
Aftab Ahmad Goraya
@GorayaAftab • 32,552 subscribers
Freelance writer - Philanthropist - Leftist - Humanist- Optimist that world can be a better place- Web: https://t.co/fH0fcfhMTQ
Shorts
Videos

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی دو غیر ملکی خواتین کے اغوا، جنسی زیادتی اور بھاری تاوان طلب کیے جانے کے واقعے نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ محض ایک مجرمانہ واقعہ نہیں، بلکہ اس نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق حکومتی دعوؤں کی حقیقت بھی بے نقاب کر دی ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت اس واقعہ کی براہ راست ذمہ دار ہے جس کے نام نہاد “گڈ گورننس” کے دعوے سنبھالے نہیںُ سنبھل رہے۔ مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایسے علاقے میں پیش آیا جسے صوبے کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر اس نوعیت کا سنگین جرم ایسے علاقے میں پیش آ سکتا ہے تو عام شہریوں کے احساسِ تحفظ کے بارے میں خدشات پیدا ہونا فطری امر ہے۔ یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہ
Aftab Ahmad Goraya24,914 просмотров • 1 месяц назад

یہ لیں ڈاکٹر صاحب۔۔۔ اب معافیاں مانگ رہا ہے کہ غلطی ہو گئی، ڈپریشن میں تھا۔ ایڈا ملنگی سی تے اپنی گل تے کھلوندا وی۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya64,779 просмотров • 6 месяцев назад

یہ پھول نگر ملتان روڈ کی ویڈیو ہے اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر Rana Sikandar Hayat کا علاقہ ہے جہاں مسافروں سے بھری کوسٹر کو بھتہ نہ دینے پر ڈنڈوں سے توڑا گیا ہے۔ یہ کوئی بہت دور دراز کا علاقہ نہیں بلکہ لاہور کے نواح میں ہونے والا واقعہ ہے۔ اگر اس جگہ پر بھتہ مافیا کی یہ صورتحال ہے تو دور دراز علاقوں میں کیا صورتحال ہو گی۔ پنجاب حکومت کی نام نہاد گڈ گورننس کہاں سو رہی ہے۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya19,560 просмотров • 2 месяцев назад

سنئیر صحافی زاہد گشکوری کی بریکنگ نیوز۔۔۔ جس پنجاب میں سیلاب سے متاثر پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور حکومتی امداد کے نام پر اب تک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملی اس پنجاب میں بسوں کی افتتاحی تقریبات پر اب تک تیس کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی شہروں میں ہونے والی ان تقریبات کے لئے مزید ایک روب روپیہ مانگا جا رہا ہے تاکہ تصویراعلی کی مشہوری کی جا سکی۔ جس شہر میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے اس سارے شہر میں تصویراعلی کی تصویر والے فلیکسز اور اشتہاری بورڈ لگائے جاتے ہیں۔
Aftab Ahmad Goraya42,489 просмотров • 10 месяцев назад

گڈ مار ننگ مئیر صاحب مئیر صاحب رات چار بجے تک مجھ سے رابطے میں تھے اس کے بعد میں سو گیا لیکن مئیر صاحب جاگتے رہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کراچی والوں کو ایسا قابل اور محنتی مئیر نہ پہلے کبھی ملا ہے نہ آئندہ ملے گا۔ He is bloody one in millions. 👏👏👏👏👏
Aftab Ahmad Goraya36,756 просмотров • 11 месяцев назад

مسٹر فواد چ ٹکٹ خرید کر شرکت کرنے والوں کو نہ تقریب سے خطاب کی دعوت دی جاتی ہے نہ فرنٹ ٹیبل پر بٹھایا جاتا ہے۔ آنر ایبل چیرمین بلاول بھٹو کو دعائیہ ناشتے کی اختتامی تقریب میں خطاب کی دعوت دی گئی اور چیرمین بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya52,064 просмотров • 1 год назад

اس کو کہتے ہیں نوکری کی تے نخرہ کی۔ وجیہہ ثانی جس کو کراچی میں مرتضی وہاب کے کئے کام نظر نہیں آتے تھے وہ خبریں پڑھتے ہوئے یہ بتانے پر مجبور ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے KMC کے تباہ حال سپینسر آئی ہسپتال کو دوبارہ فعال کر دیا ہے جہاں عوام کو آنکھوں کے علاج کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
Aftab Ahmad Goraya15,858 просмотров • 4 месяцев назад

میڈم تصویراعلی کی گڈ گورننس کا ایک اور شاہکار۔ چوری دا مال ڈانگاں دے گز کیا ہوا ہے تصویراعلی نے پنجاب کے خزانے کو۔ مصطفی آباد سےقصور تک 16 کلومیٹرسڑک پر اب تک 3 ارب روپے لگ چکے ہیں۔ نون لیگ کا اپنا رکن اسمبلی احسن رضا چیخ اٹھا۔ اسپیکر صاحب !!! ایمان قرآن سے بتائیں کیا اس سڑک پر 3 ارب روپے لگے ہیں؟ سڑک ٹوٹ بھی چکی ہے۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya27,129 просмотров • 9 месяцев назад

کیا کوئی اتنا بھی بے شرم اور ڈھیٹ ہو سکتا ہے جتنا یہ مجیب الرحمن شامی ہے۔ کیسے اپنے منہ سے تسلیم کر رہا ہے کہ اس نے ضیا مردود کو مشورہ دیا تھا کہ الیکشن ملتوی کر کے عوام کی رائے کو دبا دو اور مجھ جیسے قلم فروش عوام کو گمراہ کرنے کا فرض ادا کریں گے۔ آج یہ خود کو سنئیر اور معزز صحافی کہتا ہے۔
Aftab Ahmad Goraya23,917 просмотров • 8 месяцев назад

کیا مریم نواز روات فیکٹری میں لگی آگ کی براہ راست نگرانی نہیں کر رہی جیسے لاہور کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کی کر رہی تھی اور پھر میڈیا میں موجود اپنے گُڑ خوروں سے اس کی داد بھی لی تھی۔ یہ والی آگ تو ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کہیں بڑی ہے یہاں میڈم وزیراعلی کی گورننس کیوں خاموش ہے؟؟؟
Aftab Ahmad Goraya16,202 просмотров • 6 месяцев назад

ایسے ہوتے ہیں کامیاب منصوبے جن کی تعریف دنیا کرتی ہے۔ سندھ حکومت کا پیپلز ہاؤسنگ پراجیکٹ مثالی منصوبہ ہے جس کی تعریف کرنے پر ورلڈ بینک بھی مجبور ہوا۔ اس کے مقابلے میں پنجاب حکومت کے منصوبے جن کے وہ خود ہی گانے والے اور خود ہی بجانے والے ہیں۔ بھلا ایسے شفاف اور عالمی معیار کے منصوبوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya13,366 просмотров • 6 месяцев назад

مجھے لاہور اور کراچی کی سڑکوں میں کوئی فرق نظر نہیں آیا، میں اس پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز عظمی بخاری Azma Zahid Bokhari آئندہ کوئی پریس کانفرنس کرنے سے پہلے اپنی مالکن کے یہ الفاظ ضرور سُن لینا۔۔۔
Aftab Ahmad Goraya17,264 просмотров • 10 месяцев назад

مئیر کراچی برادر مرتضی وہاب کے ناقدین کو شائد معلوم نہ ہو اس لئے بتا دوں کہ ورلڈ مئیرز کانفرنس میں دنیا بھر سے مئیرز شامل ہوتے ہیں لیکن ایکسپرٹس پینل میں چار پانچ کامیاب ترین اور قابل ترین مئیرز کو بٹھایا جاتا ہے اور فرزند کراچی مرتضی وہاب اس ایکسپرٹس پینل میں بیٹھا ہے۔ پروپیگنڈہ صرف ملک کی حد تک ہو سکتا ہے عالمی فورمز پر کارکردگی دیکھی جاتی ہے۔
Aftab Ahmad Goraya15,618 просмотров • 9 месяцев назад