

یہ پاکستان کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ اندرون و بیرون ملک سفر کرتے ہیں ان کی ڈرامہ بازی دیکھیں جدید دور میں بھی آنے والے مسافروں کی چیکنگ کس طرح کی جا رہی ہے ائیرپورٹ پر سکینر لگے ہوتے ہیں اسکے باوجود اس طرح تلاشی لینے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے دنیا جدید سے جدید ہو رہی ہے مگر پاکستان مزید پیچھے جا رہا ہے
ijaz cheema157,690 görüntüleme • 2 ay önce

اسلام آباد کے پوش ترین سیکٹر ایف سکس سے اغواء ہونیوالے نوجوان اور والدین کے اکلوتے بیٹے کی تشدد زدہ لاش مردان سے برآمد ،فرخ افضل کو گزشتہ رات ایف سکس گھر کے باہر سے مبینہ طور کے پی کے پولیس آفیسر کے بیٹے نے دوستوں کے ہمراہ اغواء کیا اور اغواء کے چند گھنٹے بعد ہی فرخ کو تشدد سے قتل کر دیا گیا ،مقتول فرخ افضل پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور سینئر قانون دان نصیر بھٹہ کے بیٹے احسن بھٹہ کا قریبی دوست تھا اور انکا ایک اور فریق سے تنازع بھی چلا رہا تھا ،مقتول کا پوسٹ مارٹم اسلام آباد سے کروا کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزمان میں سے دو ملزمان بھی کے پی کے سے گرفتار کر لئے ہیں
ijaz cheema111,188 görüntüleme • 3 ay önce

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا کشمیر ڈیوٹی پر جانے سے انکار آئی جی کے کشمیر ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین سے خطاب پر درجنوں ملازمین نا پہنچے جس سے آئی جی کا خطاب التوا کا شکار پولیس آفیسر نے اہلکاروں کو فوری پولیس لائن پہنچنے کی ہدایت نہ پہنچنے والوں پر مقدمات درج کر کے اڈیالہ بھجوانے کی دھمکی Islamabad Police Asad Ali Toor Javeria Siddique Ahmad Farhad Hamid Mir حامد میر
ijaz cheema76,167 görüntüleme • 2 ay önce

یہ ہیں نجوہ رانیہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھیں جو افغانی ہیں ان دنوں حاجی کیمپ میں گرفتار ہیں کچھ پاکستان کی اہم شخصیات نے انہیں گرفتار کروایا ہے اور وہی شخصیات اب انہیں ڈی پورٹ ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں ، درجنوں اہم شخصیات جن میں بزنس مین، سرکاری افسران،اور سپورٹس سے متعلق اہم شخصیات شامل ہیں جو ان کے دیوانے ہیں ، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی اہم شخصیت جو چاہتی تھی کہ رانیہ اسلام آباد سے پشاور منتقل ہو جائے نے اسے ڈرانے کیلئے گرفتار کروایا مگر اب دیگر شخصیات بھی درمیان میں آ گئی ہیں روزانہ متعدد اہم شخصیات حاجی کیمپ جاتی ہیں نجوہ رانیہ سے ملاقات کیلئے اور انہیں دلاسہ دیتی ہیں کہ ہم آپ کو باہر نکلوا لیں گے مگر آپ کو باہر آ کر دیگر شخصیات کو الوداع کہنا پڑے گا ، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹیم کے ایک مالک رانیہ کو بچانے کیلئے سب سے زیادہ متحرک ہیں ۔ وزیر داخلہ صاحب چیک کروائیں کہ کرکٹ بورڈ سمیت کونسی اہم شخصیات ہیں جو نجوہ رانیہ کے معاملے پر سرگرم ہیں اور انہیں گرفتار بھی کروا دیا ہے اور انہیں ڈی پورٹ بھی نہیں ہونے دے رہے Mohsin Naqvi Chief Commissioner Islamabad Islamabad Police DC Islamabad
ijaz cheema76,970 görüntüleme • 3 ay önce

یہ ہے ہماری پیاری پنجاب پولیس جو اپنی ڈیوٹی کی بجائے شکاری کی طرح شکار ڈھونڈتی رہتی ہے آن کو پتہ چلتا ہے کہ یہ بندہ بیرون ملک جا رہا ہے ، دو پولیس اہلکار اسکو جی ٹی روڈ پر روک لیتے ہیں اور 10 لاکھ روپے کا تقاضا کرتے ہیں شہری سیدھا ہو جاتا ہے اور بتاتا ہے کہ میں عدالت سے بری شدہ ہو یہ فیصلہ میرے پاس ہے مگر پولیس ہو پاکستانی اور شکار چھوڑ دے ناممکن ہے، نہ ہی کوئی مقدمہ اور نہ ہی یہ بندہ اشتہاری ہے پھر پولیس اسے روکتی کیوں ہے ، باقی ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ پولیس برطانیہ اور یورپ طرز کی بنانے کی باتیں کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ Maryam Nawaz Sharif Punjab Police Official Lahore Police Official Government of Punjab
ijaz cheema61,208 görüntüleme • 2 ay önce

شکار پور پولیس کا 14سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروانا بہت سوالات کو جنم دے رہا ہے ،پولیس کچے کے علاقے میں آپریشن کرتی ہے دونوں طرف زے فائرنگ ہوتی ہے مگر ملکی تاریخ میں یہ واحد اپریشن ہوتا ہے جس میں نہ کوئی مارا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوتا ہے دراصل مغوی بچی کو بچانے کیلئے کے پی کے اور بلوچستان سے ہزاروں اسلحہ بردار افراد کچے میں روانہ ہوتے ہیں تو شکار پور پولیس ڈرامائی انداز میں بچی کو بازیاب کروا کر تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیتی ہے جبکہ بچی کو والد کے حوالے کر دیا جاتا ہے تاکہ مسلح افراد کا قافلہ روکا جا سکے
ijaz cheema34,061 görüntüleme • 2 ay önce

اسلام آباد I-10 میں پراڈو سوار بائکیا رائیڈر سے کھانا لے کر فرار ہو گیا بائکیا رائیڈر ایک ڈلیوری دینے جا رہا تھا کہ اسی دوران پراڈو گاڑی سے اس کی ٹکر ہوئی۔ حادثے کے بعد پراڈو سوار گاڑی سے باہر نکلا اور غریب شہری کو گالیاں اور دھمکیاں دی اور اس کی بائیک کی چابی اور ڈلیوری پارسل لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دے دی
ijaz cheema40,443 görüntüleme • 3 ay önce

پٹرول پمپ پر ہاتھ کیوں دھوئے سردار زادے غلام رسول رند کا کم سن بچیوں پر تشدد ،بچیوں کو مار کھاتا دیکھ کر لاچار باپ آگے آیا تو پٹرول پمپ کے عملے نے غریب شہری کی درگت بنا دی ،پنجاب پولیس حسب روایت مقدمہ درج کرنے سے انکاری ،جام پور نزد صدر تھانے کے ساتھ تین بچیاں اپنے والد کے ساتھ قلفی کھانے گئی قلفی کھانے کے بعد بچیاں ساتھ واقع رند پٹرول پمپ پر ہاتھ دھونے لگی بچیوں کو ہاتھ دھوتے دیکھ کر سردار ذادہ غصے میں پاگل ہو گیا ،غلام رسول رند کے بیٹے اور عملے نے ان بچیوں پر پر تشدد کیا ایک بیٹی کی عمر سات سال دوسری کی پانچ اور تیسری کی تین سال ہے ،پولیس جب موقع پر آئی اور وقوعہ کی فوٹیج دیکھنا چاہی تو غلام رسول رند کے بیٹے نے پولیس کو بھی دھمکیاں دیں، وہی پر پولیس کو اوپر سے فون آ گیا اور پولیس واپس آ گئی ،اب پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کیا کم سن بچیاں بھی آپ کی ریڈ لائن میں آتی ہیں ؟ Maryam Nawaz Sharif Hina Parvez Butt Punjab Police Official Government of Punjab
ijaz cheema28,605 görüntüleme • 2 ay önce

یہ ہے پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ برطانیہ طرز پر ہو گی ، کیا برطانیہ میں بھی پولیس اہلکار سائل کو درخواست لکھ کر دیں تو بدلے میں پیسے مانگتا ہے ، کیا برطانیہ میں پولیس اہلکار کا رویہ خواتین سے ایسا ہوتا ہے یاد رہے کہ پنجاب میں خواتین مریم نواز صاحبہ کی ریڈ لائن ہیں Maryam Nawaz Sharif Hina Parvez Butt Punjab Police Official
ijaz cheema19,385 görüntüleme • 2 ay önce

حجاج کرام نے سہولیات کی عدم فراہمی پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو گھیر لیا،ناقص اور بوسیدہ عمارتوں میں رہائش اور کھانے کی فراہمی پر حجاج کرام کے وفاقی وزیر سے سخت سوالات حکومت پاکستان کی جانب سے حاجیوں کو بتائی جانے والی کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی مختلف کمپنیوں کے جانب سے حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کرپشن کا انکشاف وفاقی وزیر مذہبی امور کے سامنے ہوٹل عملے نے جلا ہوا کھانے فراہم کرنے کا اقرار کر لیا ،جلا ہوا اور ناقص کھانے سے متعدد حجاج کرام بیمار ہوگئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے موقع پر ایک کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا Prime Minister's Office Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony Federal Investigation Agency - FIA Sardar Ayaz Sadiq Mohsin Naqvi
ijaz cheema17,309 görüntüleme • 2 ay önce

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایف آئی اے اسلام آباد نے 20 سال سے دیگر ملکوں کی سیر کرنے والے ٹورسٹ کو بغیر کسی وجہ کے آف لوڈ کردیا پاکستانی شہری نے ائیرپورٹ پر کھڑے ہو کر حکومت وقت سے جواب مانگ لیا سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہمارے ادارے کس طرف جا رہے ہیں اب ٹورسٹ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے Federal Investigation Agency - FIA Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Pakistan Tourism
ijaz cheema17,678 görüntüleme • 2 ay önce
0:47
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ایف آئی اے اور ہوٹا ٹیم کا ایف سیون اسلام آباد میں چھاپہ ،چینی باشندوں سمیت پانچ افراد انسانی اعضا کیس میں گرفتار کر لئے ،چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ انسانی پلاسنٹا برآمد کرلیا ،پلاسنٹا پشاور راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا،پراسیس شدہ پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضاء ظاہر کر کے ویتنام سمیت دیگر ممالک میں بھیجتے تھے،پراسیس شدہ پلاسنٹا ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا،برآمد شدہ نمونے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیے گئے Mohsin Naqvi Prime Minister's Office Federal Investigation Agency - FIA
ijaz cheema10,503 görüntüleme • 1 ay önce

یہ ہے ہماری پیاری پنجاب پولیس جو اپنی ڈیوٹی کی بجائے شکاری کی طرح شکار ڈھونڈتی رہتی ہے آن کو پتہ چلتا ہے کہ یہ بندہ بیرون ملک جا رہا ہے ، دو پولیس اہلکار اسکو جی ٹی روڈ پر روک لیتے ہیں اور 10 لاکھ روپے کا تقاضا کرتے ہیں شہری سیدھا ہو جاتا ہے اور بتاتا ہے کہ میں عدالت سے بری شدہ ہو یہ فیصلہ میرے پاس ہے مگر پولیس ہو پاکستانی اور شکار چھوڑ دے ناممکن ہے، نہ ہی کوئی مقدمہ اور نہ ہی یہ بندہ اشتہاری ہے پھر پولیس اسے روکتی کیوں ہے ، باقی ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ پولیس برطانیہ اور یورپ طرز کی بنانے کی باتیں کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ Maryam Nawaz Sharif Punjab Police Official Lahore Police Official Government of Punjab
ijaz cheema11,453 görüntüleme • 2 ay önce