
Hina Parvez Butt
@hinaparvezbutt • 2,795,585 subscribers
MPA @pmln_org, A Mother, Philanthropist, Entrepreneur ,Young Global Leader 2016 @wef , LUMS Alumna, @jang_akhbar , @DailyTimesPak Columnist.
Shorts
Videos

رجب بٹ جیسے یوٹیوبر کو جنہوں نے ہیرو بنایا ان کیلئے شرمندگی کا مقام ہے۔ اس بدتمیز انسان کو نہ تمیز ہے، نہ شرم اور نہ ہی پتا کہ کیا بولنا ہے اور کیا نہیں۔ جب ملک میں بچوں کے زیادتی کے کیسز سامنے آرہے ہیں، اس شخص کا ریپ جیسے حساس موضوع پر مذاق اڑانا انتہائی شرمناک ہے۔ ایسے لوگ معاشرے کیلئے کینسر کی مانند ہیں۔ شہرت کے نام پر ہر حد پار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے
Hina Parvez Butt124,410 views • 1 month ago

جنت مرزا کی AI سے تیار کردہ جعلی ویڈیو نے ایک انتہائی سنگین مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ٹیکنالوجی ترقی اور سہولت کے لیے ہے، کسی کی عزت، وقار اور پرائیویسی پامال کرنے کے لیے نہیں۔خواتین کی تصاویر یا چہروں کا بغیر اجازت استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی ہونی چاہیے۔پنجاب کی خواتین رہنمائی کے لیے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہیلپ لائن 0800-01737 پر رابطہ کریں۔ خواتین کی عزت اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں!
Hina Parvez Butt92,741 views • 26 days ago

سنیٹا مارشل کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو اکثر کم تر سمجھا جاتا ہے، ان کی رائے کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور عزتِ نفس مجروح کی جاتی ہے۔ میرا ہر خاتون کے لیے پیغام ہے اپنی Self Respect، Dignity اور Red Lines پر سمجھوتہ نہ کریں۔ اپنی حدود طے کریں اور جہاں ضروری ہو، اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔مردوں سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنی بیویوں سمیت ہر خاتون کی عزت، رائے اور حدود کا احترام کریں۔ایک مہذب معاشرہ وہی ہے جہاں عورت کو عزت، تحفظ اور برابر کا احترام حاصل ہو
Hina Parvez Butt80,188 views • 28 days ago

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ انتہائی ناکام رہا اور لاہور کے عوام نے ان جوکروں کو بری طرح مسترد کر دیا۔ مجھے ہنسی آ رہی تھی یہ سب کر کہ “مجھے اغوا کر لیا گیا ہے” جیسے ان کا لیڈر جھوٹ بولتا تھا، ویسے ہی اس کے پیروکار جھوٹ بول رہے ہیں، شکریہ لاہور ان جوکروں کو مسترد کرنے کیلئے !!
Hina Parvez Butt72,097 views • 28 days ago

ہسپتال جانے پر خوشیاں مناتے اور مٹھائیاں تقسیم ہوتے میں نے پہلی بار دیکھا ہے۔۔۔
Hina Parvez Butt113,842 views • 2 months ago

ڈرامہ ”آپ کی عزت“ ہمیں ایک نہایت اہم اور دل کو چھو لینے والا پیغام دیتا ہے۔اختلافات رشتوں کے خاتمے کا سبب نہیں، بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے، کھل کر بات کرنے، صبر اور برداشت کے ذریعے انہیں مزید مضبوط بنانے کا موقع ہیں۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں ہم بھی میڈی ایشن کے ذریعے خاندان کو بچانے اور خواتین کے تحفظ، عزت و حقوق یقینی بنانے اور مفاہمت کیلئے کوشاں ہیں
Hina Parvez Butt33,184 views • 17 days ago

دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں شریک تھی، وہاں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کر رہی تھی، تیزاب گردی پر بات ہوئی تو خلیل الرحمان قمر نے جو بولا اس پر میں حیران اور پریشان ہو گئی۔ کہنے لگے “آپ تو ایسے بات کر رہی ہیں جیسے ہم مرد حضرات جیب میں تیزاب کی بوتلیں لیکر باہر نکلتے ہیں”۔ خلیل الرحمان قمر جیسی ذہنیت رکھنے والے مرد اس سوسائٹی کا ناسور ہیں۔ آپکو معاملے کی اگر حساسیت کا نہیں پتا تو کم از کم منہ تو بند رکھ سکتے ہیں۔ تیزاب گردی کی شکار خاتون زندہ لاش بن جاتی ہے مگر ایسے مردوں کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا ، بدقسمتی سے ان کی نظر میں قصوروار پھر بھی عورت ہے
Hina Parvez Butt134,868 views • 4 months ago

پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔۔۔دھاندلی نا منظور
Hina Parvez Butt879,999 views • 3 years ago

اب طلبہ و طالبات کو کسی بھی قسم کی ڈاؤن پیمنٹ یا پیشگی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی، جبکہ ماہانہ قسط کا بوجھ بھی کم ترین سطح یعنی صرف تین ہزار روپے پر فِکس کر دیا گیا ہے۔ طلبہ اور طالبات کو بائیک کے ساتھ مفت ہیلمٹ، سیفٹی راڈ اور دو دن کی مفت رائیڈنگ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز کے طلبہ کیلئے اقدامات مثالی اور تاریخی ہیں
Hina Parvez Butt43,179 views • 1 month ago

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ جس محمد آصف کو بھارتی میڈیا نے کشمیر میں شہید قرار دیا، وہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں زندہ اور سلامت سب کے سامنے موجود تھے۔جھوٹ کی عمر زیادہ نہیں ہوتی، حقیقت خود سامنے آ جاتی ہے
Hina Parvez Butt18,687 views • 16 days ago

وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں ایسی مائیں بھی رجوع کرتی ہیں جن کے بچے جنسی تشدد اور استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔ ماؤں اور بچوں کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔PWPAاور UNICEF کا مشترکہ عزم ہے کہ ہر عورت اور ہر بچے کو تحفظ، انصاف اور معاونت فراہم کی جائے
Hina Parvez Butt12,023 views • 12 days ago