
Ehtsham Kiani
@ehtshamkiani • 48,073 subscribers
Journalist
Shorts
Videos

بریکنگ نیوز: شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس کے ملزم سعد عباسی کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کو 14 روز کے لیے جیل بھیجتے ہوئے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ایف آئی آر میں درج کردہ گواہ ملزم کی جیل میں شناخت کریں گے، ملزم کو آج چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا
Ehtsham Kiani33,861 Aufrufe • vor 2 Tagen

بڑا دعویٰ: عمران خان نے سلمان صفدر کو جیل ملاقات میں کہا کہ میری پہلے ٹیکے کے بعد آنکھ کی بینائی کچھ بہتر ہوئی تھی اس کے بعد کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر مجھے تم بیٹھے نظر بھی نہیں آ رہے، عمران خان کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد جا چکی ہے، یہ عمران خان کے ساتھ جو کر رہے ہیں یہ بھول جائیں کہ بچ کر نکل جائیں گے، علیمہ خان
Ehtsham Kiani80,347 Aufrufe • vor 2 Monaten

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد ترلائی میں جائے حادثہ پر پہنچے اور اُسی مسجد میں نماز ادا کی جہاں دھماکہ ہوا تھا، نماز اُنہی امام صاحب نے پڑھائی جنہوں نے واقعہ کے دوران امامت کی تھی، نماز میں مقامی افراد بھی شریک ہوئے، ہر آنکھ اشکبار تھی نماز کے بعد غمگین اہلِ علاقہ کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار یہ حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے۔ محسن نقوی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، زخمیوں کے لیے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محسن نقوی دہشت گردوں کا مقصد خوف اور تفرقہ ہے, پاکستان کا جواب اتحاد اور ریاستی عملداری ہے۔ محسن نقوی مسجد اور عبادت گاہیں مقدس ہیں, امن پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ محسن نقوی عوام سے اپیل ہے افواہوں سے بچیں، ذمہ دارانہ شہری کردار ادا کریں۔ محسن نقوی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے, ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محسن نقوی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات جاری۔ محسن نقوی
Ehtsham Kiani102,457 Aufrufe • vor 5 Monaten

اٹھونجا یا اٹھاون؟ ڈی جی صاحب پریس کانفرنس میں ایک سے زائد بار اٹھونجا بول چکے ہیں
Ehtsham Kiani95,478 Aufrufe • vor 6 Monaten

اہم ترین نکتہ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے توہینِ مذہب مقدمات پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ لکھواتے وقت مبینہ بلاسفیمی بزنس گینگ کے وکلاء کی بار بار دخل اندازی، جج صاحب نے سخت رویہ اختیار کر لیا، توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرنے لگے تو معاملہ کچھ سنبھلا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ صورتحال ہے تو ایک سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ ٹرائل کورٹس کے ججز کِس طرح اِس پریشر سے آزاد رہ کر فیصلے سُناتے ہونگے
Ehtsham Kiani169,176 Aufrufe • vor 11 Monaten

جو ہمیں قید کرنا چاہتے ہیں اُن میں اور ہم میں یہ فرق ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں جیل بھیجا جائے گا اور شاید سالوں وہاں رہنا پڑے لیکن ہم تیار ہیں اور اُن کی طرح بھاگتے اور ڈرتے نہیں ہیں، اسی لیے اُنکو ہم سے ڈر اور خوف ہے، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، ہم جیل میں بھی اُن سے زیادہ آزاد ہوں گے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ
Ehtsham Kiani81,120 Aufrufe • vor 5 Monaten

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ کی گفتگو ! چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، وہ ہر طرح سے اپنے آفس کو ہولڈ کر رہے ہیں، یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیراعظم آ جاتے ہیں تو سب کچھ ہو جانا چاہیے، ہو سکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو، اعظم نذیر تارڑ
Ehtsham Kiani97,224 Aufrufe • vor 7 Monaten

بریکنگ نیوز: عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا قافلہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں کے پی ہاؤس سے اڈیالہ جیل روانہ ہو گیا. کہتے ہیں تب تک اڈیالہ جیل کے باہر سے نہیں اٹھیں گے جب تک عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا
Ehtsham Kiani30,759 Aufrufe • vor 1 Monat