
Balochistan Facts
@FactBaluchistan • 2,037 subscribers
• Uncovering the truth • Exposing disinformation and propaganda • verified facts • 📍#Balochistan
Shorts
Videos

گوادر میں فوج کے ہاتھوں اپنے ہی اہلکار قتل | ✅ گوادر میں ہلاک ہونے والے دو مسلح افراد کے معاملے میں ڈرامائی موڑ ، پاکستانی ملٹری انیلیجنس (MI) نے اپنے ہی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کے بعد تعش میں آکر قتل کردیا اصل واقعہ: گزشتہ روز گوادر پولیس نے دو زیرِ حراست افراد، عدنان اور عبداللہ، کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نشاندہی پر ایک روز قبل پولیس سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کرنے کے لیے کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔ تاہم، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حقائق اس سرکاری مؤقف سے مختلف ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عدنان اور عبداللہ دونوں مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (MI) سے وابستہ ایجنٹ تھے۔ ہلاک ہونے والے عبداللہ کا بھائی، فاروق، گوادر میں ایک مسلح گروہ کی سربراہی کرتا ہے، جسے مقامی سطح پر "ڈیتھ اسکواڈ" کہا جاتا ہے۔ فاروق اور اس کا گروہ پاکستانی فوج کی معاونت کرتے ہوئے گھروں پر چھاپوں، جبری گمشدگیوں اور دیگر کارروائیوں میں کردار ادا کرتا رہا ہے، جبکہ عدنان اور عبداللہ بھی ان سرگرمیوں میں شامل رہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، دونوں افراد نے اپنی موٹر سائیکل ضبط کیے جانے کے ردعمل میں پولیس کا سرکاری اسلحہ چھین کر اپنے ٹھکانے پر منتقل کر دیا تھا۔ بعد ازاں، مبینہ طور پر اسلحے میں موجود ٹریکنگ چپ کی مدد سے اسی رات ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ ٹھکانے کی چھت سے برآمد کیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیونی میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی خفیہ اداروں نے غصے میں آ کر اپنے ہی دونوں مبینہ ایجنٹوں کو پولیس کے ذریعے ایک ڈرامائی مقابلے کی صورت میں فائرنگ کروا کر ہلاک کر دیا #Balochistan #BalochistanFacts
Balochistan Facts42,834 Aufrufe • vor 17 Tagen

شفیق مینگل کے جرائم پر یہ رپورٹ 18 فروری 2016 کو نشر ہوئی تھی، مگر 23 فروری 2016 کو اسے چینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ لشکر جھنگوی ، حق ئنا توار ، بلوچ مسلح دفاع اور داعش سمیت سانحہ صفورہ 2015، جیکب آباد دھماکہ، شکارپور خودکش حملہ، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام ، توتک خضدار قتل عام اجتماعی قبریں اور بلوچ سیاسی کارکنان کے اغوا اور قتل میں نامزد شفیق مینگل کے جرائم پر جیو نیوز کی یہ خصوصی رپورٹ, یہ رپورٹ بڑی محنت سے دستیاب ہوئی ہے، ضرور ملاحظہ کریں۔" #Balochistan #BalochistanFacts
Balochistan Facts14,158 Aufrufe • vor 12 Tagen
Keine weiteren Inhalte verfügbar