
امارتِ اسلامی اردو
@IEAUrduOfficial • 275,879 subscribers
میڈیا ٹیم کے زیرِ نگرانی امارتِ اسلامی افغانستان سے منسلک پشتو و فارسی کا اردو ترجمان، جو برصغیر پاک و ہند سمیت پورے خطےکو آسان اردو نشریات فراہم کررہا ہے
Shorts
Videos

افغان وزیر داخلہ جمعہ کا بیان کرتے ہوئے: میں ایک بار پھر پاکستان کے عوام سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے دو غیر سنجیدہ عہدے داروں کو سنجیدگی اور دانش مندی کا مشورہ دیں۔ اگر ہماری قوم اور ہمارے آبا و اجداد کا ماضی میں ان کے ساتھ کوئی تنازع یا جنگ رہی ہے تو اس کی وضاحت کی جائے۔ کیوں کہ ہماری تاریخ تو یہ بتاتی ہے کہ ہم نے ان ہی کے لیے اس سرزمین کو آزاد کرانے میں (ابدالی و غزنوی کی صورت میں) اپنا کردار ادا کیا تھا۔
امارتِ اسلامی اردو279,220 Aufrufe • vor 3 Monaten

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا پریس کانفرنس پاکستان آخر ایسی کارروائیوں پر کیوں اُتر آیا ہے؟ کہ پاکستانی فوج کے اندر ایک مخصوص گروہ ہے جسے یہ کام سونپا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ممکن ہے یہ سب کچھ بڑی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہو۔ پاکستان خود بھی ان کا یرغمال بن چکا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایک خاص مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد خفیہ (استخباراتی) اہداف حاصل کرنا ہے۔
امارتِ اسلامی اردو532,032 Aufrufe • vor 7 Monaten

ذبیحالله مجاهد نے کہا: افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں موجود بعض مخصوص حلقے افغانستان کے موجودہ پُرامن اور مستحکم حالات سے خوش نہیں ہیں، اور انہیں افغان عوام کی خوشحالی گوارا نہیں۔ اسی وجہ سے وہ سازشوں میں مصروف ہیں۔ یہ خاص گروہ دراصل پاکستان کی فوج کے اندر ایک بااثر طبقہ ہے۔ ہمارے شواہد کے مطابق، پاکستان کی مجموعی فوج، سیاسی رہنما، مذہبی علما، سیاسی جماعتیں اور خود عوام — سب اس محدود اور متکبر طبقے کی افغانستان مخالف پالیسیوں سے اتفاق نہیں رکھتے۔ حقیقت یہ ہے کہ خود پاکستانی عوام بھی اس جبری اور خودسر ٹولے کے رویّے سے تنگ آ چکے ہیں، اور ان کی زبردستیوں اور مداخلتوں سے عاجز نظر آتے ہیں۔
امارتِ اسلامی اردو199,962 Aufrufe • vor 7 Monaten

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے نئی دہلی میں پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: کہ پاکستان کے بیشتر لوگ امن کے خواہاں ہیں، مگر چند مخصوص حلقے تعلقات میں تناؤ پیدا کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان نے اپنی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع میں ضروری اقدامات کیے، اپنے اہداف حاصل کیے، اور قطر و سعودی عرب کی درخواست پر آپریشن روک دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارتِ اسلامی ہمیشہ بات چیت کی حامی ہے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کرے گی۔
امارتِ اسلامی اردو153,012 Aufrufe • vor 7 Monaten

وزارتِ ملی دفاع: افغان سرزمین پر حملے بین الاقوامی اور ہمسائیگی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزارتِ ملی دفاع نے کہا ہے کہ ملکی خودمختاری اور عوام کا تحفظ اس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے کہا: وقت آنے پر اس کا مناسب اور پرفیکٹ انتقام لیا جائے گا۔
امارتِ اسلامی اردو46,310 Aufrufe • vor 3 Monaten

پاکستانی جیٹ طیاروں نے ننگرہار کے ضلع بہسود میں ایک شہری کے گھر پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں مذکورہ گھر کے تمام 23 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے اب تک 5 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ باقی 18 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امارتِ اسلامی اردو41,574 Aufrufe • vor 3 Monaten

افغان انجنئیروں کے ہاتھوں بننے والی کار نمائش کے لیے پیش کر دیا__💗
امارتِ اسلامی اردو96,175 Aufrufe • vor 10 Monaten

🔴 تازہ خبر گزشتہ شب ننگرہار میں تعینات تیسری انفنٹری بریگیڈ کے مجاہدین نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی رجیم کے ایک جنگی طیارے پر فائرنگ کی، جس کے بعد طیارہ پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اسلامی ملک کی سرحدوں کے دفاع کے تناظر میں کی گئی۔ مقامی حلقوں نے مجاہدین کی جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی ملک کے تحفظ کے عزم کی علامت قرار دیا ہے۔
امارتِ اسلامی اردو36,877 Aufrufe • vor 3 Monaten

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد: مذاکرات میں یہ بات طے ہوئی کہ فائر بندی کی جائے، ایک دوسرے کا احترام کیا جائے، اور جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ پاکستان میں جس نام سے بھی حملے ہو رہے ہیں، ہم ان کی حمایت نہیں کرتے، یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
امارتِ اسلامی اردو52,022 Aufrufe • vor 7 Monaten

ایران نے امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کو خودمختار سیاسی فیصلہ قرار دے دیا اسلامی جمہوری ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان 'اسماعیل بقایی' نے اپنی تازہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 'طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا معاملہ ایران کا خودمختار اور سیاسی فیصلہ ہے، جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔' انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مجموعی طور پر مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین روابط بدستور جاری ہیں۔ اسماعیل بقایی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔
امارتِ اسلامی اردو22,931 Aufrufe • vor 3 Monaten