
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰
@Dukhtar_B • 24,249 subscribers
A Pashtun girl from a tribal area of #Balochistan.Working for the peace and prosperity of my land. #Chaman #Quetta
Shorts
Videos

یہ کہتے ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ پے ۔ ان لوگوں سے پوچھیں کہ آج سے سالوں پہلے انہی شاہراہوں میں مسافر کوچ کو پکڑ کر شناختی چیک کرکہ ایک نہیں سینکڑوں مسافروں کو گولی سے چھلنی کیا جاتا تھا۔ آج بلوچستان میں مسافر بسیس آرام سے اپنی منزل طے کر لیتی ہے ۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰11,855 Aufrufe • vor 1 Tag

آج جب نواں کلی، کوئٹہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، تو ایک عام شہری اپنی جان کی پروا کیے بغیر جلتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی طرف دوڑا اور پاک فوج کے جوانوں کو بچانے کی کوشش کی۔ آگ کی شدت کے باعث جوان شہید ہوگئے، مگر کوئٹہ کا یہ بہادر نوجوان آخری دم تک زخمی پائلٹ کو نکالنے کی کوشش کرتا رہا اور خود بھی شدید زخمی ہوگیا۔ تم کہتے ہو کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام اپنی فوج سے محبت نہیں کرتے؟ اس سے بڑھ کر وفا اور محبت کا ثبوت کیا ہوگا کہ ایک عام شہری اپنے محافظوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دے؟ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰61,380 Aufrufe • vor 17 Tagen

آج دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے پشتون علاقے میں آکر پشتون کی سرزمین سرانان پر حملہ کر ڈالا ۔ پاس کے نام نہاد غیرت مند پشتون تماشا دیکھتے رہے ۔۔۔ یہی کام ایف سی کرتی تو احتجاج کرتے ۔۔۔ اس حملے پر اپکو محمود خان اچکزئی بھی لب کشائی کرتا نظر نہیں آئے گا۔ مگر اب بس !!!! پشتون قوم اب اگر خاموش بیٹھی تو اپکو اپنے علاقوں میں جنگ کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا ۔ وقت آگیا ہے کہ متحد ہوجائے۔ اب بس ۔۔۔۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰71,858 Aufrufe • vor 2 Monaten

کیا اپکو پتہ ہے کہ آج بلوچستان کی اسمبلی میں ایک ایم پی اے معمولی ذاتی بات پر ہمارے پاک وطن پاکستان کا پاسپورٹ زمین پر مارا ؟ اس پورے ایوان میں تمام منسٹر و ایم پی اے خاموش تماشائی بننے اس دوران ایک شیر پاکستان فرزند بلوچستان 🇵🇰 میر سرفراز بگٹی نے ہمارے گرین پاسپورٹ کی اس بے حرمتی پر آواز بلند کی۔ افسوس ۔۔ ان ایم پی اے سے بزدلی کی وجہ سے پاکستان کے حق میں یا دہشتگردوں تک کی مذمت نہیں ہوتی ۔ اور ادھر سر عام پاکستان کا پاسپورٹ زمین پر دے مارتے ہے ۔ افسوس ۔۔۔۔۔
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰24,856 Aufrufe • vor 23 Tagen
1:40
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

یہ وہ ڈاکٹر خاتون ہیں جن پر آج صبح ایک وحشی شخص نے تیزاب سے بھری ہوئی بوتل پھینک دی۔ تیزاب اس قدر خطرناک تھا کہ خاتون کی چادر تک جل گئی۔ اس افسوسناک واقعے کے چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم نے سرنڈر کرنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ شکریہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ آج آپ نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کی بیٹیوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کو قانون کے مطابق بروقت اور عبرتناک انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰113,293 Aufrufe • vor 4 Monaten

ظفر زہری کے ساتھ صبح و شام موجود ہونے والے گارڈ عرف دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے زراب کا ممبر حسن مینگل ۔۔۔ بلوچستان اسمبلی سے لیکر، مختلف اہم ترین مقامات پر موجود رہا ہے ۔ ہماری انٹیلیجنس آپکی سوچ سے زیادہ خبردار ہے ۔ اپکو کیا لگا کہ یوں ہی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کو اپنے ساتھ لیکر گھومتے رہو گے اور کسی کو کچھ خبر نہیں ہونگی ؟ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰92,757 Aufrufe • vor 3 Monaten
0:43
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے کیمپوں میں بلوچ نوجوانوں کو غیر اخلاقی اور نازیبا حرکات پر مجبور کر کے ان کی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں تاکہ بعد میں انہیں بلیک میل کیا جا سکے۔ یہی عمل ماضی میں ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کیمپوں میں ہوتا تھا، اور اب یہی طریقہ کار بی ایل اے نے اپنا رکھا ہے۔ یاد رہے، ویڈیو میں موجود سفیان کرد کو پہلے برین واش کیا گیا، پھر ان کاموں پر مجبور کیا گیا، اور بالآخر اسے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰233,753 Aufrufe • vor 1 Jahr

کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شازیہ ریپ کیس کے بعد اکبر بگٹی نے غیرت کے نام پر بندوق اٹھائی۔ آئیے، خود حقیقت سنیں۔ شازیہ خالد کے ریپ کا الزام ایک آرمی آفیسر، کیپٹن حماد، پر لگا کر بلوچستان، خصوصاً ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کے ہاتھوں دہشت پھیلائی گئی تھی۔ دراصل، شازیہ خالد کا ریپ کیپٹن حماد نے نہیں کیا تھا، اور اس حقیقت کا علم خود اکبر بگٹی کو بھی تھا۔ سنیں ڈاکٹر شازیہ خالد کے ریپ کیس کی حقیقت ۔ ان گواہوں کے مطابق، شازیہ خالد نے خود اقرار کیا تھا کہ اس کا ریپ کیپٹن حماد نے نہیں کیا تھا۔
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰33,418 Aufrufe • vor 2 Monaten

ان چہروں پر موجود مسکراہٹیں بتا رہی ہیں کہ میرے بلوچستان کے عام بلوچ اور پشتون عوام کو کتنی دہائیوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ بلوچستان کے فنڈز آج بھی وہی ہیں، بلکہ شاید اس سال کچھ کم بھی کر دیے گئے ہوں، لیکن وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عام بلوچستانی عوام کے فنڈز انہی کی سہولیات اور ترقی پر خرچ کر رہے ہیں۔ آخر پہلے یہ فنڈز کہاں جاتے تھے؟ اگر سرفراز بگٹی صرف دو سال میں اتنا کچھ کر سکتے ہیں تو ستر سالوں میں یہ قوم پرست ایسا کیوں نہیں کر سکے؟ ہمیں تو سرداروں نے قوم پرستی کی سیاست کی لائن میں لگا کر رکھا اور ہمارے نام پر آنے والے فنڈز خود اپنی جیب میں ڈالتے رہے۔ اب جب عام بلوچ اور پشتون کو سہولیات مل رہی ہیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں آ رہی ہیں تو یہی چیز کچھ لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰14,164 Aufrufe • vor 29 Tagen

سوراب آپریشن — 12 اگست 2026 🚨 آج صبح سوراب، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف اہم اور کامیاب کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد تقریباً ایک ہفتے سے پہاڑی علاقے میں موجود تھے اور مبینہ طور پر معصوم بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ بچوں کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی فورسز نے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی سے قبل علاقے کی مسلسل نگرانی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گزشتہ رات اطلاعات موصول ہوئیں کہ دہشتگردوں کا تقریباً 10 سے 20 افراد پر مشتمل گروپ ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں اسلم اچو گروپ سے وابستہ بی ایل اے کے عناصر بھی شامل تھے اور ان کا ممکنہ ہدف کوئٹہ یا کوئی اہم سرکاری تنصیب ہو سکتی تھی۔ اس اطلاع کے بعد رات ہی کو ڈرون کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی گئی اور دہشتگردوں کی موجودگی والے مقامات کی نشاندہی کی گئی، تاکہ کارروائی کے دوران وہاں موجود بچوں اور دیگر شہریوں کو کم سے کم خطرہ لاحق ہو۔ 12 اگست کی صبح دہشتگرد ایک Vehicle-Borne Improvised Explosive Device (VBIED) تیار کر رہے تھے کہ یہ گاڑی میں نصب بارودی مواد تیاری کے دوران ہی قبل از وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔ ابتدائی دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں نے علاقے میں دیگر دھماکہ خیز مواد بھی ذخیرہ کر رکھا تھا، جس کے باعث بعد میں ثانوی دھماکے بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دو خودکش بمبار بھی موجود تھے ۔۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں بدقسمتی سے 3 قریبی شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس موقع پر پہنچیں اور مشترکہ طور پر جامع کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یوں اس کارروائی اور اس سے منسلک واقعات میں اب تک Fitna Al Hindustan سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ علاقے میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ #Balochistan #Surab #Pakistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰26,069 Aufrufe • vor 2 Monaten
0:20
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ابھی زیارت پولیس کے شہداء کو بے دردی سے قتل کرنے کی ویڈیو دیکھی۔ اس میں افغان مہاجرین کا لہجہ صاف جھلکتا ہے۔ تمام دہشت گردوں کا لہجہ طالبان سے زیادہ افغان عسکر جیسا ہے ۔ یہی وہ لہجہ ہے جو اکثر افغان مہاجرین بولتے ہیں۔ یہ وہ لہجہ ہے جو ایک افغان اگر پاکستان میں چند سال بھی رہ لے تو کچھ حد تک لہجہ بدل جاتا ہے، مگر بعض الفاظ پھر بھی وہی قندھار والے رہتے ہیں۔ اب بھی کیا ان افغان مہاجرین کو نہیں نکالا جائے گا؟ آخر ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ کب تک ان دہشتگردوں اور سانپوں کو نکال باہر کرو گے؟ اور چھوڑیں افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے ٹھاکوں کے خلاف ائیر سٹراکس کیوں نہیں ہوتے ۔؟ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰31,807 Aufrufe • vor 3 Monaten

وہ سوئی جس نے پورے پاکستان کو گیس دیکر روشن کیا، وہ سوئی جو عرصے تک سردار کی غلامی میں رہی، آج اسی سوئی کی ہر گلی اور ہر محلے میں گیس کی سپلائی بحال ہو رہی ہے۔یہ صرف مجودہ حکومت کی محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ۔بلوچ قوم کا پیسہ بلوچ قوم پر ہی لگ رہا ہے یاد رہے یہ وہی سوئی ہے جس کی گیس کی رائلٹی کھا کر ایک سردار اسی بگٹی قوم کی پسماندگی پر ساٹھ سال تک پروپیگنڈا کر کے انکو پہاڑوں پر بیجتے رہا۔ #Balochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰60,032 Aufrufe • vor 7 Monaten

میر غلام قادر بگٹی — بابائے جمہوریتِ بلوچستان 🇵🇰 میر غلام قادر بگٹی بلوچستان کی ان عظیم شخصیات میں سے تھے جنہوں نے سرداری نظام کے خلاف جدوجہد کی اور ڈیرہ بگٹی کے نوجوانوں کے ہاتھ سے بندوق لے کر ان کے ہاتھ میں قلم تھمایا۔ ان کی جدوجہد کا مقصد ایک ایسا بلوچستان تھا جہاں نوجوان تعلیم، ترقی، امن اور جمہوری اقدار کے ساتھ آگے بڑھیں۔ آج میر غلام قادر بگٹی کو ہم سے بچھڑے دس برس ہو چکے ہیں، مگر ان کے فرزند، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اپنے والد کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آج آپ ڈیرہ بگٹی جائیں تو وہاں کا نوجوان بندوق نہیں، قلم؛ دہشت نہیں، ترقی؛ اور نفرت نہیں، امن و پاکستان کی بات کرتا نظر آئے گا۔ شاید بلوچستان کے کچھ علاقوں میں آج بھی دہشت گردی کے سائے موجود ہوں، مگر ڈیرہ بگٹی میں امن کی فضا اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نوجوانوں کو تعلیم، ترقی اور بہتر مستقبل کا راستہ دیا جائے تو بندوق کی جگہ قلم لے سکتا ہے۔ شکریہ، مرحوم میر غلام قادر بگٹی۔ بگٹی قوم آپ کی جدوجہد کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ 🇵🇰 #TributeToMirGhulamQadirBugti #DefenceDayInBalochistan
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰16,852 Aufrufe • vor 1 Monat

Who supplied the Starlink satellite communication system to BLA terrorists, allowing them to avoid detection by Pakistani intelligence? The obvious suspects are RAW, followed by the CIA and Mossad. It’s evident that hostile entities are working with BLA/BLF terrorists and their facilitators, BYC, to incite chaos in Balochistan and undermine Pakistan’s stability. #Balochistan #BLATerrorists #RAW #India #BalochistanWantPeace
Dukhtar-E-Balochistan🇵🇰126,033 Aufrufe • vor 2 Jahren