
Government of Punjab
@GovtofPunjabPK • 1,311,628 subscribers
Official Account of Govt of Punjab, Pakistan.
Shorts
Videos

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپیکشن ٹیم کا رات گئے راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا اچانک دورہ۔ مختلف وارڈز، طبی آلات، صفائی اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کی کینٹین میں صفائی کی ناقص صورتحال اور فریج سے زائدالمیعاد اشیاء برآمد ہونے پر کینٹین سیل، بھاری جرمانہ عائد اور ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا۔
Government of Punjab30,999 次观看 • 3 天前

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال میں پہلا مریم نواز اسپورٹس ایرینا، ماڈل صدر بازار بیوٹیفیکشن منصوبے اور ماڈل ایگری کلچر مال کا افتتاح کر دیا۔ ساہیوال - عارف والا 27 کلومیٹر دو رویہ سڑک کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اسپورٹس ایرینا میں جدید کھیلوں کی سہولیات، ماڈل صدر بازار میں بہتر شہری ماحول، ایگری کلچر مال میں کسانوں کے لیے معیاری بیج، کھاد، زرعی مشینری اور جدید زرعی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ان ترقیاتی اقدامات کا مقصد ساہیوال میں شہری سہولیات کی بہتری، کھیلوں کے فروغ، کسانوں کی معاونت اور سفری سہولتوں کو جدید بنانا ہے۔
Government of Punjab38,190 次观看 • 4 天前

پولیس سروسز اب شہریوں کی دہلیز پر! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کے تحت صوبے بھر میں 33 جدید موبائل پولیس اسٹیشنز فعال۔ ایک ہی وین میں 14 مختلف پولیس سروسز دستیاب ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج، تصدیقی خدمات اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت متعدد سہولیات سے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات میں بچت ہو رہی ہے۔ خواتین کے لیے 6 خصوصی پنک موبائل پولیس اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab31,563 次观看 • 5 天前

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ صوبہ بھر میں تعلیم کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عالمی معیار کے 300 "نواز شریف اسکولز آف ایمننس" قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ جدید مہارتوں سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ان سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز، جدید سائنسی لیبارٹریز اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد بالکل واضح ہے کہ تعلیم صرف چند بچوں تک محدود نہ رہے بلکہ پنجاب کے ہر بچے کو آگے بڑھنے اور خواب پورے کرنے کا بھرپور موقع ملے۔ Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab27,950 次观看 • 6 天前

صوبہ میں امن و امان کی صورتحال! اور سہیل آفریدی کی ترجیحات۔۔۔؟ جہاں خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ توجہ اور وسائل کی ضرورت ہے، وہاں عوام کے مسائل چھوڑ کر ذاتی مقاصد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت اور ان کی ترجیحات پر سخت سوالات اٹھا دیئے۔
Government of Punjab105,831 次观看 • 25 天前

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کی موجودگی میں ایمرجنسی 15 پر خود اچانک کال کرکے عوامی سروس ڈلیوری اور رسپانس کا عملی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے "Good job, keep it up" کے الفاظ نے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ بروقت عوامی خدمت، مؤثر رسپانس اور جوابدہی کے عزم کو اجاگر کیا۔
Government of Punjab71,397 次观看 • 18 天前

گرین ایگری مال کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت حکومتِ پنجاب کا کسانوں کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔ گرین ایگری مال ایک ہی چھت تلے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج، معیاری کھادیں، ادویات، زرعی مشینری کی کرائے پر فراہمی، بینک فنانسنگ اور ماہرین کی رہنمائی فراہم کرنے کا جامع مرکز ہے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور میکانائزیشن کے ذریعے پیداوار میں اضافہ اور کسان کی خوشحالی ہی اصل مقصد ہے۔ حکومتِ پنجاب کے جدید زراعت اور کسان کی ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab11,319 次观看 • 3 天前

"سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، جدید اسمارٹ کلاس رومز، 6 ہزار سائنس و ٹیکنالوجی لیبز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ پر کام جاری ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں دو نواز شریف سکول آف ایمننس قائم کئے گئے ہیں۔ جس کے ذریعے مستحق طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ معیاری تعلیم صرف امیروں کے بچوں تک محدود نہ رہے۔ بیرونِ ملک روزگار کے خواہش مند ہنرمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ کے ذریعے معاونت کی جا رہی ہے۔" وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab14,983 次观看 • 4 天前

*🇵🇰 PUNJAB LEADS. PAKISTAN SAVES LIVES. 🇵🇰* *Government of Punjab is committed to make Pakistan the LEADING NATION OF LIFE SAVERS.* On the directions of CM Punjab Maryam Nawaz Sharif, Rescue 1122 launched a massive campaign to train citizens in lifesaving skills. CAMPAIGN IMPACT: ✅ *100,000+ Citizens Registered* ✅ Highest Number Trained on World First Aid Day ✅ Training Continues Across Punjab From registration to certification, every trained citizen becomes the first line of defense in an emergency. Because in a crisis, the first 5 minutes save lives. And the first responder is YOU. Join the Movement - FREE Training Portal: | App: Pak Life Saver |
Government of Punjab124,464 次观看 • 1 个月前

"میری طرف سے لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارک ہو ، یہ کامیابی آپ کی اپنی محنت، قابلیت اور اہلیت کا ثمر ہے۔ آپ سب طلبہ کی کامیابی پر میری خوشی آپ کے والدین اور اساتذہ کی خوشی سے بھی بڑھ کر ہے۔ " وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لیپ ٹاپ اسکیم اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب۔ Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab13,979 次观看 • 4 天前

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبائی مینجمنٹ سروس سندھ کے افسران سے ملاقات کے دوران پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی لائیو 15 ہیلپ لائن پر براہِ راست کال کرکے عوامی رسپانس اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ ۔ سندھ سے آئے افسران کی موجودگی میں وزیراعلیٰ نے ہیلپ لائن کے عملی نظام اور عوامی شکایات پر فوری ردِعمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Government of Punjab10,930 次观看 • 3 天前

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے لیے بائیک اسکیم شروع کی گئی جس میں طالبات کو ترجیح دی گئی۔ پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات میں 8 ہزار 444 بائیکس تقسیم کی جا چکی ہیں. ان میں سے جنوبی پنجاب میں طالبات کو 6 ہزار 143 بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ حکم دیا تھا کہ جتنی بھی بچیوں نے بائیک کے لیے اپلائی کیا ہے ان تمام بچیوں کو ترجیح ملنی چاہیے۔ اسی لیے پنجاب میں اپلائی کرنے والی تمام بچیوں کو الیکٹرک بائیکس دی گئیں۔" صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری Azma Zahid Bokhari
Government of Punjab298,602 次观看 • 4 个月前

"پنجاب کا کوئی بھی محنتی اور قابل طالب علم صرف مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم ادھوری نہیں چھوڑے گا، خواہ وہ سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہو۔ طلبہ کی تعلیم، خودمختاری اور آسان سفری سہولیات کے لئے پنجاب کے تمام وسائل آپ بچے اور بچیوں کے لیے ہیں ۔ پنجاب حکومت آپ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دینے جا رہی ہے۔" وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لیپ ٹاپ اسکیم اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب ۔ Maryam Nawaz Sharif
Government of Punjab12,155 次观看 • 4 天前

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (Punjab Agriculture Food and Drug Authority ) کے ذریعے عوامی صحت کے تحفظ، خوراک کے معیار اور زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لاہور میں قائم جدید فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ اور زرعی لیبارٹریز میں خوراک، ادویات اور زرعی مداخل کی سائنسی جانچ کی جا رہی ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات کے تحت جدید سائنسی سہولیات کے ذریعے عوامی صحت کا تحفظ اور پنجاب میں غذائی تحفظ و زرعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Government of Punjab11,468 次观看 • 4 天前

معروف صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات "مریم کو بتائیں " کے ذریعے مستحق افراد تک مالی امداد پہنچانے کے اقدام اور سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروس کو سراہا۔ جس کے ذریعے صنعتی و کاروباری اداروں کے کارکنوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوامی ریلیف اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی کے لیے ایسے اقدامات کو مزید مؤثر اور وسیع بنانے پر زور دیا۔
Government of Punjab12,515 次观看 • 4 天前

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں شہریوں کے تحفظ کے لیے QR پینک بٹن کی تنصیب کا سلسلہ جاری۔ اب تک 80 ہزار QR پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں شہری، خصوصاً خواتین، QR کوڈ اسکین کرکے سیف سٹی اور پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ ٹریفک مینجمنٹ، جدید ٹریکنگ سسٹم، نئے لائسنس سینٹرز اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے شہریوں کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ Maryam Nawaz Sharif Punjab Safe Cities Authority
Government of Punjab18,742 次观看 • 8 天前

الحمرا آرٹس کونسل میں ڈرامہ "فرینڈز آف سیونٹیز " (Friends of '70s) کی شاندار پیشکش، جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ "سٹیج پر بغیر کسی کٹ (Cut) کے براہِ راست اداکاری کرنا اور ڈائیلاگز یاد رکھنا واقعی ایک بڑا فن ہے۔ اس طرح کے فیملی ڈرامے بچوں کو اپنی ثقافت، آرٹ اور تاریخ سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وزیر ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور حکومتِ پنجاب کی یہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں جن کی بدولت لاہور میں شائستہ فیملی تھیٹر کی شاندار واپسی ہوئی ہے۔" خاتون شہری
Government of Punjab125,039 次观看 • 2 个月前