
ijaz cheema
@chemajournalist • 3,028 subscribers
Islamabad based journalist covering crime, politics and always ready for adventure
Shorts
Videos

جب آپ کمزور ہوں، مخالف تگڑا ہو اور اس کے پولیس سے اچھے تعلقات ہوں، تو پھر انصاف کی جگہ منہ پر جوتے پڑتے ہیں! گوجرخان تھانے کے ویٹنگ روم میں موجود فیاض ججی نامی شہری کے منہ پر مسلح کانسٹیبل نے جوتا دے مارا۔ قانون کے محافظ جب خود ظلم پر اتر آئیں تو مظلوم کہاں جائے؟ Punjab Police Official Hina Parvez Butt RPO Rawalpindi Rawalpindi Police Maryam Nawaz Sharif
ijaz cheema109,226 次观看 • 1 个月前

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین گلی نمبر 18 میں گزشتہ رات آوارہ کتے نے سکیورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا جس سے سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا جسے رہائشیوں نے ہسپتال منتقل کیا یہ واقع انتظامیہ کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔گلیوں میں معصوم بچے اور خواتین روزانہ چلتے ہیں، یہ جان لیوا خطرہ کسی کے بھی ساتھ پیش آ سکتا ہے اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کریں DC Islamabad Chief Commissioner Islamabad Prime Minister's Office Ministry of Interior Pakistan (Official) Syeda Anam Fatima
ijaz cheema107,901 次观看 • 1 个月前

پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران سکندر ہسپتال میں خوفناک حادثے کے 6 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے ہیں اور ان کی ڈھٹائی دیکھیں کیسے سینہ چوڑا کر کے بے خوف جھوٹ بول رہے ہیں ، سوگواران اور عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے وقت ڈاکٹروں سمیت عملہ غائب تھا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دو گھنٹے بعد آئیں مگر ان کی گفتگو سنیں شرمندگی کی بجائے ڈھٹائی پر ڈٹے ہوئے ہیں جیسے ہمارے حکمرانوں کا رویہ ہے وزیراعظم کو چاہیے کہ ذمہ داری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئےسب سے پہلے انہیں نوکری سے فارغ کریں Nawaz Sharif Shehbaz Sharif Maryam Nawaz Sharif Khawaja Saad Rafique Khawaja M. Asif
ijaz cheema72,879 次观看 • 1 个月前

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان لاہور پہنچے تو ان کی سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز انہیں پروٹوکول دینے کیلئے وائرلیس سٹ اٹھائے خود سڑکوں پر آ گئے اور اور روٹ لگا کر ٹریفک جام کر دی ، پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر سے ڈالہ اور سیکورٹی گارڈ کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے پھر یہ کیا ہے ؟ سیکورٹی گارڈز کا روٹ لگانا اور ٹریفک کو جام کرنا ایک جرم ہے دیکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت اس غیر قانونی عمل پر مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں قانون کے مطابق ،،کم ازکم مقدمہ کی دفعات 341٫ 186٫143٫ 149 اور 506 بنتی ہیں اب پنجاب حکومت ثابت کرے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے یا نہیں ؟
ijaz cheema142,353 次观看 • 2 个月前

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک اور طالب علم ایف آئی اے کے جابرانہ رویے کا شکار ہو گیا تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے ایک طالب علم کو سٹڈی ویزہ پر باہر جانے سے روک دیا ، ایف آئی اے اہلکار طالب علم کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Federal Investigation Agency - FIA
ijaz cheema193,976 次观看 • 4 个月前

اوور سیز پاکستانی اور اسکی اہلیہ کے اسلام آباد پولیس پر الزامات ، فیملی کے مطابق خاتون پر پولیس نے تشدد کیا پیٹ پر لاتیں بھی ماری گئی جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال تک نہ پہنچایا گیا جبکہ ویڈیوز بنانے کی پاداش میں بچوں پر تشدد بھی کیا گیا اور ان کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے محسن نقوی صاحب یہ ادارہ آپ کے ماتحت ہے ایسے اقدامات سے بھی سسٹم تباہ ہوتا ہے کہ نہیں Mohsin Naqvi Shehbaz Sharif Prime Minister's Office Islamabad Police
ijaz cheema79,774 次观看 • 1 个月前

یہ پاکستان کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ اندرون و بیرون ملک سفر کرتے ہیں ان کی ڈرامہ بازی دیکھیں جدید دور میں بھی آنے والے مسافروں کی چیکنگ کس طرح کی جا رہی ہے ائیرپورٹ پر سکینر لگے ہوتے ہیں اسکے باوجود اس طرح تلاشی لینے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے دنیا جدید سے جدید ہو رہی ہے مگر پاکستان مزید پیچھے جا رہا ہے
ijaz cheema157,782 次观看 • 4 个月前
1:16
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

یہ وفاقی دارالحکومت کی رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی کی حالت ہے جہاں ایک سیکورٹی گارڈ پارک میں آئی لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اپنے آفس لے جاتا ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سیکورٹی سپروائزر لڑکی کو ہراساں کرتا ور چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے افسوس سوسائٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کرتا ہی ،آئی جی اسلام آباد کیا ایسے لوگوں کے نیفوں میں پستول نہیں چلنا چاہیے اور ڈی سی اسلام آباد یہ سوسائٹی آپ کے ماتحت ہے کیا آپ کو سوسائٹی انتظامیہ سے جواب نہیں لینا چاہیے جو اس واقع کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں Prime Minister's Office Mohsin Naqvi DC Islamabad Chief Commissioner Islamabad Islamabad Police
ijaz cheema85,088 次观看 • 2 个月前
0:55
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے قریبی ، یو سی چئیرمن کے امیدوار ن لیگی رہنما ملک شہزاد کا پنڈوریاں میں نوجوان پر تشدد، ن لیگی رہنما کے ساتھی تشدد کرتے رہے اور ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے وجہ یہ بتائی کہ 6 سال قبل تم نے ہمارے خلاف باتیں کی تھی ، متاثرہ فیملی کے مطابق بلال کو ن لیگی رہنما نے برطانیہ میں مقیم بیٹے کے ذریعے ٹریپ کر کے بلایا اور ڈیرے پر لے جا کر بلام پر تشدد کیا اسلام آباد پولیس یہ کیا ہے ۔کیا اسلام آباد میں بھی اب کوئی محفوظ نہیں ہے Mohsin Naqvi Islamabad Police Shehbaz Sharif Dr. Tariq Fazal Ch. Prime Minister's Office Human Rights Commission of Pakistan
ijaz cheema39,846 次观看 • 1 个月前

اسلام آباد کے پوش ترین سیکٹر ایف سکس سے اغواء ہونیوالے نوجوان اور والدین کے اکلوتے بیٹے کی تشدد زدہ لاش مردان سے برآمد ،فرخ افضل کو گزشتہ رات ایف سکس گھر کے باہر سے مبینہ طور کے پی کے پولیس آفیسر کے بیٹے نے دوستوں کے ہمراہ اغواء کیا اور اغواء کے چند گھنٹے بعد ہی فرخ کو تشدد سے قتل کر دیا گیا ،مقتول فرخ افضل پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور سینئر قانون دان نصیر بھٹہ کے بیٹے احسن بھٹہ کا قریبی دوست تھا اور انکا ایک اور فریق سے تنازع بھی چلا رہا تھا ،مقتول کا پوسٹ مارٹم اسلام آباد سے کروا کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزمان میں سے دو ملزمان بھی کے پی کے سے گرفتار کر لئے ہیں
ijaz cheema111,392 次观看 • 5 个月前

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا کشمیر ڈیوٹی پر جانے سے انکار آئی جی کے کشمیر ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین سے خطاب پر درجنوں ملازمین نا پہنچے جس سے آئی جی کا خطاب التوا کا شکار پولیس آفیسر نے اہلکاروں کو فوری پولیس لائن پہنچنے کی ہدایت نہ پہنچنے والوں پر مقدمات درج کر کے اڈیالہ بھجوانے کی دھمکی Islamabad Police Asad Ali Toor Javeria Siddique Ahmad Farhad Hamid Mir حامد میر
ijaz cheema76,167 次观看 • 3 个月前

گلبرگ گرین اسلام آباد میں نئے بننے والے پٹرول پمپ (PSO ) نے 50 لٹر والی گاڑی کی ٹینکی میں 57 لٹر پٹرول ڈال دیا ۔شہری کے مطابق اسکی گاڑی میں تقریباً 15 لٹر پٹرول پہلے بھی موجود تھا جس کا بھی بس چلتا ہے وہ ڈاکے مارتا ہے کوئی روک ٹوک نہیں ، آئے دن اسلام آباد کے پٹرول پمپوں پر یہی شکایات سامنے آتی ہیں مگر اسلام آباد انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے وزیر داخلہ صاحب کہیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا سسٹم بھی کلیپس تو نہیں ہو گیا Mohsin Naqvi DC Islamabad Chief Commissioner Islamabad Pakistan State Oil (PSO) Prime Minister's Office
ijaz cheema36,884 次观看 • 1 个月前

یہ ہیں نجوہ رانیہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھیں جو افغانی ہیں ان دنوں حاجی کیمپ میں گرفتار ہیں کچھ پاکستان کی اہم شخصیات نے انہیں گرفتار کروایا ہے اور وہی شخصیات اب انہیں ڈی پورٹ ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں ، درجنوں اہم شخصیات جن میں بزنس مین، سرکاری افسران،اور سپورٹس سے متعلق اہم شخصیات شامل ہیں جو ان کے دیوانے ہیں ، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی اہم شخصیت جو چاہتی تھی کہ رانیہ اسلام آباد سے پشاور منتقل ہو جائے نے اسے ڈرانے کیلئے گرفتار کروایا مگر اب دیگر شخصیات بھی درمیان میں آ گئی ہیں روزانہ متعدد اہم شخصیات حاجی کیمپ جاتی ہیں نجوہ رانیہ سے ملاقات کیلئے اور انہیں دلاسہ دیتی ہیں کہ ہم آپ کو باہر نکلوا لیں گے مگر آپ کو باہر آ کر دیگر شخصیات کو الوداع کہنا پڑے گا ، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹیم کے ایک مالک رانیہ کو بچانے کیلئے سب سے زیادہ متحرک ہیں ۔ وزیر داخلہ صاحب چیک کروائیں کہ کرکٹ بورڈ سمیت کونسی اہم شخصیات ہیں جو نجوہ رانیہ کے معاملے پر سرگرم ہیں اور انہیں گرفتار بھی کروا دیا ہے اور انہیں ڈی پورٹ بھی نہیں ہونے دے رہے Mohsin Naqvi Chief Commissioner Islamabad Islamabad Police DC Islamabad
ijaz cheema77,091 次观看 • 4 个月前

یہ ہے ہماری پیاری پنجاب پولیس جو اپنی ڈیوٹی کی بجائے شکاری کی طرح شکار ڈھونڈتی رہتی ہے آن کو پتہ چلتا ہے کہ یہ بندہ بیرون ملک جا رہا ہے ، دو پولیس اہلکار اسکو جی ٹی روڈ پر روک لیتے ہیں اور 10 لاکھ روپے کا تقاضا کرتے ہیں شہری سیدھا ہو جاتا ہے اور بتاتا ہے کہ میں عدالت سے بری شدہ ہو یہ فیصلہ میرے پاس ہے مگر پولیس ہو پاکستانی اور شکار چھوڑ دے ناممکن ہے، نہ ہی کوئی مقدمہ اور نہ ہی یہ بندہ اشتہاری ہے پھر پولیس اسے روکتی کیوں ہے ، باقی ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ پولیس برطانیہ اور یورپ طرز کی بنانے کی باتیں کر رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ Maryam Nawaz Sharif Punjab Police Official Lahore Police Official Government of Punjab
ijaz cheema61,229 次观看 • 4 个月前

اسلام آباد کی متعدد سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گئی سیکٹر جی سیون جی سکس ایف ٹین سروس روڈ بھی ٹریفک کے باعث بلاک مارگلہ روڈ جناح ایوی نیو پر بھی شدید ٹریفک جام ہو گئی دو گھنٹوں سے طویل ٹریفک جام کے باعث متعدد گاڑیوں سے فیول بھی ختم ہو گیا پشاور موڑ سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند کرنے سے اندرون شہر ٹریفک جام ہو گئی Islamabad Police Mohsin Naqvi DC Islamabad
ijaz cheema21,454 次观看 • 1 个月前

اسلام آباد I-10 میں پراڈو سوار بائکیا رائیڈر سے کھانا لے کر فرار ہو گیا بائکیا رائیڈر ایک ڈلیوری دینے جا رہا تھا کہ اسی دوران پراڈو گاڑی سے اس کی ٹکر ہوئی۔ حادثے کے بعد پراڈو سوار گاڑی سے باہر نکلا اور غریب شہری کو گالیاں اور دھمکیاں دی اور اس کی بائیک کی چابی اور ڈلیوری پارسل لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دے دی
ijaz cheema40,443 次观看 • 5 个月前

شکار پور پولیس کا 14سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروانا بہت سوالات کو جنم دے رہا ہے ،پولیس کچے کے علاقے میں آپریشن کرتی ہے دونوں طرف زے فائرنگ ہوتی ہے مگر ملکی تاریخ میں یہ واحد اپریشن ہوتا ہے جس میں نہ کوئی مارا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوتا ہے دراصل مغوی بچی کو بچانے کیلئے کے پی کے اور بلوچستان سے ہزاروں اسلحہ بردار افراد کچے میں روانہ ہوتے ہیں تو شکار پور پولیس ڈرامائی انداز میں بچی کو بازیاب کروا کر تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیتی ہے جبکہ بچی کو والد کے حوالے کر دیا جاتا ہے تاکہ مسلح افراد کا قافلہ روکا جا سکے
ijaz cheema34,071 次观看 • 4 个月前

جب آپ کمزور ہوں، مخالف تگڑا ہو اور اس کے پولیس سے اچھے تعلقات ہوں، تو پھر انصاف کی جگہ منہ پر جوتے پڑتے ہیں! گوجرخان تھانے کے ویٹنگ روم میں موجود فیاض ججی نامی شہری کے منہ پر مسلح کانسٹیبل نے جوتا دے مارا۔ قانون کے محافظ جب خود ظلم پر اتر آئیں تو مظلوم کہاں جائے؟ Punjab Police Official RPO Rawalpindi Rawalpindi Police Hina Parvez Butt Maryam Nawaz Sharif Government of Punjab
ijaz cheema10,159 次观看 • 1 个月前

پٹرول پمپ پر ہاتھ کیوں دھوئے سردار زادے غلام رسول رند کا کم سن بچیوں پر تشدد ،بچیوں کو مار کھاتا دیکھ کر لاچار باپ آگے آیا تو پٹرول پمپ کے عملے نے غریب شہری کی درگت بنا دی ،پنجاب پولیس حسب روایت مقدمہ درج کرنے سے انکاری ،جام پور نزد صدر تھانے کے ساتھ تین بچیاں اپنے والد کے ساتھ قلفی کھانے گئی قلفی کھانے کے بعد بچیاں ساتھ واقع رند پٹرول پمپ پر ہاتھ دھونے لگی بچیوں کو ہاتھ دھوتے دیکھ کر سردار ذادہ غصے میں پاگل ہو گیا ،غلام رسول رند کے بیٹے اور عملے نے ان بچیوں پر پر تشدد کیا ایک بیٹی کی عمر سات سال دوسری کی پانچ اور تیسری کی تین سال ہے ،پولیس جب موقع پر آئی اور وقوعہ کی فوٹیج دیکھنا چاہی تو غلام رسول رند کے بیٹے نے پولیس کو بھی دھمکیاں دیں، وہی پر پولیس کو اوپر سے فون آ گیا اور پولیس واپس آ گئی ،اب پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کیا کم سن بچیاں بھی آپ کی ریڈ لائن میں آتی ہیں ؟ Maryam Nawaz Sharif Hina Parvez Butt Punjab Police Official Government of Punjab
ijaz cheema28,619 次观看 • 4 个月前