
Fozia Baloch Shashani
@FoziaBaloch10 • 12,233 subscribers
Fighting for my brother Dad Shah (forcibly disappeared 21 Apr 2026) & others | Voice against enforced disappearances | affiliated with @BYCKarachi
Shorts
Videos

شدری بلوچ پہلے اپنا سارا دن اپنے انکل کے ساتھ گزارتی تھی۔ آج بھی وہ معصومیت سے کہتی ہے،"انکل نے مجھے یہ کہا تھا انکل نے مجھے وہ کہا تھا…" کبھی اپنے انکل کی باتیں یاد کرتی ہے،کبھی ان کے بارے میں پوچھتی ہے، اور کبھی بس خاموش ہو کر ان کا انتظار کرتی رہتی ہے۔
Fozia Baloch Shashani20,251 views • 12 days ago

میرے بھائی داد شاہ کو ابھی پولیس، اور سادہ لباس اہلکاروں نے جبری طور پر گمشدہ کیا ہے، اور یہ دوسری بار ہے۔ مجھ سمیت میرا خاندان چشم دید گواہ ہیں، ہمیں مارا پیٹا گیا۔ میں ایف آئی آر درج کروانے جا رہی ہوں۔ اگر مجھے یا داد کو کچھ ہوا، ذمہ داری ریاست پر ہوگی #ReleaseDaadShahBaloch
Fozia Baloch Shashani63,939 views • 3 months ago

سوال یہ ہے کہ ریاست پرامن لوگوں اور پرامن تحریکوں سے کیوں خوف زدہ ہے؟ اگر لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے تو آخر کس قانون کے تحت انہیں مہینوں بلکہ سالوں تک نامعلوم مقامات پر رکھا جاتا ہے؟ میرے بھائی داد شاہ بلوچ کو کل ایک مہینہ مکمل ہو جائے گا، مگر آج تک ہمیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ یہ خاموشی اور جبری گمشدگیاں قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق دونوں کے خلاف ہیں۔ اسی ناانصافی کے خلاف ہم ٹویٹر (X) پر ایک مہم چلا رہے ہیں۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ اس کیمپین میں حصہ لیں اور ہماری آواز بنیں۔ آپ سب لوگوں سے، خصوصاً وکلا برادری، سوشل ایکٹوسٹس، ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز، طلبہ، صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیموں سے گزارش ہے کہ ہماری اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کی صرف ایک ٹویٹ کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔ اس عید کی خوشیوں میں آپ کی ایک آواز ایک اجڑے ہوئے گھر کو دوبارہ آباد کر سکتی ہے۔ آئیں، جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ہمارے پیاروں کی محفوظ واپسی کے لیے اس کیمپین کا حصہ بنیں۔ 🗓 21 May 2026 🕖 7:00 PM – 12:00 AM 📍 X (Twitter) #ReleaseDadShahBaloch #EndEnforcedDisappearances #ReleaseDaadShahBaloch Mahrang Baloch Sabiha Baloch Sammi Deen Baloch Shalee Baloch Seema Baloch Mahzeb Shafiq Baloch Voice For Justice Ahmad Noorani Aurat March - عورت مارچ United Nations Amnesty International USA Front Line Defenders Human Rights Commission of Pakistan Defence of Human Rights Pakistan Baloch Yakjehti Committee Baloch Women Forum Paank Mary Lawlor Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان VBMP Nasrullah Baloch Uzair Baloch Nadia Baloch M. Jibran Nasir 🇵🇸 Alifya Sohail Asad Ali Toor Ali Jan Maqsood Hamid Mir حامد میر Mohammad Ali Talpur Sajid Tareen Advocate
Fozia Baloch Shashani16,394 views • 2 months ago

آج میں پریس کلب گئی مگر وہاں کہا گیا کہ کل یا پرسوں آنا۔ کل پولیس اسٹیشن گئی تو کہا گیا 24 گھنٹے بعد آئیں۔ آج 24 گھنٹے بعد گئی تو کہا گیا کہ SHO موجود نہیں۔ میں صاف الفاظ میں کہتی ہوں، میں خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ میں عدالت جاؤں گی اپنے بھائی کے لئے انصاف ڈھونڈنے۔ #ReleaseDaadShah
Fozia Baloch Shashani19,170 views • 3 months ago

This is the third time I’ve gone to the police station. I told the SHO that I am an eyewitness, that my brother was taken by CTD or the police. But they still didn’t register an FIR or give me any receipt.They just told me to wait until 9 PM for an update. #ReleaseDaadShahBaloch
Fozia Baloch Shashani13,379 views • 3 months ago

مجھ سمیت میرے گھر کے تمام افراد بشمول محلے والے اس بات کے چشم دید گواہ ہیں کہ 21 اپریل کی شام کو پولیس کی وردی میں لوگ آئے، پولیس کی گاڑیوں میں ہمارے سامنے داد شاہ کو جبری طور پر اٹھا کر لے گئے۔ آج تین دفع تھانے جانے کے بعد اول تو پولیس کا رویہ ہم آہنگ نہیں تھا اور وہ زور دے رہے تھے کہ نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ میں چشم دید گواہ ہوں، اس وقت تھانے میں موجود ہوں، اور گواہی دے رہی ہوں کہ وردی میں پولیس والے تھے تو جواب ملتا ہے، “آپ کے بلوچ لبریشن آرمی والے ہوں گے۔” اول تو پولیس ہمیں “آپ” کا مطلب سمجھائیں۔۔!! اور دوسرا یہ بتائیں کیا پاکستان کے باقی شہروں کے شہریوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے؟ جب کوئی انصاف مانگنے پولیس کے پاس جائے ، تو کیا ان سے بھی یہی کہا جاتا ہے کہ “آپ” کے تحریک طالبان پاکستان یا “آپ” کے سپاہ صحابہ والے ہوں گے؟ یا یہ سوال صرف بلوچ ہونے کی بنیاد پر ہمارے لیے ہی مخصوص ہے؟ #StopBalochGenocide #EndEnforcedDisappearances #ReleaseDaadShahBaloch
Fozia Baloch Shashani13,015 views • 3 months ago

پریس کانفرنس آج 17 دن گزر چکے ہیں، مگر میرے بھائی داد شاہ بلوچ اب بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ ہم سے انصاف کا حق چھینا جا رہا ہے، پریس کلب کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، اور آواز اٹھانے پر تشدد اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اگر میرے بھائی پر کوئی الزام ہے، تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ #EndEnforcedDisappearances #ReleaseDaadShahBaloch United Nations Mary Lawlor Front Line Defenders Amnesty International Human Rights Commission of Pakistan Human Rights Watch Defence of Human Rights Pakistan Baloch Women Forum Baloch Voice For Justice Paank Baloch Yakjehti Committee VBMP Aurat March - عورت مارچ M. Jibran Nasir 🇵🇸 Alifya Sohail Zubair Shah Agha Sheema Kermani Sammi Deen Baloch Sabiha Baloch Mahrang Baloch Shalee Baloch Nadia Baloch Veengas Nida Kirmani BBC News اردو Voicepk.net Geo News Urdu
Fozia Baloch Shashani11,449 views • 3 months ago

میری والدہ تھانے میں مسلسل الٹیاں کرتی رہیں، ہم بار بار ڈاکٹر کی درخواست کرتے رہے کیونکہ وہ ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں، مگر کسی نے نہ سنی۔ اس کے باوجود ہم پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، ہمیں کئی گھنٹوں تک وکیلوں سے ملنے نہیں دیا گیا اور ایک لاک اپ میں بند رکھا گیا جہاں کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی۔ حالانکہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہم نے پریس کانفرنس سے روکنے پر خود رک کر واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا، مگر پھر بھی ہمیں زبردستی اٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔ میں تمام وکلا جن میں سر جبران ناصر، سر زاکر بلوچ، سر عمران بلوچ، سر عامر اور سر سراج موجود ہیں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے پیچھے ہٹے بغیر جدوجہد جاری رکھی، جس کے نتیجے میں آج ہمیں باعزت رہا کیا گیا۔ تمام ان لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری آواز بنے۔ لیکن یاد رہے کہ اب بھی میرے بھائی داد شاہ کئی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہیں۔ ہمیں ان کی بازیابی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے، جدوجہد فتح تک۔ #ReleaseDaadShahBaloch #EndEnforcedDisappearances
Fozia Baloch Shashani11,572 views • 3 months ago

سوشل میڈیا مہم آج میرے بھائی داد شاہ بلوچ کی جبری گمشدگی کو 12 دن مکمل ہو چکے ہیں، مگر اب تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ان کی بازیابی کے لیے کل، 3 مئی کو سوشل میڈیا مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ہم تمام سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیموں، کارکنان اور باشعور افراد سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور داد شاہ بلوچ کی بحفاظت اور فوری رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ وقت: دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک تاریخ: 3 مئی 2026 #ReleaseDaadShahBaloch #EndEnforcedDisappearances Baloch Voice For Justice Sabiha Baloch Seema Baloch Sadiq Saeed Baloch Zubair Shah Agha Mahrang Baloch Sammi Deen Baloch Mahzeb Shafiq Mahan Baloch Babul Lateef Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان Dur Bibi Shalee Baloch Jamal Baloch
Fozia Baloch Shashani10,678 views • 3 months ago

ماہ زیب بلوچ کی اپیل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کل ہونے والی سوشل میڈیا مہم میں بھرپورشرکت کریں۔ اپنی آواز بلند کریں اورظلم کے خلاف ایک متحد پیغام دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ،تمام اہلِ کراچی خصوصاً ملیر کے عوام سے اپیل ہے کہ 19مئی کو بھرو گوٹھ، ملیر میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں 1/2
Fozia Baloch Shashani12,274 views • 1 year ago
No more content to load