
Government of Punjab
@GovtofPunjabPK • 1,311,568 subscribers
Official Account of Govt of Punjab, Pakistan.
Shorts
Videos

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چین میں علی بابا کلاؤڈ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات۔ AI بیسڈ گورننس، صحت، زراعت، تعلیم، موسمیاتی پیش گوئی اور عوامی خدمات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اسٹریٹجک تعاون کا جائزہ۔ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور AI سے ہم آہنگ صوبہ بنانے کی جانب ایک اور اہم پیش رفت۔
Government of Punjab35,218 görüntüleme • 3 gün önce

الحمرا آرٹس کونسل میں ڈرامہ "فرینڈز آف سیونٹیز " (Friends of '70s) کی شاندار پیشکش، جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ "سٹیج پر بغیر کسی کٹ (Cut) کے براہِ راست اداکاری کرنا اور ڈائیلاگز یاد رکھنا واقعی ایک بڑا فن ہے۔ اس طرح کے فیملی ڈرامے بچوں کو اپنی ثقافت، آرٹ اور تاریخ سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وزیر ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور حکومتِ پنجاب کی یہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں جن کی بدولت لاہور میں شائستہ فیملی تھیٹر کی شاندار واپسی ہوئی ہے۔" خاتون شہری
Government of Punjab125,039 görüntüleme • 17 gün önce

مریم کو بتائیں۔۔۔ فوری 10 ہزار روپے کی مالی امداد پائیں۔ "مریم کو بتائیں" پلیٹ فارم کے ذریعے مستحق افراد کو 10,000 روپے تک کی فوری مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری! مستحق افراد جاز کیش کےذریعے سے وصول ہونے والے پن کوڈ یا شناختی کارڈ کے ذریعے رقوم حاصل کر سکتے ہیں۔
Government of Punjab30,987 görüntüleme • 4 gün önce

پنجاب کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: نئی سڑک بننے کے بعد کھدائی اور توڑ پھوڑ پر پابندی، مین ہول اور گٹر کے ڈھکن سڑک کی سطح کے برابر، ڈرینج، سائن ایج اور لین مارکنگ لازمی۔ سڑکوں کا معیار، خوبصورتی اور شہری سہولت اولین ترجیح۔
Government of Punjab30,924 görüntüleme • 5 gün önce

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں سمر کیمپ کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ جہاں 40 نوجوان فنکاروں کے 85 فن پارے پیش کیے گئے۔ ڈرائنگ، پینٹنگ اور خطاطی کے ذریعے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور اُجاگر کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمر کیمپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Government of Punjab108,727 görüntüleme • 21 gün önce

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لکشمی چوک کے تاریخی تشخص کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز۔ مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ لکشمی چوک کا تفصیلی دورہ۔ 200 میٹر کے دائرے میں یونیفائیڈ بلڈنگ پلان، یکساں ڈیزائننگ، سائن ایج اور تاریخی عمارات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب کے تاریخی ورثے کو جدید تقاضوں کے ساتھ محفوظ اور خوبصورت بنانے کا عزم۔
Government of Punjab49,544 görüntüleme • 10 gün önce

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے لیے بائیک اسکیم شروع کی گئی جس میں طالبات کو ترجیح دی گئی۔ پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات میں 8 ہزار 444 بائیکس تقسیم کی جا چکی ہیں. ان میں سے جنوبی پنجاب میں طالبات کو 6 ہزار 143 بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ حکم دیا تھا کہ جتنی بھی بچیوں نے بائیک کے لیے اپلائی کیا ہے ان تمام بچیوں کو ترجیح ملنی چاہیے۔ اسی لیے پنجاب میں اپلائی کرنے والی تمام بچیوں کو الیکٹرک بائیکس دی گئیں۔" صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری Azma Zahid Bokhari
Government of Punjab298,592 görüntüleme • 2 ay önce

الحمرا آرٹس کونسل میں فیملی تھیٹر ڈرامہ "فرینڈز آف سیونٹیز" پیش کیا گیا۔ "اس شاندار کھیل کے حوالے سے پوری دنیا سے محبت بھرے پیغامات آرہے ہیں جس کے لیے میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔ ہنی البیلا یہ ڈرامہ 1970ء کی دہائی کے ماحول، معاشرتی زندگی اور خاندانی رشتوں کی خوبصورت عکاسی پر مبنی تھا، جسے شائقین اور فیملیز کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔
Government of Punjab72,074 görüntüleme • 18 gün önce

"جب بھی میرے کسی ڈرامے کا ذکر ہوگا تو الحمرا کا یہ ڈرامہ سر فہرست ہوگا۔ تقریبا 12 سال میں پہلی بار میری بیٹیاں میرا کوئی ڈرامہ دیکھنے آرہی ہے۔" قیصر پیا الحمرا آرٹس کونسل میں فیملی تھیٹر کی واپسی! وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کا شکریہ
Government of Punjab65,969 görüntüleme • 18 gün önce

مريم کو بتائیں فوری امداد پائیں گھر بیٹھے رجسٹریشن اور درخواست دینے کا طریقہ جانیں۔ حکومتِ پنجاب کے "مریم کو بتائیں" پروگرام کے ذریعے مستحق شہریوں کے لیے مالی امداد اور خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری اس فلاحی پراجیکٹ کے تحت مستحق خاندانوں کو 10,000 روپے تک کی مالی امداد منتقل کی جاتی ہے، جبکہ خصوصی افراد کو ان کی درخواست پر الیکٹرک ویل چیئرز، تھری وہیلر الیکٹرک بائیکس اور آلہ سماعت جیسے معاون آلات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل سے 1000 پر مفت کال کر کے نمائندے کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا گوگل پلے اسٹور سے "Maryam Ko Batayn" ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ "مریم کو بتائیں" پروگرام کیسے کام کرتا ہے اور درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟ مکمل تفصیلات جانیں گورنمنٹ آف پنجاب کی اس خصوصی وڈیو میں👇🏻
Government of Punjab25,020 görüntüleme • 8 gün önce

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت کوٹ مومن کے گرین پارک کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے خصوصی تزئین و آرائش جاری۔ جدید لائٹنگ، شجرکاری اور خوبصورت ڈیکوریشن سے پارک کو شہریوں کے لیے مزید پُرکشش اور بہترین تفریحی مقام بنایا جا رہا ہے۔
Government of Punjab22,811 görüntüleme • 10 gün önce

" پاکستان اور چین کی یہ ڈیجیٹل شراکت داری ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔" وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی چینی سرمایہ کاروں، آئی ٹی کمپنیوں اور انفراسٹرکچر لیڈرز کو پنجاب میں انرجی، کلاؤڈ، اور بگ ڈیٹا انڈسٹری میں شراکت داری کی دعوت۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو 2026 سے اہم خطاب۔
Government of Punjab13,701 görüntüleme • 5 gün önce

جین Z نے کیا کوالٹی تھیٹر کی واپسی پر خوشی کا اظہار! الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیے جانے والے ڈرامے "Friends of '70s" نے جہاں ہر عمر کے لوگوں کے دل جیتے، وہیں نوجوان نسل اور دوسرے شہروں سے آئے سیاح بھی لائیو اداکاری دیکھ کر تعریف كیے بغیر نہ رہ سکے۔
Government of Punjab33,288 görüntüleme • 17 gün önce

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور معاون خصوصی علی مصطفیٰ ڈار کی قیادت میں پنجاب کے وفد کا گیزو کے نیشنل بگ ڈیٹا جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سینٹر کا دورہ۔ وفد نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بگ ڈیٹا، ماحولیاتی مانیٹرنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں چین کے تجربات کا جائزہ لیا اور پاک چین ڈیجیٹل تعاون کے نئے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
Government of Punjab13,507 görüntüleme • 6 gün önce